Categories
شوبز

اداکارہ شلپا سیٹھی اداکاری کے علاوہ کیا بزنس کرتی ہیں ؟ ان سنے حقائق

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی متعدد فنکارائیں اداکاری سمیت زندگی کے دیگر شعبوں سے بھی منسلک ہیں جن میں سیاست، کھیل سمیت کاروبار بھی شامل ہے۔بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور 9 اداکارائیں جو منجھی ہوئی اداکارہ ہونے سمیت کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں، ان میں سر فہرست پریانکا چوپڑا ہے۔

پریانکا چوپڑا ناصرف اداکاری بلکہ کاروبار بھی کرتی ہیں، پریانکا چوپڑا کا نیو یارک میں ’سونا‘ کے نام سے ایک ریستوران ہے جبکہ وہ ایک ڈیٹنگ ایپلیکیشن ’بمبل‘ کی بانی بھی ہیں، اداکارہ کا اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس اور ہیئر کیئر لائن( بیوٹی سلون ) بھی ہے۔کترینا کیف: کترینا کیف ایک کامیاب اداکارہ ہونے سمیت کاروباری خاتون بھی ہیں، کترینہ کیف کا اپنا میک اپ برانڈ ’کے بیوٹی‘ ہے جبکہ وہ ایک اور میک اپ برانڈ کی شریک مالک بھی ہیں۔دپیکا پڈوکون: دپیکا پڈوکون ایک فیشن لائن کی مالک ہیں جبکہ اِن کا دنیا بھر میں مشہور متعدد برانڈز کے ساتھ بھی اشتراک ہے جن میں فیشن اور بیوٹی برانڈز شامل ہیں، دپیکا پڈوکون ایک کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس کی بھی مالک ہیں۔انوشکا شرما: انوشکا شرما کا بھی اپنا ذاتی آن لائن سیلنگ کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس ہے، انوشکا شرما کا پروڈکشن ہاؤس ’کلین اسٹیٹ فلمز ‘ آج کل انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔عالیہ بھٹ: عالیہ بھٹ نے چھوٹی سی عمر ہی میں بطور مشہور اداکارہ ہونے سمیت کامیاب کاروباری شخصیت ہونے کا بھی اعزاز ا پنے نام کیا ہے، اداکارہ نے متعدد مشہور میک اپ برانڈز میں پیسہ انویسٹ کر رکھا ہے جبکہ اِن کا ایک بچوں کے کپڑے بنانے والا برانڈ اور ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔سماتھا رُتھ پربھو: سماتھا رُتھ پربھو کا اپنا ایک مشہور کلوتھنگ برانڈ ’ساکی‘ ہے جبکہ وہ تلنگانا حکومت کے ساتھ مل کر مقامی اشیا کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔پریتی زنٹا: بھارتی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا آئی پی ایل اور ساؤتھ افریقا کی کرکٹ ٹیموں کی شریک مالک ہونے کے ساتھ ایک کامیاب پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہی ہیں۔ملائیکہ اروڑا: ملائیکہ اروڑا نے اپنے شوق کو اپنا کاروبار بنایا ہوا ہے، ملائیکہ اروڑا فٹنس جم کی مالک ہونے کے ساتھ ای کامرس سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔شلپا شیٹھی: شلپا شیٹھی بھارتی شہر ممبئی میں متعدد ریستوران، اسپا اور بیوٹی سلونز کی مالکن ہیں، شلپا شیٹھی آئی پی ایل ٹیم ’راجھستان رائلز‘ سے بھی منسلک ہیں۔

Categories
شوبز

عامر خان کی فلم “گجنی ” کی کہانی جرمنی میں سچ ثابت ہو گئی ، ایک حیران کن سچا واقعہ

ممبئی (ویب ڈیسک) فلموں میں نبھائے گئے کردار کا حقیقی زندگی میں تصور مشکل دکھائی دیتا ہے، لیکن بھارتی فلم گجنی میں عامر خان کے نبھائے گئے قلیل مدتی یاداشت (Short term memory loss) جانے کا کردار جرمنی میں سامنے آگیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ڈینئل شومڈ نامی

