Categories
اسپیشل سٹوریز

نشے میں دھت خاتون کا جہاز میں ہنگامہ، فلائٹ اٹینڈنٹ کیساتھ کیا کیا ؟ جانیے

ممبئی: (ویب ڈیسک) ممبئی سے ابو ظبی جانے والی پرواز میں نشے میں دھت خاتون نے ہنگامہ مچادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے ابوظبی جانے والی پرواز میں جہاز کے ٹیک آف سے پہلے ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں نشے میں دھت ایک مسافر خاتون نے جہاز میں ہنگامہ برپا کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں سوار ہونے والی خاتون کے پاس اکانومی کلاس کا ٹکٹ تھا لیکن خاتون نے زبردستی بزنس کلاس میں بیٹھنے کی ضد کی، فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے خاتون کو سمجھانے پر وہ آپے سے باہر ہوگئی اوراپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے۔ اس دوران خاتون نے کپڑے اتار کر جہاز میں بھاگنا شروع کردیا اور فلائٹ اٹیندنٹ کے منہ پر مکا بھی دے مارا۔ جہاز کے عملے کی جانب سے واقعے کی اطلاع دیے جانے پرسکیورٹی عملہ موقع پہنچ گیا اور خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

ٹوئٹر میں پیمنٹ سروسز کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیمنٹ فیچر متعارف کرانے کے منصوبے پر پیشرفت کی گئی ہے۔ فنانشنل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کمپنی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک ٹوئٹر کی آمدنی میں اضافے کے لیے نئے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیمنٹ سروسز کو ایپ کا حصہ بنانے کے لیے ٹوئٹر کی جانب سے امریکا میں ریگولیٹری لائسنس کے حصول پر کام کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ٹوئٹر نے نومبر 2022 میں پیمنٹ سروسز کے لیے امریکی محکمہ خزانہ میں رجسٹریشن کرائی تھی اور اب لائسنس کے حصول کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کو توقع ہے کہ لائسنس کا عمل ایک سال کے اندر مکمل ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے نومبر 2022 میں پیمنٹ سسٹم کو ٹوئٹر کا حصہ بنانے پر بات کی تھی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کا پیمنٹ سسٹم بینک اکاؤنٹس اور ڈیبٹ کارڈ سے منسلک ہوگا۔ ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن پلان سے صارفین اس پلیٹ فارم کو پیمنٹس کے لیے استعمال کرسکیں گے اور ایک دوسرے کو رقوم بھیج سکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس کو ٹوئٹر سے لنک کرسکیں گے اور اگلے مرحلے میں ہم انہیں زیادہ فیچرز فراہم کریں گے جبکہ ڈیبٹ کارڈز اور چیکس کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ ایلون مسک معروف سروس پے پال کے شریک بانی بھی رہے ہیں اور انہیں اس طرح کے پیمنٹ سسٹم کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو سپر ایپ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔ وہ کافی عرصے سے ٹوئٹر کو ایک سپر ایپ میں تبدیل کرنے کی بات کررہے ہیں جہاں صارفین کو ایک ہی جگہ ای کامرس، فنانس اور دیگر سروسز مل سکیں۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

ایک فرد روزانہ کتنے کیلے کھا سکتا ہے؟

کیلا(ویب ڈیسک) کیلا ایسا پھل ہے جو لگ بھگ پورے سال آسانی سے دستیاب ہوتا ہے اور ہر عمر کے افراد اسے پسند کرتے ہیں۔ مگر ایک فرد روزانہ کتنے کیلے کھا سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب سادہ نہیں کیونکہ متعدد چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ایک درمیانے سائز کے کیلے میں 105 کیلوریز، 27 کاربوہائیڈریٹس، 3 گرام فائبر، ایک گرام پروٹین،

وٹامن سی، وٹامن بی 6، پوٹاشیم، میگنیشم اور مینگنیز جیسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کیلوں میں متعدد نباتاتی مرکبات بھی موجود ہوتے ہیں جو تناؤ، ورم اور مختلف امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ مگر اس پھل میں زیادہ تر کیلوریز کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتی ہیں جبکہ پروٹین اور چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ پروٹین مدافعتی افعال، مسلز بنانے اور ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح چکنائی سے جسم کو توانائی ملتی ہے جبکہ ہارمونز کی تیاری اور دماغی صحت میں بھی اس کا کردار اہم ہوتا ہے۔ تو کیلوں میں چند اہم غذائی اجزا کی کمی ہوتی ہے تو غذا میں صرف اس پھل پر انحصار کرنا مختلف مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ غذا میں کیلوں کا اضافہ صحت کے لیے مفید ہوتا ہے مگر کسی ایک غذا کی بہت زیادہ مقدار فائدے کی بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یعنی صحت کے لیے بہترین غذا میں توازن یا اعتدال میں رہ کر کھانا بہت اہم ہوتا ہے۔ ویسے تو ایسی کوئی مخصوص تعداد طے نہیں جو کیلوں کو صحت کے لیے مفید یا نقصان دہ ثابت کرتی ہو مگر جسم کی غذائی ضروریات کو مدنظر رکھا ضروری ہوتا ہے۔ یعنی ایک فرد جتنے مرضی کیلے کھاسکتے ہیں مگر ایسا کرنے سے صحت کو مختلف وجوہات کے باعث نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین کی جانب سے بیشتر صحت مند افراد کو روزانہ ایک سے 2 کیلے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی فرد زیادہ مقدار میں کیلے کھاتا ہے تو اس پھل میں موجود قدرتی مٹھاس اور کاربوہائیڈریٹس سے بلڈ شوگر لیول میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد ڈاکٹر نے اپنی مرسیڈیز کو آگ لگادی

