Categories
شوبز

’کے جی ایف 3 ‘میں یش کی جگہ کونسے سپر سٹار ہیرو کا کردار نبھائیں گے؟ نام سامے آ گیا

لاہور(ویب ڈیسک)جنوبی بھارتی اداکار یش کی ’کے جی ایف 2‘ باکس آفس پربھرپور اسکور کر رہی ہے جبکہ فلمسازوں نے کے جی ایف 3 بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ ایکشن سے بھرپور فلم کے جی ایف کے تیسرے سیزن کے لئے فلمسازوں نے یش کے بجائے

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار ریتک روشن کو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔ کے جی ایف 3 کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئےفلم کے پروڈیوسر پروڈیوسر وجے کیراگندور نے کہا کہ فلم کے ہدایتکار پرشانت نیل اور اداکار یش دونوں ہی اپنے دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم جیسے ہی وہ دونوں اپنے پراجیکٹس مکمل کرلیں تو فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیں گے۔ یاد رہے کہ فلم کے جی ایف 2 باکس آفس پر خوب ہٹ رہی اور فلم نے بھرپور بزنس کیا، فلم 14 اپریل کو ریلیز کی گئی تھی جس میں یش، سنجے دت، روینہ ٹنڈن، سری ندھی شیٹی اور پرکاش راج نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

Categories
شوبز

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری قلابازی کھاتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری سائیکل چلاتے ہوئے پیچھے دیکھ رہی تھیں کہ سامنے موجود ایک رکاوٹ سے ٹکرا کر قلابازی کھاتے ہوئے گر پڑیں۔ یہ واقعہ برطانیہ کے ایک فارم ہاؤس میں پیش آیا۔ اس واقعے کی ویڈیو نرگس فخری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ نرگس پیچھے دیکھ کر سائیکل چلا رہی تھیں کہ ان کی سائیکل سامنے لگے ہوئے ایک لکڑی کے ٹکڑے سے ٹکرا گئی جس کے بعد سائیکل پر موجود نرگس قلابازی کھاتے ہوئے گھاس پر گریں۔ گھاس پر گرنے کی وجہ سے نرگس کو زیادہ چوٹ نہیں لگی۔

Categories
شوبز

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو اہم کیس میں کلین چٹ مل گئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) این سی بی نے منشیات کیس میں چارج شیٹ دائر کر دی جس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات رکھنے کے الزام میں کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات برآمدگی کیس میں اپنی چارج شیٹ پیش کی ہے، جس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔

Categories
شوبز

یتو سنگھ صحافیوں کے اپنی بہو سے متعلق سوالات پر تنگ آگئیں، کھری کھری سنا دیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ صحافیوں کی جانب سے ہر وقت اپنی بہو عالیہ بھٹ سے متعلق سوالات سے تنگ آگئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریب کے ریڈ کارپیٹ پر موجود نیتو سنگھ سے صحافیوں نے عالیہ بھٹ کے حوالے سے سوال کیا تو اداکارہ نے تنگ آکر کہا پھر بہو؟، وہ بالکل خوش ہے، اب آگے بڑھو۔ یہ کہہ کر نیتو گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئیں۔ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، ان کی پہلی فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ ہوگی۔

Categories
شوبز

امیتابھ بچن کے ہمشکل شہری کی حیران کن ویڈیوز وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی شہر پونے سے تعلق رکھنے والے پروفیسر شاشھی کانت کی شکل ہوبہو بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے ملتی ہے جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے ہمشکل ہونے کی وجہ سے شاشھی کانت کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور وہ ہر وقت اداکار کی طرح لباس زیب تن کرتے، انہی کی طرح بال اور فرنچ داڑھی بنواتے ہیں۔ مذکورہ شہری کو دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے کہ گویا بالی ووڈ کے شہنشاہ سامنے کھڑے ہیں۔ اس حد تک مشابہت دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بھی حیران ہیں۔