شخص کی گاڑی کو 2015 میں حادثہ پیش آیا جس میں وہ زندہ بچ گئے تھے جبکہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ان کے سر پر آئی چوٹ کے بعد وہ بولنے اور چلنے پھرنے سے محروم ہوگئے تھے لیکن تھراپی کے بعد وہ بہتر ہوئے اور بولنے اور چلنے پھرنے لگے۔ تاہم ایک چیز جو وہ حادثے کے بعد حاصل نہ کرسکے وہ ان کی یادداشت کی صلاحیت تھی، اب ان کے پاس اپنے حالیہ واقعات کو مستقبل میں آگے تک یاد رکھنے کی صلاحیت موجود نہیں رہی۔ ڈاکٹرز کے مطابق اگر ڈینئل شومڈ سو جاتے ہیں تو اس کے بعد سونے سے پہلے کی چیزیں ان کے لیے یاد رکھنا مشکل ہوجاتا ہے جبکہ اگر جاگتے رہیں تو بمشکل 6 گھنٹے سے زائد وقت کی باتیں یاد رکھ پاتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔

Categories
شوبز

ماں کے پیر دھو کر پینا کام آگیا ، لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کی کامیابیوں کی اصل وجہ اس لنک میں جانیے

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی موسیقی کی تاریخ آشا بھوسلے اور لتا منگیشکرکے بغیر ادھوری ہے خاص کر لتا منگیشکر کو تو سروں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔ دونوں بہنوں نے نہایت کم عمری میں گائیگی کی دنیا میں قدم رکھا۔ ہزاروں گیتوں کو اپنی آواز سے لازوال بنائیں بنانے والی یہ دونوں بہنیں

اصولوں کی سخت پابند تھی۔آشا بھوسلے کوایک عرصے تک لتا نے گلوکارہ ہی تسلیم نہیں کیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ اپنے کام سےدنیا میں ایک الگ پہچان بنائی۔ آشا ایک ایسی آواز کی مالک ہیں جو ہر عمر اورہر طرح کی فلم کے لئے موزوں تصور کی جاتی ہیں۔ ماضی کے موسیقار نے آشاکی آواز کوجادوئی آواز قرار دیا ہے۔ بہت دکھوں اور غموں سے لڑنے کے بعد آشا کی آواز میں درد بھی اور سوزبھی۔ آشا نے یہ تمام سفر جس طرح طے کیا ان کا کہنا ہے کہ اس میں ان کے والدین کی دعائیں شامل ہیں کیونکہ بچپن میں انہوں نے والدین کی دعائیں لینے کے لئے ایک منفرد کام انجام دیا تھا۔حال ہی میں ممبئی میں پہلے لتا منگیشکرایوارڈ کی تقریب میں آشا بھوسلے نے بڑی بہن لتا کے حوالے سے بچپن کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن دیدی نے والدین کی عزت اور مرتبے کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے پیر دھوکر پینے کو کہا اور دونوں بہنوں اس پر عمل کیا آشاکا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے آج تک والدین کی دعائیں اور برکتیں ان کے ساتھ ہیں۔ جبکہ لتا کے دنیا سے رخصت ہونے کی بنا پر آشا بھوسلےکسی قدر تنہا رہ گئی ہیں۔

Categories
شوبز

عمران اشرف نے اپنی کامیابی کے پیچھے چھپے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

