Categories
شوبز

راکھی ساونت نے نام کیوں تبدیل کرلیا ؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصدیق کردی جس کے بعد بھارتی میڈیا پر اداکارہ کے نکاح کی ویڈیوز زیرِ گردش ہیں۔ گزشتہ روز انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ای ٹائمز نے راکھی کے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد گزشتہ شب اداکارہ کی جانب

سے خود اپنی شادی کی تصدیق کردی گئی۔ راکھی نے کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا ‘میں بہت خوش اور پرجوش ہوں، آخر کار میں نے اپنی زندگی کی محبت سے شادی کرلی’۔ اداکارہ کی پوسٹ پر کئی معروف شخصیات اور اداکاروں نے انہیں مبارکباد دی جن میں اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی، پراتیک سہجپال، ماہیما چوہدری، جان کمار سانو، پوترا پونیا اور راجیو اداتیا شامل ہیں۔ راکھی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں میرج سرٹیفکیٹ بھی ہے جس پر جولائی 2022 کی تاریخ درج ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ کے نکاح کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں انہیں کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت پڑھایا جارہا ہے، بعدازاں ان کا نکاح پڑھایا جاتا ہے۔ حق مہر:ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاضی نے عادل خان درانی کے ہمراہ 51 ہزار 786 حق مہر کے ساتھ اداکارہ کا نکاح پڑھایا۔ دوسری جانب راکھی ساونت کی عادل کے ہمراہ ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں وہ نکاح نامہ تھامے کھڑی ہیں، یہ تصویر راکھی نے اپنے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔

Categories
شوبز

شاہ رُخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں کونسے نمبر پر ہیں؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دے دیا گیا۔ورلڈ آف اسٹیٹکس‘ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق شاہ رُخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق شاہ رُخ خان 770 ملین ڈالرز

بھارتی روپے کے مطابق 6306 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ شاہ رُخ خان 770 ملین ڈالرز کے ساتھ چارٹ پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پہلے ایسے بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے ٹام کروز اور جیکی چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شاہ رُخ خان کے بعد ٹام کروز، جیکی چین، جارج کلونی اور رابرٹ ڈی نیرو جیسے نامور ستارے بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر ہیں جبکہ پہلی پوزیشن پر امریکی اداکار جیری سین فیلڈ، دوسری پر ٹیلر پیری اور تیسری پوزیشن پر ڈی ڈوین جانسن المعروف راک براجمان ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس فوبز کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شاہ رُخ خان 690 ملین ڈالرز کے مالک بتائے گئے تھے یعنی رواں برس ان کے اثاثوں میں 80 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رُخ خان کی آمدنی کا زریعہ اداکاری کے علاوہ ان کے پروڈکشن ہاؤس’ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ‘ اور اسپورٹس ٹیم ’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘ سمیت کئی ایوارڈ شوز کی میزبانی اور اشتہارات ہیں۔

Categories
شوبز

راکھی کا چھکا! اپنے مسلمان دوست عادل خان سے اچانک شادی کرلی

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے بوائے فرینڈ عادل سے کورٹ میرج کرلی۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت اور ان کے مسلمان بوائے فرینڈ عادل خان کی شادی کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے خوب تبصرے کئے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے

کہ راکھی اور عادل شادی کے کاغذات پر سائن کر رہے ہیں ایک تصویر میں راکھی اور ان کے شوہر نے پھولوں کا ہار بھی پہن رکھا ہے جبکہ ہاتھ میں میرج سرٹیفکیٹ تھامے نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل راکھی نے اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ میں دوبارہ برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے وہ شدید بیمار ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ راکھی نے مداحوں سے والدہ کی صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آئے دن بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ اب سے کچھ دن قبل انہوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ اور عادل جلد شادی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ راکھی ساونت نے 2020 میں برطانیہ کے ایک بزنس مین رتیش سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور اگلے سال ہی ختم ہو گئی تھی۔

Categories
شوبز

راکھی ساونت نے اپنے مسلمان دوست سے شادی کرلی، لڑکا کون ہے ؟ جانیے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے بوائے فرینڈ عادل سے کورٹ میرج کرلی۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت اور ان کے مسلمان بوائے فرینڈ عادل خان کی شادی کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے خوب تبصرے کئے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی اور عادل شادی کے کاغذات پر سائن کر رہے ہیں ایک تصویر میں راکھی اور ان کے شوہر نے پھولوں کا ہار بھی پہن رکھا ہے جبکہ ہاتھ میں میرج سرٹیفکیٹ تھامے نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل راکھی نے اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ میں دوبارہ برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے وہ شدید بیمار ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ راکھی نے مداحوں سے والدہ کی صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آئے دن بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ اب سے کچھ دن قبل انہوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ اور عادل جلد شادی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ راکھی ساونت نے 2020 میں برطانیہ کے ایک بزنس مین رتیش سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور اگلے سال ہی ختم ہو گئی تھی۔

