Categories
شوبز

بالی وڈ اداکار انیل کپور کا اپنی فیملی کے حوالے سے ناقابل یقین انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ورسٹائل اداکار انیل کپور نے اپنی فیلمی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں کوئی ایک دوسرے کا مداح نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انیل کپور نے ایک انٹرویو کے دوران بچوں کے پیشہ ورانہ کام سے متعلق بات کرتے ہوئے کیا۔ اپنے انٹرویو کے دوران انیل کپور نے

انکشاف کیا کہ لوگ ان سے بیٹے کے کام سے متعلق اکثر سوالات کرتے ہیں۔ انیل کپور نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ “تم اپنے بیٹے کو سمجھاتے نہیں ہو؟ اس کو بولو کہ کچھ کمرشل فلمیں کرے وہ اسٹار والے کردار کیوں نہیں کرتا۔” اس سے متعلق نامور اداکار نے کہا کہ “میں کہتا ہوں کہ وہ یہ کردار بھی کرے گا، اسے لگتا ہے کہ جب وہ یہ کرنا چاہے گا تب کرے گا، میں اسے یہ بولنا نہیں چاہتا کہ تم یہ کرو یا وہ کرو یا کچھ بھی۔ میرا ماننا ہے کہ مجھے اپنے بچوں کو وہ کرنے دینا چاہیے جس پر وہ یقین رکھتے ہوں۔”خیال رہے کہ دونوں باپ بیٹے “اے کے ورسز اے کے” کے بعد اب نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی فلم “تھر” میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کبھی یہ بات نہیں کرتا کہ آپ ایسا کرو یا ویسا کرو، بچے خود سے اپنے کام کرتے ہیں، جن میں بیٹی ریا کپور بھی شامل ہیں۔ انیل کپور کا کہنا تھا کہ یہاں یا وہاں اگر مجھے لگتا ہے کہ وہ مکمل طور پر غلط کر رہے ہیں تو میں آگے بڑھ کر بتادیتا ہوں کہ آپ بہت بڑی غلطی کر رہے ہو، مگر اگر ایسا کرنا ہی ہے تو کرو، میں کیا کرسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ایسا والد نہیں ہوں جو ڈنڈی لے کر ساتھ بیٹھوں، انہیں نصیحتیں کروں۔ انیل کپور کا کہنا تھا کہ میرا تو پورا گھر آزاد ہے، سب کا اپنا نکتہ نظر ہے، جہاں سب کا فلم، کھانا، کپڑوں اور ایتھلیٹکس سے متعلق الگ پسند ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیملی میں کوئی ایسا نہیں جو گھر میں کسی اور کا مداح ہو۔

Categories
پاکستان شوبز

عمران خان پر توجہ نہ دیں،ریحام خان کی نصیحت پر اداکار برہم،کھری کھری سنا دیں

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکار زاہد احمد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پر طنز کے تیر برسادیے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران کی ایک ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے

مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان پر زیادہ توجہ نہ دی جائے۔ تاہم ریحام کی یہ ٹوئٹ وائرل ہوئی تو اس پر اداکار زاہد احمد نے جواب دیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ‘اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم آپ پر توجہ دینا بند کردیں‘۔زاہد احمد نے طنزیہ لکھا ‘میرا مطلب ہے کہ باغ میں اور بھی تو بہت سارے سانپ ہیں’۔ واضح رہے کہ سحر کامران نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان کا سفاکانہ ایجنڈا ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان قومی اداروں، الیکشن کمیشن، میڈیا، پاک فوج اور ہمارے معاشرے کے سماجی کلچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس (عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔

Categories
شوبز

اداکارہ یشما گل کو ناقابل یقین تحفہ مل گیا!!!! جانیے یہ کیا ہے؟؟

لاہور:(ویب ڈٰیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشماگِل کو غلاف کعبہ تحفہ میں دے دیا گیا۔ اداکارہ یشما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ ویدیوز پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنے ہاتھ میں غلاف کعبہ پکڑی ہوئی ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکارہ یشماگِل عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئیں تھیں۔ اس حوالےسے اداکارہ یشماگِل نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کچھ ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں۔ یشما کی جانب سے پوست کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے ہمراہ ایک لڑکی اور موجود ہے ساتھ میں اداکاہ کے والد کو بھی دیکھا گیا۔ اداکارہ نے اپنی پہلی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ’ہم اللہ کے گھر جارہے ہیں‘۔ یشما نے انسٹا اسٹوری پر ایئر پورٹ سے اپنی ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’الحمداللہ، یہ بہترین احساس ہے‘۔ تاہم اداکارہ یشما گِل نے اپنی آخری انسٹا اسٹوری میں جہاز سے نظر آنے والا خوبصورت ایریل ویو بھی شیئر کیا ہے۔ اداکارہ کی ان ویڈیو پر صارفین کی جانب سے اُنہیں عمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔ جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے یہ درخواست کی جارہی ہے کہ اداکارہ اللہ کے گھر پر دعاؤں میں امتِ مسلمہ کے لیے امن و سکون اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کریں۔ واضح رہے اداکارہ حریم شاہ بھی اس دوران اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے گئی ہوئی ہیں۔

