Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

7 سال کی محنت کے بعد غاروں سے ملنے والی 20 ہزار سال پرانی پینٹگز کا راز پتہ چل گیا

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے ایک ماہر نے 7سال کی محنت شاقہ کے بعد بالآخر غاروں سے ملنے والی20ہزار سال قدیم پینٹنگز کا مطلب معلوم کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق غار کی دیواروں پر بنی ان پینٹنگز میں نقطے اور لکیریں تھیں اور کچھ نر اور مادہ گھوڑوں اور دیگر جانوروں کو ملاپ کرتے

بھی دکھایا گیا تھا۔ 68سالہ بین بیکن نامی ماہر برطانوی ماہر ان پینٹنگز کی 700سے زائد تصاویر پر 7سال تحقیق کرنے کے بعد انہیں ’ڈی کوڈ‘ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دراصل ایک ’کیلنڈر‘ ہے۔ یہ نقطے اور لکیریں اس زمانے کا رسم الخط ہیں، جن کے ذریعے غار کی دیوار پر کیلنڈر کندہ کیا گیا تھا۔ بین بیکن نے بتایا ہے کہ 20ہزار سال قدیم لوگ شکار پر گزراوقات کرتے تھے۔ اس کیلنڈر کے ذریعے انہیں پتا چلتا تھا کہ جانور کس موسم میں ملاپ کرتے ہیں اور کس موسم میں ان کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔اس سے انہیں شکار میں آسانی رہتی تھی۔ ماہر نے بتایا ہے کہ ان پینٹنگز میں موجو ہر نقطہ ایک قمری مہینے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس قدیم کیلنڈر میں مہینوں کی گنتی بہار کے آخر سے شروع کی جاتی تھی۔ بین بیکن نے بتایا کہ لکھنے کا یہ قدیم طریقہ آج سے لگ بھگ 10ہزار سال قبل تک رائج رہا۔ اس کے بعد انسانوں میں جدت آنی شروع ہوئی اور انہوں نے شکار کے علاوہ زندہ رہنے کے مزید طریقے بھی سیکھنے شروع کر دیئے۔ اسی طرح ان کے بول چال اور دیگر معاملات میں بھی جدت آنی شروع ہو گئی۔
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے ایک ماہر نے 7سال کی محنت شاقہ کے بعد بالآخر غاروں سے ملنے والی20ہزار سال قدیم پینٹنگز کا مطلب معلوم کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق غار کی دیواروں پر بنی ان پینٹنگز میں نقطے اور لکیریں تھیں اور کچھ نر اور مادہ گھوڑوں اور دیگر جانوروں کو ملاپ کرتے

بھی دکھایا گیا تھا۔ 68سالہ بین بیکن نامی ماہر برطانوی ماہر ان پینٹنگز کی 700سے زائد تصاویر پر 7سال تحقیق کرنے کے بعد انہیں ’ڈی کوڈ‘ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دراصل ایک ’کیلنڈر‘ ہے۔ یہ نقطے اور لکیریں اس زمانے کا رسم الخط ہیں، جن کے ذریعے غار کی دیوار پر کیلنڈر کندہ کیا گیا تھا۔ بین بیکن نے بتایا ہے کہ 20ہزار سال قدیم لوگ شکار پر گزراوقات کرتے تھے۔ اس کیلنڈر کے ذریعے انہیں پتا چلتا تھا کہ جانور کس موسم میں ملاپ کرتے ہیں اور کس موسم میں ان کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔اس سے انہیں شکار میں آسانی رہتی تھی۔ ماہر نے بتایا ہے کہ ان پینٹنگز میں موجو ہر نقطہ ایک قمری مہینے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس قدیم کیلنڈر میں مہینوں کی گنتی بہار کے آخر سے شروع کی جاتی تھی۔ بین بیکن نے بتایا کہ لکھنے کا یہ قدیم طریقہ آج سے لگ بھگ 10ہزار سال قبل تک رائج رہا۔ اس کے بعد انسانوں میں جدت آنی شروع ہوئی اور انہوں نے شکار کے علاوہ زندہ رہنے کے مزید طریقے بھی سیکھنے شروع کر دیئے۔ اسی طرح ان کے بول چال اور دیگر معاملات میں بھی جدت آنی شروع ہو گئی۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

مہنگی ترین بائیک ہارلے ڈیوڈسن پر دودھ بیچنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) عام طور پر گوالے سائیکل پر دودھ بیچتے ہیں ،اب موٹر سائیکل آنے سے گوالوں کی مشقت کم ہوگئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر انڈیا سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک گوالا دودھ بیچنے کے کام کو “نیکسٹ لیول” پر لے گیا ہے۔ یہ شخص

مہنگی ترین بائیک ہارلے ڈیوڈسن پر دودھ بیچتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ایک انسٹاگرام صارف امیت بھڈانا نے یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک شخص ہارلے ڈیوڈسن پر سوار اپنے گھر سے نکلتے ہوئے نظر آ رہا ہے جس میں دودھ کے دو بڑے کنٹینرز اس کی مہنگی ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل کے دونوں طرف لٹک رہے ہیں۔ اس شخص نے اپنے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر بھی “گجر” لکھوا رکھا ہے۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

گوگل سرچ انجن کے مقابلے پر کونسی ٹیکنالوجی لائی جا رہی ہے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) گوگل دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ہے اور فی الحال اس کے مقابلے پر کوئی نہیں۔ مگر امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ اپنے سرچ انجن بنگ میں اے آئی ٹیکنالوجی کو حصہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ گوگل کی بالادستی ختم کی جاسکے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مائیکرو

