Categories
شوبز

کیا آپ پہچان پائیں ہیں!!! تصویر دیکھ کر بتائیں یہ بچی کونسی مشہور بھارتی اداکارہ ہے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں یہ کس بالی وُڈ اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟ کیا آپ نہیں پہچان سکے؟؟؟ چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر اس تصویر میں موجود بچی آج کی کونسی معروف ترین اداکارہ ہے۔ دراصل تصویر میں نظر آنے والی یہ 6 سالہ بچی، بھارتی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں جو یہاں اپنی نانی کی سالگرہ منا رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نانی کے ہمراہ بچپن کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے ان تصویروں کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’وہ یہاں 6 سال کی ہیں اور اپنی نانی کی سالگرہ منا رہی ہیں۔ اپنی زندگی میں اہم کردار ادا کرنے پر اپنی نانی کو سراہتے ہوئے پریانکا کا کہنا ہے کہ ’جس دوران میرے والدین ڈاکٹر بننے کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور اپنا کیریئر بنانے کے لیے جد و جہد کر رہے تھے اس دوران نانی نے میری پرورش میں بہت مدد کی ہے، نانی میری پرورش کا بہت بڑا حصہ رہی ہیں۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں کہ میری زندگی میں پیدائش سے لے کر بڑے ہونے تک بہت سی مضبوط شخصیات شامل رہی ہیں۔‘پریانکا چوپڑا نے اپنی نانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سب کی بہت مشکور ہوں، نانی میں آپ کو ہمیشہ یاد کرتی ہوں۔‘ یاد رہے کہ حال ہی میں پریانکا اور ان کے شوہر نے یہ خبر دی تھی کہ وہ سیروگیسی کے زریعے ایک بیٹی کے والدین بن چُکے ہیں۔

Categories
شوبز

آریز احمد اپنی اہلیہ سے بھی زیادہ کونسی اداکارہ کے دیوانے ہیں؟ پہلی بار راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں محبت کی شادی کرنے والے اداکار آریز احمد نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ حبا بخاری سے بھی زیادہ کس کو فالو کرتے ہیں۔ حبا بخاری اور آریز احمد ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے اور کیرئیر سے متعلق کئی باتیں کیں۔ اس دوران شو کی میزبان ندا یاسر نے اس جوڑی سے دلچسپ سوالات کیے اور راز اُگلوائے۔ ندا یاسر نے اس دوران حبا بخاری سے سوال کیا کہ ’وہ کونسی اداکارہ ہے جسے آپ کے شوہر آپ سے بھی زیادہ انسٹا گرام پر فالو کرتے ہیں؟ جس پر آریز احمد کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا، انسٹا گرام پر سب سے زیادہ اداکارہ عائزہ خان کو فالو کرتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں جہاں حبا بخاری شش و پنج میں مبتلا ہو گئی وہیں ندا یاسر اور آریز احمد نے ہنسنا شروع کر دیا۔ حبا بخاری پہیلیوں کی طرح اداکاراؤں کے نام بوجھتے عائزہ خان کے نام پر پہنچیں۔ حبا بخاری پر بھی اس شو کے دوران ہی پہلی مرتبہ یہ انکشاف ہوا کہ اُن کے شوہر عائزہ خان کو اُن سے بھی زیادہ فالو کرتے ہیں جس پر حبا نے حیرانگی کا اظہار کیا۔

Categories
شوبز

’’ ہماری فلم انڈسٹری میں آج بھی ۔۔۔۔۔‘‘پاکستانی فلم انڈسٹری سے متعلق سید نور کے اہم انکشافات

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے نامور ہدایتکار سید نور نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے اہم انکشافات کردئیے۔نجی ٹی وی چینل کے پوگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے فلم انڈسٹری کے زوال کے حوالے سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں آج بھی قدیم دور کے کیمرے اور آلات استعمال کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے انڈسٹری میں کبھی

بھی معیاری فلمیں نہیں بن سکیں گی۔سید نور کا مزید کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے زوال میں ہمارے پروڈیوسر کا بہت زیادہ قصور ہے کیونکہ اُن کے پاس مناسب سامان کا بہت زیادہ فقدان ہے۔خیال رہے کہ سید نور نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں بطور ہدایت کار ایس سلیمان کے اسسٹنٹ کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی، وہ صرف فلموں کی ہدایت کاری ہی نہیں کرتے بلکہ اُن کی کہانی بھی لکھتے ہیں۔انہوں نے اب تک تقریباً 250 فلمیں لکھی ہیں اور اس سے بھی زیادہ کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔ سید نور کی نئی آنے فلم ’ تیری بجرے دی راکھی‘ جو عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Categories
شوبز

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی !! دلکش تصاویر منظر عام پر آگئیں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تاہم اب اداکار جوڑی کی شادی کی خوبصورت تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کی شادی کے حوالے سے گزشتہ عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں اور سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے مختلف تاریخیں بھی سامنے آتی رہیں جس کے بعد رنبیر کپور کی

والدہ اداکارہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے خود دونوں کی شادی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد تمام تر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ شادی کے بعد بالی ووڈ کی مشہور معروف جوڑی کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں جو اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ نامور جوڑی کی شادی کے بعد تصاویر اور ویڈیو سامنے آنے کا بھی سلسلہ جاری ہے جبکہ رنبیر اور عالیہ کی شادی سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

Categories
شوبز

’’شادی کی رات نکاح کے بعد فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا ‘‘ مگر کیوں؟ دو بچوں کی ماں اداکارہ مدیحہ رضوی کے اہم انکشافات

کراچی (نیوز ڈیسک )گزشتہ 8 سال سے کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے والی اور دو بچوں کی والدہ اداکارہ مدیحہ رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی کی رات نکاح کے بعد فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔مدیحہ رضوی نے 2014 میں ساتھی اداکار حسن نعمان کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کو دو