Categories
شوبز

عمران اشرف اور سابقہ اہلیہ ایک ساتھ مگر کیوں؟ وجہ جانئے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے بیٹے کو نماز سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران اشرف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو نماز پڑھنا سکھا رہے ہیں اورانہیں بتارہے ہیں کہ اللّٰہ اکبر کب کہنا ہے؟ سجدہ کب اور کیسے کرنا ہے؟۔

سوشل میڈیا پر جب انہوں نے ویڈیو شیئر کی تو صارفین نے ان کی تعریف کی،جس پر انہوں نے واضح کیا کہ بیٹے کی اس تربیت میں اکیلا نہیں تھا، روحام کی والدہ بھی اس کا حصہ تھیں۔ عمران اشرف کے اس بیان کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے عمران اشرف اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی تعریف کی، ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران اشرف دو روز قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے سابقہ اہلیہ کرن اشفاق سے طلاق کے بعد اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔ عمران اشرف کا کہنا تھا کہ ہم تباہی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، مگر طلاق کے بعد ہماری زندگی میں کوئی منفی بات نہیں ہے، میں اور کرن مل کر ہمارے بیٹے روحام کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ اپنے بیٹے روحام کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا تھا کہ “میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد میرے بیٹے کی زندگی ہے، میرا بیٹا مستقبل میں میرے بارے میں کیا سوچے گا وہ بڑا ہوکر کیا سوچے گا کہ میرا باپ ایسا تھا”۔ یاد رہے کہ عمران اشرف نے کرن اشفاق سے دو ہزار اٹھارہ میں شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا روحام ہے تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور سال دو ہزار بائیس کے آخر میں اس جوڑی نے راہیں جدا کر لی تھیں۔

Categories
شوبز

2023 میں کون سی بالی ووڈ فلمیں کس تاریخ کو ریلیز ہوں گی ؟ جانیے

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلموں کے دیوانوں کیلئے یہ سال بہترین ثابت ہو گا کیونکہ اس سال ٹاپ کے بھارتی ہیروز کی فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں، ان میں شاہ رخ خان ، سلمان خان ،رنویر سنگھ اور رنبیر کپور سمیت دیگر بڑی سکرین کے ستاروں کی فلیمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں،اس لیے اپنے

پسندیدہ ستاروں کو دیکھنے کے لیے اپنے کیلنڈرز میں تاریخوں کو محفوظ کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق 2023 میں کچھ مشہور بالی ووڈ فلمیں جیسے “مشن مجنو”، اور” چکڑا ایکسپریس” او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوں گی، وہیں ہندی سنیما کی بہت سی فلمیں سینما گھروں میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں ، لہذا، اپنی پسندیدہ فلموں کو دیکھنے کے لیے نیچے دی گئی تاریخوں کو محفوظ کرلیں۔ امسال کے جاری مہینے جنوری کی بات کی جائے تو اس میں فلم “کتے” ریلیز ہونے جار ہی ہے جو کہ بالی ووڈ کے مشہور فلمساز وشال بھردواج کے بیٹے آسمان بھردواج کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی تھرلر فلم ہے جس میں ارجن کپور، تبو اور نصیر الدین شاہ نے اہم کردار ادا کیے ہیں, جبکہ رادھیکا مدن، کونکنا سین شرما، کمود مشرا، اور شاردول بھردواج مضمون نگاری میں معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 13 جنوری 2023 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ پٹھان: بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان 4 سال کے بعد” پٹھان “فلم ذریعے واپسی کر رہے ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی” پٹھان” 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس ایکشن فلم میں مقبول اداکار شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، اور جان ابراہیم نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اب تک، فلم کے دو گانے “بےشرم رنگ” اور “جھوم “جو ریلیز ہو چکے ہیں، جس نے شوبز کی دنیا میں ایک مثبت گونج پیدا کی ہے۔ فروری میں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان اور کریتی سینن نے فلم “شہزادہ “میں مرکزی کرداروں میں اداکاری کے جوہر دیکھائیں ہیں۔ شہزادہ ایک آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ہے جس کی تحریر اور ہدایت کاری روہت دھون نے کی ہے۔ یہ فلم 10 فروری کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ یہ فلم 2020 کی تیلگو فلم الا ویکنتھا پورمولو کا ریمیک ہے جس میں اللو ارجن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اب تک فلم کا صرف ٹیزر ہی ریلیز ہوا ہے اور شائقین سینما گھروں میں فلم دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔

سیلفی: فلم “سیلفی” 2019 کی ملیالم زبان کی کامیڈی ڈرائیونگ لائسنس ہے۔ فلم کے ہدایت کار راج مہتا ہیں۔ اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ریلیز کی صحیح تاریخ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ تاہم،میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رواں سال 24 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ مارچ میں آشیما چھیبر کی ہدایتکاری میں بننے والی “مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے” ریلیز ہونے جا رہی ہے، فلم میں رانی مکھرجی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ حال ہی میں، فلم کے بنانے والوں نے فلم کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ جسے بہت سے نیٹیزنز نے پسند کیا۔ تو جھوٹھی میں مکّار: بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور اور شردھا کپور مرکزی کرداروں میں اداکاری کر رہے ہیں، لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی “تو جھوتھی میں مکّار” 8 مارچ 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس رومانوی کامیڈی نے پہلے ہی مرکزی اداکاروں کے مداحوں میں دھوم مچا رکھی ہے۔ فلم کے بنانے والوں نے حال ہی میں فلم کا ٹائٹل ٹیزر جاری کیا جسے کئی نیٹیزنز نے پسند کیا۔ بھولا:”بھولا” بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن کی چوتھی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے ، جس میں خود اجے دیوگن اور تبو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ گزشتہ سال دسمبر میں، بھولا کا پہلا موشن پوسٹر جس میں اجے دیوگن شامل تھے ریلیز کیا گیا تھا جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔ بوال: اداکار ورون دھون اور جھانوی کپور سٹارر فلم “باوال “7 اپریل 2023 کو ریلیز ہوگی۔ اگرچہ ہمیں ابھی تک کہانی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے، فلم کی شوٹنگ بنیادی طور پر فرانس، جرمنی، پولینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں کی گئی تھی۔ اس فلم کی ہدایات نتیش تیواری نے دی ہیں۔ کسی کا بھائی کسی کی جان: اس سال 21 اپریل کو ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم”کسی کا بھائی کسی کی جان” کو فرہاد سمجی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان، وینکٹیش، پوجا ہیگڑے، جگپتی بابو اور امرتا پوری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم مقبول ٹی وی اداکارہ شہناز گل کی ڈیبیو بھی ہے۔

راکی ??اور رانی کی پریم کہانی: عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے مرکزی کرداروں میں اداکاری کی، “راکی ??اور رانی کی پریم کہانی” 28 اپریل کو ریلیز ہوگی اور سات سال بعد بطور ہدایت کار کرن جوہر کی واپسی ہوگی۔ انہوں نے آخری بار فلم” اے دل ہے مشکل “کی ہدایت کاری کی تھی جو تجارتی طور پر کامیاب رہی تھی۔ اس فلم میں لیجنڈ اداکار دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ جوان: مشہور ساوتھ فلمساز ایٹلی کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی، جوان میں میگا سٹار شاہ رخ خان نینتھارا اور وجے سیتھوپتی کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم 2 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ حال ہی میں، فلم کے بنانے والوں نے فلم کی ایک جھلک کی شیئر کی ۔جس میں شاہ رخ خان کو پٹی بند حالت میں سر اونچا کر کے مضبوطی سے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ آدی پورش: پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان نے اہم کردار ادا کیے ہیں، اوم راوت کی ادی پورش 16 جون کو ریلیز ہوگی۔ پہلے یہ فلم جنوری میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی، لیکن بعد میں، میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ جون. فلم رامائن کے مہاکاوی پر مبنی ہے۔ ڈریم گرل 2: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کو مرکزی کرداروں میں پیش کرتے ہوئے، راج شاندلیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “ڈریم گرل 2” 23 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ستیہ پریم کی کتھا: “ستیہ پریم کی کتھا “ایک آنے والی رومانوی ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری سمیر ودوانز نے کی ہے۔ اس میں کیارا اڈوانی اور کارتک آریان مرکزی کرداروں میں ہیں اور یہ 29 جون کو سینما گھروں میں آنے والی ہے۔ یودھا: سدھارتھ ملہوترا کی فلم “یودھا” 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں دیشا پٹانی اور راشی کھنہ بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ فلم ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ہے۔

Categories
شوبز

مداحوں نے ٹوئٹر پر ’شاہ رخ خان پر فخر‘کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔۔۔ٹرینڈ کے پیچھےکیا خوبصورت کہانی چھپی ہے؟ جانیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر ’شاہ رخ خان پر فخر‘۔کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔ واضح رہے کہ شاہ رخ این جی او نے دہلی کے حادثے کا شکار ہونے والی 20سالہ انجلی سنگھ کے خاندان کو امداد ی رقم ادا کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئے سال کی رات نئی دہلی کے علاقے کانجھا والا میں انجلی سنگھ کی موٹربائیک کو گاڑی والے نے ٹکر ماری۔

انجلی گاڑی کے نیچے آگئی اور ڈرائیور 12 کلومیٹر تک گاڑی چلاتا رہا، اس دوران انجلی گاڑی کے نیچے ہی تھی۔ انجلی اپنے گھر کی واحد کفیل تھی جس میں اس کی والدہ اور بہن بھائی شامل تھے۔ شاہ رخ خان کی این جی او انجلی کی والدہ کے علاج معالجے کے اخراجات بھی برداشت کرے گی

Categories
شوبز

ٹک ٹاک کا 2023 کا پہلا بڑا فیچر متعارف کرا دیا گیا!

