بہت بری عورت ہوں مگر اتنی بے غیرت بالکل نہیں : لاہور کی ایک خاتون کے آشنا نے اس سے ایسی فرمائش کر ڈالی کہ بدقسمت عورت نے اسی وقت شوقین مزاج آشنا کو چھری مار کر قتل کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)کہتے ہیں برائی کا انجام ہمیشہ برا ہوتا ہے ، برائی اور گناہ کی راہ پر انسان بہت دور نکل جائے تو اسکی واپسی ناممکن ہوتی ہے ، ایسی ہی ایک خبر لاہور کے علاقہ نشتر کالونی سے آئی ہے جہاں ایک گھریلو مگر گناہ کی دلدل میں پھنسی خاتون نے

اپنے آشنا کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا ، بتایا جاتا ہے کہ ملزمہ عائشہ کے مقتول عمر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ وہ اکثر اس سے ملنے اور وقت گزارنے کے لیے آتا تھا مگر کچھ عرصہ سے مقتول نے ملزمہ کی جوانی کی حدود میں قدم رکھتی بیٹی پر نظریں گاڑ کر بیٹھا تھا اور اس کو بھی گناہ کی دلدل میں پھنسانا اور اسکے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا جس پر غصے میں آکر ملزمہ نے اپنے آشنا کو اس وقت چھری مار کر قتل کر دیا جب وہ اسے سے ملنے آیا ہوا تھا اور اسکی بیٹی سے ملنے کی ضد کر رہا تھا ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی۔ اور ملزمہ عائشہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیاگیا ہے ۔ (ش س م)