بچے بھی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں پہلی بار اپنی ازدواجی زندگی میں کھل کر بات کی اور کئی انکشافات کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔اداکارہ نے کیریئر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جب نوجوانی میں ہی عمران اشرفاور حماد فاروقی کی والدہ کا کردار ادا کیا تو انہیں اس طرح کے ہی کرداروں کی پیش کش ہونے لگی۔ان کے مطابق ‘آنگن’ میں زائد العمر خاتون کا کردار ادا کرنے کے بعد انہیں ڈیڑھ سال تک والدہ کے کرداروں کی پیش کش کی جاتی رہی اور وہ ہر ہدایت کار کو کام کے لیے منع کرتی رہیں۔ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے مدیحہ رضوی نے اعتراف کیا کہ شادی سے قبل وہ اور حسن نعمان 11 سال تک بہترین دوست بنے رہے اور ان کے اہل خانہ بھی ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے تھے۔اداکارہ کے مطابق حسن نعمان نے دوستی ہونے کے چند سال بعد ہی ان سے اظہار محبت کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیش کش کی تھی مگر انہوں نے ان سے رشتہ ازدواج میں بندھنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حسن نعمان کو بتایا کہ وہ ان کے بہترین دوست ہیں اور ان کے ساتھ ہوتے ہوئے ان کے جذبات اْس طرح نہیں ہوتے، اس لیے وہ ان سے شادی نہیں کر سکتیں۔مدیحہ رضوی کا کہنا تھا کہ حسن نعمان شادی سے قبل ہر ویلنٹائنز ڈے پر آکر انہیں تحفے دیتا، ان سے اظہار محبت کرتا اور پھر شادی کی پیش کش کرتا مگر وہ ہر بار انکار کردیتیں۔ انہوں نے بتایا کہ چوں کہ وہ حسن نعمان کو اپنا دوست مانتی تھیں، اس لیے وہ ان سے متعلق دوسری طرح کی سوچ رکھتی ہی نہیں تھیں۔مدیحہ رضوی نے یہ بھی بتایا کہ معاشرہ یا لوگ غلط کہتے ہیں کہ لڑکا کبھی لڑکی کا دوست بن ہی نہیں سکتا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ دونوں صرف دوست بھی بن سکتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کئی سال کے بعد جب انہیں شادی کرنے کا خیال آیا تو ان کے ذہن میں صرف حسن نعمان ہی کا نام آیا اور پھر انہوں نے خود انہیں فون کرکے شادی کرنے کا کہا۔ اداکارہ کے مطابق جب انہوں نے حسن نعمان کو علی الصبح فون کرکے شادی کی پیش کش کی تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم تھا کہ وہ ان سے ہی شادی کریں گی۔مدیحہ رضوی نے بتایا کہ لیکن جس رات ان کی شادی ہو رہی تھیں، انہیں اس وقت بھی ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ شاید وہ کچھ غلط کر رہی ہیں، اس لیے انہوں نے نکاح کے بعد وہاں سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے سہیلیوں کے کمرے کے باہر کھڑکی کے برابر میں سیڑھی لگانے کی ہدایات تک کردی تھیں مگر پھر اچانک ان کے کمرے میں حسن نعمان آگئے اور ان کے فرار ہونے کا منصوبہ بھی ملتوی ہوگیا۔مدیحہ رضوی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کے درمیان مزید محبت ہوئی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں اور وہ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

Categories
شوبز

’اپوزیشن کو پہلا ’یوٹرن‘ مبارک ہو‘سینئر اداکار نے شرمناک کام پر لیگی قیادت کو شرم دلادی

کراچی(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے وزیراعظم شہباز شریف کے پہلے یوٹرن پر پوسٹ شیئر کردی۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کل شہباز شریف کی جانب سے تنخواہوں میں دس فیصد بڑھانے کا اعلان آج واپس ہوگیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اپوزیشن کو پہلا یوٹرن مبارک ہو۔‘واضح رہے کہ ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے۔مفتاح اسماعیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل بڑھائی گئی تھیں، اس لیے فیڈ گورنمنٹ کی تنخواہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تاہم ان کی تنخواہوں کےمسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیاجائے گا ، ہم نے ریٹائرسرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ، مجھے امید ہے اس سےصورتحال واضح ہو جائے گی۔یاد رہے وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کم سےکم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

Categories
شوبز

حدیقہ کیانی کو کس کے ساتھ شادی کا مشورہ یا جارہا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران ہونگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور ساتھی اداکار بلال عباس خان کی جوڑی کو انتہائی پسند کیا جا رہا ہے ، مداحوں ےاپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کو ہمیشہ اکٹھے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے ساتھی اداکار بلال عباس خان کے ہمراہ کام کرنے کا تجربہ شیئر کیا اور ان کے کام کو سراہا۔حدیقہ کیانی اور

بلال عباس کو دورِ حاضر کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی قرار دیا جارہا ہے جب کہ کچھ پرستار تو دونوں ستاروں کو حقیقت میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں بلال کے ساتھ ڈرامے میں کام کا تجربہ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں، بہت ہی کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے آپ روح کی گہرائیوں سے تعلق قائم کرسکتے ہیں، بلال وہ شخص ہیں جن سے میرا اس قسم کا خوبصورت تعلق قائم ہوا’۔ حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ بلال ایک ایماندار اور سچا آرٹسٹ ہے جو اپنے کام کی نوعیت کو دل سے سمجھتا ہے، میں اس کے ساتھ کام کرکے خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں۔ گلوکارہ کی پوسٹ پر مداحوں نے انہیں بلال عباسی سے شادی کا مشورہ دے دیا۔