ٹوکیو(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک صارفین کی جانب سے اکثر شکایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سوشل میڈیا ایپ میں گم ہوجاتے ہیں اور گھنٹوں تک اس پر اسکرولنگ کرتے رہتے ہیں جس سے ان کی نیند متاثر ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس کا مقصد مناسب وقت تک نیند کو یقینی بنانا ہے۔

کمپنی کی جانب سے نئے فیچر سلیپ ریمائنڈرز کی آزمائش کی جارہی ہے۔ اس فیچر کے تحت سونے کے وقت کے الرٹس لگانے جبکہ نیند کے دوران نوٹیفکیشنز کو میوٹ کرنے جیسے آپشنز دستیاب ہوں گے۔کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کی آزمائش دنیا بھر میں صارفین کی محدود تعداد میں کی جارہی ہے۔یہ نیا فیچر اسکرین ٹائم سیٹنگز میں سلیپ ریمائنڈرز کے نام سے موجود ہوگا۔ کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر سے صارفین کو ٹک ٹاک پر اسکرولنگ کے دوران معلوم ہوسکے گا کہ اب ان کے سونے کا وقت ہوگیا ہے۔ اس کے لیے صارفین کو سونے کے ایک وقت کو سلیکٹ کرنا ہوگا اور وہ وقت قریب آنے پر ایپ کی جانب سے یاد دلایا جائے گا کہ نیند کا وقت آگیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پش نوٹیفکیشنز 7 گھنٹوں کے لیے میوٹ ہوجائیں گے تاکہ صارف کی نیند متاثر نہ ہوسکے۔ ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم صارفین کی بہتری کے لیے متعدد نئے ذرائع پر کام کررہے ہیں اور یہ نیا ٹول بھی اسی مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ٹک ٹاک نے فروری 2020 میں اسکرین ٹائم منیجمنٹ ٹولز متعارف کرائے تھے اور اس کے بعد سے ایسے متعدد فیچرز کا اضافہ کیا گیا جو صارفین کو ایپ کے استعمال کے حوالے سے زیادہ اختیار فراہم کرسکیں۔

Categories
شوبز

معروف اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش،تصاویر شئیر کر دیں

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل غنہ علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش،غنہ علی نے اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کردیں۔ اداکارہ غنہ علی کی3سالہ بیٹی بھی ہے جبکہ اب بیٹے کی پیدائش ہوئی ,سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے لگے۔

Categories
شوبز

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی دنیا کی تیسری امیر ترین پالتو جانور، کتنے اثاثے رکھتی ہے؟ جانیے

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی ’اولویا بینسن‘ کو دنیا کی تیسری امیر ترین پالتو جانور ہونے کا اعزاز مل گیا۔ غیر ملکی میڈیا ویب سائٹ ’All about cats‘ نے دنیا کے امیر ترین پالتو جانوروں کی ایک سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی

بلی ’اولیویا بینسن‘ کو 22 ارب روپے سے زائد کی ملکیت کے ساتھ دنیا کا تیسر امیر ترین پالتو جانور قرار دے دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی بلی 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز یعنی 22 ارب پاکستانی روپے سے زائد کی مالک ہے اس بلی نے اپنے انسٹاگرام اکاپوسٹ اور ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ متعدد میوزک ویڈیوز کا حصہ بن کر دولت کمائی ہے جبکہ یہ خوبصورت بلی کئی اشتہارات کا بھی حصہ بنی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی سوشل میڈیا پر بھی اس قدر مقبول ہے کہ اس کے نام سے سوشل میڈیا پر کئی فین کلب بنے ہوئے ہیں اور اس بلی کے مداح اسے فالو کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ’All about cats‘ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جو ہر سال معروف پالتو جانوروں اور ان کے مالکان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا تجزیہ کرکے تخمینہ لگاتی ہے کہ یہ جانور فی انسٹاگرام پوسٹ کتنے روپے کما سکتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے علاوہ باہر کی دنیا کے پراجیکٹس جیسے اشتہارات وغیرہ سے بھی ان جانوروں کی دولت کا اندازہ لگاتی ہے۔

Categories
شوبز

کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا پر مواد شیئر کرنیوالوں کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی: (ویب ڈیسک) عدالت نے کبریٰ خان کی درخواست پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تضحیک آمیز بیانات ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے عادل فاروق راجہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی جانب سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور یوٹیوبر عادل فاروق و دیگر کے خلاف جمع کروائی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اداکارہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عادل فاروق راجہ نے مجھ سمیت 4 اداکاراؤں کیخلاف پروپیگنڈا کیا۔ بے بنیاد پروپیگنڈے سے ہماری شہرت کو نقصان پہنچا۔ ہم نے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں محنت سے نام کمایا ہے۔ عدالت نے عادل فاروق راجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کیخلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Categories
شوبز