سافٹ کی جانب سے بنگ میں چیٹ جی پی ٹی کو شامل کیا جارہا ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ اس طرح وہ سرچ انجن گوگل کو سخت ٹکر دے سکے گی۔ اے آئی کمپنی اوپن اے آئی نے 2022 میں چیٹ جی پی ٹی نامی چیٹ بوٹ کو تیار کیا تھا جو لوگوں کی جانب سے سرچ کیے جانے والے موضوعات کا انسانی انداز سے جواب دے سکتا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی نے ادبی اور تدریسی مضامین لکھنے کی صلاحیت سے ماہرین کو دنگ کردیا تھا۔ یہ چیٹ بوٹ مختلف سوالات کے جوابات اس طرح دے سکتا ہے جیسا کوئی انسان دیتا ہے۔ اگرچہ اس اے آئی ٹیکنالوجی سے بنگ کو گوگل کی بالادستی کو چیلنج کرنے میں مدد ملے گی مگر گوگل اس طرح کے چیٹ بوٹ تیار کرنے کا خواہشمند نہیں۔ گوگل کی جانب سے پہلے ہی سرچ انجن کے لیے مختلف اے آئی ماڈلز استعمال کیے جارہے ہیں۔ مائیکرو سافٹ نے گزشتہ سال ایک بلاگ پوسٹ میں امیج جنریشن سافٹ وئیر کو بنگ سرچ انجن کا حصہ بنانے کی منصوبہ بندی کے بارے میں بھی بتایا تھا۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

وہ گاڑی جو دنیا کے لیے پیٹرول کی کمی کا حل ثابت ہوگی

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں 2022 کے دوران ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس کا حل سولر گاڑیوں کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ پہلے تو سولر انرجی پر چلنے والی گاڑیاں سائنس فکشن تک محدود تھیں مگر 2022 میں وہ حقیقت بن گئیں۔ ڈچ کمپنی لائٹ ائیر نے سولر

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں 2022 کے دوران ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس کا حل سولر گاڑیوں کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ پہلے تو سولر انرجی پر چلنے والی گاڑیاں سائنس فکشن تک محدود تھیں مگر 2022 میں وہ حقیقت بن گئیں۔ ڈچ کمپنی لائٹ ائیر نے سولر انرجی پر چلنے والی پہلی گاڑی لائٹ ائیر 0 متعارف کرائی تھی جو کچھ صارفین کو ڈیلیور بھی کردی گئی ہے۔ اگرچہ ابھی یہ گاڑی بہت کم افراد کو دستیاب ہے مگر کمپنی نے اس کے نئے ورژن پر بھی کام بھی شروع کردیا ہے۔ لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران کمپنی نے نئے ماڈل لائٹ ائیر 2 کی ویٹ لسٹ اوپن کرنے کا اعلان کیا۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ گاڑی سورج کی روشنی سے زیادہ فاصلے تک سفر کرسکے گی۔ خیال رہے کہ لائٹ ائیر 0 مکمل طور پر سولر انرجی پر نہیں دوڑتی۔ اس گاڑی کی چھت پر 54 اسکوائر فٹ پر سولر پینلز لگے ہوئے ہیں جن کی مدد سے یہ گاڑی روزانہ 45 میل کا فاصلہ طے کرسکتی ہے جبکہ اس کے اندر نصب بیٹری کو مدنظر رکھا جائے تو یہ 390 میل تک کا سفر کرسکتی ہے۔ مگر یہ جدید ٹیکنالوجی سستی نہیں اور اس گاڑی کی قیمت 3 لاکھ ڈالرز کے قریب ہے۔ مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑی کے نئے ماڈل کی قیمت 40 ہزار ڈالرز سے بھی کم ہوگی اور یہ متوسط طبقے کو مدنظر کر تیار کی جارہی ہے۔ اس گاڑی کی تیاری 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

دنیا کی مہنگی ترین فلم کو کامیاب قرار پانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کمانا ہوں گے؟