Categories
شوبز

شادی کی رات نکاح کے بعد بھاگنے کا منصوبہ کیوں بنایا؟؟ معروف اداکارہ کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ 8 سال سے کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے والی اور دو بچوں کی والدہ اداکارہ مدیحہ رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی کی رات نکاح کے بعد فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔ مدیحہ رضوی نے 2014 میں ساتھی اداکار حسن نعمان کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کو دو بچے بھی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں “فوچیا میگزین” کو دیے گئے انٹرویو میں پہلی بار اپنی ازدواجی زندگی میں کھل کر بات کی اور کئی انکشافات کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ اداکارہ نے کیریئر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جب نوجوانی میں ہی عمران اشرف اور حماد فاروقی کی والدہ کا کردار ادا کیا تو انہیں اس طرح کے ہی کرداروں کی پیش کش ہونے لگی۔ ان کے مطابق ’آنگن‘ میں زائد العمر خاتون کا کردار ادا کرنے کے بعد انہیں ڈیڑھ سال تک والدہ کے کرداروں کی پیش کش کی جاتی رہی اور وہ ہر ہدایت کار کو کام کے لیے منع کرتی رہیں۔ ازدواجی زندگی پر بات کرتے ہوئے مدیحہ رضوی نے اعتراف کیا کہ شادی سے قبل وہ اور حسن نعمان 11 سال تک بہترین دوست بنے رہے اور ان کے اہل خانہ بھی ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے تھے۔؂ اداکارہ کے مطابق حسن نعمان نے دوستی ہونے کے چند سال بعد ہی ان سے اظہار محبت کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیش کش کی تھی مگر انہوں نے ان سے رشتہ ازدواج میں بندھنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حسن نعمان کو بتایا کہ وہ ان کے بہترین دوست ہیں اور ان کے ساتھ ہوتے ہوئے ان کے جذبات اُس طرح نہیں ہوتے، اس لیے وہ ان سے شادی نہیں کر سکتیں۔ مدیحہ رضوی کا کہنا تھا کہ حسن نعمان شادی سے قبل ہر ویلنٹائنز ڈے پر آکر انہیں تحفے دیتا، ان سے اظہار محبت کرتا اور پھر شادی کی پیش کش کرتا مگر وہ ہر بار انکار کردیتیں۔ انہوں نے بتایا کہ چوں کہ وہ حسن نعمان کو اپنا دوست مانتی تھیں، اس لیے وہ ان سے متعلق دوسری طرح کی سوچ رکھتی ہی نہیں تھیں۔ مدیحہ رضوی نے یہ بھی بتایا کہ معاشرہ یا لوگ غلط کہتے ہیں کہ لڑکا کبھی لڑکی کا دوست بن ہی نہیں سکتا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ دونوں صرف دوست بھی بن سکتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کئی سال کے بعد جب انہیں شادی کرنے کا خیال آیا تو ان کے ذہن میں صرف حسن نعمان ہی کا نام آیا اور پھر انہوں نے خود انہیں فون کرکے شادی کرنے کا کہا۔ اداکارہ کے مطابق جب انہوں نے حسن نعمان کو علی الصبح فون کرکے شادی کی پیش کش کی تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم تھا کہ وہ ان سے ہی شادی کریں گی۔ مدیحہ رضوی نے بتایا کہ لیکن جس رات ان کی شادی ہو رہی تھیں، انہیں اس وقت بھی ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ شاید وہ کچھ غلط کر رہی ہیں، اس لیے انہوں نے نکاح کے بعد وہاں سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے سہیلیوں کے کمرے کے باہر کھڑکی کے برابر میں سیڑھی لگانے کی ہدایات تک کردی تھیں مگر پھر اچانک ان کے کمرے میں حسن نعمان آگئے اور ان کے فرار ہونے کا منصوبہ بھی ملتوی ہوگیا۔ مدیحہ رضوی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کے درمیان مزید محبت ہوئی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں اور وہ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

Categories
شوبز

لاکھوں کا جہیز نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔ ندا یاسر نے اپنے جہیز سے متعلق انکشاف کر دیا، آپ بھی جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ 13 سال سے اپنے مارننگ شو میں مشہور شخصیات کے انٹرویوز لینے والی ندا یاسر حال ہی میں خود ایک پروگرام میں بطور مہمان مدعو کی گئیں جس میں وہ اپنی شادی اور زندگی سے متعلق بات کرتی ہیں۔

ندا یاسر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے شوہر یاسر نواز ان کے مارننگ شو کرنے کے خلاف تھے۔ ان کا خیال تھا کہ مارننگ شوز کی تاریخ پرکھی جائے تو اس میں کچھ شخصیات کی آگے چل کر شادیاں ٹوٹ چکی ہیں جس سے وہ خوفزدہ رہتے ہیں۔ ندا نے اپنے شوہر یاسر نواز کو مارننگ شو کرنے کے لیے راضی کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ یاسر کو وہ والی بیوی چاہیئے کہ سرتاج کھانا لگا دوں اور جب میں کام سے فارغ تھی تب میں یاسر کے سب کام کرتی تھی، کھانا بھی پکاتی تھی مگر اب نہیں کرتی۔ انہوں نے بتایا کہ جب مجھے مارننگ شو کرتے 6 سال ہوئے تو بچوں کی تعلیم کے نتائج خراب ہوئے تو یاسر نے مجھ سے کہا اب ایسا ہوا تو بچوں کا اسکول چھڑوا دوں گا۔ شادی سے متعلق ندا یاسر نے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یاسر کے گھر والے شروع سے بہت اچھے لوگ ہیں۔ انہوں نے شادی کے وقت ہم سے کوئی بڑا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ ندا یاسر نے بتایا کہ ہمارے گھر کا اصول تھا کہ بچیوں کو پڑھا لکھا کر ان کی شادی کرتے ہیں۔ ہم لڑکے والوں کی جہیز کی ڈیمانڈ پوری نہیں کرتے۔ جب میری شادی ہوئی تو میرے پاس اپنی کمائی جمع ہوئی رکھی تھی۔ ندا نے بتایا کہ ان کی 21 برس کی عمر میں شادی ہوئی تھی۔ میں نے جو ڈراموں میں اداکاری کر کے پیسے جمع کیے تھے اس سے میں بیڈ سیٹ اور فریج خریدا، یاسر نے قالین پردے وغیرہ خریدے اور ہم نے مل کر اپنے پورشن کو بہت اچھی طرح سے سجایا تھا۔

Categories
شوبز

فلمی سیٹ پر نقلی زیورات پہنچانے والے جیتیندر سپر سٹار کیسے بنے؟ جانیے

ممبئی: (ویب ڈیسک) ’جیتیندر 80 برس کے ہو گئے ہیں۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے لیکن اس سے بڑھ کر یہ کہ انھوں نے خود کو اس طرح فٹ رکھا ہے کہ 80 سال کی عمر میں بھی وہ 55 سال کے لگتے ہیں۔ سچ پوچھیں تو وہ ہمارے رول ماڈل ہیں۔ ہم ان کی پیروی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