Categories
شوبز

یاسر نواز نے نِدا یاسر کے متعلق کیا انکشاف کر دیا؟ مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار، ہدایتکار و پروڈیسر یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اہلیہ، معروف میزبان ندا یاسر کی تنخواہ کتنی ہے، اُنہیں اس کا علم نہیں ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ ’با خدا! خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں مجھے نہیں معلوم کے ندا کی تنخواہ

کتنی ہے، مجھے معلوم ہونی بھی نہیں چاہیے اور مجھے تنخواہ سے متعلق ندا سے بات بھی نہیں کرنی چاہیے۔‘یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’ اُن کے خیال میں جب بیوی کما رہی ہو اور مرد گھر میں بیٹھ جائے تو مسئلے پیدا ہوتے ہیں اور خاندانی توازن بگڑ جاتا ہے۔‘ یاسر نواز کی جانب سے اس ٹاک شو کے دوران ندا یاسر کے نام گانا بھی کیا گیا۔یاسر نواز کو کوئی مکمل گانا یاد تو نہیں تھا مگر انہوں نے ٹوٹے پھوٹے لفظوں میں ندا یاسر کو مشہور گانا ’جب کوئی بات بگر جائے‘ گایا۔

Categories
شوبز

معروف گلوکارہ شکیرا کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

لاہور(ویب ڈیسک) معروف کولمبیئن گلوکارہ شکیرا کی ٹیکس فراڈ کا مقدمہ ختم کرنے کی اپیل مسترد ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں جاری ٹیکس فراڈ کے مقدمہ میں عدالت نے اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ کافی شواہد موجود ہیں جس کی بنیاد پر شکیرا کے

خلاف جاری مقدمہ خارج نہیں کیا جا سکتا۔گلوکارہ نے مقدمہ ختم کرنے کی اپیل کی تھی کیونکہ شکیرا پر 2012 اور 2014 کے درمیان ساڑھے پندرہ ملین ڈالر کا انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔شکیرا کی قانونی ٹیم نے جمعرات کو بیان میں کہا کہ وہ ٹھوس قانونی دلائل کے ساتھ اس کے کیس کا دفاع کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے معاملات پر شکیرا کا طرز عمل ان تمام ممالک میں ہمیشہ بے عیب رہا ہے جن پر انہیں ٹیکس ادا کرنا پڑا تھا۔

Categories
شوبز

مس ورلڈ بننے سے قبل ایشوریا رائے کی کمائی کیا تھی؟ 30سالہ پرانا کنٹریکٹ سامنے آگیا

ممبئی (نیوز ڈیسک )انٹرنیٹ ایک حیران کن چیز ہے، جو آپ کے لیے نت نئی اپڈیٹس سامنے لاتا رہتا ہے، لیکن یہ ساتھ میں آپ کو ماضی کی دنیا میں لے جانے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے بھارت کی نامور اداکار ایشوریا رائے بچن کے ساتھ، ان کا ایک 30 سال پرانا کنٹریکٹ سامنے آگیا۔


سوشل میڈیا ڈسکشن پلیٹ فارم ریڈاِٹ پر شیئر ایشوریا رائے کا یہ کنٹریکٹ ایک عام کنٹریکٹ نہیں ہے۔ کام سے متعلق کیے گئے اس معاہدے کے تحت اس وقت ایک میگزین کے فوٹو شوٹ کے لیے سابقہ مس ورلڈ نے 1500 روپے کا معاوضہ لیا جبکہ اس میں ایشوریا کے دستخط بھی موجود ہیں۔ اس میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا کی عمر 18 سال ہے، جبکہ یہ کانٹریکٹ ان کے مس ورلڈ بننے سے بھی دو سال قبل کا ہے۔ ایک صارف نے اس کنٹریکٹ کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ جس وقت ایشوریا رائے بچن ایک دن کام کرنے کے 1500 روپے لیتی تھیں، اس وقت میں پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔ ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 1992 میں میرے والد کی تنخواہ 8000 تھی، اور پانچ بچوں کے ساتھ گھر چلانے کے لیے کافی تھی۔ تاہم ایک 18 سالہ لڑکی کے لیے ایک دن کی کمائی اتنی زیادہ ہونا حیران کن ہے۔ ایک نے تو یہ بھی تحریر کیا کہ آپ ایک دن کی بات کر رہے ہیں، میرے والد تو اس تنخواہ کے لیے پورے مہینہ کام کیا کرتے تھے۔خیال رہے کہ ایشوریا رائے بچن بالی ووڈ کی کامیاب اسٹارز میں سے ایک ہیں، وہ لیجنڈری امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی اہلیہ ہیں۔