دنیا کی مہنگی ترین فلم کو کامیاب قرار پانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کمانا ہوں گے؟
لاہور: (ویب ڈیسک) اواتار دی وے آف واٹر، ٹاپ گن میورک کو پیچھے چھوڑ کر 2022 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی یہ نئی فلم شاید 2009 کی فلم اواتار کے بزنس کا ریکارڈ تو نہ توڑ سکے مگر وہ گزشتہ سال کی کامیاب ترین فلم ضرور بن گئی ہے۔
16 دسمبر میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے دنیا بھر میں 22 دنوں میں ایک ارب 51 کروڑ ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے اور ٹام گن میورک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن میورک نے ایک ارب 49 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔مگر اب بھی اسے کامیاب قرار نہیں دیا جاسکتا، کم از کم ڈائریکٹر کے الفاظ کو مدنظر رکھا جائے تو ابھی بھی اسے ہٹ ہونے کے لیے مزید کمائی کی ضرورت ہے۔ اواتار دی وے آف واٹر کی ریلیز کے موقع پر جیمز کیمرون نے عندیہ دیا تھا کہ اس فلم کو کامیاب قرار پانے کے لیے کم از کم 2 ارب ڈالرز کا بزنس کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس فلم کو تاریخ کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک قرار دیا تھا اور رپورٹس میں فلم کے پروڈکشن بجٹ کا تخمینہ 40 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا لگایا گیا ہے جبکہ مارکیٹنگ اخراجات کو ملا کر مجموعی طور پر 60 کروڑ ڈالرز اس فلم کی تیاری پر خرچ ہوئے۔ ایک انٹرویو کے دوران جب جیمز کیمرون سے پوچھا گیا کہ کتنے بزنس کے بعد اواتار 2 سے مالی نقصان نہیں ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ اسے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم ہونا چاہیے، جس کے بعد ہم اسے کامیاب کہہ سکیں گے۔ یعنی اس کے لیے اواتار 2 کو اسٹار وارز دی فورس اویکن یا ایوینجرز انفٹنی وار کو پیچھے چھوڑنا ہوگا۔ ان دونوں فلموں نے 2 ارب ڈالرز سے کچھ زیادہ بزنس کیا تھا۔ اواتار دی واٹر اب ہر دور میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں 10 ویں نمبر پر آگئی ہے اور ممکنہ طور پر 6 جنوری کو وہ 2012 کی فلم ایوینجرز کو پیچھے چھوڑ کر 9 ویں نمبر پر پہنچ جائے گی۔ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم اواتار نے 2.92 ارب ڈالرز کا بزنس کیا تھا مگر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اواتار دی وے آف واٹر کے لیے اتنا بزنس کرنا ناممکن محسوس ہوتا ہے۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

لاکھوں کے کرنسی نوٹوں سے تیار پاکستانی دلہے کے ہار کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) آپ نے دلہے کے ہار تو بہت سے دیکھے ہوں گے، کوئی پھولوں والا ہار تو کوئی نوٹوں سے بنا ہار لیکن ایک پاکستانی دلہے کے ہار نے سب کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب میں

دلہے کی انٹری اس انداز میں ہوئی کہ درجنوں لوگ دلہے کے ہار کو اٹھاتے ہال میں داخل ہو رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملکی کرنسی کے نوٹوں سے بنے ہار کو لوگ اٹھائے آرہے ہیں جس میں 100، 500 اور ہزار کے نوٹوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ نوٹوں کے اس ہار کی لمبائی دیکھ کر ہر دیکھنے والا حیرت میں مبتلا ہوگیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شریک افراد بھی اس منظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دلہے کے ہار کی مالیت 16 لاکھ روپے ہے، ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

بچے میں بے چینی اور رونے کی وجہ بتانے والا برقی آلہ، کیسے کام کرتا ہے؟ جانیے

تائیوان: (ویب ڈیسک) یہ عام تجربہ ہے کہ نومولود بچے اپنا دکھ رو کر ہی بتاتے ہیں۔ لیکن اکثر اوقات سمجھ نہیں آتا کہ اس کے رونے کی وجہ دردِ شکم ہےیا پھر بھوک ہے۔ اب تائیوان کی ایک کمپنی نے چھوٹا سا آلہ بنایا ہے جو رونے کی آواز سن کر بہت درستگی سے اس کی وجہ بتاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ عام تجربہ ہے کہ نومولود بچے اپنا دکھ رو کر ہی بتاتے ہیں۔ لیکن اکثر اوقات سمجھ نہیں آتا کہ اس کے رونے کی وجہ دردِ شکم ہےیا پھر بھوک ہے۔ اب تائیوان کی ایک کمپنی نے چھوٹا سا آلہ بنایا ہے جو رونے کی آواز سن کر بہت درستگی سے اس کی وجہ بتاسکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مبنی ’کیوبیئر‘ نامی آلے کی پشت پر مصنوعی ذہانت اور ہزاروں بچوں کی مختلف کیفیات میں رونے کی آوازیں شامل ہیں جن کی بدولت اس کا سافٹ ویئر (الگورتھم) بتاتا ہے کہ بچے کا ڈائپر گیلا ہے یا پھر اسے کوئی اور تکلیف ہے جو رونے کی وجہ بن رہی ہے۔ کیوبیئر کو روتے ہوئے بچے کا مترجم کہا گیا ہے جو بالخصوص ماؤں کی بہت مدد کرسکتا ہے۔ گول دائرے میں نرم سیلیکون کے اندر مکمل برقی سرکٹ رکھا گیا ہے جس کے حقِ ملکیت (پیٹنٹ) کی درخواست دی جاچکی ہے۔ جیسے ہی حساس مائیک تک رونے کی آواز پہنچتی ہے تو یہ وہ چار صورتوں میں سے غالب کیفیت کا اظہار کرتا ہے۔ یعنی کہ آیا بچہ بھوکا ہے، اس کا ڈائپر بدلنا ضروری ہے ، یہ سونا چاہتا ہے یا پھر آغوش چاہتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف دس سیکنڈ میں ہی بچے کے رونے کی وجہ سامنے آجاتی ہے۔ دوسری جانب یہ بچے کی پرسکون نیند اور آرام کی کیفیت بھی ریکارڈ کرکے والدین کی مدد کرتا ہے۔ اس میں بچے کو پرسکون رکھنے والا میوزک بھی ہے جسے ہم برقی لوری کہہ سکتے ہیں۔ بچے کی تھکاوٹ کو دیکھتے ہوئے یہ روشنی کو کم یا زیادہ بھی کرسکتا ہے۔ کیوبیئر اب فروخت کےلیے پیش کردیا گیا جس کا سارااحوال ایک ایپ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