ایسا کہنا ہے معروف اداکار، فلم ساز اور جیتیندر کے بہترین دوست راکیش روشن کا۔ جیتیندر، راکیش روشن اور رشی کپور فلم انڈسٹری کے تین ایسے دوست رہے ہیں، جن کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ جیتیندر جب 80 سال کے ہوئے تو میں نے راکیش روشن سے پوچھا کہ جیتیندر کی فٹنس کا راز کیا ہے؟ تو انھوں نے کہا کہ ’وہ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں، کھانے پینے کا خیال رکھتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔‘ فلموں میں کچھ اور ستارے بھی ہیں جن کی عمر 80 یا اس کے آس پاس ہے۔ امیتابھ بچن 11 اکتوبر کو 80 سال کے ہو جائیں گے۔ دھرمیندر 86 سال کے ہو گئے ہیں۔ بشواجیت بھی 85 سال کے ہو چکے ہیں۔ منوج کمار جولائی میں 85 سال کے ہو جائیں گے۔ ان میں منوج کمار مستقل بیمار رہتے ہیں۔ انھیں چلنے پھرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ دوسری جانب امیتابھ بچن کام کے لحاظ سے کافی فٹ ہیں۔ اس عمر میں انھیں دیکھ کر کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے لیکن وہ برسوں سے کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان کی عمر بھی ان کے چہرے سے ظاہر ہوتی ہے۔ بشواجیت کو چلنے پھرنے میں دقت نہیں لیکن انھیں دیکھ کر ان کی عمر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ رندھیر کپور 75 سال کی عمر میں ہی بیمار نظر آتے ہیں۔ انھوں نے ہاتھ میں لاٹھی لے لی ہے۔ دھرمیندر اپنی عمر کے حساب سے کافی فٹ ہیں۔ وہ اپنے فارم ہاؤس پر کھیتی باڑی اور تیراکی بھی کرتے ہیں۔ وہ بھی 86 سال کے بالکل نہیں لگتے۔ ان کی یادداشت بھی بہت اچھی ہے لیکن جیتیندر کے چہرے کی جو چمک ہے وہ کسی اور ستارے میں نہیں ملتی۔ اس سے قبل جیتیندر جب آسمانی رنگ کی جیکٹ اور نیلی شرٹ پینٹ میں اپنی 76 ویں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے موسیقی کی دھنوں پر رقص کر رہے تھے تو بہ مشکل 50 کے نظر آ رہے تھے۔ دوستوں کی محفل میں کیک کاٹنے سے پہلے اور بعد میں جیتیندر خود اپنی ہی فلم کے گانے ’بار بار دن یہ آئے، بار بار دل یہ گائے‘ گا رہے تھے اور ڈانس کر رہے تھے۔ اس سے پہلے جب جیتیندر نے جے پور میں اپنی 75ویں سالگرہ کی تقریب منائی تو جیتیندر کا جلوہ ہی حیرت انگیز تھا۔ جیتیندر اپنی بیوی شوبھا اور بیٹی ایکتا کے ساتھ ناچتے رہے اور ناچتے ہوئے سبھی کو اپنے ہاتھ سے کیک کھلا رہے تھے۔ جیتیندر کو میں پچھلے 45 سال سے دیکھ رہا ہوں۔ وہ اب بھی تقریباً ویسے ہی نظر آتے ہیں جیسے برسوں پہلے نظر آتے تھے۔ اگر آپ جیتیندر کی زندگی کی کہانی کو دیکھیں تو اس میں بہت سے نشیب و فراز ہیں۔ اگر بہت سی مشکلات ہیں تو کامیابی اور مقبولیت بھی اپنے عروج پر ہے۔ جیتیندر کی زندگی کی جدوجہد ان کی پیدائش سے ہی شروع ہو گئی تھی۔ 7 اپریل سنہ 1942 کو امرتسر میں پیدا ہونے والے جیتیندر کا اصل نام روی کپور ہے۔ درحقیقت روی کی پیدائش صرف 7 ماہ میں ہی ہو گئی تھی۔ اس لیے والدہ کرشنا اور والد امرناتھ کپور نے اس نازک روی کی پرورش بہت احتیاط سے کی تاکہ ان کی نشوونما میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ دوسری طرف حالات ایسے ہو گئے کہ امرناتھ کپور کو امرتسر سے ممبئی آنا پڑا، جہاں ان کا خاندان گیرگاؤں کی رام چندر بلڈنگ کے ایک چال (چھوٹے حصے) میں رہتا تھا، جس میں ان کے والدین کے ساتھ ان کی دو بہنیں اور ایک بھائی بھی تھے۔ یہ چھ افراد ایک کمرے کے اس گھر میں کرائے پر رہتے تھے لیکن وہاں رہنے والے اور بھی بہت سے لوگوں کے لیے صرف ایک ہی بیت الخلا تھا، جسے استعمال کرنے کے لیے صبح سویرے ایک لمبی قطار لگ جاتی تھی۔ ان کے والد مصنوعی زیورات کا کام کرتے تھے، جس کی وجہ سے وہ ایسے زیورات فلمسازوں کو بھی کرائے پر دیتے تھے، اسی سلسلے میں روی بھی زیورات دینے کے لیے بہت سے سٹوڈیوز میں جایا کرتے تھے۔ گھر کی مالی حالت اچھی نہیں تھی لیکن والد نے ایک اچھا کام یہ کیا کہ انھوں نے روی کو وہاں کے ایک اچھے سینٹ سیبسٹین ہائی سکول میں پڑھایا، جہاں امرتسر کے خاندان کے ایک اور لڑکے جتن کھنہ نے بھی روی کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے تھے۔ جتن جہاں روی کا خاص دوست بن گیا۔ یہ جتن بعد میں راجیش کھنہ کے روپ میں ملک کے پہلے سپر سٹار بنے۔ روی کپور نے بھی جیتیندر کے نام سے فلموں میں اپنا نام بنایا۔ دراصل جیتیندر کو پہلے فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں تھا لیکن جتن کو شروع سے ہی اداکاری کا بہت شوق تھا۔ اسے دیکھ کر روی کو بھی اداکاری کا کیڑا لگ گیا۔ جیتیندر نے ایک بار فلموں میں آنے کے معاملے پر کہا تھا کہ ’میں پڑھائی میں بہت کمزور تھا، تب میرے گھر والوں کی مالی حالت بھی خستہ تھی، اگر میں پڑھائی میں اچھا ہوتا تو مجھے اچھی نوکری مل سکتی تھی یا پھر خاندان میں بہت پیسہ ہوتا تو اس سے میں اپنا کاروبار کر سکتا تھا، اس طرح میرے لیے دونوں راستے بند ہو گئے اور میں نے فلموں میں آنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے۔‘ سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد روی نے بھی ممبئی کے ’کے سی کالج’‘میں جتن کے ساتھ بی اے میں داخلہ لیا لیکن روی اپنی بی اے کی تعلیم مکمل نہ کر سکے۔ جتن سے پہلے ہی وہ فلموں میں آ گئے جبکہ راجیش کھنہ کئی سال بعد فلموں میں آئے تھے۔ درحقیقت روی کپور جب راج کمل سٹوڈیو میں نقلی زیورات دینے جاتے تھے تو وہ اکثر فلمساز وی شانتا رام سے ملتے تھے۔ روی اس وقت 17 سال کے تھے کہ ایک دن انھوں نے شانتا رام سے کہا کہ میں فلموں میں کریئر بنانا چاہتا ہوں۔ آپ میری کچھ مدد کریں۔ شانتارام نے فوری طور پر کوئی بڑی مدد دینے سے انکار کر دیا لیکن انھیں اپنی ایک فلم ’نورنگ‘ (1959) میں بہت چھوٹا سا کردار دیا۔ اس کے بعد انھیں ایک اور فلم ’سہرا‘ میں بھی کردار ملا جس میں جیتیندر کو اس وقت کے تجربہ کار اداکار الہاس کے ساتھ ڈائیلاگ بولنا پڑا۔ وہ ایک مختصر ڈائیلاگ تھا ’سردار سردار، دشمن بے دردی سے گولیاں برساتا ہوا آ رہا ہے۔‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب جیتیندر نے اپنی فلمی زندگی کا یہ پہلا ڈائیلاگ بولنے کے لیے کیمرے کا سامنا کیا، تو وہ زوروں سے ہکلانے لگے۔ بہت مشکل سے تقریباً 20 بار ری ٹیک کے بعد جیتیندر وہ مکالمہ بولنے میں کامیاب ہوئے۔ حالانکہ فلموں میں ہیرو کے ڈپلیکیٹ کا کردار اکثر مرد ادا کرتے ہیں اور ہیروئن کا ڈپلیکیٹ اکثر خواتین ہی کرتی ہیں لیکن ایک دن جیتیندر کو شانتا رام کی فلم ’سہرا‘ میں فلم کی ہیروئن سندھیا کا ڈپلیکیٹ بننا پڑا۔ جیتیندر کہتے ہیں کہ ’یہ 1962 کی بات ہے، جب فلم ’سہرا‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ ایک سین میں ہیروئن سندھیا کے ڈپلیکیٹ کی ضرورت تھی لیکن وہاں کوئی ڈپلیکیٹ نہیں ملا۔ ہم چھوٹے چھوٹے کام کرتے تھے۔ اس لیے شانتا رام جی کو خوش کرنے کے لیے انھیں متاثر کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔‘ ’میں نے جوش سے کہا کہ اگر کوئی نہ ملے تو میں ڈپلیکیٹ بن جاتا ہوں، البتہ شانتا رام جی کی ہیروئن کی نقل بننا آسان نہیں تھا۔ انھیں پوری طرح ہیروئن جیسی ایک ایسی عورت چاہیے تھی اور اس کے لیے مجھے اسی شکل میں ڈھالا گيا۔‘ اگرچہ جیتیندر ہر طرح سے شانتارام کو متاثر کرنے میں مصروف تھے لیکن جیتیندر کے بارے میں جس چیز نے انھیں بہت متاثر کیا وہ ان کا مراٹھی بولنا تھا۔