Categories
شوبز

تحریک انصاف کا لانگ مارچ!! شوبز شخصیات نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جانب سے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب آزادی لانگ مارچ کے اعلان پر متعدد شوبز شخصیات نے ان کی حمایت کرتے ہوئے مداحوں کو مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کردی۔

متعدد شوبز شخصیات نے خود بھی لانگ مارچ کا حصہ بننے کا اعلان کیا اور مداحوں کو اپیل کی کہ وہ بھی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا حصہ بنیں اور پاکستان کی خاطر گھروں سے نکلیں۔ اداکارہ مریم نفیس نے 24 مئی کو ہی اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر ہونے والے لانگ مارچ کا حصہ بنیں گی اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو بھی اس میں شرکت کرنے کی اپیل کی تھی۔ مریم نفیس نے لوگوں سے یہ بھی کہا تھا کہ اگر وہ اسلام آباد کے مقامی رہائشی ہیں تو وہ گھر سے دوسرے لوگوں کے لیے ٹھنڈا پانی لانا نہ بھولیں۔مریم نفیس نے 25 مئی کو اپنی ٹوئٹ میں مرد حضرات کو تاکید کی کہ وہ لانگ مارچ میں اپنی خواتین کے ہمراہ شرکت کریں، کیوں کہ خدشہ ہیں کہ انہیں حیوان ہراساں کر سکتے ہیں۔ سینیئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے واضح طور پر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی حمایت کیے بغیر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اپنے ہی لوگوں کے خلاف رکاوٹیں۔ اختلاف رائے ہے اسے دشمن کے ساتھ جنگ کا تاثر کیوں دے رہے ہیں۔ ہم سب پاکستانی ہیں ۔ نفرت کی سرنگیں بچھانے سے سب ہی لہو لہان ہونگے‘۔ انہوں نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عوام کے سونامی کو کبھی ہلکا نہیں لینا چاہئے دنیا کی تاریخ بھری پڑی ہے ابھی بھی وقت ہے نوشتہُ دیوار پڑھ لو ظالمو۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردو اللہ پاکستان کا نگہبان ہو‘اداکارہ وینا ملک نے لانگ مارچ کے شرکا سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر طنزیہ ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ’آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد. ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات‘۔گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے بھی لانگ مارچ کی حمایت کی اور اپنی ٹوئٹ میں کراچی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے افراد کو تجاویز بھی دیں کہ وہ گرم موسم میں بچوں کے ہمراہ مارچ میں شرکت نہ کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو ٹپس دیں کہ وہ مارچ میں آتے وقت اپنے ساتھ بہت سارا پانی، تولیہ اور نمک لانا نہ بھولیں اور اس حوالے سے بھی تیار رہیں کہ مارچ میں ان کے لیے آنسوں گیس بھی موجود ہوگا۔

Categories
شوبز

پاکستان کے معروف اداکار بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک، مگر وہ کون ہیں؟ جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہارون شاہد بھی پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شوبز ستارے بھی شرکت کررہے ہیں اداکار ہارون شاہد بھی کراچی میں پی ٹی آئی کے مارچ میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ ہارون شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ اداکار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’عوام آگئی ہے میں اس وقت میں کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر موجود ہوں۔‘