تامل ناڈو(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 28 سالہ ڈاکٹر نے گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد غصے میں اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ ڈاکٹر کیون نے 40 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی اپنی مرسیڈیز بینز کو غصے میں آگ لگادی، تاہم لوگوں نے گاڑی کو لگی آگ دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع کی۔ رپورٹس کے

مطابق کیون نے گزشتہ برس اپنے علاقے کے اسپتال میں نوکری کی، اس کے گزشتہ دو برس سے اپنے ہی کالج کی جونیئر سے تعلقات تھے، واقعہ کے روز دونوں ڈرائیو پر گئے تھے کہ راستے میں ان میں جھگڑا ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ عینی شاہدین کے بیان کے مطابق کیون غصے سے گاڑی سے باہر آیا تو اس کے ہاتھ میں ایک خالی بوتل تھی جس کے اندر اس نے گاڑی سے ہی پیٹرول بھرا، بعدازاں اس نے مرسیڈیز پر چھڑک کر آگ لگادی جب کہ ساتھ کھڑی اس کی دوست کیون کو آگ سے بچاتی رہی۔ تاہم گاڑی پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے تقریباً ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، جب کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

رات کو سونے کیلئے سب سے بہترین وقت کون سا ہوتا ہے؟ ماہرین نے جواب دے دیا

لندن(ویب ڈیسک) ہم سب جانتے ہیں کہ بہتر نیند ہماری ذہنی و جسمانی صحت کے لیے کس قدر ناگزیر ہوتی ہے اور بہتر نیند کے لیے مناسب وقت پر سونا لازمی ہوتا ہے۔ ہر شخص کے لیے سونے کا بہترین وقت الگ ہوتا ہے اور اکثر لوگ اپنے اس بہترین وقت سے لاعلم ہوتے ہیں۔

اب ایک ماہر نے نیند کے اس بہترین وقت کو پہچاننے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق ماہرین نیند کے بہترین وقت کو ’سلیپ ونڈو‘ (Sleep Window)کا نام دیتے ہیں اور تمام لوگوں کی سلیپ ونڈو رات ساڑھے 9سے ساڑھے 11کے درمیان ہوتی ہے۔ جو شخص اپنی سلیپ ونڈو میں سو جاتا ہے اس کی نیند معیاری ہوتی ہے۔ کینڈوش کیئر نامی فرم سے وابستہ ماہر کلوئے اینگس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنی سلیپ ونڈو کو پہچاننے کے لیے رات ساڑھے 9بجے سے ساڑھے 11بجے کے درمیان مختلف اوقات میں سو کر تجربہ کرنا چاہیے۔اس دورانیے میں آپ جس وقت بھی سوئیں، اس کے بعد 8گھنٹے کی نیند لیں اور اپنی نیند کے معیار کا جائزہ لیتے رہیں۔ کلوئے اینگس کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے جس وقت پر آپ کو سب سے بہتر نیند آئے اور آپ صبح ہشاش بشاش بیدار ہوں، وہ آپ کی سلیپ ونڈو ہو گی اور آئندہ اس سلیپ ونڈو میں سونا معمول بنا لیں۔اس کے علاوہ نیند کو بہترین بنانے کے لیے کیفین کا استعمال کم کریں، رات کو دیر سے کوئی چیز مت کھائیں۔رات کو سونے سے قبل موبائل فون یا کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائس استعمال مت کریں۔

Categories
اسپیشل سٹوریز شوبز

وہ 3افیئرز ۔۔۔جن کی وجہ سے تبو نے اب تک شادی نہیں کی

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ تبو کسی تعارف کی محتاج نہیں وہ پچھلی 3دہائیوں سے بالی ووڈ اور مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں لیکن ابھی تک انہیں ایسا کوئی جیون ساتھی نہیں ملا جس کے دل پر وہ حقیقی طور پر راج کر سکیں۔ بالی ووڈ میں اسی کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی لیکن ان کے افیئرز بہت مشہور ہوئے ،

تبو کا شمار بھی انہی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ تبو کی زندگی کی کہانی بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی زندگی میں بہت سے لوگ ان کو ڈیٹ کرنے آئے اور وہ بہت سے لوگوں کے ساتھ رشتے میں رہیں لیکن وہ زندگی بھر پیار کے لیے ترستی رہیں۔ تبو زندگی کی 51بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی۔تبو کی لو سٹوریز کا ذکر کیا جائے تو ان کی زندگی میں آنے والے پہلے اداکار کا نام سنجے کپور تھا۔ دونوں نے فلم ‘پریم’ کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔سنجے کپور اور تبو کا یہ رشتہ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا اور جلد ہی دونوں الگ ہو گئے۔ سنجے کپور کے بعد تبو کا نام مشہور ہدایت کار اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ جوڑا گیا ۔ ساجد نے تبو سے اس وقت ڈیٹنگ شروع کی جب وہ اپنی اہلیہ دیویا بھارتی کے جانے سے صدمے میں مبتلا تھے۔ تبو اور ساجد دونوں نے طویل عرصے تک اپنے تعلقات کو چھپائے رکھا ، جب ان کے افیئر کی خبریں منظر عام پر آئیں تو کچھ دنوں بعد دونوں نے علیٰحدگی اختیار کر لی اور دونوں کے درمیان بریک اپ ہو گیا۔ ساجد سے بریک اپ کے بعد ساؤتھ کے تجربہ کار اداکار ناگارجن تبو کی زندگی میں آئے۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ تبو کا ناگارجن کے ساتھ 10 سال سے زیادہ کا معاشقہ چلا ،ناگارجن پہلے سے