Categories
شوبز

اداکارہ شہناز گِل نے آئسکریم فروخت کرنا شروع کر دی!!! ویڈیو وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارت کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ شہناز گِل کی سائیکل پر آئسکریم بیچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی بھارت کی معروف اداکارہ و گلوکارہ شہناز گِل کی اپنے گاؤں میں آئس کریم فروخت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہناز گل نے بھارتی ریاست پنجاب میں موجود اپنے گاؤں کا دورہ کیا، اس موقع پر وہ تھوڑی دیر کے لیے آئس کریم فروش بنیں اور بچوں میں آئس کریم تقسیم بھی کی۔ اداکارہ تین پہیوں والی سائیکل پر آئس کریم فروخت کرتی نظر آئیں، انہوں نے اپنے گاؤں کی سیر کرتے ہوئے گاؤں والوں سے ملاقات کی اور ساتھ ہی بچوں نے بھی گلوکارہ کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہناز نے اس دورے کے موقع پر ڈھول کی دھاپ پر خواتین کے ساتھ رقص کیا اور ’وی لاگ‘ بھی بنایا۔ اداکارہ کے اس انداز کو دیکھ کر ان کے مداح بےحد خوش ہوئے اور اداکارہ کی خوب تعریفیں کیں۔ یاد رہے کہ شہناز گِل کو ان کے اسی پُرخلوص رویے اور محبت والے انداز کی وجہ سے ان کے پرستار بےحد چاہتے ہیں اور اس ہی لئے وہ بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دِلوں پر راج کرتی ہیں۔

Categories
شوبز

فوٹوگرافر کا دھکا لگنے پر سارہ علی خان بھڑک اُٹھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) مشہور بالی وُڈ اداکار سارہ علی خان فوٹگرافر کا دھکا لگنے پر طیش میں آگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کے چھوٹے نواب کی بڑی بیٹی سارہ علی خان بھارتی شہر ممبئی میں فلم سیٹ سے نکل کر گھر کے لیے روانہ ہورہی تھیں کہ اس دوران فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا جن میں سے ایک فوٹوگرافر کی اداکارہ کو ٹکر لگی۔ خوش قسمتی سے وہ محفوظ تو رہیں مگر انہیں یہ بات ناگوار گزری اور وہ فوٹو گرافر پر بھڑک گئیں، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ فوٹوگرافر نے جان بوجھ کر سارہ کو دھکا دیا یا پھر یہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔ اس موقعے پر اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور بغیر تصاویر بنوائے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سارہ علی ہمیشہ سے فوٹوگرافرز کی عزت کرتی آئی ہیں، کسی بھی موقع پر اداکارہ نے تصاویر بنوانے اور اس دوران پوز مارنے کی فرمائش بھی مسترد نہیں کی لیکن اس بار وہ شدید غضے میں نظر آئیں۔ دھکا لگنے کے بعد سارہ گاڑی کے قریب آئیں تو ایک فوٹوگرافر نے درخواست کی کہ تصاویر کے لیے تیار ہوجائیں جس پر اداکارہ نے کہا آپ لوگ فوٹو شوٹ کے دوران دھکا مارتے ہیں، یہ کہہ کر سارہ خان گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

Categories
شوبز

حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ اسرا بیلگیچ نے تمام حدیں پار کردیں

استنبول: (ویب ڈیسک) تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی اداکارہ کی بولڈ تصویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے کالے لباس میں شیئر کی گئی تصاویر پر جہاں مداح ااداکارہ کو حسین، خوبصورت اور بہترین جیسے تعریفی پیغامات لکھ رہے وہیں کمنٹ باکس میں ان کی اس تصویر کو کچھ صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ادساکارہ اسرا بیلگیچ سوشل میدیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی دلکش اور خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Categories
شوبز

کرن جوہر اپنے واٹس ایپ گروپ میں عالیہ اور رنبیر کو شامل کیوں نہیں کرنا چاہتے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی نامور اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ، کرن جوہر سمیت کئی فلمسازوں کے پسندیدہ اداکار ہیں لیکن پسندیدگی کے باجود کرن ان کو ایک واٹس گروپ میں شامل نہیں کرنا چاہتے۔ انڈین شوبز ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق بالی وڈ فلسماز امتیاز علی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے کام کے متعرف ہیں۔ اس میں بھی کوئی راز کی بات نہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی ان سے محبت کرتے ہیں جبکہ یہ کرن جوہر ہی ہیں جن کے دل میں ان کے لیے خاص جگہ ہے۔