Categories
شوبز

لڑکی نے عاطف اسلم کے کانسرٹ کیلئے کیا کر دیا؟ سن کر آپ حیران رہ جائیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ کے لیے ان کی ایک سر پھری مداح نے اپنی شادی ہی ملتوی کردی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کانسرٹ جب عاطف پرفارم کررہے ہوتے ہیں تو ان کے ہاتھ میں ایک پوسٹر دکھائی دیتا ہے جس پر ایک لڑکے نے لکھا تھا کہ میری منگیتر نے شادی کی تاریخ اس کانسرٹ میں شرکت کی وجہ سے آگے بڑھا دی۔ گلوکار جیسے ہی اس پوسٹر کی تحریر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ویسے ہی ہال چیخوں سے گونج اٹھتا ہے۔ ساتھ ہی عاطف مداح کی طرف متوجہ ہوکر یہ بھی پوچھتے ہیں کہ منگنی ہوگئی تو اس کا کھانا کدھر ہے؟۔

Categories
شوبز

بس بہت ہوگیا!! مشی خان عفت عمر پر برس پڑیں، اہم مشورہ دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ مشی خان نے بشریٰ بی بی کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق اداکارہ عفت عمر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ناصرف سیاستدان بلکہ اداکاروں کے درمیان بھی سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔ اسی تناظر میں مشی خان نے عفت عمر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں ماہر نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔ مشی خان نے لکھا کہ ‘اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ آپ کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

Categories
شوبز

سینئر اداکار آغا کشور سجاد انتقال کر گئے

لاہور (نیوز ڈیسک )فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا کشور سجاد سے طویل عرصے سے بیمار تھے۔اداکار آغا کشور سجاد کی نمازِ جنازہ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادا کی جبکہ انہیں قریبی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ مرحوم آغا

کشور سجاد نے پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے نام کمایا، انہوں نے پاکستان کے معروف ڈرامے ‘وارث’ میں بھی کام کیا۔آغا سجاد کشور پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ایک نامور شخصیت تھی۔

Categories
شوبز

مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کا واقعہ!!!! ٹک ٹاکر ڈولی نے روتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کردی

لاہور: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے کیس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی نے اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے مزید ایک گواہ کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اُسی مقام پر موجود ہیں جہاں جنگل میں آگ لگائی گئی تھی، ویڈیو میں ڈولی کے ساتھ علاقے کا بزرگ شہری موجود ہے۔

اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے کیس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی نے اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے مزید ایک گواہ کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اُسی مقام پر موجود ہیں جہاں جنگل میں آگ لگائی گئی تھی، ویڈیو میں ڈولی کے ساتھ علاقے کا بزرگ شہری موجود ہے۔ویڈیو میں شہری بتارہا ہے کہ ’جھاڑیوں میں آگ سانپوں کو مارنے کے لیے لگائی گئی تھی۔‘ بزرگ شہری نے بتایا کہ ’ڈولی نے آگ نہیں لگائی بلکہ آگ پہلے سے لگی ہوئی تھی، ٹک ٹاکر آئیں، گاڑی سے اُتریں اور جہاں آگ لگی تھی وہاں اپنی ویڈیوز بنوائیں۔‘ اپنے حق میں گواہی سننے کے بعد ڈولی آبدیدہ ہوگئیں اور رونے لگیں۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کے کیپشن میں ٹک ٹاکر نے لکھا کہ ’سب جانتے ہیں کہ میں نے آگ نہیں لگائی اور نہ ہی میں اپنے سیلون سے کوہسار گئی، میرے پاس اب بھی بہت سے ثبوت ہیں۔‘ انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آگ اُن بےحس اور مطلبی لوگوں نے لگائی جو دوسروں کا تماشہ بناکر خوش ہوتے ہیں، مجھے رونا اس شخص کی انسانیت اور سچائی دیکھ کر آیا جس سے میرا کوئی رشتہ نہیں، اس نے میرے لیے سچ بولا اور میں اتنے دن تک اپنا وقت مطلبی لوگوں پر ضائع کرتی رہی۔‘ ٹک ٹاکر نے لکھا کہ ’میں ردعمل سے نہیں ڈرتی لیکن میں اس بات سے ڈرتی ہوں کہ ہم ایک کمیونٹی کے طور پر کہاں جا رہے ہیں۔‘ واضح رہے کہ مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی 27 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔

Categories
شوبز

“میں سیدھا جنت سے “لائیو” آپ سے بات کر رہا ہوں”معروف اداکار اور میزبان نعمان اعجاز کا اپنی حوالے سے چلنے والی خبروں پر دلچسپ ردعمل

لاہور(ویب ڈیسک) موت کے حوالے سے غلط خبریں چلنے پر معروف اداکار نعمان اعجازکا رد عمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق نعمان ایجاز کی صحت تشویشناک اور آئی ایس یو میں ہونے کی خبریں چل رہی تھی ،جس پر انہوں نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر پیغام دیا اور کہا کہ” السلام علیکم میرا نام آپ سب جانتے ہیں،

کیونکہ میرے حوالے سے فیس بک، یوٹیوب اور دوسری سائٹ پر بے حس لوگ جو اپنے چینلز کی سبسکرپشن ، فولورز بڑھانے کیلئے الٹی سیدھی خبریں ،کسی کی بیماری کی جیسے میری بیماری کی چلی اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جن کے حوالے سے الٹی سیدھی خبریں لکھتے ہیں لیکن ان کو رتی برابر شرم نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی حرکتیں نہ کریں کہ متعلقہ افراد کے اہل خانہ ،رشتہ دار جو دور بیٹھے ہوتے ہیں،وہ کتنے پریشان ہوتے ہیں ،دوست احباب کتنے اپ سیٹ ہوتے ہیں ۔ اس کا شاید ان لوگوں کو اندازہ نہیں ، لیکن یہ ٹکے ٹکے کے چینل کیلئے ،ایسے چینل کیلئے میں صرف یہ کہوں گا شرم کریں،ڈوب کے مر جائیں ۔ واضح رہے کہ انہوں نے ایک اور ویڈیو ٹویٹر پر بھی جاری کی اور ایک پیغام بھی لکھا کہ السلام علیکم میں نعمان اعجاز اس وقت سیدھا جنت سے آپ سے مخاطب ہوں ،کیوں کہ کچھ پاکستانیوں نے میری وفات کروا دی ہے فٹے منہ ایسے لوگوں پر۔

Categories
شوبز

عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار کا پاکستان کے دورے کا اعلان

ممبئی: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے حال ہی میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال کے شہر مرشدآباد سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ گلوکار ارجیت سنگھ کی امریکی شہر ہیوسٹن میں کیے جانے والے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کو اپنے دورہ پاکستان کی نوید سنائی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار پاکستان سے متعلق گفتگو کررہے ہیں جب کہ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

Categories
شوبز

عاصم اظہر سے متعلق سوال پر ہانیہ نے کیا کہا؟

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کا ان دنوں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے نام لیے بغیر عاصم اظہر سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ گزشتہ برس عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئیں لیکن دونوں ہی شخصیات نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے کسی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا۔ تاہم اب حال ہی میں ہانیہ عامر نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے نام لیے بغیر عاصم اظہر سے متعلق سوال کیا جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر کا ان دنوں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے نام لیے بغیر عاصم اظہر سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ گزشتہ برس عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئیں لیکن دونوں ہی شخصیات نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے کسی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا۔ تاہم اب حال ہی میں ہانیہ عامر نے ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان نے نام لیے بغیر عاصم اظہر سے متعلق سوال کیا جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔میزبان نے سوال کیا کہ’آپ کے ایکس کی سوشل میڈیا پوسٹس کے نیچے کمنٹ سیکشن میں آپ کو کیوں ٹیگ کیا جاتا ہے؟’، اس سوال پر پہلے تو ہانیہ نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔بعد میں اداکارہ نے سوال کے جواب پر تبصرہ نہ کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ‘ ہم دونوں بہت محنتی لوگ ہیں جو کام محنت سے کرتے ہیں، ان (عاصم) کے اور میرے بہت چاہنے والے ہیں، جب بھی کوئی مداح کمنٹ کرتا ہے یا منفی گفتگو ہوتی ہے تو ہمارے کام پر اثر پڑتا ہے’۔ اداکارہ نے کہا کہ ‘ہماری فیملیز ہیں، دوست ہیں، مداح ہیں جو بہت پیار کرتے ہیں، جب لڑائی انٹرنیٹ پر ہوتی ہے تو اس کا اثر ہمارے چاہنے والوں پر بھی ہوتا ہے، اسی لیے میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گی’۔ واضح رہے کہ عاصم اظہر کی رواں برس ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی سے منگنی ہوئی ہے۔