لاہور: (ویب ڈسک) پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث تیزی سے مقبول ہونے والے اداکار عمران اشرف نے اپنی کامیابی میں والدہ اور اہلیہ کے کردار کے حوالے سے باتیں مداحوں سے شیئر کی ہیں۔ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران اشرف نے بتایا کہ والدہ نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اللہ نے میری والدہ کو ان کے صبر کا صلہ دیا ہے، جو کچھ میرے پاس ہے یہ سب میری ماں کا ہے میرا نہیں ہے۔اپنی کامیابی میں والدہ کے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا تھا جب میرے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ تھی تو مجھے لگ رہا تھا کہ مجھ سے نہیں ہو پائے گا لیکن والدہ سب کچھ چھوڑ کر مجھے سپورٹ کرنے کے لیے کراچی آ گئیں اور انہوں نے کہا کہ’جاؤ‘ ہر چیز اچھی ہو گی۔عمران اشرف نے مزید کہا کہ میری کامیابی میں فیملی کا بھی بڑا عمل دخل ہے، اہلیہ میرے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوئیں کیونکہ نکاح کے بعد انہیں بہت سی کامیابیاں ملیں، نکاح میں بڑی برکت ہے۔

Categories
شوبز

صندل خٹک نے حجاب شروع کر دیا؟

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاک اسٹارصندل خٹک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صندل خٹک کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہیں۔ اسنٹاگرام پر اداکارہ صندل کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حجاب کی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہبھی کہا جا رہا کہ شاید صندل نے حجاب شروع کر دیا تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے کچھ نہیں بتایا ہے۔ اس سے قبل حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کی تھیں۔گزشتہ دنوں ویڈیوز میں حریم شاہ اور صندل خٹک کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ حریم شاہ کو اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی حریم شاہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ویڈیو میں حریم شاہ اور بلال شاہ کو بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، آئے روز وہ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

Categories
شوبز

ماہرہ خان جلد شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے قریبی دوست کیساتھ نئی تصویر شئیر کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت بھارت میں بھی شہرت رکھنے والی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے قریبی دوست سلیم کریم کیساتھ نئی تصاویر شئیر کر دیں، جس کے بعد ان کی شادی کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان کی سلیم کریم کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے، عید الفطر کے موقع پر ایک عشائیے سے لی گئی اس تصویر میں دیگر فنکاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے سلیم کریم کے ہمراہ یہ کسی بھی تقریب میں پہلی بار شرکت کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ ماہرہ خان نے فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک لائیو ویڈیو سیشن کے دوران بتایاتھا کہ انہیں سلیم کریم سے محبت ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے متعلق بیان کرنا مشکل ہے، پتہ نہیں وہ مجھے کس نیکی کے بدلے ملے ہیں وہ اس کی مستحق تو نہیں تھیں۔

Categories
شوبز

عالیہ بھٹ کی دہلی ایئرپورٹ پر دوڑیں!!!! مداح پریشان

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو دہلی ائیرپورٹ پر سامان کی ٹرالی لے کر بھاگتے ہوئے دیکھ کر مداح پریشان ہو گئے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو گئی ہیں جس میں انہیں اپنے سامان کی ٹرالی کے ساتھ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اندر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی اور پھر انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی۔ وائرل ویڈیو اور تصاویر میں اداکارہ کو سیاہ رنگ کا پوری آستینوں والا ٹرٹل نیک سویٹر، ٹائٹس اور میچنگ جوتے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے اداکار رنبیر کپور سے شادی کے چند دن بعد ہی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ رنویر سنگھ، جیا بچن، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ کرن جوہر اس فلم کے ساتھ کئی سال بعد ہدایت کاری کی طرف واپس آرہے ہیں۔

Categories
شوبز

اجے دیو گن اور کنگ خان میں اختلافات؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیو گن نے کنگ آف رومانس شاہ رخ خان کے ساتھ اختلافات یا ناراضگی کی افواہوں سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کردی ۔اجے دیوگن کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ہمارے درمیان تو بہت مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہم مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ البتہ ہمارے پرستاروں کے درمیان “ہم میں سے بہتر کون ہے؟” کے موضوع پر بحث چلتی رہتی ہے اور اسی قسم کے جذبانی پرستار جن پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا، وہ آپس میں لڑتے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم لڑ رہے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا۔ اجے دیوگن نے اپنے تمام پرستاروں سے کہاکہ ہم سب ایک ہیں اور ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میڈیا جو کچھ ہمارے تعلقات پر لکھتا ہے وہ درست نہیں ہوتا، ہمارے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ رہتا ہے، ایک دوسرے کی مشکل میں کام آتے ہیں اور آپس میں بھروسہ کرتے ہیں۔

