Categories
کھیل

نظرانداز کرکٹرز کو امید کی کرن دکھائی دینے لگی، بڑی خبر آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) نظراندازکرکٹرزکو امید کی کرن دکھائی دینے لگی جب کہ نئے چیف سلیکٹر نے سب کیلیے آپشن کھلا رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹwww.cricketpakistan.com.pk کو انٹرویو میں ہارون رشید نے کہا کہ میں پہلے بھی نہ صرف سینئر بلکہ جونیئر سطح پر بھی چیف سلیکٹر کے طور پر

کافی عرصے کام کرچکا ہوں،حال ہی میں عبوری سلیکشن کمیٹی کا کنوینئر بھی رہا،اب یہ اہم ذمہ داری ملی تو پوری دیانتداری کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کروں گا،اس سوال پر کہ 70 سال کی عمر میں یہ ذمہ داری نبھانا مشکل تو نہیں ہوگا؟ انھوں نے کہا کہ میں ایک اسپورٹسمین کے طور پر کوشش تو کرتا ہوں مگر یہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ فٹنس اور صحت بہت اچھی ہے، تجربے کے ساتھ کام میں مہارت بھی آجاتی ہے،نجم سیٹھی پہلے بھی آئے تو انھوں نے اہم ذمہ داریاں میرے سپرد کی تھیں، اب بھی وہ سمجھتے ہیں کہ میں اس پوسٹ کا اہل ہوں۔ شعیب ملک جیسے سینئرز کو سلیکشن کیلیے زیرغور لانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہوگا کہ موجودہ حالات میں کون سے پلیئرز ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں، یہ بھی ذہن میں رکھنا پڑے گا کہ ایسے کھلاڑی پاکستان کیلیے کسی بڑے ایونٹ میں ایسا کردار ادا کر سکتے ہیں جس سے ٹیم کی فتح کے امکانات زیادہ ہو جائیں،اگر کوئی نوجوان کرکٹر بھی سینئر جیسی پرفارمنس دینے کا اہل ہے تو بڑا سوچ سمجھ کر دونوں کا جائزہ لینا پڑتا ہے،ابھی تک سب کیلیے آپشن کھلا رکھا ہوا ہے، سلیکشن کمیٹی بن جائے تو ایک پالیسی بناکر منظوری لیں گے، پھر اسی پر عمل درآمد ہوگا۔ محمد عامر کی واپسی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ پلیئرز کو بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہئیں، بعض اوقات ایک بیان بہت زیادہ تنازعات کی وجہ بن جاتا ہے،انھیں اپنی کرکٹ پر توجہ دینا چاہیے، سب خود کو اچھا کھلاڑی سمجھتے اور سوچتے ہیں کہ ان کو 11 یا 16 میں شامل ہونا چاہیے، مگر سلیکشن کا انحصار مخصوص کنڈیشنز میں ٹیم کی ضرورت پر ہوتا ہے، عامر بھی اچھا کھیلیں تو ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

تینوں فارمیٹ کیلیے الگ ٹیموں کے سوال پر انھوں نے کہا کہ دیکھنا ہوتا ہے کہ آپ کے پاس پلیئرز کا پول کتنا ہے، اگر آپشن محدود تو اسی کے مطابق فیصلے کرنا پڑتے ہیں، موجودہ رجحان کے مطابق کئی ٹیمیں ہر فارمیٹ کے اسپیشلسٹ پلیئرز منتخب کرنے کو ترجیح دینے لگی ہیں، اگر ان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے زیادہ کھلاڑی ہیں تو انھیں ہی شامل کرلیا جاتا ہے،ٹیسٹ کرکٹ کیلیے دیگر کی سلیکشن ہوتی ہے،60 فیصد تک ٹیمیں اسپیشلسٹ پلیئرز کی ہوتی ہیں،ڈومیسٹک کرکٹ پر میری نظر رہی ہے۔ ہارون رشید نے کہا کہ پاکستان کے پاس موجود پلیئرز پول پر توجہ دینا چاہیے کیونکہ بہت زیادہ اکھاڑ پچھاڑ سے بھی فرق پڑتا ہے، کسی کو بھی ڈراپ کرنے سے قبل بھرپور مواقع فراہم کرنا چاہیے، ملک میں بیشتر 21 سے 27سال کے کرکٹرز کی اچھی کھیپ کا میسر ہونا خوش آئند ہے، یہ پختہ کار ہوکر اعلی معیار کے پرفارمرز کے طور پر طویل عرصے پاکستان کی خدمت کر سکتے ہیں،اس سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔ پرانے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی بحالی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ پہلا کام تو یہ ہے کہ ریجنز سے نمائندے منتخب ہوکر اوپر آئیں، ڈپارٹمنٹس کو خط لکھ دیا گیا ہے،وہ دلچسپی بھی لے رہے ہیں، ان کی ٹیمیں بنیں گی، دونوں کے 4،4 نمائندے گورننگ بورڈ کا حصہ بن جائیں گے، 2 نمائندے پیٹرن کے نامزد کردہ ہوں گے، گورننگ بورڈ بن جائے تو فیصلہ ہوگا کہ سسٹم کو کس طرح چلانا ہے، کیا ڈپارٹمنٹس کا الگ ٹورنامنٹ بہتر ہو گا یہ بھی دیکھنا پڑے گا۔

سابقہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی عرفیت لیپ ٹاپ چیف سلیکٹر کے سوال پر ہارون رشید نے کہا کہ لیپ ٹاپ سے آپ کو معلومات حاصل ہوتی ہیں، ٹیکنالوجی سے مدد لینے میں کوئی خرابی نہیں،ساتھ ہی اپنی آنکھوں سے کھلاڑی کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی ضروری ہوتا ہے، دیکھنا پڑتا ہے کہ مختلف کنڈیشنز میں کھیل کے اتار چڑھاؤ کے دوران وہ کس طرح پرفارم کرتا ہے، اس سلسلے میں ڈیٹا بھی مددگار ہوتا ہے کہ کن کنڈیشنز میں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،موجودہ فارم اور فٹنس اپنی نظروں سے بھی پرکھنا ہوتی ہے کہ کھلاڑی میں کتنا دم خم ہے۔ ہارون رشید کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان کا انتخاب کرنے کیلیے کام جاری ہے، کوشش ہوگی کہ اس میں نہ صرف ملک کے مختلف حصوں کی نمائندگی ہو بلکہ ایسے افراد کو لائیں جو کرکٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے میں مددگار بھی ثابت ہو سکیں، بہت جلد ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ تین الگ کپتانوں کی تجویز پر ہارون رشید نے کہا کہ کپتان کا تقرر بورڈ کے سربراہ کی صوابدید ہے،فیصلہ بھی وہی کرسکتے ہیں مگر میرے خیال میں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ہمارے پاس وسائل کتنے ہیں،کتنے امیدوار ہیں جنھیں مستقبل میں قیادت کیلیے بطور متبادل تیار کرسکیں، میڈیا میں آرہا ہے کہ بابراعظم پر تینوں فارمیٹ کی قیادت کا بہت دباؤ ہے، ان سب باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی نجم سیٹھی کوئی فیصلہ کریں گے۔ ہارون رشید نے کہا کہ ہوم سیریز میں سلیکٹرز کیلیے پلیئنگ الیون کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو رائے دینا آسان ہوتا ہے کیونکہ وہ بھی کنڈیشنز سمیت سب کچھ آنکھوں کے سامنے دیکھ رہے ہوتے ہیں،کوچ، کپتان سے بات چیت ہوجاتی ہے، بیرون ملک میچز کے دوران مشکل ہوتی ہے، اسی لیے ٹور سلیکشن کمیٹی بنادی جاتی ہے۔