جیتیندر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میں نے ممبئی پہنچنے کے فوراً بعد مراٹھی زبان سیکھ لی۔ ہمارے گھر کے آس پاس، سکول میں، کاروبار میں ہر کوئی مراٹھی بولتا تھا۔ ایک دن شانتا رام جی نے مجھے روانی سے مراٹھی بولتے سنا تو وہ چونک گئے کہ پنجابی ہو کر اتنی اچھی مراٹھی بولتا ہے۔‘ جیتیندر کی کچھ ایسی ہی باتوں سے متاثر ہو کر ایک دن شانتا رام نے جیتیندر کو اپنی فلم کے آڈیشن کے لیے بلایا، یہ فلم تھی ’گیت گایا پتھروں نے‘ جس میں ان کی بیٹی راج شری ہیروئن تھیں تاہم یہاں بھی جیتیندر کو آڈیشن میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جیتیندر کی اداکاری دیکھ کر شانتا رام نے تین دن تک فلم کی شوٹنگ روک دی لیکن اس کے بعد جیتیندر اس طرح جم گئے کہ انھوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ سنہ 1964 میں جب ’گیت گایا پتھروں نے‘ ریلیز ہوئی تو اس فلم کو خوب پسند کیا گیا۔ یہ وہ فلم تھی جس میں شانتا رام نے روی کپور کو جیتیندر کا نام دیا اور انھیں سلور سکرین کا شہزادہ بنا دیا۔ تاہم پہلی فلم ہٹ ہونے کے بعد بھی جیتیندر کو دوسری فلم کے ساتھ آنے میں وقت لگا۔ اس فلم کے تین سال بعد سنہ 1967 میں جیتیندر کی تین فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ’گناہوں کا دیوتا، بوند جو بن گئی موتی اور فرض۔‘ جیتیندر کو پہلی بڑی کامیابی فلم ’فرض‘ سے ملی جس میں جیتیندر کی ہیروئن ببیتا تھیں۔ ’فرض‘ تیلگو سپر ہٹ فلم ’گڑا چاری 116‘ کا ری میک تھا جو دراصل جیمز بانڈ کی فلموں سے متاثر تھی۔ تیلگو میں فلم کا مرکزی کردار کرشنا تھا اور ہیروئن جے للیتا تھیں۔ ’فرض‘ جیتیندر کے لیے کئی لحاظ سے اہم ثابت ہو‏ئی۔ اس فلم کے ساتھ جنوبی ہند کی فلموں کے ریمیک میں جیتیندر کے کام کا آغاز ایسا تھا کہ جیتیندر اس کے بعد ساؤتھ کی ہر ہندی فلم کے ریمیک کے لیے پہلی پسند بن گئے۔ ریمیک میں جیتیندر جتنا کام کسی اور ہیرو نے نہیں کیا۔ ’فرض‘ میں سفید جوتے پہن کر ’مست بہاروں کا میں عاشق‘ گیت پر انھوں نے جو رقص اور ایکشن کیا وہ جیتیندر کا سٹائل بن گیا۔ اس کی وجہ سے جیتیندر کے سفید جوتے مشہور ہوئے اور اس فلم کے ڈانس نے انھیں ’جمپنگ جیک‘ کا خطاب دیا۔ جیتیندر اب تقریباً 20 سال سے فلموں میں کام نہیں کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ کبھی کبھار کسی فلم یا ویب سیریز میں بطور مہمان یا خود جیتیندر کے طور پر نظر آتے رہے لیکن 1960 سے 1990 تک کے 30 سال میں جیتیندر نے تقریباً 250 فلموں میں کام کیا اور اس دور کو ’جیتیندر کا دور‘ ہی کہا گیا۔ بہرحال فلمی سفر میں برا وقت بھی آیا۔ ان کے پاس چند ماہ تک کوئی کام نہیں تھا یا جب جیتیندر سنہ 1982 میں پروڈیوسر بنے اور فلم ’دیدار یار‘ بنائی تو فلم کے فلاپ ہونے کی وجہ سے وہ بہت زیادہ قرض میں ڈوب گئے۔ جیتیندر کہتے ہیں کہ ’میرے ساتھ ایسا کئی بار ہوا جب میں سوچتا تھا کہ اب کیا ہو گا لیکن خدا کا شکر گزار ہوں کہ ہر بار میں ان مشکل لمحات سے جلد نکل آیا۔‘ سنہ 1960 سے 1980 کے 20 سال میں جیتیندر نے ’دھرتی کہے پکار کے، میرے حضور، جینے کی راہ، کھلونا، ہم جولی، کارواں، انوکھی ادا، ناگن، ادھار کا سندور، دھرم ویر، اپنا پن، بدلتے رشتے، سورگ نرک، لوک پر لوک اور ’آشا‘ جیسی کئی ہٹ فلمیں دیں۔ اس دوران ان کی ’پریچے، خوشبو، کنارا اور ودائی جیسی آؤٹ آف دی باکس فلمیں بھی آئیں۔ وہ دن جب جیتیندر اپنی فلم ’دیدار یار‘ کے فلاپ ہو جانے سے بہت پریشان تھے، انھیں فلم ’ہمت والا‘ ملی جو ساؤتھ کی فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ اس کے اصل جنوبی ورژن میں جیا پردا ہیروئن تھیں لیکن سری دیوی کو اس ہندی فلم میں کاسٹ کیا گیا تھا۔ یہ یقینی طور پر ایک بڑا خطرہ مول لینا تھا۔ ایک تو جیتیندر کی ’دیدار یار‘ فلاپ ہوئی تو دوسرے سری دیوی بھی اپنی پہلی ہندی فلم سولہ ساون‘ کے ساتھ فلاپ ہوئیں لیکن ’ہمت والا‘ اتنی چلی کہ لوگ جیتیندر اور سری دیوی دونوں کی ناکامیوں کو بھول گئے۔ اس کے بعد جیتیندر ساؤتھ کے فلمسازوں کو اس قدر عزیز ہو گئے کہ وہاں کا ہر فلمساز جیتیندر کو لینے کے لیے بے چین تھا۔ ہیرو جیتیندر ہیروئن چاہے سری دیوی، جیا پردا یا کوئی اور۔ جیتیندر کی سنہ 1981 سے 1990 تک کی فلموں میں ’تحفہ، موالی، مقصد، پاتال بھیروی، سنجوگ، سورگ سے سندر، سنگھاسن، سہاگن، اولاد اور میرا پتی صرف میرا ہے‘ جیسی فلمیں ملک بھر کے سنیما گھروں پر چھائی رہیں۔ شانتا رام نے روی کو جیتیندر بنا کر ایک نیا نام دیا۔ اس نام نے جیتیندر کو زندگی میں سب کچھ دیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا نام روی کپور بھی ان کے ساتھ چلتا رہا۔

