ایک پلیٹ بریانی سے پورے گھر کا صفایا ۔۔۔ کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا حیران کن طریقہ دریافت کر لیا

کراچی( ویب ڈیسک) ضلع شرقی کے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے بلاک 3میں ایک گھر میں خیرات کی بریانی دینے کے بہانے ایک ملزم پہنچا اورگھر کی اطلاعی گھنٹی بجائی اہل خانہ میں سے ایک مرد نے باہر آکر وجہ پوچھی تو آنے والے نے اشارے سے

پڑوس کے گھر سے بریانی دینے کا کہا،اس نے بریانی لی اور پلیٹیں خالی کرنے کیلئے گھر کے اندر جاتے وقت مرکزی دروازہ لاک کردیا، وہ شخص خالی پلیٹیں دینے کیلئے جونہی دروازے پر واپس پہنچا تو باہر بریانی لانے والے شخص کے ہمراہ مزید تین مشکوک افراد کو دیکھ کر شہری کی چھٹی حس جاگ گئی اور اس نے دروازہ کھولتے ہی دوبارہ بند کرکے لاک کردیا اور شور مچا دیا۔ اس دوران چاروں ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے، ٹیپو سلطان تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر شعیب الرحمان کے مطابق انہیں اس سوسائٹی کے کسی شخص نے فوٹیج بھیجی ہے تاہم قانونی کارروائی کیلئے کوئی تھانے نہیں آیا۔