ہی شادی شدہ تھے۔ ناگارجن کے ساتھ 10 سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی بیوی کو نہیں چھوڑ سکتے، اس لیے تبو نے خود کو ناگارجن سے دور کر لیا۔ تبو ان دنوں اپنی فلم ’بھولا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں تبو اور اجے دیوگن فلم ‘دریشیم 2’ کے بعد ایک بار پھر سکرین پر نظر آنے والے ہیں۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

وقت کم!!! دنیا کا درجہ حرارت مسلسل بڑھنے لگا، ماہرین نے خبردار کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) شہلا اعجاز اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ” یا تو دنیا موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام میں تعاون کرے یا پھر مکمل تباہی سے دوچار ہونے کے لیے تیار ہو جائے کہ دنیا کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اگر زمین کو انسانوں کے

رہنے کے قابل رکھنا ہے تو اس کا درجہ حرارت ایک حد میں رکھنا ہوگا اور یہ حد ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔‘‘یہ کہنا تھا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا، جو کوپ 27 کلائمیٹ چینج کانفرنس کے سلسلے میں اپنے اراکین سے مخاطب تھے۔ ہم آلودگی کے بلند مقام پر پہنچ رہے ہیں۔ موسمیاتی تغیر خطرناک حد تک چھو چکا ہے۔ اس کا الزام کسے دیں گے، اس خطہ ارض پر انسان ہی بستے ہیں جو اپنی زندگی کی آسائشات کی خاطر نت نئی ایجادات کر رہے ہیں اور یہ ایک فطری عمل بھی ہے انسانی ذہن کھوجنے میں لگا رہتا ہے اور یوں خیالات، فارمولے اور تجربات کسی نتیجے پر پہنچ کر ایک ایجاد انجام دیتے ہیں۔ بعض اوقات وہ اس قدر خطرناک بھی ثابت ہوتا ہے کہ جس کا خمیازہ پوری دنیا کو اٹھانا پڑتا ہے اور یہ کوئی بہت صدیوں پہلے کی بات نہیں ہے۔ دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریاں کیا کم تھیں کہ جاپان کی طاقتوں کو کچلنے کا حل بس یہی نظر آیا اور اس پر ایٹم بم گرا دیا گیا۔ایک ایسا بم کہ جس نے جاپان پر ہی نہیں پوری دنیا پر ایسے اثرات مرتب کیے کہ جن کی وجہ سے فضا میں موجود قدرت کی جانب سے حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچا۔ اوزون لیئر کو اس سے پہلے بھی کاربن مونو آکسائیڈ کے بے پناہ استعمال سے تحفظات تھے کہ رہی سہی کسر ایٹم بم نے بھی پوری کردی تھی۔کہا جا رہا ہے کہ انسان کو اپنا طرز زندگی تبدیل کرنا پڑے گا اور ایسا تو ہونا ہی تھا۔

توانائیوں کے حصول کے لیے کوئلے، گیس اور تیل کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد فضائی فضلے کی صورت میں جو کاربن پیدا ہوتی ہے اس کی روزبروز بڑھتی ہوئی پیداوار فضائی صورت حال میں بگاڑ پیدا کر رہی ہے۔ اس گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے جو کاروبار زندگی کے دوسرے متاثرین عوامل کے علاوہ تین چوتھائی ہے۔ گو یہ زندگی کی آسانیوں کے لیے کارخانوں کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حال اور مستقبل کے لیے خطرے کا الارم بھی بجا رہے ہیں۔یہ درست ہے کہ ہم اور ہماری آنے والی نسلیں ماحول کی آلودگی کے تحت موسمیاتی تغیرات کے مسائل میں گھر رہی ہیں جس کے باعث طوفان، بارشیں اور برف باری کے علاوہ درجہ حرارت کا خطرناک حد تک بڑھنا شامل ہے۔ اس خطرے کے سگنل کو ہم یوں بیان کرسکتے ہیں کہ عرب کا وہ خطہ جہاں صدیوں سے سنگلاخ پہاڑ اور چٹانیں سینہ تانے کھڑی ہیں۔ درجہ حرارت بھی اسی نوعیت کا تھا وہاں بارشوں کا سلسلہ ایسا جڑا کہ صدیوں سے وہ پہاڑ ایک خاص اشارے کے تحت کھڑے تھے اب سرسبز ہو رہے ہیں۔ یہ تبدیلی اس بڑی پیش گوئی کی جانب بھی ہمیں متوجہ کراتی ہے جو بحیثیت مسلمان بہت سے آنے والے منفی حالات کا احساس دلاتی ہے۔ ہمارے سائنس دان اپنی زبان میں اسے کلائمیٹ چینج کے سلسلے کی کڑی قرار دیتے ہیں بہرحال یہ ایک الگ بحث ہے۔ دنیا بھر میں چین، روس، امریکا، یورپی یونین، برازیل اور انڈونیشیا وہ سات ممالک ہیں جن سے کاربن کا پچاس فیصد اخراج ہوتا ہے، یہ وہ ممالک ہیں جو ترقی کی دوڑ میں شامل ہیں جن میں چین، امریکا اور روس کے نام سرفہرست ہیں جو بظاہر دعوے تو بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن ترقی اور دنیا کے چمپئن بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ یوکرین اور روس کی ج ن گ میں کیا فضائی آلودگی اس حوالے سے کاربن کے اخراج میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی لیکن روس اپنے موقف پر ڈٹا ہے اسی طرح اسرائیل کی شام پر شعلہ گراتی گولیاں اور دھماکے محض پھلجھڑیاں ہیں۔