ایک تو یہ کہ جیتیندر نے جو فلمیں کیں ان میں تقریباً 30 ایسی فلمیں تھیں جن میں ان کے کردار کا نام روی تھا۔ کچھ میں، روی کپور بھی تھا جبکہ ریکھا جیسی اداکارہ جیتیندر کو روی کے نام سے بھی پکارتی رہیں۔ یہاں تک کہ جیتیندر کی بیٹی ایکتا کپور اپنا پورا نام ایکتا روی کپور لکھتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایکتا کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گيا اور جب وہ راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں یہ اعزاز حاصل کرنے پہنچی تو انھیں ایکتا روی کپور کے نام سے بلایا گیا۔ فٹنس منتر 30 سال پہلے اپنایا تھا جیتیندر کو ہمیشہ سے کھانے پینے کا شوق رہا لیکن 1990 کی دہائی تک ان کی یہ اور کچھ دوسری بری عادتیں ان کی زندگی کو کھوکھلا کرنے لگیں۔ بہت زیادہ کھانا، بہت زیادہ شراب پینا، رات گئے تک تاش کھیلنا اتنا بڑھ گیا کہ جیتیندر کو احساس ہوا کہ یہ سب انھیں برباد کر دے گا۔ اس کے بعد وہ روحانیت کی طرف مائل ہو گئے اور اپنے کھانے پینے کو بہتر کیا۔ مجھے یاد ہے جب میں نے 1993 میں دلی کے چھتر پور فارم ہاؤس کے علاقے میں ایک ٹیلی ویژن سیٹ اور کیسٹ بنانے والے کی پارٹی میں جیتیندر کو زعفرانی لباس میں ملبوس دیکھا تو خیال آیا کہ انھوں نے کسی فلم کے لیے یہ روپ دھار لیا ہو گا لیکن جب میں نے جیتیندر سے پوچھا تو تب جیتیندر نے جواب میں کہا کہ کسی فلم میں نہیں، میں نے کچھ دن تک اس فارم میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘ بعد میں جب ایکتا کپور نے ’ہم پانچ، پڑوسن اور ایتیہاس‘ جیسے سیریل بنا کر اپنے کرئیر کا آغاز کیا تو جیتیندر اپنی بیوی شوبھا کے ساتھ دلی آیا کرتے تھے لیکن جیتیندر پھر بھی کھانے پینے سے پرہیز کرتے نظر آئے۔ ’سن این سینڈ‘ طویل عرصے تک جیتیندر، راکیش روشن اور رشی کپور جیسے دوستوں کا شام کا ٹھکانہ تھ، لیکن بعد میں جیتیندر نے اس ہوٹل کے ہیلتھ کلب کو اس طرح اپنایا کہ وہ کورونا کی وبا کے دور سے پہلے روزانہ یہاں آتے رہے۔ ’سن این سینڈ‘ کے ہیلتھ کلب کے سپروائزر پرب کہتے ہیں کہ ’جیتیندر جی کووڈ سے پہلے کئی سال تک مسلسل یہاں آتے تھے۔ وہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ وہ ہر لمحہ اپنے وزن کو لے کر پریشان رہتے ہیں۔ اس کے لیے وہ ہیلتھ کلب میں کم از کم ایک گھنٹہ وزن اٹھاتے، وہیں رہ کر اپنا وزن بھی چیک کرتے۔‘ جیتیندر نے بتایا تھا کہ ’اگر میں نے اپنے مشروبات، کھانے اور دیر رات تک چلنے والی محفلوں پر قابو نہ رکھا ہوتا تو میں کہیں کا نہ رہتا۔ میں نے بروقت اپنی تمام بری عادتوں کو دور کیا اور اپنے کھانے پینے پر کنٹرول کیا تو آج میں فٹ ہوں۔‘

Categories
شوبز

پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران گلوکارہ عینی نے کیا دیکھا ؟ سب کچھ بتا دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کےلئے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران نامور گلوکارہ عینی خالد نے کیا دیکھا؟ انہوں نے سب کو بتا کر حیران کردیا۔ گلوکارہ عینی خالد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنی ٹوئٹ میں آنکھوں دیکھا حال بتا تے ہوئے لکھا کہ اتوار کی شب عمران خان سے اظہار یکجہتی کےلئے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ، میں نے عام افراد کو لوگوں میں جوس کی بوتلیں اور پانی تقسیم کرتے دیکھا۔ گلوکارہ نے بتایاکہ اس جلسے میں اجنبی افراد خواتین کے گرد دائرہ بناکر ان کی حفاظت کررہے تھے جب کہ کچھ مرد حضرات بچوں کے ہمراہ خواتین کے گرد ہاتھوں کی چین بنائے کھڑے تھے۔
عینی خالد نے مزید کہاکہ یہ منظر دل موہ لینے والا تھا، یہ ہے عمران خان کا پاکستان۔