Categories
شوبز

مریم نواز سے متعلق بیان: عفت عمر کی عمران خان پر سخت تنقید

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان دنوں مریم نواز سے متعلق استعمال کیے گئے نازیبا جملوں کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔ اس حوالے سے اب اداکارہ و میزبان عفت عمر نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہےاور ان خواتین پر تنقید کی ہے جو عمران خان کے اس بیان کی حمایت کررہی ہیں۔ عفت عمر نے کہا کہ ‘بہت سی خواتین نے عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں کہے جانے والے جملوں کی حوصلہ افزائی کی جسے دیکھ کر مجھے کافی حیرانی ہوئی۔’

Categories
شوبز

سجل علی کی احد کی خالہ کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ سجل علی کی احد رضا میر کی خالہ صباعلی کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ صبا علی کینسر کی مریضہ ہیں جن کی جانب سے آج کل کیمو تھراپی سے قبل لیے جانے والے ہیئر کٹ کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ حال ہی میں صبا علی نے اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر ان کے ہیئر کٹ کی بھی تھی۔

Categories
شوبز

نینا گپتا اداکارہ شبانہ اعظمی سے ’حسد‘ کیوں کرتی تھیں ؟ اداکارہ کا انکشاف

ممبئی: (ویب ڈیسک) نینا گپتا نےایک حالیہ انٹریو میں اپنے کیریئر کی شروعات میں اچھا کام نہ ملنے پر بات کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ انہیں کئی پروجیکٹس سے باہر کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیےگئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارت کی لیجنڈری اداکارہ نینا گپتا نے اپنے شوبز کیریئر کے کئی پہلوؤں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں۔

نینا گپتا نےایک حالیہ انٹریو میں اپنے کیریئر کی شروعات میں اچھا کام نہ ملنے پر بات کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ انہیں کئی پروجیکٹس سے باہر کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیےگئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارت کی لیجنڈری اداکارہ نینا گپتا نے اپنے شوبز کیریئر کے کئی پہلوؤں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں۔ اداکارہ کے مطابق ان کے والدین چاہتے تھے کہ وہ آئی اے ایس آفیسر بنیں مگر تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا اور نینا گپتا ایک ایسی اداکارہ بن گئیں جنہوں نے برسوں تک سامعین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں بھارتی شوبز انڈسٹری میں تقریباً40 سال ہوچکے ہیں اور اس طویل عرصے میں ایسا کئی مرتبہ ہوا کہ انہیں ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا۔ انٹرویو میں نینا گپتا نے ماضی میں اپنے عدم تحفظ کےبارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پہلے وہ شبانہ اعظمی سے بہت جلتی تھیں کیونکہ مبینہ طور پر انہیں سیریلز اور فلموں میں تمام اچھے کردار ملتے تھے۔ اکثر ایسا ہوتا تھا کہ انہیں ان پروجیکٹس سے باہر کر دیا جاتا تھا جس کے لیے وہ سائن کر چکی تھیں اور شبانہ اعظمی کو وہ پروجیکٹ تھما دیا جاتا تھا، انہوں نے کہا کہ پروڈیوسرز اور فلم سازوں کا یہ غیر پیشہ ورانہ عمل ان کے لئے بہت مایوس کن تھا۔ نیتا گپتا نے کہا کہ وہ کسی اور سے نہیں بلکہ خود کو اپنا مدِمقابل سمجھتی ہیں اور وہ اپنا کام پیشہ ورانہ طور پر کرنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ نیتا گپتا جلد اپنی مشہور سیریز پنچایت کے دوسرے سیزن میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جس کو امیزون پرائم پر نشر کیا جائے گا۔