کرن جوہر نے فلم ‘سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں عالیہ بھٹ کو متعارف کروایا۔ ٹی وی چیٹ شو کافی ود کرن سے بھی عالیہ بھٹ نے شہرت حاصل کی۔ وہ اب کرن جوہر کی ایک اور فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ دونوں اداکار کرن جوہر کے ایک واٹس گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن کرن جوہر نے حال ہی میں ایک چیٹ شو میں میں انکشاف کیا کہ ان کے ایک واٹس گروپ میں بالی وڈ اداکار شامل نہیں ہوسکتے۔ رنبیر کپور اور عالیہ اس گروپ میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن اس گروپ میں ان کے شامل ہونے پر ان کے سب سے بہترین دوست کو بھی اعتراض تھا۔ کرن جوہر نے چیٹ شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک واٹس گروپ ’اے لسٹ‘ کے نام سے ہے اور جن لوگوں کے نام ’اے‘ سے ہیں وہ اس گروپ کا حصہ ہے۔’اس گروپ میں پروڈکشن ڈیزائنر امرتا ہیں، ایان مکرجی بھی اس گروپ کا حصہ ہے۔ اس گروپ میں فلموں کی ٹریلرز کا تجزیہ ہوتا ہے۔ اس میں فلم ’ٹو سٹیٹس‘ کے ڈائریکٹر ابھیشیک ورمن نئی فلموں کے ٹریلرز شیئر کرتے ہیں اور پھر ہم اس پر اپنی رائے دیتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’رنبیر اور عالیہ نے بہت کوشش کی کہ اس گروپ میں شامل ہو جائے تاہم ہم نے انکار کیا کیونکہ ایان مکرجی نے کہا کہ کوئی بھی اداکار اس گروپ میں شامل نہیں ہوگا، اس لیے کہ ہم ان کی فلموں پر رائے دیتے ہیں اور ہماری رائے مزاحیہ ہوتی ہیں۔‘خیال رہے کہ 14 اپریل کو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بند چکے ہیں۔ دونوں ایان مکرجی کی نئی فلم میں نظر آئیں گے۔

Categories
شوبز

’’اتنی پھٹی ہوئی پتلون کیوں پہنی ہے؟ ‘‘ مولانا طارق جمیل کےسوال پر یوٹیوبر زید علی کا حیران کن جواب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف اسکالر مولانا طارق جمیل نے یوٹیوبر زید علی سے پھٹی ہوئی پتلون پہننے پر سوال پوچھ لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زید علی نے یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری کے ہمراہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل کے گھر پر ان سے اور ان کے صاحبزادے سے ملاقات کی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا

پر وائرل ہیں۔اب اسی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو رہی ہے جس میں معروف اسکالر کو زید علی سے پھٹی ہوئی پتلون سے متعلق سوال کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے زید علی سے سوال کیا کہ اتنی پھٹی پتلون کیوں پہنی ہے؟ جس پر زید علی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جب خریدی تھی تب نہیں پھٹی تھی ابھی پھٹ گئی ہے۔ بعد ازاں شاہ ویر نے بھی بتایا کہ انھوں نے بھی پہلے پھٹی ہوئی جینز پہنی تھی لیکن شیشے میں دیکھا اور پھر اتار کر دوسری پہن لی۔

Categories
شوبز

دل پر کیا گزرتی ہے!!!!! وویک اوبرائے نے محبت میں ناکامی پر کیا کیا ؟ کس لڑکی نے دل توڑا؟؟ جانیں

لاہور: (ویب ڈیسک) نصرت جہاں لکھتی ہیں کہ” محبت میں چوٹ کھانے والوں کے دل پر کیا گزرتی ہے، یہ کوئی اداکار وویک اوبرائے سے پوچھے جنھوں نے حال ہی میں محبت میں ناکامی اور دل ٹوٹنے کے بعد پہلی بار اپنے درد اور حالت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