معروف اداکارہ کا ڈائریکٹر پر جنسی ہراسگی کا الزام،ویڈیو وائرل

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سیدہ مہرین شاہ نے ڈائریکٹر احسان زیدی پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا۔ اداکارہ سیدہ مہرین شاہ کا کہنا تھا کہ احسان زیدی نے مجھے شوٹ کیلئے باکو بلایا اور ہراساں کیا،یہ ویڈیو بنانے کا مقصد لوگوں کو بتانا ہے کہ محتاط رہیں ۔اداکارہ مہرین شاہ کاکہناتھا کہ میرا احسان زیدی کیساتھ کام کرنے کا پہلا تجربہ تھا،

میں ایک ریفرنس سے ان سے ملی اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس میں ملوث نہیں ،ادکارہ کاکہناتھا کہ احسان زیدی کا انڈین پروڈیوسرراج گپتا نے مجھے باہر جانے کی دعوت دی جو میں مذاق میں ٹال دی میں نے کہاکہ دوسری اداکارہ مونا کو بھی ساتھ لے جائیں گے جس پر انہوں نے کہانہیں میں جس کو لے جاتا ہوں وہ میرے ساتھ ہوتی ہے میں اس کا ہوتا ہوں انہوں نے اس طرح کی باتیں کرکے مجھے تکلیف دی ،لیکن میں ان کے اس رویے کو نظرانداز کیالیکن اب نہیں ۔ اداکارہ نے کہاکہ ایک دفعہ بی ٹی ایس بناتے ہوئے انڈین پروڈیوسر نے کہاکہ ادھر آﺅویڈیو بنا رہے ہیں،جب میں پاس گئی توانہوں نے میرا ہاتھ پکڑ لیاجس پر میں نے کہاکہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں ۔ اس دوران ڈائریکٹر احسان زیدی وہاں کھڑے ہیں وہ وہاں پر ہنس رہے تھے یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں کتنی خود کو اذیت میں محسوس کررہی ہوں ،اس دوران ان کا رویہ ہی میرے ساتھ تبدیل ہوگیاآخری دن کے شوٹ میں مجھے کھانا تک نہیں دیا تھا۔

Categories
شوبز

‘بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے’ شاہ رُخ خان کا ناقد کو کرارا جواب

ممبئی: (ویب ڈیسک) شاہ رُخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحو ں اور ٹوئٹر صارفین کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ سوال اور جواب تفریحی انداز میں ہونے چاہیئے

تنقید سے گریز کریں، ادا کار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آیئے سوال جواب کا ایک سیشن شروع کرتے ہیں مگر صرف تفریحی سوال جواب، سال کے آغاز میں کوئی سنجیدہ بات نہیں‘۔سوال جواب کہ اس سیشن میں جہاں مداحوں نے اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے انکی آمدنی ساتھی اداکاروں کے حوالے سے سوالات کئے وہیں چند ناقدین نے منع کرنے کے باوجود بھی انہیں فلم پٹھان کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے تنقید کرتے ہوئے شاہ رُخ خان کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے ڈالا، صارف نے لکھا کہ ’پٹھان پہلے ہی تباہی ہے، ریٹائرمنٹ لے لو‘۔ جس پر کنگ خان نے ناقد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے بڑوں سے ایسے بات نہ کرنے کی ہدایت کی، اداکار نے لکھا کہ ’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے ‘۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ ایک مہینے میں کتنا کما لیتے ہیں جس پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ ہر دن پیار بےشمار کماتا ہوں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے دیپیکا پڈوکون کے بارے میں بھی سوال کیا کہ دیپیکا کے بارے میں ایک لفظ بولیں، جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ دیپیکا بہت اچھی ہیں وہ ناقابلِ یقین ہیں۔ یاد رہے کہ شاہ رُخ خان جلد اپنی پسندیدہ ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی ایکشن اور رومانس سے بھرپور نئی فلم پٹھان میں جلوہ گر ہوں گے 2018 کی فلم ’زیرو‘ کے 4 سال بعد یہ ان کی پہلی بڑے بجٹ کی فلم ہوگی۔

Categories
شوبز

خلا میں شوٹ کی جانے والی پہلی فلم کا ٹریلر جاری

لندن(ویب ڈیسک) 2020 میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز امریکی خلائی ادارے ناسا اور اسپیس ایکس کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ کریں گے۔اس کے چند ماہ بعد روس کی جانب سے بھی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ایک فلم کی شوٹنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