Categories
کھیل

آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن ۔۔۔ عاقب جاوید نے کرکٹ بورڈ کو آئینہ دکھا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ اور آن لائن کوچنگ کے آئیڈیا پر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مکی آرتھر کو آن لائن کوچنگ کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا
کہ آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن آن لائن کوچنگ نہیں، آزما کر دیکھ لیں یہ بھی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ پاکستانی ٹیم کو متحد کرنا چاہتا ہے لیکن میری سمجھ نہیں آرہا ہے کہ مکی آرتھر یا غیر ملکی کوچ کے علاوہ کوئی اور نام نہیں ہے، یہ جذباتی فیصلہ لگ رہا ہے جس کا کسی کو سمجھ نہیں آرہا۔ قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھی غیر ملکی کوچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آن لائن کوچنگ کا تصور سمجھ سے بالاتر ہے۔ واضح رہے کہ مکی آرتھر ڈاربی شائر کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے وہ انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب ثقلین مشتاق کا معاہدہ ختم ہونے پر پی سی بی کو قومی ٹیم کیلیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش تھی، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی کا اولین انتخاب مکی آرتھر بنے مگر انگلش کاؤنٹی ڈاربی شائر کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے انھوں نے عدم دستیابی ظاہر کردی تھی تاہم کئی بڑے ناموں کی عدم دلچسپی کے بعد بورڈ نے آرتھر سے ہی دوبارہ رابطے شروع کیے اور انھیں من پسند انداز میں کام کرنے کی اجازت دیدی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ہیڈ کوچ کا عہدہ ہی ختم کر دیا جائے گا، ٹیم ڈائریکٹر کی پوسٹ متعارف ہو گی جس پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا۔

Categories
کھیل

حفیظ نے کامران اکمل کو سربراہ جونیئر سلیکشن کمیٹی بنائے جانے پر کیا کہا ؟ جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس فیصلے کو درست قرار دیا۔30 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کے لیے 8 رکنی

سلیکشن کمیٹی بنائی۔ کامران اکمل کو اس جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا، جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 پلیئرز کا انتخاب کرے گی۔ اس حوالے سے محمد حفیظ نے ٹوئٹ کی اور کامران اکمل کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘نجم سیٹھی کی جانب سے یہ فیصلہ بہت اچھا کیا گیا ہے، کامران ماڈرن کرکٹ کی ضروریات کو بخوبی سمجھتے ہیں اور وہ نئے ٹیلنٹ کی شناخت بھی بہت اچھے سے کرسکتے ہیں’۔ سابق کپتان کی تعریف پر کامران اکمل نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

Categories
کھیل

سرفراز بطور کپتان بابر کو دوران میچ کس وجہ سے ڈانٹتے تھے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیٹر امام الحق کی وجہ سے سابق کپتان سرفراز احمد سے ڈانٹ کھانے کا انکشاف کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بابراعظم کی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک تقریب کی پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے میزبان کے سوال کے جواب میں بتایا
کہ میں نے دوران میچ امام الحق کی وجہ سے سیفی بھائی سے بہت ڈانٹ کھائی ہے کیوں کہ امام کبھی میچ میں نہیں ہوتا تھا، کبھی کہیں گھوم رہا ہوتا تھا، اس کی باڈی لینگویج بھی ایسی ہوتی تھی تو سیفی بھائی مجھ سے کہتے تھے بابر اسے دیکھ لو۔ دوسری جانب ایک ویڈیو میں بابر اعظم نے بتایا کہ مجھ سے سب سے زیادہ حارث رؤف نے ڈانٹ کھائی ہے لیکن مجھے حارث سے پیار بھی بہت ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے آئی ایم ایف سے مطالبات پر عملدرآمد کے لیے مانگ لیا۔ آئی ایم ایف کے مشن ہیڈ نیتھن پورٹر کی سربراہی میں وفد نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات میں سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ، وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا سمیت وزیر اعظم کے معاونین خصوصی طارق پاشا اور طارق باجوہ نے بھی شرکت کی جب کہ ملاقات میں نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کے شیڈول اور خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت میں معاشی اہداف پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد نے بجٹ میں اعلان کردہ فیصلوں کے مطابق بجٹ خسارہ 4.9 فیصدرکھنےکا وعدہ پورا کرنے کا کہا اور بجٹ فیصلوں کےمطابق پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا0.2فیصدرکھنےکاوعدہ پوراکرنے کا بھی کہا گیا۔ آئی ایم ایف وفد نے مطالبہ کیا کہ برآمدی شعبےکو 110ارب روپے کااستثنا ختم کیا جائے، ایف بی آر کی طرف سے 7470 روپے ٹیکس وصولیوں کاہدف ہرحال میں پورا کیاجائے، اس کے علاوہ گردشی قرض میں خاطر خواہ کمی لائی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصولی کا ہدف پورا کرنے کا بھی کہا گیا، ریاستی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر کرکے ان کا خسارہ بھی ختم کرنے کا کہا گیا ہے، آئی ایم ایف نے نجکاری پروگرام پر عمل درآمد کرنے کا کہا جب کہ آئی ایم ایف نے مالی خسارے اور نقصانات کی نشاندہی بھی کی۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے مالی نظم و ضبط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کے لیے سبسڈی کی مخالفت نہیں کی ا ور آئی ایم ایف بی آئی ایس پی کے تحت ریلیف جاری رکھنے پر بھی آمادہ ہوگیا ہے۔