انٹرٹینمٹ ویب سائٹ پِنک وِلا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محبت میں دل ٹوٹنے کے بعد انھوں نے کئی لڑکیوں کے ساتھ فلرٹ کرنا شروع کر دیا۔ لیکن وہ جتنی زیادہ لڑکیوں کو ڈیٹ کرتے تھے، انھیں احساس ہوتا تھا کہ وہ مزید تنہائی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ وویک اوبرائے اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کے درمیان 2003 میں اس وقت بریک اپ ہو گیا جب وویک نے ایشوریا کے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کے بارے میں بدنام زمانہ پریس کانفرنس کی تھی۔ انھوں نے سلمان پر انھیں دھمکانے اور بدکلامی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس واقعے کے بعد تو جیسے وویک کے کیریئر اور زندگی دونوں ہی بدل گئے۔ محبت بھی ہاتھ سے گئی اور فلمیں بھی ملنا کم ہو گئیں۔ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم، نہ ادھر کے ہوئے نہ ادھر کے ہوئے۔ ٹوٹا ہوا دل اور بکھرا ہوا کیریئر جیسے ان کی قسمت بن گئی تھی۔ وویک اور ایشوریا نے فلم ‘کیوں ہو گیا نہ’ میں ساتھ کام کیا تھا اور اس کے بعد سے دونوں کے درمیان نزدیکیاں بڑھنے لگی تھیں۔ لیکن وویک کی اس پریس کانفرنس نے ان نزدیکیوں کو ایک دم سے فاصلوں میں تبدیل کر دیا۔ اب وویک کو انڈسٹری میں آئے بیس سال ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کئی اچھی فلمیں دیں لیکن کمپنی جیسی فلم کے ساتھ ڈیبیو کرنے والے باصلاحیت وویک زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ یہ اور بات ہے کہ کچھ عرصہ پہلے انھوں نے ایک فلم میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار نبھایا تھا جو شاید عوام کو زیادہ پسند نہیں آیا۔ وویک نے 2010 میں نے پرینکا الوا سے شادی کی اور اب ان کے دو بچے ہیں۔ اب یہ کہنا مشکل ہے کہ وویک بیس سال پہلے دفن ہو چکی محبت کے گڑھے مردے کیوں اکھاڑ رہے ہیں۔ ویسے وویک جلدی ہی فلم ‘روزی، دی سیفرون چیپٹر‘ میں نظر آئیں گے جس میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان بھی ہیں۔ اسے کہتے ہیں ’پروفیشنل ازم‘۔

ادھر ارباز خان کی سابق بیگم ملائکہ اروڑہ بھی پھر سے پرانا راگ الاپ رہی ہیں۔ انھیں دنیا سے بس ایک ہی شکایت رہتی ہے کہ انھیں اپنی عمر سے بارہ سال چھوٹے لڑکے کے ساتھ ڈیٹ کرنے پر ٹرولنگ کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے۔ ہیلو میگزین کے ساتھ بات کرتے ہوئے ملائکہ نے کہا کہ ’لوگ عورتوں کا اپنے سے کم عمر لڑکوں کو ڈیٹ کرنا غلط یا توہین آمیز کیوں سمجھتے ہیں جبکہ مردوں کے حوالے سے تو ایسا نہیں ہوتا۔‘ ملائکہ کی شکایت جائز ہے۔ یہاں ملائکہ کو ایشوریا رائے بچن کے اس مشورے پر عمل کرنا چاہیے جو انھوں نے حال ہی میں اپنے شوہر ابھیشیک بچن کو دیا۔ ’ایسی باتوں پر بالکل توجہ نہ دیں۔‘ اداکارہ ایشا کوپیکر کا کہنا ہے کہ کاسٹِنگ کاؤچ کے تجربے کے بعد انھیں ایک بڑی فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ اس ہفتے بالی وڈ ہنگامہ کے فریدوں شہریار کے ساتھ انٹرویو میں ایشا نے بتایا کہ فلم کے پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ آپ ہیرو سے ملنے جائیں اور وہ بھی تنہا۔ ایشا کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہیرو سے ملنے سے صاف انکار کر دیا جو کہ ایک بڑا سٹار تھا جس کے بعد انھیں فلم سے نکال دیا گیا۔ انھوں نے نے رام گوپال ورما کی فلم کمپنی سے ہندی فلموں میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کا آئٹم سانگ ‘خلاس’ بہت مشہور ہوا تھا۔ ایشا نے شادی کے بعد کام چھوڑ دیا اور اب وہ ایک بار پھر رام گوپال ورما کے ساتھ واپسی کر رہی ہیں اور ان کی ویب سیریز ‘دہانم’ ایم ایکس پلیئر پر ریلیز ہونے والی ہے۔ ویب سیریز کی پروموشن کے دوران ایشا نے اپنے کیریئر اور جدوجہد کے بارے میں کچھ ایسی ہی پرانی یادیں تازہ کیں۔ فلسماز ایکتا کپور نے اس ہفتے کنگنا رناوت کے بارے میں ایک نیا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنگنا کا مخصوص سیاسی نظریہ ہونے کے باوجود وہ انھیں غیر جانبدار انسان لگتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حالانکہ ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے لیکن پھر بھی اختلافات ہونے پر وہ درمیان کا راستہ نکال لیتی ہیں۔ کنگنا اس وقت بالا جی ٹیلی فلمز کے ٹی وی ریئلٹی شو ’لاک اپ‘ کی ہوسٹ ہیں۔ ایکتا کا کہنا تھا کہ وہ ریئلٹی شو کسی خاتون اداکارہ کے ساتھ کرنا چاہتی ہیں کیونکہ زیادہ تر ریئلٹی شوز صرف مرد ایکٹر ہی کرتے ہیں اور عورتوں کے حوالے سے ایک خاص شبیہہ بنا رکھی ہے کہ لڑکیاں صرف ساڑھی اور گہنے پہن کر نسوانی کردار ہی کر سکتی ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ایکتا کے ٹی سیریلز کی زیادہ تر ہیروئنیں ساڑھی اور بے تحاشہ گہنوں کے ساتھ ساس کی پھٹکار اور شوہر کی بے وفائی یا زیادتیوں کو برداشت کرتی نظر آتی ہیں۔

