Categories
شوبز

نمرہ خان نے خلع کیوں لی ؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمر ہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ناکام شادی کے بارے میں کئی انکشاف کئے ہیں۔ اداکارہ نمرہ خان ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کےپروگرام ’ٹائم آؤٹ وِد احسن خان ‘ میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے میزبان احسن خان سے اپنی زندگی سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’میری طلاق نہیں ہوئی تھی، بلکہ میں نے خود خلع لیا تھا‘ انہوں نے کہا کہ پہلے میں سوچتی تھی کہ اس بارے میں بات نہ کروں اور جتنا ہو سکے یہ سب ڈھکا چھپا رہے مگر ہم فنکاروں کی زندگی کی ہر بات سب کو معلوم ہوتی ہے اس لئے میں بھی اب اس پر کھل کر بات کرتی ہوں‘۔نمرہ خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ’ جن لڑکیوں کو شادی کے بعد شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہیں چاہیے کہ بس اتنا ہی برداشت کریں جتنا وہ کر سکتی ہیں اور جب انکی برداشت ختم ہو جائے تو فوری ایکشن لیں اور اپنے والدین کو اس بارے میں آگاہ کریں‘۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’والدین کو بھی چاہیے کہ وہ بیٹیوں کو سپورٹ کریں اور اگر ان کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو رہا ہو تو بیٹیوں کا ساتھ دیں اور اگر وہ خلع لے کر الگ ہونا چاہیں تو اس میں بھی ان کا ساتھ دیں ‘۔ اداکارہ اپنی دُکھ بھری کہانی سُناتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئیں، انہوں نے بتایا کہ ’ میں نے بہت سخت اور بہت بُرا وقت دیتا ہے میں سب کو نہیں بتا سکتی کہ میرے ساتھ کیا ہوا ، آج کیا ہوا ڈیڑھ ماہ بعد کیا ہوا، کیونکہ ہمارے لوگ ہمارا ہنستا ہوا چہرہ دیکھنا پسند کرتے ہیں لوگ روتا ہوا چہرہ قبول نہیں کرتے ، اور کسی کو اپنی کمزوری نہیں دینی چاہیےورنہ لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں‘۔ اداکارہ نے نور مقدم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’ اگر لڑکیاں ہمت نہ کریں اور والدین ان کو سپورٹ نہ کریں تو نور مقدم کی طرح قتل کر دی جاتی ہیں ، کوئی گولی مار دیتا ہےتو کوئی کسی اور طرح سے بیوی کی جان لے لیتا ہے‘۔ یاد رہے کہ اداکارہ نے 19 اپریل 2020 کو لندن کے پولیس افسر سے شادی کی تھی تاہم ان کی شادی زیادہ دن نہ چل سکی اور اگست 2021 میں ان کے شوہر نے بتایا کہ وہ دونوں علیحدہ ہو چکے ہیں۔

Categories
شوبز

سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِ عام پرآ گئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) اتوار کے دن قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہارنے والے بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے سدھو موسے والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے تیار کی گئی ہے

جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ اتوار کی شام قتل ہونے والے سدھو موسے والا 2 درجن سے زائد گولیوں کا نشانہ بنے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکار کے جسم سے 25 گولیاں نکالی گئی ہیں جن میں سے کھوپڑی میں لگنے والی گولی ان کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔ پنجاب پولیس کے سربراہ وی کے بھورا کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ قتل ایک گینگ وار کی آپسی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب بھارتی پنجاب، ضلع منسا کے گاؤں میں سدھو کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور سدھو موسے والا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ ان ویڈیوز میں سدھو موسے والا کی والدہ اور والد کو جوان بیٹے کی موت پر آنسو بہاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 28 سالہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے لیے تقریباً 8 سے 10 حملہ آوروں کی جانب سے اُن پر 30 سے زیادہ گولیاں برسائی گئیں تھیں، اور اس کے باوجود بھی حملہ آوروں نے اس بات کی تسلی کی کہ کہیں گلوکار زندہ تو نہیں بچ گئے۔ ادھر پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ان سے منسلک مختلف رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔سدھو موسے والا کا شمار بھارتی پنجاب کے مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا تھا جن کے اثاثوں میں لگژری گاڑیوں کی لمبی قطار ان کی عالیشان طرز زندگی کی عکاسی کرتی ہے تو آئیے ان کے اثاثوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔بھارتی میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق سدھو موسے والا گاڑیوں کے شوقین تھے اور یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس لگژری کاروں اور مہنگی ترین موٹر بائیکس کی کلیکشن موجودتھی، سدھو کے پاس 2 کروڑ 43 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی مرسڈیز بینز اے ایم جی ،جی 63 موجود تھی۔