یٹیوں کی محبت میں باپ نے انوکھا کام کر ڈالا، سن کر ہر کوئی شرما جائے

کیوٹو: (ویب ڈیسک) ایکواڈور کا شہری اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا کے عورت بن گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچوں کی خاطر مرد سے عورت بننے کا حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا جہاں رینی سلیناس راموس نامی شخص نے

اپنی بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا لی۔ شہری کی سابقہ اہلیہ سے دو بیٹیاں ہیں جن کی تحویل کیلئے وہ عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے، مگر ایکواڈور کا قانون بچوں کی تحویل کے معاملے پر باپ کے مقابلے میں ماں کو ترجیح دیتا ہے، اسی لیے رینی سلیناس نے اپنی مرد سے عورت بننے کا مشکل فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے ایکواڈور کے شہری رینی سلیناس کا کہنا ہے کہ یہ صرف اپنی بیٹیوں سے محبت کا امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن حالات سے میں گزر رہا ہوں انہیں حالات سے دیگر کئی باپ بھی گزر چکے ہوں گے یا گزر رہے ہوں گے، میں ان میں بھی اس حوالے شعور بیدار ہونے کی امید کرتا ہوں۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

شیمپو اور کنڈیشنر کی بوتلوں پر بنی اس علامت کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ آپ بھی جانئے

لندن(ویب ڈیسک) ہم میں سے لگ بھگ ہر کوئی شیمپو اور کنڈیشنرز استعمال کر رہا ہے لیکن ان کی بوتلوں پر بنی ایک خاص علامت کے بارے میں شاید ہی کوئی جانتا ہو۔ ایک برطانوی خاتون نے اس علامت کا ایسا مطلب بتایا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین بھونچکا رہ گئے۔

دی سن کے مطابق یہ علامت کسی کچرے کے ڈبے (Dust bin) جیسی ہوتی ہے، جس میں انگریزی حروف تہجی mکے ساتھ ایک عدد لکھا ہوتا ہے۔ڈینزی نامی اس خاتون نے بتایا ہے کہ حرف ایم دراصل مہینے کی غمازی کرتا ہے جبکہ اس کے ساتھ لکھے اعداد مہینوں کی تعداد ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس شیمپو یا کنڈیشنر کی بوتل کو پہلی بار کھولنے کے اتنے مہینے بعد تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بوتل پر لکھے مہینوں کے بعد بھلے شیمپو یا کنڈیشنر ابھی باقی ہو، اسے کچرے کے ڈبے میں پھینک دیں۔ ڈینزی نے یہ بات اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتائی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ڈینزی لوگوں سے پوچھتی ہے کہ آپ کو اس کو اس بات کا علم کتنی عمر میں ہوا تھا؟ اس کے جواب میں کمنٹس میں بیشتر لوگ اعتراف کر رہے ہیں کہ انہیں اس بات کا علم ڈینزی کی ا س ویڈیو سے ہی ہوا ہے۔ اس سے پہلے وہ اس سے لاعلم تھے۔

Categories
اسپیشل سٹوریز دلچسپ اور حیران کن معلومات

اگر جہاز کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ جائے تو کیا ہوگا؟جانیے دلچسپ انکشاف اور اس سے جڑی احتیاط

لندن(ویب ڈیسک) بہت سوں کے ذہن میں خیال آتا ہو گا کہ اگر دوران پرواز ہوائی جہاز کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ جائے تو کیا ہو گا؟ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ ایسا ماضی میں ہو چکا ہے، جس کا ایسا خوفناک نتیجہ نکلا تھا کہ سن کر ہی وحشت ہونے لگے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 1990ءکی بات ہے برٹش ایئرویز کی ایک پرواز کے کاک پٹ کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور ہوا کے دباﺅ نے پائلٹ کو کاک پٹ سے باہر کھینچ لیا۔ برٹش ایئرویز کی یہ پرواز سپین کے شہر میلاگا سے برطانیہ کے شہر برمنگھم جا رہی تھی۔ پرواز اس وقت برطانوی علاقے آکسفورڈ شر کے اوپر 23ہزار فٹ کی بلندی پر تھی جب کاک پٹ کی 6میں سے ایک کھڑکی کا شیشہ اچانک ٹوٹ گیا اور ہوا کے شدید دباﺅ نے پائلٹ کو باہر کھینچ لیا۔ اس پائلٹ کی موت یقینی ہو چکی تھی تاہم ساتھی پائلٹ کی حاضر دماغی اور پھرتی نے اس کی جان بچا لی۔ ساتھی پائلٹ نے اس کی ٹانگیں پکڑ لیں۔ اسی دوران عملے کے لوگ کاک پٹ میں آ گئے اور پائلٹ کی ٹانگیں انہوں نے پکڑ لیں جبکہ ساتھی پائلٹ نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی۔ اس پائلٹ کا نام ٹم لنکیسٹر ہے جو اس حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔ جب پرواز بی اے 5390لینڈ ہوئی، تب تک ٹم بے ہوش ہو چکا تھا اور اس کا جسم زخموں سے چور چور تھا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیااور معجزانہ طور پر اس کی جان بچ گئی۔ اس واقعے کے دوران بنائی گئی تصاویراتنے سالوں بعد اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ان تصاویر میں ٹم لنکیسٹر کو جہاز کی ونڈسکرین پر چمٹے بھی دیکھا جا سکتا ہے اور کاک پٹ کے اندرونی منظر میں عملے کے ایک فرد کو اس کی ٹانگیں مضبوطی سے تھامے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