تو روسی ڈائریکٹر نے خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی تیاری کے حوالے سے ٹام کروز کے پراجیکٹ کو واضح شکست دے دی ہے۔اس فلم کا پہلا ٹریلر اب جاری کردیا گیا ہے۔روسی اداکارہ یولیا پیری سلڈ کو فلم ‘دی چیلنج’ کے اہم کردار کے لیے 3 ہزار امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون سرجن کے گرد گھومتی ہے جو ایک خلاباز کو بچانے کے لیے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر جاتی ہے۔ اس فلم کے لیے ڈائریکٹر کلم شیپینکو، یولیا پیری سلڈ اور ایک خلاباز Anton Shkaplerov اکتوبر 2021 میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچے تھے اور وہاں 12 دن تک فلم کی عکسبندی کی۔جہاں تک ٹام کروز کی بات ہے تو اب بھی وہ خلا میں بنائی جانے والی پہلی ہالی وڈ فلم کا اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔ یونیورسل اسٹوڈیو نے اکتوبر 2022 میں تصدیق کی تھی کہ ٹام کروز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کرنے والے پہلے عام شہری ہوں گے۔یہ وہ کام ہے جس کے لیے ناسا کی جانب سے کئی ماہ کی تربیت دی جاتی ہے، مگر یہ واضح نہیں کہ ٹام کروز اس تربیتی پروگرام کا حصہ بنیں گے یا نہیں۔

Categories
شوبز

نوازالدین صدیقی بالی ووڈ کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلموں میں چھوٹے کردار سے قدم رکھنے کے بعد محنت لگن اور بہترین اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار نواز الدین صدیقی مشہور ہالی ووڈ ہدایتکار رابرٹو جیرالٹ کی فلم “لکشمن لوپیز” میں مرکزی کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی وو ڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی

نے اپنے حا لیہ انٹرویو میں کہا کہ ” جہاں وہ آج ہیں اس مقام تک پہنچنے کیلئے انہوں نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔انہوں نے قسم کھائی تھی کہ جب تک انہیں ہالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار نہیں ملے گا وہ فلم میں کام نہیں کریں گے”۔اداکار نے کہا کہ ” اپنے کیریئر میں، میں نے بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جہاں میں نے چھوٹے چھوٹے کردار کیے ہیں اب تو آپ مجھے 25 کروڑ بھی دیں گے تو بھی میں کوئی چھوٹا کردار نہیں کروں گا۔مجھے لگتا ہے کہ پیسہ اور شہرت صرف آپ کے کام کے نتیجے میں ملتا ہے، اگر آپ اپنا کام اچھے طریقے سے کریں گے تو پیسہ اور شہرت آپ کے پیچھے بھاگے گی”۔نواز الدین صدیقی نے مشورہ دیا کہ “خود کو ایسا بنا لو کی پیسہ اور شہرت آپ کے غلام بن جائیں اور آپ کے پیچھے بھاگیں”۔ یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی نے 1999 میں عامر خان کی فلم “سرفروش” سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اس فلم میں انہوں نے ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد کئی برسوں کی محنت سے 2012 میں انہیں فلم “پتنگ “میں اپنا پہلا مرکزی کردار ملا۔

Categories
شوبز

”زندگی گلزار ہے “ سے شہرت پانے والی اداکارہ صنم سعید نے شادی کر لی ؟ سوشل میڈیا پر ویڈیوز نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) ” زندگی گلزار ہے “ ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صنم سعید کی اداکار محب مرزا کے ساتھ شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم ابھی تک مبینہ جوڑی کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی لیکن دونوں اکثر مقامات پر ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ایک عرصے سے قیاس آرائیں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ صنم سعید اورمحب مرزا شادی کر چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے اب تک اس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔مگر سالِ نو کے آغاز پر اداکارہ صنم سعید کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے بعد اداکارہ کی محب مرزا سے شادی کی افواہیں یقین کا سفر کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر سال 2022 کی جھلکیوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں محب مرزا ان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا ”صنم اور محب پکا شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں“۔اس سے قبل ایک انٹریو میں اداکار محب مرزا نے صنم سعید کے ساتھ شادی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب خود ہی افواہیں اڑاتے ہیں لیکن کوئی مجھ سے خود نہیں پوچھتا۔ خیال رہے کہ محب مرزا اور اداکارہ آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی تاہم جوڑے نے 2017 میں راہیں جدا کرلی تھیں اور اکتوبر 2019 میں محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔دوسری جانب اداکارہ صنم سعید کی شادی 2015 میں فرحان حسن سے ہوئی تھی تاہم کچھ وقت کے بعد انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Categories
شوبز

فلمیں ہوں یا کچھ اور، میں نے ہمیشہ اپنے دل کی بات سنی!!!عالیہ بھٹ نےاپنے کیریئر کے عروج پر شادی کرنے اور ماں بننے کے فیصلے پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیرئیر کے عروج پر شادی کرنے اور ماں بننے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہ “میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں فیصلے اپنے دل سے کرتی ہوں”۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ

کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے ناقدین کے منہ بند کردیئے۔عالیہ بھٹ نے اس وقت شادی اور پھر ماں بننے کا فیصلہ کیا جب وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے فیصلوں پر کھل کر بات کی کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ” زندگی میں کوئی بھی چیز یا عمل بالکل صحیح یا غلط نہیں ہوتا۔ جو چیز یا عمل میرے لئے بہتر ہو وہ ہوسکتا ہے کہ وہ کسی اور کے لیے ٹھیک نہ ہو ۔ میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں فیصلے اپنے دل سے کرتی ہوں۔ فلمیں ہوں یا کچھ اور، میں نے ہمیشہ اپنے دل کی بات سنی ہے۔میں سمجھتی ہوں کہ آپ زندگی کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے۔ زندگی خود منصوبے بناتی ہے اور آپ کو صرف اس راستے پر چلنا ہوتا ہے”۔ بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ “اپنے کیریئر کے عروج پر میں نے شادی کرنے اور ماں بننے کا فیصلہ کیا، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اس سے میرے کیرئیر پر فرق پڑے گا اور اگر ایسا ہوتا بھی تو مجھے پرواہ نہیں ہے۔مجھے ماں بننے کے فیصلے پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوگا۔ یہ میرا آج تک کا بہترین فیصلہ تھا۔ مجھے اس سے زیادہ خوشی کبھی نہیں ہوئی۔ماں بننے کے بعد عورت کا ہر لمحہ زیادہ معنی خیز ہوجاتا ہے۔ میں ایک اداکار کے طور پر خود پر یقین رکھتی ہوں کہ اگر آپ محنت کرتے ہیں تو آپ اچھے اداکار ہیں اور اگر لوگ آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کام ملے گا”۔

Categories
شوبز

اداکارہ تنیشا نے مرنے سے قبل سابق بوائے فرینڈ شیزان کی والدہ سے کیا بات کی؟ مبینہ فون کال لیک ہوگئی

ممبئی(ویب ڈیسک) 24 دسمبر کو اپنی جان لینے والی 20 سالہ بھارتی اداکارہ تنیشا شرما اور ان کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کی والدہ کے درمیان ہوئی مبینہ فون کال لیک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا پر ایک آڈیو زیر گردش ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس میں آواز تنیشا کی ہے

جو کہ شیزان کی والدہ کہکشان فیضی سے بات کررہی ہیں۔آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ تنیشا کہتی ہیں ‘اماں آپ میرے لیے بہت زیادہ معنی رکھتی ہیں، آپ یہ جانتی بھی نہیں، اس لیے میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ہر بات شیئر کروں، اس لیے میرے ذہن میں جو بھی ہوگا آپ کو بتاؤں گی’۔ تنیشا کو مزید کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ‘پتا نہیں، مجھے خود نہیں پتا کہ مجھے کیا ہورہا ہے’۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شیزان سمیت تنیشا بھی کہکشاں فیضی کو اماں کہہ کرپکارتی تھیں جب کہ شیزان کی بڑی بہن شفق کو آپی کہا کرتی تھیں۔ دوسری جانب پیر کی صبح شیزان کے وکیل سمیت اداکار کی والدہ اور دونوں بہنوں شفق اور فلک ناز نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ شیزان پر لگنے والے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور ان کا تنیشا سے کس قدر اچھا اور گہرا تعلق تھا۔ شیزان کی بہن فلک نے کہا کہ ‘تنیشا اماں اور آپی (شفق ناز) سے سب کچھ شیئر کرتی تھی، وہ میری بہنوں جیسی تھی، سوشل میڈیا پر اس کی حجاب والی تصویر وائرل ہے، لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے اسے مذہب تبدیل کرنے کا کہا لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، وہ تصویر شوٹنگ کی تھی’۔ اس کے علاوہ اداکار کے وکیل شیلندر مشرا نے کہا کہ ‘تنیشا کو ان کے گھر سے کبھی پیار نہیں ملا، اگر محبت ملتی تو وہ اسے باہر تلاش نا کرتیں’۔ شیزان کی والدہ کہکشان فیضی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘تنیشا کی والدہ ونیتا ہمیں بے انتہا بے عزت کرتی تھیں لیکن ہم نے کبھی کچھ نہیں کہا،

میرا بچہ معصوم ہے اور وہ جیل میں ہے، تنیشا میری بیٹی جیسی تھی، ونیتا جی، آپ کی بیٹی نے خودکشی کرلی اب آپ چاہتی ہیں میرا بیٹا بھی خودکشی کرلے؟’ گرفتار شیزان کی بہن فلک نے بتایا کہ ‘تنیشا کام نہیں کرنا چاہتی تھی، وہ دنیا گھومنا چاہتی تھی، وہ بچی کبھی باہر نہیں نکلی تھی، پہلی بار ہمارے ساتھ سمندر پر گئی تھی، ہمیں فخر ہے کہ 5 ماہ ہم نے اسے بہت خوشیاں دیں’۔