Categories
شوبز

وہ کونسی اداکارہ ہیں جو ہوٹل کے کمروں سے “جائے نماز”چرایا کرتی تھیں؟؟نام جان کر آپ بھی شدید حیران ہو نگے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ در فشاں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک مشہور ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔حال ہی میں درفشاں اور اداکار میکال ذوالفقار نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جس کی میزبان ندا یاسر تھیں۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دوران شو درفشاں نے سوال و جواب کے ایک سیگمینٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بار مشہور ہوٹل سے کافی نرم دکھنے والی جائے نماز چوری کی تھی۔دوسری جانب میکال نے ہنستے ہوئے درفشاں سے مخاطب ہوکر کہا کہ تمہیں جائے نماز چوری کرتے ہوئے شرم نہیں آئی، جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ شاید اس کا حساب بھی نہ لیں کیوں اس پر نماز ہی پڑھنی تھی۔میکال نے کہا کہ درفشاں دیکھنا یہ کلپ تمہارا انٹرنیٹ پر وائرل ہوجائے گا۔

Categories
شوبز

مشہور زمانہ فلم “دیوداس” کی عکسبندی کے دوران پیش آنے والا واقعہ: جب مادھوری ڈکشت نے خود کو گاڑی میں بند کرکے فلم میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ۔۔۔مگر کیوں ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ فلم دیوداس اپنی زبردست پروڈکشن سمیت کئی دیگر حوالوں سے مشہور ہے تاہم اس سے وابستہ کچھ واقعات ایسے ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگوں کوعلم ہے انہی میں سے ایک مادھوری ڈکشٹ کا حیرت انگیز طرزعمل بھی تھا۔سنجے لیلا بھنسالی کی اس یادگار اور مہنگی فلم

کی تیاری میں بے شمار مشکلات پیش آئیں کیونکہ فلمساز بھارت شاہ کے انڈر ورلڈ کے ساتھ مبینہ تعلق کا انکشاف بھی سامنے آ چکا تھا۔فلم کی تیاری کے دوران فلمساز کو کوئی کئی بار عدالتوں چکر لگانا پڑے جبکہ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال بھی جانا پڑا یہ وہی دن تھے جب شاہ رخ خان اس کی مسلسل فلمبندی میں مصروف تھے۔اگرچہ فلم نے نیشنل فلم ایوارڈ کئی دیگر انعامات بھی جیتے مگر جب یہ فلم بنائی جا رہی تھی اس وقت ٹیم کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا رہا۔رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ پروڈیوسر کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ایسا وقت بھی آیا جب ان کے پاس پیسے بالکل ختم ہو گئے تھے۔انہی دنوں مادھوری ڈکشٹ نے وقت پر پیسے نہ ملنے کے باعث فلم میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ شاہ رخ خان اور ایشوریا نے پیسے نہ ملنے کے باوجود کام جاری رکھا۔سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا تھا ’ہمارے پاس اگلے روز کی عکسبندی کے لیے بھی پیسے نہیں بچے تھے، میں شام کو اسپتال جاتا کہ بھارت بھائی سے واؤچر سائن کراؤں اور معاشی سلسلہ چل سکے۔‘مادھوری ڈکشٹ کے بارے میں ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے وین میں جا کر دروازہ اندر سے بند کر لیا تھا اور کہا تھا کہ جب تک پیسے نہیں دے دیے جاتے وہ باہر نہیں نکلیں گی۔’یہ ایک عجیب منظر تھا، شاہ رخ خان، جیکی شروف اورا سٹاف کے دیگر افراد سیٹ پر ان کا انتظار کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Categories
شوبز

اس تصویر میں نظر آنیوالی بچی آج بالی وڈ کی ایک نامور اداکارہ ہے ، بھلا کون ؟ اس لنک میں جانیں