نابینا نجومی بابا وانگا نے 2023 کیلئے کیا پیش گوئیاں کی تھیں؟جان کر اپ بھی دنگ رہ جائیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا،انہوں نے گزشتہ سالوں کی طرح 2023 کے حوالے سے بھی مرنے سے قبل کچھ پیش گوئیاں کی تھیں جس کے بارے میں آج ہم بتائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی جانب سے کی گئی پیش گوئیوں میں سے

80 فیصد درست ثابت ہوئیں۔ بابا وانگا کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے ، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد اور 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی جیسی بڑی پیش گوئیاں کی تھیں جو پوری ہوئیں۔ ) بابا وانگا کے مطابق سال 2023 میں آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا یعنی یہ رجحان بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے۔ اس کے علاوہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اور خصوصیات کا بھی انتخاب کرسکیں گے، ناصرف یہ بلکہ بابا وانگا نے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ قدرتی پیدائش پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ آنجہانی نجومی کے مطابق 2023 میں زمینی مدار کے تبدیل ہونے کے واضح امکانات ہیں جس سے ماحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی، گلوبل وارمنگ اس حد تک ہوگی کہ لوگوں کے لیے پریشان کن حالات پیدا ہوسکتے ہیں، ایسا 56 سال قبل ہوا تھا۔ 2023 کے حوالے سے بابا وانگا کی جانب سے ماضی میں کی گئی پیش گوئیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ زمین پر رہنے والے لوگ خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے، پیش گوئی کے مطابق یہ دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوسکتا ہے۔ سال نو میں ایک پاور پلانٹ میں بڑا دھماکا ہوگا جس سے زہریلے بادل بنیں گے، یہ بادل ایشیا پر اثرات مرتب کریں گے۔ اس کے نتیجے میں بھارت سمیت کئی ممالک میں سنگین نوعیت کی بیماریاں پھیل جائیں گی۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

جانیے اس سانپ کے بارے مین جس کے ایک ڈنک سے نکلنے والا زہر 100 انسانوں یا اڑھائی لاکھ چوہوں کو موت کی نیند سلا سکتا ہے

کنبرا(ویب ڈیسک) یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ سانپوں کی 600 زہریلی اقسام میں سے صرف 200 ہی انسان کو مارنے یا نمایاں طور پر نقصان پہنچانے کے قابل ہیں۔ آسٹریلیا میں پایا جانے والا” ان لینڈ تائپن” زہریلے سانپوں کی فہرست میں سرفہرست ہے اور اس سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ آسٹریلین میوزیم کے مطابق اس کو اکثر دنیا

کا سب سے زہریلا سانپ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک درمیانے سے بڑے سائز کا سانپ ہے، جس کی مضبوط ساخت اور گہرا، مستطیل نما سر ہوتا ہے۔ میوزیم کی ویب سائٹ کے مطابق، وہ صبح کے اوائل میں سب سے زیادہ سرگرم ہوتے ہیں، باقی دن کے لیے پناہ لینے سے پہلے، مٹی کے گہرے شگافوں اور جانوروں کے بلوں میں یا اس کے آس پاس گھومتے اور چارہ کھاتے ہیں۔ “این ڈی ٹی وی “کے مطابق سانپ کے زہر کو زہریلے پن کے LD50 پیمانے پر ماپا جاتا ہے۔ یہ سانپ کے زہر کی طاقت کا تعین کرتا ہے۔ یونیورسٹی آف برسٹل کے سکول آف کیمسٹری کی ویب سائٹ کے مطابق ان لینڈ تائپن سب سے مہلک سانپوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ اس میں کسی بھی سانپ میں پایا جانے والا سب سے زیادہ زہریلا مادہ ہوتا ہے۔ سکول آف کیمسٹری نے کہا کہ اس سانپ کی ایک ڈنک سے ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ زہر کی مقدار 110 ملی گرام ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سانپ کا ایک ڈنک شاید 100 سے زیادہ افراد یا اڑھائی لاکھ چوہوں کو مارنے کے لیے کافی ہوگا۔ ان لینڈ تائپن آسٹریلیا سے باہر نہیں پائے جاتے اور عمومی طور پر انسانوں کا ان سے سامنا نہیں ہوتا، اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ انسانی آبادی سے بہت زیادہ دور پائے جاتے ہیں جب کہ دوسری وجہ ان کا زیادہ تر وقت زمین کے اندر گزارنا ہے۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

پیسوں کے بجائے شہریوں کو سونے کے سکے دینے والی اے ٹی ایم مشین،یہ کیسے کام کرتی ہے؟؟

حیدرآباد(ویب ڈیسک) ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالے جاتے ہیں لیکن اگر ہم آپ کو بتائیں کہ اب اے ٹی ایم مشین میں کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ ڈالنے پر پیسوں کے بجائے سونے کے سکے ملیں گے تو کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے؟ آپ کو اس بات پر یقین کرنا پڑے گا