یہ حقیقت بھی اپنی شکل واضح طور پر دکھا چکی ہے کہ دنیا میں گلیشئرز یا دوسرے الفاظ میں دنیا کا سرد خانہ درجہ حرارت کے بڑھنے کے باعث تیزی سے پگھل رہا ہے۔کیا ایسا ہونا ممکن ہے کہ ان پگھلتے گلیشئرز کو مصنوعی انداز میں پگھلنے سے روکا جاسکے؟ تو جواب ملتا ہے کہ ہرگز نہیں۔ یہ سب انسانی ذہانت کی ازحد کارروائی ہے جو آج کسی نہ کسی صورت میں ہمارے سامنے کھڑی ہے۔ ان قدرتی برف خانوں کے پگھلنے کے بعد دنیا میں ساحلی علاقوں پر آبادیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے، ساحل سمندر ایک نعمت ہے۔ شپنگ کے ذریعے نقل و حمل خاص کر تجارتی حوالے سے نہایت کارآمد ہے۔ کیا ہم ان نعمتوں سے ہاتھ دھوتے نظر نہیں آرہے؟ سونامی کی تباہیاں ابھی بھی یادداشت میں محفوظ ہیں۔ اس کے بعد بھی ایسی ہی سمندری طغیانی اور طوفانوں نے دنیا کو متنبہ کردیا ہے کہ ہم بھی تیار ہیں، بس آپ کو تباہ کردینے میں ایک حکم کی دیر ہے۔انسان بہت منہ زور ہے اسے جو رتبہ جو طاقت مل جاتی ہے اس پر اکڑنے لگتا ہے۔ اس کی خام خیالی اسے تباہی کی دلدل میں دھنسا دیتی ہے۔ پھر بھی انسان دوسروں کے تجربات سے کچھ نہیں سیکھتا۔نیوٹن ایک بہت بڑا سائنس دان تھا اس کی عقل و فراست سے دنیا واقف تھی اور مانتی تھی لیکن وہ ایک انسان ہی تھا۔ دوسری جنگ عظیم کی جنگی چالوں میں ایک چال یہ بھی تھی کہ دشمن کو ایک طویل جناتی بحری جنگی جہاز نظر ہی نہ آئے۔ بالکل بچوں کی جادوئی کہانیوں کی مانند اور نیوٹن صاحب نے اپنی فزکس پر آنکھ بند کرکے خدا جانے کون سے قانون کے تحت وہ خطرناک تجربہ بھی کر ڈالا جس نے حقیقتاً بحری جہاز کو کچھ دیر انسانی نگاہوں سے اوجھل تو رکھا لیکن اس جہاز اور اس میں موجود انسانی جانوں کو جنھیں چوہوں کی مانند اس خطرناک تجربے میں استعمال کیا گیا تھا سب مل کر خاکستر ہوگئے۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

بھارت کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کو بڑا جھٹکا، 3 دن میں کمپنیوں کو 48 ارب ڈالر کا نقصان

ممبئی(ویب ڈیسک) ہندوستان کے اڈانی انٹرپرائزز کے حصص جمعہ کے روز 20 فیصد ڈوب گئے کیونکہ ایک امریکی شارٹ سیلر کی طرف سے ایک خوفناک رپورٹ نے گروپ کی فہرست میں شامل فرموں میں ہلچل مچا دی، رپورٹ نے اس بات پر شکوک

پیدا کیے کہ سرمایہ کار کمپنی کی ریکارڈ 2.45 بلین ڈالر کی ثانوی پیشکش کا کیا جواب دیں گے۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق اڈانی گروپ کی سات لسٹڈ کمپنیاں جن پر دنیا کے سب سے امیر ترین افراد میں سے ایک گوتم اڈانی کا کنٹرول ہے ، بدھ سے اب تک مجموعی طور پر 48 ارب ڈالر کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھو چکی ہے، اس کے ساتھ ہی اڈانی فرموں کے امریکی بانڈز بھی گر رہے ہیں۔ ہنڈنبرگ ریسرچ نے 24 جنوری کی ایک رپورٹ میں اڈانی گروپ کے قرضوں اور ٹیکس ہیونز کا ذکر کیا تھا جس کے بعد اڈانی گروپ کے حوالے سے خدشات نے جنم لیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کا کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر ہنڈنبرگ رپورٹ کا مطالعہ کر رہا ہے اور اسے اڈانی گروپ کے آف شور فنڈ ہولڈنگز کی اپنی جاری تحقیقات میں مدد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی ریگولیٹر اور اڈانی کے ترجمان نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ نیویارک میں قائم فرم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس نے فوری طور پر ریگولیٹر کے اقدام پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا

Categories
اسپیشل سٹوریز

پیزا کی سب سے بڑی دعوت: کتنے افراد نے کھایا ؟ آپ سوچنے پر مجبور ہوجائیں

اوکلاہوما: (ویب ڈیسک) امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں حیرت انگیز طور پر تین ہزار افراد نے شرکت کی اور 1000 پیزا پیش کیے گئے۔ یہ تقریب اوکلاہوما یونیورسٹی کے ہال میں منعقد کی گئی جس میں تین ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر

اینڈولینی پیزا کمپنی کے مالک مائک بوش نے بتایا کہ وہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے گزشتہ 8 ماہ سے جدوجہد کر رہے تھے جس کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔ اس طرح شرکا کی غیرمعمولی تعداد آگئی اور بہت جلدی میں 1000 سے زائد پیزا تیار کئے گئے۔ شام میں شروع ہونے والی دعوت میں شرط یہ تھی کہ ہرفرد پیزا کی دو سلائس کھائے اور پانی کی چھوٹی بوتل ختم کریں لیکن اسے یہ عمل 15 منٹ میں انجام دینا تھا۔ اگر 15 منٹ سے اوپر ہوجائیں تو اس کا کھانا شمار نہیں ہوگا اور مقابلے سے خارج سمجھا جائے گا۔ اس طرح کل 3357 افراد نے مقررہ وقت میں پیزا کے دو ٹکڑے کھائے اور پانی ختم کیا۔ تمام افراد ٹکٹ لے کر اس تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ اس طرح کل 40 ہزار ڈالر کے عطیات جمع ہوئے جو بیمار بچوں کے علاج پر خرچ کیے جائیں گے۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