ممبئی (ویب ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں یہ بچی کون ہے ۔ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتائیں کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے والدہ کے ہمراہ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔سارہ علی خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی

اپنے بچپن کی حیرت انگیز جھلک میں واقعی وہ اپنی والدہ امریتا سنگھ سے مشابہت رکھتی ہیں۔سارہ خان نے بہت طویل عرصے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ نیا کرنے کا سوچا اور اسی مناسبت سے انہوں نے مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔انسٹاگرام پر ان کے چاہنے والوں میں سے ایک نے سارہ سے کہا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ اپنی سب سے پسندیدہ تصویر شیئر کریں۔بالی ووڈ اداکارہ نے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے والدہ کے ہمراہ بچپن کی ایک دلکش تصویر شیئر کردی۔تصویر کے سامنے آنے کے بعد سارہ اور اُن کے بھائی ابراہیم کی والدین سے غیر معمولی مماثلت اب تک موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

Categories
شوبز

اگرچاہتی ہو کہ تمہارا ہونے والا بچہ گورا ہو تو یہ کام کرو ۔۔۔ثانیہ مرزا کی والدہ نے اذہان کی پیدائش سے قبل انہیں کیا نسخہ دیا تھا ؟ راز کی بات سامنے آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اُن کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گورا بچہ ہونے کے لیے بہت سارے سیب کھائے تھے۔گزشتہ دنوں پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ اور کرکٹ کھلاڑی، شعیب ملک نے سحری ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی ۔

اس دوران شعیب ملک کا بتانا تھا کہ ’اُن کے والد اور بڑی بہن پڑھائی کے معاملے میں بہت سخت تھیں جبکہ اُن کی منجھلی بہن اُن کے اسکول کا کام کر کے دیا کرتی تھیں۔‘اس دوران اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ ’اُن کا ہوم ورک کوئی نہیں کر کے دیا کرتا تھا، ہاں البتہ وہ بہت سے لوگوں کا ہوم ورک کر دیا کرتی تھیں۔‘متعدد دلچسپ سوالوں کے جوابوں اور گپ شپ کے دوران شعیب ملک نے اہلیہ سے متعلق حیران کُن بات بھی بتائی۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’ ثانیہ مرزا گورا بچہ چاہتی تھیں، اسی لیے ثانیہ مرزا کی والدہ نے اُنہیں خوب سیب کھلائے تھے۔‘شعیب ملک کی اس بات کی تائید کرتے ہوئے شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ہاں یہ بات عام ہے کہ اگر گورے بچے کی خواہش مند خواتین سیب کھائیں تو بچہ گورا پیدا ہوتا ہے جبکہ شعیب ملک کے اس بیان پر اُشنا شاہ کافی حیران نظر آئیں۔

Categories
شوبز

معروف پاکستانی جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد !!! دونوں نے تصدیق کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ صدف کنول کے سسر اداکار بہروز سبزواری نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بہو کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔صدف کنول کے اُمید سے ہونے سے متعلق خبریں گزشتہ ماہ مارچ کے اختتام پر اس وقت شروع ہوئی تھیں جب کہ انہیں اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں ڈانس کرنے سے گریز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس وقت صدف کنول، شہروز سبزواری یا بہروز سبزواری سمیت خاندان کے دوسرے افراد نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی، تاہم اب اداکارہ کے سسر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بہو اُمید سے ہیں۔بہروز سبزواری اہلیہ کے ہمراہ رابعہ انعم کے رمضان شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر باتیں کیں۔ بہروز سبزاوری نے بتایا کہ انہوں نے بچپن میں ہی اداکاری شروع کردی تھی اور انہیں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے پہلا چیک محض 19 روپے کا ملا تھا۔ان کے مطابق اس وقت وہ اسکول میں زیر تعلیم تھے اور انہوں نے پی ٹی وی سے ملنے والی رقم کو بینک میں جمع کیا، جب انہوں نے 4 ہزار روپے اکٹھے کیے تو انہوں نے بینک سے پیسے نکوائے تھے۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے سابق بہو اداکارہ سائرہ یوسف پر بھی بات کی اور انہیں اپنی بیٹی ہی قرار دیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ان کے خاندان کا حصہ رہی ہیں اور وہ ان کی پوتی نورے کی والدہ ہیں اور وہ ہمیشہ ان کے قریب رہیں گی۔ اسی طرح انہوں نے صدف کنول کی بھی تعریفیں کیں اور انہیں اپنے پورے خاندان کی آنکھ کا تارا قرار دیا۔ بہروز سبزواری نے کہا کہ صدف کنول ان کی بھتیجیوں سمیت خاندان کے تمام افراد کی بہت عزت کرتی ہیں، انہیں پیار دیتی ہیں اور انہوں نے سب کا دل جیت لیا ہے۔اسی طرح بات کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے مداحوں سے دعا کی کہ وہ ان کی بہو صدف کنول کی صحت یابی کے لیے دعا کریں، کیوں کہ وہ اس وقت اُمید سے ہیں۔ اداکار نے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ جلد دوسری بار کم عمری میں دادا بننے جا رہے ہیں۔ بہروز سبزواری نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے شہروز کو زیادہ وقت نہیں دے پائے تھے، تاہم اب وہ اپنے پوتوں کو وقت دیں گے۔خیال رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔اب دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جب کہ شہروز سبزواری کو اس سے قبل سابق اہلیہ سائرہ شہروز سے ایک بیٹی بھی ہیں۔ صدف کنول سے قبل شہروز سبزواری نے سائرہ یوسف سے 2012 میں شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹی بھی ہے جو اب والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں۔ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے دو ماہ بعد صدف اور شہروز نے شادی کی تھی۔