کیونکہ بھارتی شہر حیدرآباد میں ملک کی پہلی ایسی اے ٹی ایم مشین سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں سے شہری سونے کے سکے نکال سکیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام اے ٹی ایم میشن کی طرح دکھنے والی اس مشین کا نام گولڈ سِکا اے ٹی ایم ہے جس میں پانچ کلو گرام سونا رکھنے کی گنجائش ہے ۔ اس مشین میں شہریوں کے لیے 0.5 گرام سے 100 گرام تک 8 مختلف کیٹیگریز موجود ہیں جن میں سے کسی کا بھی انتخاب کرکے وہ کریڈٹ کارڈ میں پیسوں کے بدلے سونا نکال سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 3 دسمبرسے یہ منصوبہ حیدرآباد میں قائم ایک اسٹارٹ کپمنی نے شروع کیا۔ یہ منصوبہ شروع کرنے والی کمپنی کے صدر نے بتایا ہے کہ شہری اس اے ٹی ایم مشین کا استعمال کرتے ہوئے جیولرز کی دکانوں پر جانے کے بجائے یہاں سے براہ راست سونے کے سکے حاصل کر سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اے ٹی ایم مشین کی سکیورٹی کے لیے اس میں ایک بلٹ ان کیمرا اور ساؤنڈ الارم سسٹم موجود ہے۔ اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ اگر صارف کے کارڈ سے پیسے کٹ جائیں اور میشن سے سکے نہ نکلے تو صارف کو 24 گھنٹے کے اندر رقم واپس مل جائے گی۔

Categories
پاکستان دلچسپ اور حیران کن معلومات

اہم تعیناتی کے فورا بعد ہی وزیر اعظم اہم مشن پر ترکیہ روانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف آج ترکیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف صدر طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے پی این ایس خیبر کے کام کا بھی افتتاح کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے

سے خبریں آئی تھیں کہ وزیر اعظم نے ترکیہ کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے تاہم وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید کر دی تھی۔انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیر اعظم شہباز شریف فریگیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جمعے کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

نوکر کے عشق میں گرفتار پاکستانی لڑکی نے کیا قدم اٹھایا؟ حیران کن واقعہ

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی لڑکی نے اپنے نوکر سے شادی کر لی۔ اس سب کی شروعات تب ہوئی جب ڈی ایچ اے کی رہائشی ، عینی نےعیسیا گل سے اپنے پیار کا اظہار کیا۔پیار کو دنیا کی کوئی چیز نہیں ہرا سکتی، اور اب یہ بات ایک پاکستانی جوڑے نے ثابت کر دی ہے، جنہوں نے اپنے پیار کے درمیان کسی مالی حیثیت، تعلیم اور خاندانی مرتبے کو نہیں آنے دیا۔ پیار کی یہ انوکھی

کہانی نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ ایک یوٹیوب چینل میں اس عیسائی جوڑے نے اپنے پیار کی کہانی بتائی۔یوٹیوبر سید باست علی سے بات کرتے ہوئے جوڑے نے بتایا کہ کس طرح وہ ملے اور کس طرح انہیں ایک دوسرے سے پیار ہوا،انٹرویو کے دوران عینی نے بتایا کہ عیسیا گل کے اچھے برتائو اور سادگی کی وجہ سے مجھے اس سے پیار ہو گیا اور میں نے اسے شادی کی پیشکش کی۔عینی نے بتایا کہ میرےگھر والوں نےمیری شادی کے لیے جو لڑکا تلاش کیا تھا مجھے وہ بلکل پسند نہیں تھا، وہ آدمی انتہائی لالچی تھا اور میرے ساتھ صرف میرے پیسے کی وجہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ میں نے اپنے گھر والوں سے اس کے متعلق بات کی اور انہوں نے میری بات کو سمجھا۔عینی کے والد نےعیسیا گل کو گھر اور دفتر میں کام کرنے کے لیے رکھا ہوا تھا، عینی کو عیسیا گل کا برتائو ، سادگی اور اس کے ہر وقت گم سم رہنا اچھا لگنے لگا اور وہ اس سے محبت کر بیٹھی، عینی نے عیسیا گل سے اپنے پیار کا اظہار کیا تو وہ حیران تھا اور اسے یقین نہیں آ رہا تھا۔ اس نے عینی سے کہا کہ وہ سوچ کر جواب دے گا، دو دنوں بعد اس نے عینی کو کہا کہ اسے قبول ہے۔ پھر عینی نے بتایا کہ مجھے اسایا کے بارے میں اپنے والدین کو منانا تھا اور میں بے حد خوفزدہ تھی، لیکن جب میں نے اپنے گھر والوں سے بات کی تو مٰیں بے حد حیران ہوئی کیونکہ میرے والدین خاص طور پر میرے والد نے میرا ساتھ دیا اور کہا کہ ہم ہر معاملے میں تمھارے ساتھ ہیں۔اس حوالے سے ملازم کا کہناتھا کہ میں بھی بے حد حیران تھا کہ عینی کے والدین شادی کے لیے مان گئے ہیں،عینی نے بتایا کہ شادی کرتے وقت ہمیں ایک ایسا انسان تلاش نہیں کرنا چاہیے جو مالی دار ہو بلکہ ہمیں ایسا انسان تلاش کرنا چاہیے جو ہماری عزت کرے اور ہمارے احساسات کو سمجھے، پیار کبھی بھی رنگ، پیسا، ذات یا حیثیت نہیں دیکھتا۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

بیوی نے شوہر کو گرل فرینڈ کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا!!! پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

ممبئی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بیوی نے شوہر کی سربازار دھلائی کردی، اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوب شیئر کی جارہی ہے۔تفصیلات کےمطابق بھارت میں ہونے والے ایسے واقعات کی اکثر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں، شادیوں کے موقع پر

مضحکہ خیز لمحات کو کیمرے میں قید کیا جاتا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایسی ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے، وائرل ہونے والی اس نئی ویڈیو کو ‘ سی این این نیوز18’ نے انسٹاگرام پر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے ایک بازار میں چند خواتین ایک شخص اور اس کے ساتھ موجود لڑکی کو مار رہی ہیں۔مقامی میڈیا کا کہناتھا کہ مار کھانے والا شخص اپنی گرل فرینڈ کو کروا چوتھ پر شاپنگ کرانے لایا تھا اور اس دوران اس کی بیوی بھی اپنی ماں اور اہل خانہ کی دیگر خواتین کے بازار آئی ہوئی تھیں۔ بیوی نے شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھا تو آپے سے باہر ہوگئی۔خواتین نے وقت ضائع کئے بغیر دونوں کی درگت بنائی،سرعام بازار میں خاتون نے شوہر کو خوب مارا اس دوران گرل فرینڈ آگے بڑھ کر بچانے لگی تو خواتین نے اس کی بھی دھلائی کردی، بارونق بازار میں عوام کا ہجوم اکٹھا ہوگیا, متعدد نے اپنے موبائل فونز نے اس واقعہ کی ویڈیو بنائی۔واقعہ کے بعد اس شخص کی بیوی نے پولیس میں بھی شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ شوہر اور بیوی کے درمیان ناچاقی ہے اور بیوی ناراض ہوکر اپنی ماں کے گھر رہ رہی ہے۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

گاڑیوں کا دھواں مردوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے یا خواتین کو ؟ جدید تحقیق کے حیران کن نتائج

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں مردوں سے زیادہ خواتین کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔یونیورسٹی آف مینیٹوبا میں کی جانے والی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ ڈیزل کے بخارات

کے سبب ایسے پروٹینز کی سطح بلند ہوتی ہے جن کا تعلق امراضِ قلب سے ہوتا ہے۔یہ تجربہ مہینے میں تین مختلف مواقع پر کیا گیا جس میں تین مختلف ڈیزل کی مقدار والا دھواں استعمال کیا گیا۔دونوں جنسوں میں محققین نے خون کے اجزاء میں تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جن کا تعلق سوزش، انفیکشن اور امراضِ قلب سے تھا لیکن خواتین میں ان پروٹینز کی سطح میں زیادتی پائی گئی جو شریانوں کو سخت کرتے ہیں۔ایسا ہونا دل کے دورے یا فالج کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے اگرچہ اس کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔پروفیسر نیلوفر مُکھرجی جن کا تعلق یونیورسٹی آف مینیٹوبا سے ہے اور وہ تحقیق کی شریک مصنفہ بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ یہ ابتدائی نتائج ہیں۔ البتہ یہ نتائج بتاتے ہیں کہ ڈیزل دھوئیں کے خواتین پر مختلف اثرات ہوتے ہیں۔محققین کی جانب سے تحقیق کے یہ نتائج بارسلونا میں منعقد ہونے والی یورپین ریسپائریٹری سوسائٹی انٹرنیشنل کانگریس میں پیش کیے گئے۔اس نئی تحقیق کے لئے ایسے 10 افراد، جن میں پانچ خواتین اور پانچ مرد شامل تھے، کا انتخاب کیا گیا جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔ تحقیق میں ان کو ایک وقت میں چار گھنٹوں تک دھوئیں میں سانس لینے کا کہا گیا لیکن اس سے قبل وہ چار گھنٹے صاف شفاف ہوا میں گزارتے تھے۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

دنیا کا وہ علاقہ جہاں دن میں بھی رات کا سماں ہوتا ہے ۔۔۔ایمزون جنگلات کے حوالے سے تصاویر پر مبنی خصوصی رپورٹ

لندن (ویب ڈیسک) ایمیزون ایک برساتی جنگل ہے جو دنیا کا سب سے بڑا جنگل مانا جاتا ہے اور یہ دریائے ایمیزن اور اس کے معاون دریاؤں کے گرد پھیلا ہوا ہے۔ اس کا رقبہ 2510000 مربع میل، یعنی تقریباً پورے آسٹریلیا کے برابر ہے۔یہ جنگل 9 ممالک تک پھیلا ہوا ہے

جن میں برازیل ، کولمبیا، پیرو، وینیزویلا، ایکویڈور، بولیویا، گیانا، سرینام اور فرانسیسی گیانا شامل ہیں۔ زمین کی 20 فیصد آکسیجن صرف ایمیزون کے درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں، دنیا کے 40 فیصد جانور ، چرند، پرند، حشرات الارض ایمیزون میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں 400 سے زائد جنگلی قبائل آباد ہیں، ان کی آبادی کا تخمینہ 45 لاکھ کے قریب بتایا گیا ہے۔یہ لوگ اکیسویں صدی میں بھی جنگلی اسٹائل میں زندگی گزار رہے ہیں۔ایمیزون جنگل کے کچھ علاقے اتنے گھنے ہیں کہ وہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی اور دن میں بھی رات کا سماں ہوتا ہے، یہاں ایسے خطرناک حشرات الارض بھی پائے جاتے ہیں کہ اگر کسی انسان کو کاٹ لیں تو وہ چند منٹ میں چل بسے گا۔ایمیزون کا دریا پانی کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے، اسکی لمبائی 7ہزار کلومیٹر ہے، دریائے ایمیزون میں مچھلیوں کی 30 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں۔ ایمیزون کے جنگلات میں 60 فیصد جاندار ایسے ہیں جو ابھی تک بے نام ہیں،یہاں کی مکڑیاں اتنی بڑی اور طاقتور ہوتی ہیں کہ پرندوں تک کو دبوچ لیتی ہیں، یہاں پھلوں کی 30 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں۔مہم جو اور ماہر حیاتیات ابھی تک اس جنگل کے محض 10 فیصد حصے تک ہی جاسکے ہیں۔ ایمیزون اپنے سینے میں قدرت کے ہزاروں راز دفن کیے ہوئے ہے۔اگر آپ ایمیزون کے گھنے جنگلات میں ہوں اور انتہا کی طوفانی و موسلادھار بارش شرع ہوجائے تو تقریباً 12 منٹ تک آپ تک بارش کا پانی نہیں پہنچے گا۔

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

نشے میں دھت خاتون نے بولی میں کیا خرید لیا؟ ہوش میں آئی تو دیکھ کر خود حیران رہ گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شراب کے نشے میں دھت ایک خاتون نے نیلامی میں سب سے زیادہ بولی دے کر گھر خرید لیا اور صبح بیدار ہونے کے بعد جب سٹیٹ ایجنٹ نے اس سے رابطہ کیاتو اپنے کیے پر حیران رہ گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق 40سالہ لواینا ریبئرا نامی یہ خاتون برطانوی شہر لیڈز کی رہائشی ہے۔ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ لیڈز کے مضافات میں واقع یہ گھر دیکھنے گئی تھی جسے اس کا دوست خریدنا

چاہتا تھا۔لواینا کے دوست کو تو وہ گھر پسند نہ آیا اور مگر لواینا کو یہ پراپرٹی پسند آ گئی۔ اگلے روز لواینا نے جب بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی، اس نے گھر کی 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 50لاکھ 19ہزار روپے) کی بولی دے دی اور جیت گئی۔ اگلے دن اسے سٹیٹ ایجنٹ نے کال کی تو وہ حیران رہ گئی کہ اس نے اس گھر کے لیے بولی کب دی تھی۔رپورٹ کے مطابق لواینا کو ناچار یہ گھر خریدنا پڑ گیا، جسے ایک سال تک اس نے اپنے پاس رکھا اور سال بعد گھر کو دو گنا قیمت پر فروخت کردیا اور پرتگال منتقل ہو گئی۔ لواینا کا کہنا تھا کہ ”میری بہت خواہش تھی کہ میں پرتگال منتقل ہو جاﺅں تاہم پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میری یہ خواہش پوری نہ ہو سکی تھی۔ اس گھر سے مجھے جو منافع حاصل ہوا، اس نے میری یہ خواہش پوری کر دی۔ اس رقم سے میں نے پرتگال میں ایک گھر خرید لیا اور یہاں آ گئی۔“

Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

برطانیہ میں موجود پاکستانی نژاد لڑکی کے گرتے بال لاکھوں پاﺅنڈز کمانے کا ذریعہ بن گئے!!! مگر کیسے؟ انتہائی حیران کن کہانی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد لڑکی کے بال گرنے شروع ہو گئے، جس پر اس نے بالوں کے تیل کی ایک خاندانی ترکیب آزمائی، جس سے اس کے بال گرنا بند ہو گئے۔ لڑکی نے اس تیل کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دی اور آج وہ اس کاروبار سے لاکھوں روپے

کما رہے ہیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق یہ لڑکی 32سالہ نوشین چوہدری ہیں جنہوں نے بتایا کہ وہ 27سال کی تھیں جب ان کے بال بہت گرنے لگے۔لند ن کی رہائشی نوشین چوہدری کا کہنا تھا کہ ”میرے بال اتنے زیادہ گرنے لگے کہ میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی۔ ہماری فیملی میں گرتے بالوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تیل تیار کیا جاتا تھا۔ میں نے ہر حربہ آزمانے کے بعد اس تیل کو بھی ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا اور اس تیل کے ایسے نتائج سامنے آئے کہ میں حیران رہ گئی۔“نوشین نے بتایا کہ ”میں نے بالوں کے تیل کی اس حیران کن ترکیب کو کاروبار میں بدلنے کا سوچا اورستمبر 2020ءمیں ’نوشین ہیئرآئل‘ کے نام سے برانڈ لانچ کر دیا۔مجھے کاروبار کا کوئی تجربہ بھی نہیں تھا اور میرے پاس کوئی زیادہ سرمایہ کاری بھی نہیں تھی۔ میں نے اپنے پاس جمع شدہ 700پاﺅنڈز سے خام اجزاءخریدے اور تیل بنا کر انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فروخت کرنا شروع کر دیا۔“رپورٹ کے مطابق نوشین چوہدری کا تیار کردہ یہ ہیئر آئل اس قدر مقبول ہوا کہ محض ڈیڑھ سال کے عرصے میں ہی اس کے برانڈ کا ٹرن اوور 20لاکھ پاﺅنڈ سے تجاوز کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ نوشین ہیئر آئل کی 100ملی لیٹر کی بوتل کی قیمت 33پاﺅنڈ (تقریباً 8ہزار 839روپے) اور 300ملی لیٹر بوتل کی قیمت 92پاﺅنڈ (تقریباً 24ہزار 643روپے ) ہے۔