علی ظفر نےجنسی ہراسانی کیس سے متعلق خاموشی توڑدی ،اصل راز سے پرد ہ اٹھا دیا

کراچی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ورسٹائل گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کیس کے تنازع سے متعلق بات کرتے ہوئے، اصل راز سے پردہ اٹھا دیا ۔ حال ہی میں گلوکارعلی ظفر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں ا نہوں نے میشا شفیع کے تنازع پر کھل کر

بات کی ۔شو کے میزبان حسن چوہدری کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ” مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو اس بات سے لاعلم ہے کہ آپکے کیس میں کیا ہوا اور کیا فیصلہ آیا “۔ جس کے جواب میں علی ظفر نے ملکی انصاف پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ “میں نے اپنی ایک دوست کو اپنی کہانی سنائی جس پر انہوں نے مجھے کہا کہ “مجھےیہ سب بہت پہلے سب کو بتا دینا چاہیے تھا ،لیکن میں چاہتا تھا کہ قانونی طریقے سے سب ہو ،جس کیلئے مجھے 5 سال انتظار رکرنا پڑا اور اب بھی منتظر ہوں”. حسن چوہدری کی جانب سے میشا شفیع کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر علی ظفر نے انکشاف کیا کہ “انہیں ایک بہت بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے بڑا پراجیکٹ ملا جو کسی اور فنکار کو تبدیل کر کے انہیں دیا گیا تھا اورانہوں نے اس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا.کیونکہ اس پراجیکٹ کیلئے ان کو ایک بڑی رقم آفر کی گئی تھی اس لئے انہوں نے اس آفر کو قبول کر لیا اور اس پراجیکٹ کا حصہ بن گئے مگر انہیں اس کے فوری بعد ہی براہِ راست دھمکیاں ملنے لگیں کہ وہ اس پراجیکٹ سے انکار کردیں ورنہ نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے دھمکیوں میں آنے کے بجائے بغیر ڈرے اس پراجیکٹ پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد دیکھنے میں آیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے نام سے فیک اکاؤنٹ بن گئے اور ان کے بارے میں غلیظ باتیں پھیلنا شروع ہوگئیں”۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ” اس پراجیکٹ کی شوٹنگ سے ایک دن قبل کی گئی ایک ٹوئٹ نے ان کی زندگی بدل دی ان کے سارے پراجیکٹس رُک گئے ان کی آنے والی فلم اور دیگر کام ختم ہوگئے جبکہ ان کے مداح بھی انہیں غلط نظر سے دیکھنے لگے۔میں نے انصاف کیلئے ہتک عزت کا کیس کیا جو 5 سال بعد بھی تاحال جاری ہے مگر محترمہ (میشا شفیع) جرح کیلئے پاکستان میں ہوتے ہوئے بھی پیش نہیں ہوتیں کہتی ہیں کینیڈا سے ویڈیو لنک پر جرح کریں مگر پھر بھی حاضر نہیں ہوتیں۔ انہوں نے تنازع کے بعد ہونے والے نقصانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “میرے نقصانات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا میں نے کروڑوں کے معاہدے کھوئے، وہ سب دستاویزی ہیں۔ میں نے اتنی سختیاں برداشت کی ہیں کہ اب کچھ بھی مشکل محسوس نہیں ہوتی دو تین سال تک گھر میں بیٹھا رہا لیکن اس پر بھی میں نے اپنے اللہ کا شکر ادا کیا، اس چیز کے بعد میں اپنے رشتوں کی پہلے سے زیادہ قدر کرتا ہوں”۔ یاد رہے کہ ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سےعلی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس پر علی نے گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کیا تھا تاہم 5 سال کے طویل عرصے سے جاری اس کیس کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

مسجد الحرام میں رواں سال کتنے عازمین کی آمد ہوئی ؟ حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں رواں ہجری سال 10 کروڑسے زائد عازمین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے انکشاف کیا کہ 1444ھ کے آغاز سے لے کر اب تک بیت اللہ شریف

کی مسجد الحرام میں 100 ملین سے زیادہ افراد کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔ حجر اسماعیل کے قریب نماز ادا کرنے والوں کی تعداد رواں سال 11 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق گاڑیوں کی نقل و حمل کی خدمات کے لیے ایک سال کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی خدمت کی گئی۔ ڈاکٹر السدیس کا مزید کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ میں بزرگوں اور معذوروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد گاڑیاں صرف معمر افراد اور خاص ضرورت والے افراد کے لیے مختص کردی گئی ہیں۔ سال 2023 کے دوران دونوں مقدس مساجد میں رضاکاروں کی تعداد بڑھا ئی جا رہی۔ گاڑی کی خدمات کو ضرورت مند افراد تک پہنچانے کے لیے الیکٹرانک آرڈر کی سہولت فراہم کی جارہی جبکہ مسجد الحرام میں الیکٹرانک طواف کی سروس کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

وہ عام عادت جو ذیابیطس، ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار بناسکتی ہے

لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ کو سوڈا اور فروٹ جوسز جیسے میٹھے مشروبات پینا پسند ہیں تو یہ عادت متعدد جان لیوا امراض کا شکار بناسکتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ مردوں کی وہ عام غلطی جو گنج پن کا شکار بناسکتی ہے ہارورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا
گیا کہ سوڈا اور فروٹ جوسز جیسے میٹھے مشروبات کا استعمال ذیابیطس ٹائپ 2، امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار بناسکتا ہے۔ اس تحقیق میں ایسے 40 ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا تھا جن میں ذیابیطس ٹائپ 2، دل کی شریانوں کے امراض اور کینسر کی تاریخ نہیں تھی، جبکہ یہ بھی دیکھا گیا کہ چینی سے ان کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چینی کا زیادہ استعمال جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے بالخصوص پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی بڑھ جاتی ہے۔ کیا کم مقدار میں کھانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے؟ جسمانی وزن میں اضافے کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ امراض قلب اور ذیابیطس جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ میٹھے مشروبات کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح بھی بڑھتی ہے جس سے بھی خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ غذا میں چینی کے زیادہ استعمال کے حوالے سے میٹھے مشروبات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ فروٹ جوس پینے کے مقابلے میں پھلوں کو کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے کیونکہ ان میں موجود قدرتی شکر سے بلڈ شوگر کی سطح میں بہت تیزی سے اضافہ نہیں ہوتا۔ گردوں کے جان لیوا دائمی امراض سے بچنا بہت آسان: اگرچہ میٹھے مشروبات سے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھتا ہے مگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی مٹھاس سے بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ 2022 میں ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ مصنوعی مٹھاس سے بلڈ شوگر کی سطح میں تبدیلیاں آتی ہیں جس سے امراض قلب اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس نئی تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

آسٹریلیا میں دنیا کا سب سے بڑا مینڈک نکل آیا، دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے شمالی رین فارسٹ میں دنیا کا سب سے بڑا مینڈک پایا گیا جسے دیکھ کر حکام بھی حیران رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوئنز لینڈ ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹ اینڈ سائنس کے حکام کے ہاتھوں ایک ایسا مینڈک لگا ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے مینڈک میں شمار کیا جارہا ہے
اور اس مینڈک کا تعلق کین ٹوڈ کی نسل سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مانسٹر جیسےمینڈک کا نام ٹوڈزیلارکھا گیا ہے جو اپنی نسل سے 6 گنا زیادہ بڑا ہے، اس کا وزن 2.7 کلو بتا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ٹوڈزیلا کو جنگل سے نکال کر محفوظ کرلیا ہے اور اسے فٹبال کی طرح دکھنے والا مینڈک کہا جارہا ہے اور اسے کوئنز لینڈ میوزیم میں بھیجا جائے گا۔ حکام کے مطابق وزن کے اعتبار سے یہ ایک نیا ریکارڈ بنا سکتا ہے کیونکہ 1991 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ سوئیڈن میں پرنسن نامی مینڈک کے نام رہا تھا جس کا وزن 2.65 کلو تھا۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

سردرد اور مائیگرین سے نجات کے لیے یہ آسان طریقے آزمائیں

لاہور(ویب ڈیسک) سردرد کے نتیجے میں روزمرہ کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں، مائیگرین کا تو ابھی کوئی علاج بھی موجود نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آدھے سر کے درد کے لیے غذا اور طرز زندگی کی عادات بہت اہم ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ یہ جان کر حیران ہو مگر کچھ مشروبات سے

بھی آپ مائیگرین یا عام سردرد کی شدت کو کم کرسکتے ہیں۔ ایسے ہی چند مشروبات کے بارے میں آپ نیچے جان سکتے ہیں۔ سبز چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مشروب ہے اور اس کو پینے سے سردرد سے نجات میں مدد مل سکتی ہے، البتہ مائیگرین کے تحفظ میں یہ کس حد تک مؤثر مشروب ہے، اس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔ پودینے کی چائے سے تناؤ کے باعث ہونے والے سردرد سے نجات ممکن ہے۔ اس چائے کی مہک سے ہی درد کی شدت میں کمی آجاتی ہے بالخصوص اگر ایسا درد ہو جس سے سوئیاں چبھنے کا احساس ہورہا ہو۔ ادرک کی چائے پینے سے مائیگرین کی شدت میں کمی لانے سے مدد مل سکتی ہے جبکہ متلی اور قے جیسے مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ آدھے سر کے درد کے شکار افراد کو اکثر قے اور متلی کی شکایت بھی ہوتی ہے۔ دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پینے سے بھی سردرد اور مائیگرین سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ سردرد یا مائیگرین سے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے اور پانی پینے سے اسے بچنا آسان ہوجاتا ہے۔ اگر پانی پینا نہیں چاہتے تو لیموں یا ایسے ہی پھلوں کو کاٹ کر پانی میں شامل کرلیں۔ اس سے پانی کا ذائقہ بہتر ہوجائے گا جبکہ غذائی اعتبار سے بھی وہ جسم کے لیے زیادہ مفید بن جائے گا۔ آدھا کپ انگور کے جوس سے جسم کو میگنیشم نامی غذائی جز ملتا ہے جو مائیگرین کی شدت میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ جسم میں میگنیشم کی کمی سے مائیگرین کا سامنا اکثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اورنج جوس کو پینے سے بھی سردرد اور مائیگرین سے نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ مالٹوں میں میگنیشم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ اورنج جوس کے آدھے کپ میں 11 ملی گرام میگنیشم ہوتا ہے، البتہ اس میں چینی شامل کرنے سے گریز کریں۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

شادی پر سالی کو دولہا سے مذاق مہنگا پڑ گیا،ویڈیو وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک )ہنسی مذاق شادی بیاہ کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے خا ص طور پر سالی اور جیجا کا مزاق سب کا مرکزنگاہ ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ مذاق کسی دوسرے کے لیےشرمندگی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک منظر بھارت کے ایک شہر میں شادی میں دیکھنے میں