Categories
شوبز

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سے علیحدگی ؟ دانیہ شاہ نے خاموشی توڑ دی، بڑ بیان دے دیا

کراچی: (ویب ڈیسک)کیا پاکستان رکنِ قومی اسمبلی اور معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے درمیان علیحدیگی ہو گئی؟ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی شادی ختم ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ تاہم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کردیا ہے۔ سیدہ دانیہ شاہ نے فوٹؐو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دانیہ نے کہا کہ ہم ایک بہتر ازدواجی زندگی کے لیے تیار ہیں۔ جبکہ عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ‏پی ٹی آئی والوں تم میرے گھر میں گھسے ہو مجبور مت کرو کہ بنی گالہ میں تیسری بیوی کے قصے سناؤں۔ عامر لیاقت نے کہا کہ میں ایف آئی آے اورُمتعلقہ اداروں سے مطالبہُ کرتا ہوں ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکاؤنتس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کریں جو ہماری خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے گزشتہ شب تیسری شادی کی ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔ 49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

Categories
شوبز

کون سے مشہور بھارتی اداکار و اداکارائیں روزے رکھتے ہیں؟ جانیے

ممبئی: (ویب ڈیسک) ہم اکثر من پسند اداکاروں کی زندگی کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں تو آج جانتے ہیں کہ یہ اداکار روزے رکھتے بھی ہیں یا نہیں۔ حنا خان ایک مسلمان اداکارہ ہیں جو ہمیشہ رمضان کے روزے رکھتی اور نماز پڑھتی ہیں۔ اداکارہ نے پچھلے
سال کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تھیں جس میں وہ رمضان میں دعا مانگ رہی تھیں کہ پوری دنیا سے کورونا وائرس ختم ہو جائے،ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کورونا وائرس کے باعث گھر میں ہی نماز ادا کر رہی تھیں۔ شاہ رخ خان کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ بالکل رمضان کے روزے رکھتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ میں اس سال بھی روزے رکھ رہا ہوں ہاں لیکن کچھ روزے رہ گئے ہیں کیونکہ مجھے چوٹ لگی ہوئی ہے تو دوائی کھانی پڑتی ہے۔ یہ اداکار کا پرانا انٹرویو ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بے شک یہ ہندوستان میں رہتے ہیں لیکن رمضان کا احترام بہت کرتے ہیں۔ ثناء خان ایک وہ مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے مذہب اسلام کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا ہے، ان کی مختلف سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نمازاور روزے کی پابندی کرتی ہیں۔ بھارتی فلمی دنیا کی ایک بہترین اداکارہ ہما قریشی رمضان المبارک کے روزے رکھتی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے نزدیک رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں ہمیں اپنے آپ کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کا 2014 میں ایک ٹویٹ بھی سامنے آیا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ روزے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانے پینے پر کنٹرول کیا جائے بلکہ اپنے خیالات اور خواہشات پر بھی کنٹرول کرنا چاہئیے۔

Categories
شوبز

عاصم اظہر پی ڈی ایم کے مشکور کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) جہاں ایک طرف شوبز شخصیات شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دے رہی ہیں، وہیں کچھ اداکار ناراض بھی نظر آرہے ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول گلوکار عاصم اظہر نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیا سی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ڈی ایم کا شکریہ ادا کیا۔ نوجوانوں کے پسندیدہ سنگر عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ دیکھو پی ڈی ایم والو، آپ لوگوں نے کیا کیا ہے، آپ لوگوں نے پاکستان کو عمران خان کی اہمیت کا احساس دلایا ہے۔ عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام پر لکھا کہ وہ پاکستان میں جلد عام انتخابات کے ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ واضح رہےکہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کیا جہاں انہیں 174 ووٹ ملے۔ شہباز شریف کی ٹوئٹربائیو میں حلف اٹھانے کے بعد ’ پرائم آف منسٹر آف اسلامک ری پبلک آف پاکستان ‘لکھ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے خاتمے اور آنے والی حکومت کی تشکیل کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم شروع کر رکھی ہے۔

Categories
شوبز

کیا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ملتوی ہوگئی؟ اہم خبر سامنے آگئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی جس کا انتظار ان کے مداحوں کو کافی عرصے سے تھا ملتوی کیے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بعد بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث شادی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ہے جس کا آغاز رواں ہفتے ہونا تھا۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اب اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔ شادی ملتوی ہونے کی وجہ رنبیر کپور یا عالیہ بھٹ نہیں بلکہ سیکیورٹی وجوہات ہیں۔ عالیہ بھٹ کے بھائی راہول بھٹ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ہمشیرہ کی شادی کی رسومات کا آغاز اب 13 اور 14 اپریل سے نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تاریخ میڈیا میں لیک ہوجانے کی وجہ سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے تبدیل کرکے بعد میں رکھا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ جوڑے نے 14 اپریل کو شادی کی تاریخ مقرر کی تھی۔ راہول بھٹ نے نئی تاریخوں کے حوالے سے اشارہ دیا ہے کہ اب ان کی بہن عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی اگلے ہفتے 20 اپریل تک منعقد کی جاسکتی ہے۔

Categories
شوبز

بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری!! ٹک ٹاک پر اب نوکری میں مدد فراہم کرے گا مگر کیسے؟ جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) مختصر ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک نے نوجوانوں کی ڈیجیٹل اور کریٹیو انڈسٹریز میں کام تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کی بے روزگاری اور ڈیجیٹل مہارتوں کے درمیان فرق سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی سکیم کا حصہ ہے۔