Categories
شوبز

آئس نشے کے عادی، مجھ پر تشدد معمول بن گیا!!! عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ طلاق کے لئے عدالت پہنچ گئی

بہاولپور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ بی بی نے شادی کے تین ماہ بعد ہی شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ سابق ٹی وی اینکر اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے بہاولپور ڈویژن کی فیملی کورٹ میں تنسیخِ نکاح، نان نفقہ اور حق مہر کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ درخواست کے مطابق حق مہر ایک عدد کوٹھی، گاڑی اور زیورات کی کل مالیت 11 کروڑ 51 لاکھ روپے ہے۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے علیحدگی کے بعد لودھراں کی رہائشی 18 سالہ دانیہ بی بی سے رواں برس فروری میں تیسری شادی کی تھی۔ تنسیخ نکاح کے لیے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’عامر لیاقت نے میرے والدین کو سبز باغ دکھا کر رشتہ حاصل کیا، اور کہا تھا کہ میں شادی کے بعد مدعیہ کو ایک علیحدہ کوٹھی، کار اور ہر قسم کی آسائش دوں گا۔‘ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’ابتدا میں عامر لیاقت کا رویہ اچھا رہا لیکن بعد میں خراب ہوتا چلا گیا اور تشدد کرنا اُن کا معمول بن گیا۔ والدین کی عزت کی خاطر ہر ظلم اور ستم برداشت کرتی رہی۔‘ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں عامر لیاقت پر نشہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ عامر لیاقت آئس کے نشہ کے علاوہ دیگر نشے بھی کرتے ہیں۔ مدعیہ کو تشدد کر کے نشہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور غیر مردوں کے سامنے آنے کو کہتے ہیں۔‘ درخواست کے مطابق مدعیہ کو نامناسب ویڈیو بنانے پر بھی مجبور کرتے رہے، انکار کرنے پر پانچ پانچ روز تک ایک کمرے میں بند کیے رکھا۔‘

Categories
شوبز

ہاجرہ یامین اس عید پر غمگین کیوں ہوئیں؟مداحوں کیساتھ دل کی بات شیئر کر دی

کراچی(نیوز ڈیسک)ہاجرہ یامین میٹھی عید پر اپنے گھر میں مرحوم والد کی یادوں میں کھوئی ہوئی نظر آئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین نے اپنی آدھی ادھوری عید کی غمگین کہانی سُنائی ،ہاجرہ یامین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر چند تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ مردانہ کرتے میں نظر آ رہی

ہیں۔ ہاجرہ یامین کا اپنی اس پوسٹ پر لکھنا ہے کہ: گھر، ابو کا کُرتا، ابو کی چارپائی، ابو کی یاد، ادھوری عید۔۔۔ ہاجرہ یامین نے اپنی اس پوسٹ پر مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’پلیز، ابو کے لیے دعا کر دیں۔‘

Categories
شوبز

اداکار عمران اشرف”گجنی”بن گئے،اداکار کے سر منڈوانے کی وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار عمران اشرف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنا سر منٹواتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین پہلے تو اداکار کو سر منڈواتا دیکھ کر حیران ہوئے لیکن پھر ساتھ ہی ویڈیو کے کیپشن کو پڑھ کر انہیں اندازہ ہوگیا کہ عمران نے یہ کیوں کیا ہے۔
عمران اشرف نے لکھا کہ ‘ دراصل میں نے فلم ‘دم مستم ‘ میں باؤ کا کردار نبھانے کیلئے اپنا سر منڈوایا تھا یہی وجہ ہے کہ میرے دو ڈراموں ’رقصِ بسمل‘ اور ’بدذات‘ میں کافی وقفہ آگیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ میں آپ لوگوں کا پیار حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ کوشش کرتا رہوں گا’۔ واضح رہے کہ فلم ‘دم مستم’ عیدالفطر پر ریلیز کی گئی ہے جس میں عمران اشرف اور عمار خان مرکزی کردار میں نظر آئے۔