ملا جہاں دلہن کی بہن دولہے سے ایک مذاق کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہاں پر وہ خود ہی گر جاتی ہے جس سے وہاں پر موجود حاضرین اسے اٹھانے کے بجائے ہنسنے میں مصروف ہو جاتے ہیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا شادی کے سٹیج پر اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے تب دلہن کی بہن مختلف ذائقوں اور رنگ برنگ کے ریفریشمنٹ ڈرنکس سے بھری ٹرے کے ساتھ اسٹیج پر آتی ہے۔ جب دولہے کے دوست نے ٹرے سے مشروب لینے کی کوشش کی تو سالی نے کہا کہ وہ اسے نہیں لے سکتا اور دولہے سےکہا کہ وہ یہ مشروب ہاتھ استعمال کیے بغیر پی سکتا ہے۔اس بات پر دولہے کے دوست اور سالی کے درمیان نوک جھونک شروع ہو جاتی ہےبہرحال اگلے ہی لمحے سالی کرسی سے گر گئی ۔یہ دیکھ کر دولہا اور اس کا دوست ہنس پڑے۔ لڑکی کافی شرمندہ تھی کیونکہ سٹیج پر موجود لوگ اسے اٹھانے کے بجائے ہنسنے میں مصروف تھے۔ ویڈیو کو انسٹاگرام پر ایک صارف نے شیئر کیا ہے۔ اب تک 2.8 ملین سے زیادہ لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور کئی لو گوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ گلت ہی کسے سب نے رہ گئے یہ بات ہی غلط ہے‘۔ ایک اور نے لکھا، ” یہ ایک الگ قسم کا مذاق ہے اس لیے برا لگ رہا ہے۔” ایک تیسرے صارف نے طنزیہ انداز میں کہا، “شادیو میں جو لوگ اپنے آپ کو اوور سمارٹ سمجھتےہیں انکے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نااہل کردیا گیا تب بھی لوگ پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیں گے، گورنر پنجاب نے ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی یہ اقدام عدالت میں چیلنج کریں گے۔ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی تحلیل کے بعد بھیجی گئی ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی، گورنر پنجاب کے اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے تاہم اگر جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا کوئی آپشن زیر غور نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بارے میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ وہ ساری تباہی کا ذمہ دار ہے، مسلم لیگ (ن) کے اندر توڑ پھوڑ کے حوالے سے سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، مسلم لیگ ن کی موروثی سیاست کے خلاف پہلی آواز چوہدری نثار نے بلند کی۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم مشترکہ طور پر عوام کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، پی ڈی ایم مکمل طورپر فیل ہوچکی ہے، ان کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، پی ڈی ایم نے مشترکہ طور پر عوام کے وسائل کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا، صرف تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت طویل مدت تک چلنے سے پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کے لئے ایک ایسا شاٹ ہے جس کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی، نواز شریف قطعا! سیاست دان نہیں۔ بلوچستان کے مسائل سے متعلق انہوں ںے کہا کہ بلوچستان کے لیے صرف اور صرف سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے پاس ابھی بہت سے ایسے کارڈ باقی ہیں جب کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، اگر مجھے نا اہل کر بھی دیا تو لوگ تحریک انصاف کے نظریے کو ووٹ دیں گے۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

دہی کھاؤ ، انعام پاؤ، 11 سال سے منعقد ہونیوالا دلچسپ مقابلہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت میں اس سال بھی ایک منفرد مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں دہی کھانے پر شہریوں کو مختلف انعامات دیے گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹنا شہر میں گزشتہ 11 سال سے دہی کھانے کا دلچسپ مقابلے کا انعقاد ہوتا ہے جس میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کرتے ہیں۔

دو سال کورونا کے باعث یہ مقابلہ نہیں کروایا گیا ، تاہم اس سال یہ ایونٹ گزشتہ دنوں منعقد ہوا جس میں 500 سے زائد شہریوں نے حصہ لیا۔ دہی کھانےکے مقابلے میں شہریوں کو 3 منٹ کے اندر 3 کلو دہی کھانی ہوتی ہے، یہ مقابلہ پٹنا کی ڈیری آرگنائزیشن منعقد کرواتی ہے، اس میں 3 کیٹیگریز ( مرد ، عورت اور عمر دراز )افراد شامل تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجے کمار نے مردوں کی کیٹیگری میں مقابلہ جیتا،انہوں نے 3 منٹ میں 3.42 کلو دہی کھائی جبکہ عورتوں کا مقابلہ پریما تیواری نے اپنے نام کیا۔ یہ واضح نہیں ہوا کہ جیتنے والے افرادکو کتنی انعامی رقم دی جاتی ہے البتہ انہیں دہی شری کا خطاب ملتا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق پٹنا کی ڈیری آگنائزیشن 2012 سے اس مقابلے کا انعقاد کروا رہی ہے جس کامقصد شہریوں کو صحت کیلئے دہی کی اہمیت بتانا ہے۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

طلاق سے پہلے فریقین ۔۔۔ اسلامی فقہ اکیڈمی سوڈان نے نئی ہدایات جاری کر دیں

خرطوم: (ویب ڈیسک) سوڈان کی اسلامی فقہ اکیڈمی کے عالم عدیل حسن نے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان طلاق سے پہلے ان کا نفسیاتی معائنہ بھی کرایا جائے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سوڈان میں اسلامک فقہ اکیڈمی نے جوڑے کے درمیان طلاق کی ڈگری جاری کرنے والے اداروں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

جس میں کہا گیا ہے کہ طلاق کی ڈگری جاری کرنے سے قبل آخری امید کے طور پر ماہر نفسیات سے مدد لی جائے۔ اسلامی اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل عدیل حسن حمزہ نے مزید بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان طلاق ہوئی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کرنے سے پہلے شوہر کی نفسیاتی حالت جاننا بھی ضروری ہے۔ عدیل حسن حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی ایک وجہ نفسیاتی مسائل بھی ہیں اس لیے طلاق کے خواہش مند جوڑوں کی بھی ماہر نفسیات سے سیشن کرانے چاہیے۔ اسلامی فقہ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ طلاق کے معاملات کی جانچ کرنے میں جلدی بازی نہ کی جائے اور تمام امور سے مکمل آگاہی اور جوڑے کو ملاقاتوں کا موقع دینے اور نفیساتی مسائل سمجھنے کے بعد ہی طلاق کی ڈگری جاری کی جائے۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

امیر ترین افراد کی دولت میں یومیہ کتنا اضافہ ہو رہا ہے ؟ سن کر آپ حیران رہ جائیں

ڈیووس: (ویب ڈیسک) انتہائی امیر افراد کی دولت میں یومیہ 2 ارب 70کروڑ ڈالر کا اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں پیدا ہونے والی نئی دولت کا دو تہائی صرف ایک فیصد انتہائی امیر افراد کے ہاتھوں میں جارہا ہے اور ان کی دولت میں یومیہ 2 ارب 70کروڑ ڈالر

(6 کھرب 18 ارب 48 کروڑ 89 لاکھ روپے )کا اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بات دنیا بھر میں تحفیف غربت کے لئے کام کرنے والے خیراتی اداروں کے گروپ آکسفیم کی طرف سے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر جاری رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 2020 کے بعد سے پیدا ہونے والی دولت کا کل حجم 420 کھرب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس کا 63 فیصد یعنی 260 کھرب ڈالر دنیا کے انتہائی امیر افراد جو عالمی آبادی کا صرف ایک فیصد ہیں کے ہاتھوں میں چلا گیا جبکہ باقی 160 کھرب ڈالر یعنی 37 فیصد دنیا کی 99 فیصد آبادی کے پاس جارہاہے۔ اس وقت دنیا کے 10 فیصد امیر ترین افراد کو چھوڑ کر دنیا کی 90 فیصد آبادی میں شامل ہرایک فرد کی ایک ڈالر کمائی کے مقابلہ میں دنیا کے انتہائی امیر ایک فیصد افراد میں سے ہر ایک کی کمائی 17 لاکھ ڈالر ہے۔ گزشتہ سال خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے سے انتہائی امیر طبقہ کی دولت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

چین کی آباد ی میں 60 سال بعد حیران کن کمی، وجہ کیا بنی؟ جانیے

بیجنگ: (ویب ڈیسک) ایک ارب 40 کروڑ آبادی والے ملک چین میں 60 سال بعد شرح پیدائش میں کمی آگئی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین میں 60 سال بعد شرح پیدائش کم ہوگئی۔ بیجنگ کے نیشنل بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق 2022
کے آخر تک چین کی مجموعی آبادی ایک ارب 41 کروڑ کے لگ بھگ تھی اور 2021 کے آخر سے اس میں آٹھ لاکھ 50 ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آخری مرتبہ چین کی آبادی میں کمی 1960 میں دیکھی گئی تھی۔ چین نے 1980 میں آبادی میں تیز رفتاری سے اضافے کے باعث ’ون چائلڈ پالیسی‘ نافذ کی تھی جبکہ 2021 کے آغاز میں 3 بچوں کی اجازت دی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی آبادی میں کمی سے معاشی ترقی متاثر ہوسکتی ہے۔

Categories
اسپیشل سٹوریز

اس بس کا کرایہ کتنا تھا؟ پاکستان کی تاریخ کی وہ بس سروس، جو لندن سے بھارت بھی جاتی تھیں، دیکھیے

لاہور(ویب ڈیسک) ایک وقت تھا جب پاکستان میں ہوائی جہاز تو اتنے نہیں تھے تاہم بسیں ہی ایک سے دوسرے ملک میں بطور سفر استعمال کی جاتی تھیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں برطانیہ سے پاکستان اور بھارت آنے والی بس کے کافی چرچے ہیں،

جو کہ اپنی بناوٹ میں تو عام بسوں جیسی ہی تھی تاہم اس کا سفر سب کے دل موہ لیتا تھا۔ 1950 میں شروع ہونے والی یہ بس سروس اپنے دلچسپ روٹ کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر رہی تھی، برطانیہ کے مشہور شہر لندن سے شروع ہونے والی یہ بس سروس کئی ممالک سے ہوتے ہوئے بھارت میں آ کر رکتی تھی۔ اس بس کے سفر کی شروعات لندن سے ہوتی تھی، جو کہ اس وقت کا یورپی ملک تھا، اور پھر بیلجئیم، وسطی جرمنی، آسٹریا، یوگسلاویا، بلجیریا، ترکیہ، ایران، افغانستان، اس وقت کا وسطی پاکستان کے راولپنڈی اور لاہور سے ہوتے ہوئے بھارت میں آکر کر سفر کا اختتام ہوتا تھا۔ کئی ممالک کی سیر کرتے منزل تک مسافروں کو پہچانے والی اس بس سروس کی ایک اور دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ اس کا کرایہ اس وقت کا یکطرفہ 145 پاؤنڈز ہوتا تھا اس وقت کے 13 ہزار کے قریب، جو کہ اس وقت کا 40 ہزار سے زائد بنتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر پاکستان کی شاہین سروس بھی بریڈ فورڈ سے پاکستان آیا کرتی تھی، جس سے کئی مسافر فیض یاب ہوا کرتے تھے۔ برطانیہ سے چلنے والی یہ بس سروس پاکستان کے شہر پشاور میں آ کر رکتی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر اپنا سامان وغیرہ بس میں رکھ رہے ہیں۔