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل بزنس چیرٹی کیچ 22 کے ساتھ مل کر ملٹی ملین پاؤنڈ پروگرام پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد 2024 کے آخر تک 2500 افراد کو ملازمت دینا ہے۔ نئی سکیم 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہے جو اس وقت تعلیم، ملازمت یا کوئی تربیت حاصل نہیں کر رہے۔ اس سکیم میں ان افراد کو چار ہفتوں تک ملازمت کے کورس تک رسائی دی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ کیریئر کوچ، ورچوئل ورک کا تجربہ، رہنمائی اور کچھ رقم بھی فراہم کی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا ایک اہم حصہ پسماندہ اور کمزور لوگوں کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ تخلیقی ڈیجیٹل مہارتیں سیکھیں اور انہیں اپنے مقامی کاروبار اور تخلیقی صنعتوں کی مدد کرنے کے لیے استعمال کریں۔ ٹک ٹاک برطانیہ کے جنرل منیجر رچ واٹر ورتھ نے کہا کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے عمومی مقصد کو دیکھتے ہوئے یہ نئی سکیم ایک واضح قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹک ٹاک میں ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور خوشی لانا ہے۔ تخلیقی کام ایسے ہی نہیں ہو جاتا۔ اسے حوصلہ افزائی، پرورش اور موقع کی ضرورت ہوتی ہے۔ ’لیکن ہزاروں نوجوان لوگوں کے پاس تخلیقی بننے کا موقع یا مہارت نہیں ہے اور تخلیقی اور ثقافتی وسائل تک رسائی میں عدم مساوات ہے۔ ’ہم اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نوجوانوں اور تخلیقی صنعتوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے کیچ 22 کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے بہت خوش ہیں تاکہ سب کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں ممکن بنایا جاسکے۔‘ کیچ 22 میں شراکت داری کے ڈائریکٹر کیٹ ڈکسن نے کہا کہ ’ٹک ٹاک ایک درخشاں اور وژنری برانڈ ہے جس کو نوجوان سمجھتے ہیں۔ جب نوجوان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جاتے ہیں تو وہ اپنی تخلیقی اور ڈیجیٹل مہارتوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ’یہ پروگرام نوجوانوں کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ان مہارتوں کو عملی زندگی کے دلچسپ آپشنز میں تبدیل کر سکیں۔ ڈیجیٹل دور میں ایک خیراتی ادارے کے طور پر ہمیں مسلسل نوجوانوں کی زبان بولنا سیکھنا چاہیے۔ ’کیچ 22 اور ٹک ٹاک کے درمیان یہ شراکت داری نے عملی زندگی کے متعلق ایک نئی قسم کی بحث کو جنم دیا ہے۔ مالکان کو نئی صلاحیتیں تلاش کرنے میں مدد اور نوجوانوں کو اپنا مستقبل بنانے کا اختیار دیتی ہے۔‘

Categories
شوبز

شعیب ملک کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کا کتنا نقصان ہوا؟ عائشہ عمر کھل کر بول پڑیں

لاہور(نیو ز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ کیے گئے بولڈ فوٹو شوٹ پر کھل کر اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ نے شعیب ملک کے ساتھ کروائے گئے فوٹو شوٹ پر بات کی۔ پروگرام کے میزبان نعمان اعجاز نے جب اداکارہ سے اس فوٹو شوٹ کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ

انہیں فوٹو شوٹ کا کتنا نقصان ہوا تھا؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں اس فوٹو شوٹ سے بہت فائدہ ہوا۔ جس پر نعمان اعجاز نے عائشہ عمر سے ہنستے ہوئے پوچھا کہ ’شعیب ملک کو آپ کے ساتھ کروائے گئے اِس فوٹو شوٹ کا کتنا نقصان ہوا تھا؟‘۔جس پر عائشہ عمر نے جواب دیا کہ ہم دونوں کو ہی اس فوٹو شوٹ کا بہت فائدہ ہوا تھا، اللّٰہ کا شکر ہے ہم میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔شعیب ملک سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ہم دونوں کے بہت اچھے تعلقات، بہترین دوست ہیں اور ہم نے یہ فوٹو شوٹ ہنسی مذاق میں کیا تھا۔

Categories
شوبز

شادی شدہ مرد کی محبت میں گرفتار!!! کنگنا رناوت کی زندگی کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ایک انتہائی زہریلی جگہ ہے جہاں ایک دوسرے کیلئے پیار اور خلوص کا کوئی وجود نہیں ہے۔ بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے ریئلٹی شو کے دوران اپنی زندگی کے سب سے بڑے اسکینڈل کے بارے میں تفصیلات بتا کر سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتھک روشن کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ ماضی میں کسی شادی شدہ مرد کی محبت میں گرفتار ہوچکی تھیں جو ان کی زندگی کا سب سے بڑا اسکینڈل بھی بنا تھا، اکثر لڑکیوں کو شادی شدہ مرد پسند ہوتے ہیں اور وہ ان کی طرف راغب بھی ہوتی ہیں، یہ میں اپنا ذاتی تجربہ بتا رہی ہوں۔ کنگنا نے بتایاکہ شادی شدہ مرد زیادہ ذمے دار ہوتے ہیں کیوں کہ وہ اپنے ارد گرد کی صورت حال کو جس طرح لے کر چلتے ہیں کم عمر لڑکیاں اس سے متاثر ہوتی ہیں، ایسے مرد اپنے آپ کو مظلوم بھی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی شدہ مرد یہ کہانی سناتے ہیں کہ وہ شادی کرکے کہاں پھنس گئے ہیں اور یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں نئی لڑکی ہی بیوی سے بچا سکتی ہے لیکن جب ان کی بیوی کی سنو تو کان سے خون نکل آئے۔

Categories
شوبز

عمران خان کی حمایت میں معروف بھارتی اداکارہ بھی بول پڑیں!!! مزید حیران کن انکشاف بھی کر دیئے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ، میزبان اور ہدایت کارہ سیمی گریوال پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑیں۔ سیمی گریوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی موجود سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی  پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کہ سب سے پہلی چیز جو عمران خان کے اقتدار سے برطرف ہونے پر ہمیں سیکھنے کو ملتی ہے وہ یہ کہ مشترکہ اپوزیشن مقبول وزیر اعظم کو برطرف کر سکتی ہے۔ دوسری چیز یہ کہ سیاست میں باوقار لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔ بالی ووڈ کی اداکارہ نے کہاکہ میں عمران خان کو 40 برس سے جانتی ہوں، ان کی شخصیت آئیڈیلزم کا مرکز ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی ناکامیوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ، لیکن کرپشن ان میں سے ایک نہیں ہے۔ واضح رہےکہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد اب وہ وزیراعظم نہیں رہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر کل رات ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان  بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے،پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کےحق میں نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے خاتمے اور آنے والی حکومت کی تشکیل کے خلاف بدھ (13 اپریل) سے ملک گیر احتجاجی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Categories
شوبز

شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ کس گھر میں رہیں گے؟ نئے گھر کی ویڈیو وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ اس گھر میں رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس ہی دوران بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے نئےگھر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں اداکار رنبیر کپور کے نئے گھر کو جوکہ ابھی زیرِ تعمیر ہے، روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر رنبیر کپور کے اس گھر کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیرِ تعمیر عمارت کو ایل ای ڈی لائٹس لگا کر سجایا گیا ہ ے جبکہ گانے بھی بجائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، رنبیر اور عالیہ اپریل کے وسط میں (RK House) میں شادی  کے بعد اس نئے گھر میں منتقل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ اب تک کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان ممبئی میں منعقد کی جائیں گی۔