Categories
شوبز

سابق شوہر جانی ڈیپ کیا کچھ کرتا رہا؟ اداکارہ امبر ہرڈ بتاتے ہوئے عدالت میں آبدیدہ

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے ہالی ووڈ اداکار اور اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ پر جنسی تشدد کے الزام سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ امبر ہرڈ عدالت میں جانی ڈیپ کی طرف سے کیے گئے جنسی تشدد سے متعلق بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں ، انہوں نے بتایا کہ شادی کے کچھ ہی

عرصہ بعدآسٹریلیا میں مارچ 2015 میں یہ واقعہ پیش آیا جب شوہر جانی ڈیپ نے جنسی زیادتی کے دوران شراب کی بوتل کا استعمال کیا اور بعد ازاں یہ بوتل توڑ دی جس کا شیشہ بھی انگلی پر لگا اور انکی انگلی زخمی ہو گئی۔اداکارہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دو سالہ شادی کے دوران جانی ڈیپ نے کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ واضح رہے کہ امبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کی شادی 2015ءمیں ہوئی تھی محض دو سال بعد ہی 2017 میں دونوں کی طلاق ہو گئی۔ جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے پر جانی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے خلاف 5کروڑ ڈالر کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جبکہ امبر ہرڈ نے بھی جانی ڈیپ کیخلاف 10کروڑ ڈالر ہرجانے کاکیس دائر کر رکھا ہے۔

Categories
شوبز

نیلم منیر نے رشتے کے لیے ’ہاں‘ کر دی! کس سے شادی کرنی ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کے رشتے کے لیے ہاں کر دی ہے۔فنکار جوڑی ندا یاسر اور یاسر نواز آج کل فلم ’چکر ‘ کی پروموشن کے لیے خوبرو اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ مصروف نظر آ رہے ہیں۔اِن فنکاروں کے لیے مروموشن کے دوران کچھ دلچسپ سوالوں جوابوں کا سیشن رکھا گیا۔اس دوران شوبز انڈسٹری کی

سنگل اداکارہ نیلم منیر کے لیے دولہا ڈھونڈنے کی بھی بات کی گئی جس پر نیلم منیر نے کہا کہ ان کا دولہا کون ہوگا اس کا فیصلہ یاسر اور ندا کریں گے۔ ندا یاسر نے کہا کہ چلو بھئی نیلم بیٹی کیلئے رشتہ ڈھونڈنے کا کام کرتے ہیں اور اسی دوران یاسر نواز نے نیلم منیر کیلئے اداکار عمران عباس کا نام تجویز کر دیا۔ نیلم منیر نے یاسر نواز کی جانب سے دیئے گئے نام پر کوئی اعتراض کرنے کے بجائے کہا کہ عمران عباس چلیں گے، یہ نام صحیح ہے، عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔نیلم منیر نے یاسر نواز سے کہا کہ آپ نے بہت اچھا نام دیا ہے۔

Categories
شوبز

شہناز گِل کو سلمان خان کے کاندھے پر بوسہ دینا مہنگا پڑ گیا! بالی وڈ اداکارہ بڑی مشکل میں پھنس گئی

ممبئی(نیوز ڈیسک ) معروف بھارتی اداکارہ وگلوکارہ شہناز گِل بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے کاندھے پر بوسہ دے کر مشکل میں پھنس گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ہمشیرہ ارپیتا خان نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی دعوت کا اہتمام کیا جہاں شہناز گل سمیت کئی نامور

