لڑکی کا چکر : کل لاہور کچہری میں قتل ہونے والے نوجوان بلال عظیم نے ایسا کیا گناہ کیا تھا کہ قاتلوں بدقسمت نوجوان کی موت کو یقینی بنانے کے لیے اسکے مردہ جسم پر گولیاں برساتے رہے ؟ دل چیر دینے والا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) کل لاہور کچہری میں قتل ہونے والے بدقسمت نوجوان کے دن دیہاڑے قتل کے بعد دل چیر دینے والا انکشاف، مقتول بلال عظیم کو محبت کی شادی کے جرم میں قتل کیا گیا تھا ، ایک ماہ قبل مقتول نے ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی اور لڑکی کے

اہل خانہ نے بلال پر اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا ، اسی مقدمے میں ضمانت کروانے بدقسمت نوجوان کچہری آیا تھا جہاں ناقص سکیورٹی کے باعث ساڑھے 8بجے 2موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا،بعدازاں ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے ،فائرنگ کے وقت مبینہ طور پرقوم کے محافظ اپنے مورچے بھی چھوڑ کر بھاگ نکلے،فائرنگ سے خواف وہراس پھیل گیا اوروکلاء سمیت پیشی پر آئے سائلین نے دوڑ کر اپنی جانیں بچائیں۔سیشن عدالت کی ناقص سیکیورٹی کے باعث گزشتہ روز ایک اورشخص کوسیشن عدالت کے باہر قتل کردیاگیا، عدالتی پیشی پر آئے بلال عظیم کو 2 موٹر سائیکل پر سوار افراد نے گولیاں مار کر زخمی کیاجس سے وہ خون میں لت پت زمین پر گرگیا ،ابھی اس میں کچھ سانسیں باقی تھیں کہ ملزمان پھر دوبارہ آئے اوراس کے سرپر فائرنگ کی ،فائرنگ سے سیشن عدالت کے باہر خوف وہراس پھیل گیا ،وکلاء اور سائیلین نے دوڑ لگاکر اپنی جانیں بچائیں۔عینی شاہدین کے مطابق سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار بھی اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگ گئے جبکہ بلال زخموں سے تڑپتا زمین پر تڑپتارہا۔مقتول بلال عظیم نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی،اس کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں اغوا کا مقدمہ درج تھا،گزشتہ روز بلال عظیم سیشن عدالت میں اپنی ضمانت کرانے آیا تھا جسے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ (ش س م)