تبدیلی سرکار کے دعوے ٹھس ….!! طاقتور منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن مہنگا پڑگیا ،دبنگ آفیسر کھڈے لائن

لاہور(ویب ڈیسک ) طاقت ور منشیات فروشوں کی انکوائری زیر التواء مگر پولیس احکام سیاسی دباو کا شکار ہوکر ایس ایچ مانگامنڈی جاوید اقبال چیمہ کو تبدیل کر دیا۔ذرائع کے مطابق تبدیلی سرکار کی حکومت میں پنجاب پولیس سیاسی دباو کا شکار ہونے لگی ۔ایس ایچ او مانگامنڈی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا۔تھانہ ہڈیارہ میں منشیات فروشوں کی انکوائری کے سلسلے

میں پولیس احکام نے سیاسی دباو کا شکار ہوکر ایس ایچ مانگامنڈی کو تھانہ مانگامنڈی سے معطل کر کے کلوز لائن بھجوا دیا۔مانگامنڈی میں ڈاکوؤں چوروں منشیات فروشوں کو نکیل ڈالنے والے آفیسر کے تبادلے کی خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی ۔شریف شہریوں کو بروقت انصاف دلوانے پر مانگامنڈی کے شہریوں کی ایس ایچ او مانگامنڈی کے حق میں نیک تمنائیں دعائیں کی گئی۔مانگامنڈی کی تاجر برادی، عام شہری، سماجی تنظیموں نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل آج تک ایسا ایماندار آفیسر کھبی تھانہ مانگامنڈی میں تعینات نہیں ہوا ۔جب سے ایس ایچ او مانگامنڈی جاوید اقبال چیمہ تھانے میں تعینات تھا چور ڈاکو علاقہ بدر تھے۔جس پر شہریوں نے آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے والے ایسے دبنگ فرض شناس پولیس آفیسر کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ مانگامنڈی میں دوبارہ تعینات کیا جائے ۔تاکہ علاقہ تھانہ مانگامنڈی میں امن وامان برقرار رہے اور شہری سکھ سے زندگی بسر کر سکیں۔