Categories
شوبز

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی نوازالدین صدیقی کی صلاحیتوں کے مداح نکلے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی اداکار نوازالدین صدیقی کے کام اور ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن اور نوازالدین صدیقی 2016 کی فلم ” تین” میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، اس فلم کی ریلیز سے قبل بالی ووڈ سپر سٹار سے انٹرویو میں ایک قابل اعتراض سوال پوچھا گیا تھا۔

امیتابھ بچن سے اداکار نواز الدین صدیقی کے بارے میں پوچھا گیا کہ “وہ کسان ہونے کے باوجود کیسے متاثر کن صلاحیت کے حامل اور قابل احترام اداکار بن گئے؟” جس کے جواب میں امیتابھ بچن نے کہا تھا کہ ” نوازالدین کی کہانی متاثر کن ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی بےپناہ صلاحیت اور محنت کی وجہ سے وہ اس کے حق دار تھے، ایک اور وجہ ان کی پرفارمنس میں پائی جانے والی سادگی ہے اور یہی وہ ٹاسک ہے جو کسی اور اداکار کے لیے کافی مشکل ہوگا”۔ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ “آپ کسی کی صلاحیت کی جانچ اس کے کسان ہونے کی بنیاد پر نہیں کرسکتے۔ یہ سوال ہی غلط ہے، اس کا تو مطلب یہ ہوا کہ کسان اچھا تفریح و طبع فراہم کرنے والا نہیں بن سکتا۔ نوازالدین کی سٹوری اسی لیے نہایت ہی متاثر کن ہے کہ انہوں نے اپنی بےپناہ صلاحیت اور بھرپور محنت سے جگہ بنائی اور آج وہ جس جگہ پر ہیں وہ اس کے مستحق ہیں”۔ واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی نے بین الاقوامی طور پر مشہور فلم “گینگز آف واسع پور “(2012) اور “دی لنچ بکس” (2013) سے شہرت حاصل کی۔اتر پردیش میں پیدا ہونے والے نوازالدین اپنے گاؤں کے پہلے کیمسٹری گریجویٹ ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

Categories
شوبز

“سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گرجاتے ہیں” کردار کشی کی مہم پر مہوش حیات برس پڑیں

کراچی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر جاری کردار کشی کی مہم پر پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا موقف بھی آگیا۔ اپنے ایک بیان میں مہوش حیات نے کہا ” سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، امید ہے کہ آپ اپنی دو منٹ کی شہرت

کا لطف لے رہے ہوں گے، صرف اس لیے کہ میں اداکارہ ہوں، میرا نام یوں نہیں گھسیٹا جاسکتا۔” مہوش حیات کا مزید کہنا تھا ” بے بنیاد الزامات عائد کرنے اور کسی ایسے شخص کے بارے میں جس کے بارے میں آپ کچھ نہیں جانتے بے بنیاد جھوٹ پھیلانے پر آپ پر لعنت ہو، اور اس سے بھی بڑی شرمندگی ان لوگوں کے لیے جو اس بکواس پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کی بیماری کو ظاہر کرتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے اس گٹر جرنلزم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ یہ اب رکنا چاہیے اور فوری طور پر رکنا چاہیے، وہ کسی کو اپنا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔ خیال رہے کہ میجر (ر) عادل راجہ نے دعوی کیا تھا کہ جنرل فیض حمید کے پاس چار اداکاراؤں کے ساتھ اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں. انہوں نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے تاہم انہوں نے ناموں کے شروع کے حروف (MH, KK, SA, MH) بتائے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ماہرہ خان، کبری خان سجل علی اور مہوش حیات کے خلاف ایک نازیبا مہم شروع ہوگئی. دو روز سے جاری کردار کشی کی اس مہم پر اداکارہ کبری خان نے میجر عادل راجہ کو چیلنج کیا ہے. انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں کبری خان نے کہا کہ وہ ابتدائی طور پر اس لیے خاموش رہیں کیونکہ ایک جعلی ویڈیو ان کے وجود کو نہیں مٹا سکتی لیکن اب بہت ہوگیا. “آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی

شخس بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے، مسٹر عادل راجہ اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں. اداکارہ نے میجر عادل راجہ سے کہا کہ ان کے پاس صرف تین دن ہیں کہ ثبوت سامنے لائیں، ورنہ اپنا بیان واپس لیں. کبری خان نے میجر عادل راجہ کو مخاطب کرکے کہا کہ میں صرف پاکستانی نہیں بلکہ برطانوی شہری بھی ہوں اس لیے میں تمہارے پیچھے وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی. علاوہ ازیں اداکارہ سجل علی نے بھی اس مہم پر بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے “یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پست اور بدصورت ہوتا جا رہا ہے۔ کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔”