شہر میں ڈینگی بخار کے نئے مریض کی تصدیق ہو گئی۔جہر ٹاؤن کی رہائشی 56 سالہ خالدہ بی بی ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دوسری جانب شہر کے3 مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد کر لیا گیا، خیال رہے کہ ڈینگی بخار کی ابتدائی علامات میں تیز بخار، سر میں شدید درد، آنکھوں کے ڈھیلے میں شدید درد،پورے جسم کی ہڈیوں، پٹھوں اور جوڑوں میں شدید درد،متلی، قے اور بھوک میں کمی وغیرہ شامل ہیں۔
بیماری کے حملے کے دوران میں مریض شاک میں جا سکتا ہے جس سے بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے، پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں، جسم کے اندرونی اور بیرونی حصوں پر باریک سرخ دانے ابھر جاتے ہیں۔ ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والے افراد پر اگر یہ وائرس دوبارہ حملہ آور ہو تو جان لیوا ثابت ہوتا ہے،ڈینگی کی بیماری کی ابتدائی علامات میں بخار، کمزوری، پسینہ آنا اور بلڈ پریشر کم ہو جانا شامل ہیں۔ آہستہ آہستہ یہ جسم کے سارے نظاموں پر اثر کرتا ہے۔ خون کی باریک نالیاں جنہیں ہم کہتے ہیں وہ پھٹنا شروع ہو جاتی ہیں۔
Discussion about this post