فلمی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر شہناز گل کو سلمان خان سے گلے مل کر کاندھے پر بوسہ دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو نشانے پر لے لیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی صارفین نے شہناز کے اس عمل کونامناسب قرار دیا۔ کسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اداکارہ شراب پی کر ہوش میں نہیں رہتی۔ ایک نے کہا کہ سدھارتھ گیا تو اب شہناز گل سلمان خان کے پیچھے پڑ گئی ہے۔اسی طرح متعدد لوگوں نے بھی اداکارہ وگلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ عید کی دعوت کے اختتام پر سلمان خان شہناز گل کو ان کی گاڑی تک چھوڑ کر بھی آئے تھے۔واضح رہے کہ شہناز سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کرنے جارہی ہیں۔ وہ ’’کبھی عید کبھی ویوالی‘‘ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

Categories
شوبز

گلوکار و موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارت کے آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے شادی کے بعد اپنی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔ خدیجہ رحمان نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے شادی کو بہت انتظار کے بعد آنے والا دن قرار دیا۔ تصویر میں خدیجہ کو شوہر کے ہمراہ مشرقی عروسی لباس زیب تن کیے حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خدیجہ رحمان اور آڈیو انجینئر ریاض الدین کی نکاح کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ اے آر رحمان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی بعد ازاں اے آر رحمان نے انسٹاگرام پر بیٹی کی شادی کی تصویر اپ لوڈ کی تھیواضح رہے کہ گزشتہ سال 29 دسمبر کو خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کی منگنی ہوئی تھی۔

Categories
شوبز

انوشکا شرما میں بیٹی کی پیدائش کے بعد کیا تبدیلی آئی؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹی کی پیدائش کے بعد خود میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بتادیا۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ اپنے سامنے آنے والی بہترین اسکرپٹس کا حصّہ بننا چاہوں گی۔ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں آج اس پوزیشن میں ہوں کہ ان فلموں کا انتخاب کر سکوں جو میں خود کرنا چاہتی ہوں اور جو مجھے ان پر وقف ہونے والے وقت کا جواز بھی فراہم کرتی ہوں جو میں اپنے بچے سے دور گزاروں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ زندگی میں توازن کی متلاشی رہی ہوں اور اب میری ترجیح وہی ہے، میں اپنے کام اور اپنی فیملی لائف پر یکساں طور پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں۔ انوشکا شرما نے کہا کہ میں ہمیشہ ان خاص اسکرپٹس کی تلاش میں رہتی ہوں جو مجھے خوشی سے بھر دیں اور ایسے ہی پراجیکٹس کرنے کے لیے تیار رہوں گی جو ناقابل یقین حد تک دلچسپ ہوں، سنیما میں خواتین کی صحیح نمائندگی کرتے ہوں اوران کا مواد اہمیت کا حامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی اور جب بھی اس طرح کے پراجیکٹس میرے پاس آئیں گے، مجھے کرنے میں زیادہ خوشی ہوگی۔ واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما نے 2017 میں کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کی اور جنوری 2021 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی ویمیکا کی پیدائش ہوئی۔

Categories
شوبز

صبا قمر نے اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کی خوبیوں کے بارے میں بتا دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کی خوبیوں کے بارے میں بتادیا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے منصوبوں اور مستقبل کے بارے میں کھل کر بات کی۔ صبا قمر سے پوچھا گیا کہ وہ فلموں کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیں گی جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ شادی۔ اداکارہ نے کہا کہ جب بھی انہیں کوئی اچھا آدمی ملے گا تو وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔اداکارہ نے کہا کہ جب مداح ذاتی سوالات پوچھتے ہیں تو وہ کبھی ناراض نہیں ہوتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ انہیں یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنے مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے ہمدرد ہونا چاہئیے، کوئی ایسا شخص جو میری عزت کرے اور مجھ سے محبت کرے اور مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہو۔یاد رہے کہ اس سے قبل صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ محبت کرتی ہیں لیکن اپنی چیزوں کو نجی رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ ایک بار شادی کے اعلان کے بعد چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئی تھیں۔