Categories
شوبز

’جیتو پاکستان‘ کی کامیابی کے پیچھے کیا راز ہے؟ فہد مصطفیٰ نے پردہ اٹھا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے تقریبا ایک دہائی سے مسلسل نشر ہونے والے اپنے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے اسے عوامی شو قرار دیا ہے اور کہا کہ گیم شو کی کامیابی عام لوگوں کی وجہ سے ہوئی۔ ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ انہیں ’جیتو پاکستان‘ شو کرتے ہوئے 9 سال گزر چکے ہیں اور اس عرصے کے دوران انہیں متعدد بار لگا کہ ان کا شو ناکام ہوکر بند ہوجائے گا۔

اداکار و میزبان کے مطابق انہیں نہ صرف ہر سال یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کا شو اگلے سال بند ہوجائے گا، بلکہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ان کا اپنا دل بھی شو کی میزبانی کرنے سے بھر گیا تھا۔فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ تقریبا 9 سال کے دوران کبھی وہ بہت مایوس ہوئے، کبھی انہیں تھکاوٹ ہوئی، کبھی ان کا دل شو سے بھر گیا، کبھی انہوں نے شو کی میزبانی چھوڑ دینے کا بھی سوچا مگر اس کے باوجود ان کا شو ہر سال اور ہر روز مزید بہتر اور مضبوط بنتا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ شو کے حوالے سے بہت زیادہ منصوبہ بندی نہیں کرتے، کیوں کہ ان کا شو لائیو چل رہا ہوتا ہے اور براہ راست شو کے لیے منصوبہ بندی کسی کام نہیں آتی۔ان کے مطابق براہ راست شو کے درمیان میزبان کو متحرک رہنا پڑتاہے، انہیں تیزی سے اور حاضر دماغی سے معاملات چلاتے پڑتے ہیں۔انہوں نے خود بھی اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ ان کے شو کو تقریبا ایک دہائی ہوچکی۔وہ ’جیتو پاکستان‘ کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا تجربہ بھی قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگرچہ ان کے شو کی ٹکر کے کئی گیم شوز آئے مگر سب دو سے تین سال کے اندر بند ہوگئے اور ان کا شو ہر سال مزید مضبوط بن جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے شو کی کامیابی کو عام لوگوں سے جوڑا اور کہا کہ ان کے شو کو عام لوگ دیکھتے ہیں، وہی شرکت کرتے ہیں اور وہی ان کے شو کو کامیاب بناتے ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے شو میں ’جیتو پاکستان لیگ‘ نامی سیگمنٹ شامل کرنے کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ سیگمنٹ کو 2020 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کورونا کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، جسے کافی پسند کیا گیا۔مذکورہ سیگمنٹ کے تحت شوبز اور معروف شخصیات پر مبنی دو مختلف ٹیموں کے درمیان پروگرام میں کھانے پینے یا دوسرے کھیل کے مقابلے کروائے جاتے ہیں۔مذکورہ سیگمنٹ میں شوبز شخصیات مقابلے میں حصہ نہیں لیتیں بلکہ وہ اپنی ٹیم منتخب کرکے انہیں کھیلنے کی دعوت دیتی ہیں اور وہ شخصیات اپنی ٹیم کی چھا کھیلنے کے لیے ہمت بڑھاتی رہتی ہیں اور پھر جیتنے والی ٹیم کو انعامات دیے جاتے ہیں۔ جیتو پاکستان میں یومیہ لاکھوں روپے اور ماہانہ کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں، جس وجہ سے شو عام افراد میں بھی مقبول ہے۔

Categories
شوبز

سجل علی کے بعد ایمن خان نے بھی انسٹا پر اپنا نام بدل لیا!