Categories
کھیل

پی سی بی نے کامران اکمل کو عہدہ دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کیلئے 8 رکنی سلیکشن کمیٹی بنادی۔کامران اکمل کو اس جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 پلیئرز کا انتخاب کرے گی۔کھلاڑیوں کا انتخاب ریجنل اور ڈسٹرکٹ ٹیموں کیلئے ہوگا۔

سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں سہیل تنویر، عامر نذیر، فیصل اطہر، قیصر عباس، تیمور خان اور جنید خان بھی شامل ہیں۔

Categories
کھیل

حفیظ نے کامران اکمل کو سربراہ جونیئر سلیکشن کمیٹی بنائے جانے پر کیا کہا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس فیصلے کو درست قرار دیا۔ 30 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کے لیے 8 رکنی سلیکشن کمیٹی بنائی۔

کامران اکمل کو اس جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا، جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 پلیئرز کا انتخاب کرے گی۔ اس حوالے سے محمد حفیظ نے ٹوئٹ کی اور کامران اکمل کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘نجم سیٹھی کی جانب سے یہ فیصلہ بہت اچھا کیا گیا ہے، کامران ماڈرن کرکٹ کی ضروریات کو بخوبی سمجھتے ہیں اور وہ نئے ٹیلنٹ کی شناخت بھی بہت اچھے سے کرسکتے ہیں’۔ سابق کپتان کی تعریف پر کامران اکمل نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

Categories
کھیل

قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ ہی کیوں ضروری ہے ؟ شاہد آفریدی کا سوال

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ ہی کیوں ضروری ہے ؟ ملک میں ایسے کوچ ہیں جو ٹیم کو اچھے انداز میں لیڈ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی کوچز کے حوالے سے تاثر ہے کہ وہ سیاست میں پڑ جاتے ہیں لیکن ایسے کرکٹر بھی ہیں جو اس کو بڑی ذمہ داری سمجھتے ہیں

ان کے خیال میں کرکٹ سے سیاست کو الگ کرکے مضبوط اور بڑے فیصلے کریں گے تو ملکی کرکٹ آگے بڑھے گی۔ کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جب وہ چیف سلیکٹر تھے تو انہیں ٹیم میں کوئی تگڑا گروپ نظر نہیں آیا البتہ کپتان کی پسند و نا پسند ہوتی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ماضی میں بھی پسند نا پسند ہوتی رہی، میری کپتانی میں بھی پسند و ناپسند کا سلسلہ رہتا تھا لیکن پسند میرٹ پر ہونی چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بحثیت چیف سلیکٹر اپنا کام ذمہ داری سے کیا، چیف سلیکٹر کی کرسی بڑی مضبوط اور پاور فل ہے، یہاں جو بھی آئے اس کو بڑے فیصلے لینے ہوں گے۔

Categories
کھیل

وسیم اکرم نے بابراعظم سے خراب تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم سے اختلافات کی خبروں پر سخت ردعمل دیا ہے۔ بابر اعظم کے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز سے پشاور زلمی میں جانے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید بابر کے

کراچی کنگز کے چیئرمین اور بولنگ کوچ وسیم اکرم سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔ اب حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے ان تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ‘بابر میرے بیٹے جیسا ہے، میں بابر سے کبھی ناراض نہیں ہوا، گھر بیٹھے چند صحافی ہیں جو یہ کہانیاں بنا رہے ہیں ، ان کا کام صرف ٹوئٹر پر ہے جو بغیر کھانا کھائے اور چائے پیے 24 گھنٹے صرف ٹوئٹر پر رہتے ہیں’۔ سابق کپتان نے کہا ‘یہاں تک کہ میں آج تک ان صحافیوں سے ملا بھی نہیں ہوں’۔ وسیم اکرم کے مطابق بابر کو پشاور زلمی کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا فیصلہ مالکان نے کیا تھا اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘لیگز میں کھلاڑیوں کے ایک سے دوسری ٹیم میں جانا عام بات ہے، کراچی کی ٹیم میری نہیں بلکہ اپنے مالک کی ہے، بابر میرے بیٹے کی طرح ہے، میں کیوں اس سے ناراض ہوں گا؟ میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں’۔ سوئنگ کے سلطان نے کپتان سے متعلق ہونے والی باتوں پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ بابر کو کپتانی سے ہٹانا فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا، گو کہ اس کا تجربہ کم ہے لیکن اسے سپورٹ کرنا فائدہ مند رہے گا،یہ ٹیم کے لیے بھی اچھا ہوگا، ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے، اس کے لیے ہمارے اپنے لوگ کافی ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا ‘میں دیکھتا ہوں کہ کس طرح لوگ بابر پر تنقید کرتے ہیں، یہ شرمندگی کا باعث ہے، برائے مہربانی اپنا مذاق بنوانا بند کریں، مجھے اس سے دکھ پہنچتا ہے’۔

Categories
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ کون ہوگا؟ نام سن کر آپ حیران رہ جائیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہوں گے، 23 جنوری 2023 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ 90 فیصد معاملات مکی آرتھر کے ساتھ طے ہوچکے ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ

مکی آرتھر کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے 2025 تک معاہدہ ہے جسے وہ چھوڑنا نہیں چاہتے۔ مکی آرتھر قومی ٹیم کے ساتھ بھی منسلک ہونے کے لیے رضا مند ہوگئے ہیں، البتہ جوہانسبرگ (جنوبی افریقا) میں پیدا ہونے والے مکی آرتھر جنہوں نے 110 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں، ماضی میں جنوبی افریقا، آسڑیلیا اور سری لنکا کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ 6 مئی 2016 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے والے مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھ، تاہم 2019 آئی سی سی ورلڈکپ جہاں پاکستان ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیل سکی۔ اس کے بعد احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مکی آرتھر کو فارغ کر دیا تھا۔ اب مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے نجم سیٹھی کی مکی آرتھر کے ساتھ بات چیت تقریباً طے ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مکی آرتھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے تاہم وہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی منتخب کردہ کوچنگ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اس سلسلے میں ذمے داریاں ادا کریں گے۔ مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ معاہدے میں ہیں اور کاؤنٹی سیزن جاری ہے لہٰذا مکی آرتھر اپنی ذمے داریاں ادا کر نے کے بعد قمی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اس سال کے آخر میں بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں مکی آرتھر ہی قومی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائیں گے۔

Categories
کھیل

ثانیہ مرزا نے خاموشی توڑ دی، شعب ملک کی ٹویٹ پر جواب آگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو روز بعد اپنے شوہر کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا
جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیرئیر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے ‘ شعیب ملک نے مزید لکھا کہ’ آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں ، آپ اسی طرح مضبوط رہیں، ناقابل یقین کیرئیر پر ڈھیروں مبارکباد ‘۔ جس پر ثانیہ مرزا اپنےشوہر شعیب ملک کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ اور ساتھ ہی مسکراہٹ والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے اتوار کی صبح انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گھر پہنچنے پر سرپرائز دیا گیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔ خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کیرئیر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔

Categories
کھیل

پاکستانی باکسر نے ملک کا نام روشن کر دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان باکسر فرید احمد نے دبئی میں منعقد پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاکستانی باکسر فرید احمد نے پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپر فیدر ویٹ (58 کلو گرام) کیٹگری میں یوگنڈا کے باکسر لیوس کو پہلے ہی

راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے فتح اپنے نام کی۔ فائٹ دبئی میں مڈل ایسٹ پروفیشنل باکسنگ کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔

Categories
کھیل

پی ایس ایل میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20 روپے ؟ شائقین حیران رہ گئے

کراچی: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 8 سے قبل کوئٹہ میں 5فروری کو کھیلے جانے والے نمائشی کرکٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔ بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں عوام کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ٹکٹ کی قیمت محض 20 روپے رکھی گئی ہے، یہ ٹکٹ کوئٹہ کے چار مختلف

مقامات پر فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں جن میں بولان کرکٹ اسٹیڈیم اور بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم بھی شامل ہیں۔ پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے اس نمائشی میچ میں ملک کے نامور کرکٹرز شرکت کریں گے جن میں شاہد خان آفریدی بھی شامل ہیں، ان کے ہونے والے داماد اور ممتاز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی شادی کی تیاریوں کے سبب میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ تاہم قومی کپتان بابراعظم، سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد حسنین اور عمر اکمل جیسے کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق میچ میں کسی غیر ملکی کرکٹر کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔

Categories
کھیل

2 یا 3 ٹیموں کے سوال پر کامران اکمل کا دلچسپ ردعمل، بڑی بات کہہ ڈالی

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق قومی وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بھارت کی طرز پر 2 ٹیمیں ترتیب دینے کے معاملے پر دلچسپ ردعمل دے دیا۔ کامران اکمل نے کہا کہ پہلے ایک تو پوری کرلیں، بھارت نے مختصر فارمیٹس کے لیے الگ ٹیمیں ترتیب دی ہیں، کامران نے مزید کہا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ

پاکستانی بینچ قوت مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، ہم اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کی بدولت 19-2018 سے قبل 2 یا 3 ٹیمیں بناسکتے تھے، پاکستان میں ڈپارٹمنٹ کرکٹ بہت اہم تھی، میں اس کو جانتا ہوں کیونکہ میں نے کئی برس یہ کرکٹ کھیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے اس طرز کو چھوڑا ہمارے لیے ایک ٹیم بھی بنانا مشکل ہوگیا، اگر 6 ٹیموں کا سیٹ اپ فائدہ مند تھا تو فواد عالم کئی برسوں تک واپسی کیوں نہیں کرپایا۔

Categories
کھیل

پشاور زلمی کس عرب ملک کی ٹیم سے میچ کھیلے گی؟ سن کر آپ حیران رہ جائیں

پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی۔ عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جاوید آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے ریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین

شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات کی جس میں انہوں نے زلمی اور سعودی کرکٹ ٹیم کے درمیان مقابلے کے امکان پر بات چیت کی۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ جلد پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کا دورہ کرے گی اور ساتھ ہی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔ اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کی بھی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے اس حوالے سے بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جاوید آفریدی نے شہزادہ سعود بن مشعل کو سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے سعودی شہزادے کو پی ایس ایل دیکھنے کے لیے زلمی کی ٹی شرٹ بھی بطور تحفہ پیش کی۔

Categories
کھیل

رمیز راجہ نے کونسے عہدے کےلئے پیشکش کی ؟ تنویر احمد راز کھول دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے انہیں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی۔ معروف یوٹیوبر سے پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ سابق چیئرمین رمیز

راجا نے ایک میٹنگ کے دوران مجھے بورڈ میں عہدے کی پیشکش کی تھی جس کو مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ مسترد کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کرکٹ بورڈ میں کسی کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، میرے کئی دوست پی سی بی کام کرتے ہیں لیکن میرا کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹر نے کہا کہ سنیل گواسکر، ناصر حسین جیسے کئی سابق کرکٹرز بورڈ میں کام نہیں کرتے لیکن ٹی وی پر اپنا تجزیہ دیتے ہیں۔ تنویر احمد نے کہا کہ بطور سیکٹر شاہد آفریدی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے جلد عہدہ چھوڑ دیا، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ وہ گراس روٹ لیول پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 ٹیسٹ، 2 ون ڈے اور محض ایک ٹی20 میچ کھیلا۔

Categories
کھیل

کیا واقعی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کرلی؟ وائرل تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

ریاض(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلی ہوئی ہیں کہ فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں ایک تقریب میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ہسپانوی ماڈل جارجینا روڈریگز سے ‘بالآخر شادی’ کر لی ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو ‘ثبوت’ کے طور پر شیئر کر رہے ہیں جس میں کرسٹیانو اور جارجینا عروسی لباس میں بوسہ لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ تصویر 9 جنوری 2023 کو فیس بک پر شیئر کی گئی تھی، اس کے ساتھ ایک کیپشن لکھا تھا ‘آخر کار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے شادی کر لی۔ یہ شادی سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوئی۔ 25 جنوری تک ایسی کوئی سرکاری رپورٹ نہیں ہے کہ فٹ بال اسٹار نے ماڈل سے شادی کی ہے۔ جس تصویر کو کرسٹیانو اور جارجینا کی شادی کی تصویر کہا جا رہا ہے وہ دراصل امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے اور ان کے شوہر ڈالٹن گومز کی شادی کی تصویر تھی ۔

Categories
پاکستان کھیل

ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ پر شوہر شعیب ملک کا بیان بھی سامنے آگیا

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ پر ان کے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا ردعمل سامنے آگیا۔ گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے اپنے آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی جس میں ثانیہ اور ان کے ساتھی روہن بوپنا کو مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہیں اس موقع پر روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ دوران گفتگو ثانیہ مرزا نے رک کر آنکھوں سے آنسو صاف کیے اور کہا کہ میرا پروفیشنل کیرئیر میلبرن سے شروع ہوا، کیرئیر ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔تاہم اب شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ٹینس سے ریٹائر ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیرئیر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے ‘۔

Categories
کھیل

ثانیہ مرزا آبدیدہ کیوں ہوگئیں ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا۔ آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ مرزا اور انکے ساتھی روہن بوپنا کو برازیلین جوڑی کے ہاتھوں 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔ میچ کے اختتام پر حریف

ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی اور گفتگو کے دوران انکی آنکھوں میں آنسو آگئے، انہوں نے کہا کہ میرا پروفیشنل کیرئیر میلبرن سے شروع ہوا اور کیرئیر کے اختتام کیلئے اسی جگہ کو چنا۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر پر اپنے والدین سمیت دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ قبل ازیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ ماہ دبئی ایونٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی۔

Categories
کھیل

محمد رضوان کے گھر سے خوشی کی خبر آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ٹوئٹر پر پی ایس ایل 8 کی فرنچائز ملتان سلطانز نے رضوان کی جرسی جیسی چھوٹی جرسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور اپنے کپتان کو مبارکباد

پیش کی۔ فرنچائز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے اضافے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ دوسری جانب سے اسپورٹس منیجر طلحہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان سلطان کے اسپورٹس مینیجر طلحہ نے بتایا کہ محمد رضوان کے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی محمد رضوان کو مبارکباد دی جارہی ہے۔

Categories
کھیل

پونٹنگ بھی بابر کے معترف، پاکستانی کپتان سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔ آسٹریلیا کے سابق اسٹائلش بیٹر اور کپتان رکی پوٹنگ نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر تکنیکی طور پر ایک بہترین کرکٹر ہیں، بابر اعظم اسپن اور فاسٹ

بولنگ کو بہترین کھیلتے اور ہر کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو ایک اچھے کھلاڑی کو عظیم پلیئر بناتی ہیں، بابر اعظم دیگر عظیم پلیئرز کی طرح کافی پختہ مزاج کے کھلاڑی ہیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا بابر ٹیسٹ میں طویل اننگز کھیلتے ہیں اور ون ڈے میں اننگز پر حاوی رہتے ہیں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق ان کے رنز بنانے کی رفتار کا بدلنا بھی زبردست صلاحیت ہے۔ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا بابر اعظم کی بہترین کرکٹ کا سامنے آنا ابھی باقی ہے، اکثر بیٹسمین 30 سال کی عمر کے بعد ہی عروج حاصل کرتے ہیں، بابر اعظم جو ابھی کررہے اس میں مزید بہتری ہو گی، مجھے بابر اعظم کو بیٹنگ کرتا دیکھ کافی اچھا لگتا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا بابر کی کپتانی میں بھی وقت کے ساتھ بہتری آئے گی، تجربے کے ساتھ بابر اعظم کپتانی میں وہ مقام حاصل کر لیں گے جو بیٹنگ میں حاصل کیا، بابر اعظم کیرئیر کے اختتام پر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے۔