Categories
پاکستان شوبز

اداکارہ ہانیہ عامر کے گھر پولیس کی آمد،مگر کیوں؟؟

کراچی(ویب ڈیسک) امور اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ انٹرویو میں اپنے گھر کے باہر ایک مرتبہ پولیس کے آنے کی وجہ بتائی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ہانیہ نے کہا کہ ایک بار ایسا ہوا کہ چند مداح میری رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے اور اتفاقاً

میں گھر پر موجود ہی نہیں تھی، والدہ کے اسرار کے باوجود پرستار جانے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد پولیس میرے گھر کے باہر پہنچ گئی اور اہلکاروں نے والدہ نے پوچھا کہ بتائیں اگر یہ لوگ آپ کے جاننے والے نہیں ہیں تو ہم انہیں اپنے ساتھ لے جائیں گے جس پر ہانیہ عامر کی والد نے مداحوں کی حمایت کی اور کہا یہ ہمارے بچوں کی طرح ہیں لہذا آپ لوگ جائیں اس طرح پرستار بھے وہاں سے چلے گئے۔ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ میرے مداح تقریباً چار گھنٹوں سے رہائش گاہ کے باہر موجود تھے جس کے بعد پولیس آئی۔ خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنی والی معروف شخصیات کو کبھی کبھار مداحوں کی جانب سے نامناسب رویے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، بعض اوقات وہ منع کرنے کے باوجود بھی اسٹارز کے ساتھ تصاویر لینے کی ضد کرتے ہیں۔ ماضی میں کسی مداح نے اداکارہ مہوش حیات کو فوٹوسیشن کے دوران چھونے کی کوشش بھی کی۔

Categories
شوبز

’عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے‘بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک سچے لیڈر ہیں وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے۔ معروف اداکار شہروز سبزواری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت لوگ جو عمران خان کے

مخالف ہیں وہ بھی مان گئے ہیں کہ اب عمران خان مزید خطرناک ہیں کیونکہ اب وہ بہتر سیاست کریں گے۔ شہروز سبزواری نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں واپس نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا، وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے کیونکہ وہ سچے آدمی ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ اگر انسان میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو وہ عمران خان کو ہی فالو کرے گا۔ اس سے قبل شہروز کے والد اور سینئر اداکار بہروز سبزواری نے عمران خان کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اگلی بار بھی انہیں ہی وزیراعظم دیکھ رہے ہیں۔ بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں وہ ایماندار ہیں۔

Categories
شوبز

سلمان خان اور شہناز گِل کی ویڈیو وائرل!!! سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی کی اداکارہ شہناز گِل کے ساتھ جوڑی کو خوبصورت قرار دے دیا گیا ہے۔گزشتہ شب سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما کے ہاں شوبز انڈسٹری کے لیے عید الفطر کی خوشی میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران سب سے زیادہ سلمان خان اور شہناز گِل نے میڈیا کی توجہ حاصل کی،

جَلد ہی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی ‘ میں مدِ مقابل نظر آنےوالی یہ جوڑی اس وقت نہ صرف بھارت بلکہ پاکستانی میڈیا پر بھی چھائی ہوئی ہے۔ سلمان خان اور پنجاب کی کترینہ کیف، اداکارہ شہناز گِل کا نام اس وقت پاکستانی ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر اس جوڑی کو مداحوں و انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور شہناز گِل کی سلمان خان کے ساتھ بھی چلبلی، بے باک حرکتوں کو خوب سراہا جا رہا ہے۔وائرل ہوتی ایک ویڈیو میں سلمان خان شہناز گِل سے کہہ رہے ہیں کہ ’ جاو پنجاب کی کترینہ کیف،‘ جس پر شہناز گِل کا ان کا ہاتھ تھامے کہنا ہے کہ ’چھوڑ کر آؤ مجھے۔‘ شہناز گِل اس ویڈیو میں میڈیا سے کہہ رہی ہیں کہ ’ابھی سلمان خان مجھے میرے گھر چھوڑنے جا رہے ہیں۔‘