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے شادی کے 4 سال بعد سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر 10.2 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن خان نے شادی کے 4 سال بعد اپنے نام کے ساتھ شوہر، اداکار منیب بٹ کا نام لگا لیا ہے۔

ایمن خان کا نام انسٹا گرام پر پہلے یوزرنیم ’ایمن خان ‘ تھا جبکہ اب انہوں نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’ایمن منیب‘ لکھ لیا ہے۔ ایمن خان کے اس عمل پر اُن کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔ مداحوں کا اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے جہاں ایمن کے لیے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ سجل علی کا بھی زکر اور اُن کے شوہر، اداکار احد رضا میر سے علیحدگی اور طلاق پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایمن خان کی اداکار منیب بٹ سے 2018ء کی 21 نومبر کو شادی ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی امل منیب بھی ہے۔ ایمن خان کو اکثر اوقات ہی ایک کامیاب اداکارہ، بیوی اور ماں ہونے پر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔

Categories
شوبز

ابتدا میں اسٹوڈیو کے فلورز بھی صاف کیے۔ بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی بالی ووڈ میں انٹری کی کہانی سنا دی

ممبئی(ویب ڈسیک) بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ وہ فلمی دنیا میں غیر ارادی طور پر آئی تھیں اور ابتدا میں تو اسٹوڈیو کے فلورز بھی صاف کیے۔ تیس برس قبل (1991) میں فلم پتھر کے پھول سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی 47 سالہ روینہ

نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایک فلمی گھرانے سے تعلق کے باوجود وہ جب انڈسٹری میں آئی تو ان کا اداکارہ بننے کا ارادہ تھا اور نہ ہی کبھی اس حوالے سے سوچا تھا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں یش، سنجے دت اور سریندی شیٹھی کے ساتھ کام کرنے والی روینہ کا کہنا ہے کہ وہ میٹرک کلاس سے فارغ ہونے کے بعد وہ پر ہلڈ ککڑ کی معاونت کرنے کا سوچ رہی تھیں۔ تاہم وہاں لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ تم یہاں اسکرین کے پیچھے کیا کررہی ہو؟ تمہیں تو اسکرین کے سامنے ہونا چاہیے۔ اس دوران میں نے ماڈل بننے کا بھی سوچا۔ جس کے بعد مجھے فلموں کی پیشکش ہونے لگی اور میں نے فلم پتھر کے پھول سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

Categories
شوبز

یہ کس بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟ بوجھو تو جانیں

لاہور: (ویب ڈیسک) اس تصویر میں موجود یہ ہنستی مسکراتی بچی کونسی مقبول بھارتی اداکارہ ہے؟ مذکورہ تصویر بالی ووڈ کو لاتعداد سپر ہٹ فلمیں دینے والی صدا بہاراور ورسٹائل اداکارہ کرشمہ کپور کی ہے۔ کرشمہ کپورنے سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بچپن کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ماضی کا وہ وقت جب ہاتھ میں پکڑنے کیلئے بیگ نہیں ہوا کرتے تھے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں اپنے ساتھ اپنا گھر اٹھائے پھرتی تھی۔

Categories
شوبز

حلیمہ سلطان نے نئی ’بولڈ تصاویر ‘شیئر کردیں!!! مداح آگ بگولہ

لاہور(ویب ڈیسک) مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارتغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ اسرا بیلگیچ نے تمام حدیں پار کردیں۔تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی اداکارہ کی بولڈ تصویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب

سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔اداکارہ کی جانب سے کالے لباس میں شیئر کی گئی تصاویر پر جہاں مداح ااداکارہ کو حسین، خوبصورت اور بہترین جیسے تعریفی پیغامات لکھ رہے وہیں کمنٹ باکس میں ان کی اس تصویر کو کچھ صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ اسرا بیلگیچ سوشل میدیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی دلکش اور خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Categories
شوبز

’’ کسی کو مسئلہ ہے کیا؟‘‘ شان شاہد عمران خان کے حق میں میدان میں آگئے، صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستانی معروف اداکار شان شاہد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر انوکھی منطق پیش کر دی ہے۔عمران خان پر جہاں اپنے دورِ حکومت میں شاہانہ انداز میں روزانہ آفس آنے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کے استعمال ہر تنقید کی جا رہی ہے وہیں اداکار شان شاہد سابق وزیر

اعظم کے حق میں بول پڑے ہیں۔شان شاہد کا ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ٹوئٹ کے کمنٹ میں کہنا ہے کہ ’ہم پاکستانی عوام ٹیکس دیتے ہیں اور ہم اپنے وزیراعظم عمران خان کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ ہیلی کاپٹر کا استعمال کریں، کسی کو کوئی مسئلہ ہے کیا؟‘۔شان شاہد کی اس ٹوئٹ کے بعد عمران خان سمیت شان شاہد بھی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