Categories
شوبز

بیوٹی پارلر کی مالکن اداکارہ نادیہ حسین بڑی مشکل میں پھنس گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) معروف ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی سیلون کی مالکہ نادیہ حسین درآمدی میک اپ پر پابندی سے مشکل میں پھنس گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امپورٹڈ میک اپ پر پابندی کے باعث نادیہ حسین نے کہا کہ ان کا اپنا کاروبار جاری رکھنا اور ملازمین کو تنخواہیں دینا ناممکن ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں نادیہ حسین نے لکھا ان کاروباروں کا کیا ہوگا جو امپورٹ پر پابندی کے باعث شدید متاثر ہوئے، ان کے لیے اپنی اور ملازمین کی بقا بھی مسئلہ بن گئی ہے۔ایک صارف کی تنقید کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ میری سرمایہ کاری جائے بھاڑ میں، اس وقت میری بنیادی ترجیح میرے ملازمین کی بقا ہے، جو کہ اب بہت مشکل ہوچکی ہے۔

Categories
شوبز

عامر خان کے لیے نئی مشکل ۔۔۔سپر سٹار کو نئی فلم لال سنگھ چڈھا کے حوالے سے زبردست سرپرائز دے دیا گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا تنازع کی زد میں آگئی، مخالفین نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے خلاف ٹرینڈ چلا

جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عامر خان کی مذکورہ فلم کا بائیکاٹ کیا جائے کیوں کہ انہوں نے فلم میں بھارتی فوج کا یونیفارم پہن کر ذہنی معذوری جیسا کردار نبھایا اور فوج کا بہت مذاق بھی اڑایا، امید ہے عوام اس کچرا فلم کا بائیکاٹ کریں گے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی مشہور فلم فوریسٹ گمپ کا چربہ ہے، عامر خان اور کرینہ کپور کو یہ فلم کاپی کرنے کے لیے 14 سال لگے، اس طرح کی فلم کو روکا جائے۔خیال رہے کہ مذکورہ فلم رواں سال 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

Categories
شوبز

حیران کن خبر !بالی وڈ اداکارہ نے 6 ہزار خواتین کیساتھ رقص کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا

ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکارہ نشرت بھاروچا نے 6 ہزار خواتین کے ساتھ رقص کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نشرت بھروچا، جو اپنی نئی فلم ‘جنہت میں جاری’ میں نظر آئیں گی، نے جے پور میں فلم کی تشہیر کے دوران ایک عالمی ریکارڈ بنادیا۔ رپورٹس کے مطابق نشرت بھروچا نے

اپنے ساتھی اداکار انود سنگھ کے ساتھ مل کر 6 ہزار خواتین کے ساتھ راجستھان کے ایک روایتی لوک رقص گھومر پر پفارم کیا، جس کے بعد انہوں نے ایک ساتھ روایتی رقص کرنے والوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کا ریکارڈ بنایا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں نشرت اور انود کو گھومر پرفارمنس کے لیے روایتی لباس میں ملبوس خواتین کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ اداکار انود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایونٹ کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں۔ واضح رہے کہ فلم جنہت میں جاری 10 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔دوسری طرف بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان معروف ہدایت کار کرن جوہر کی برتھ پارٹی میں خراب موڈ کے ساتھ شرکت کے بعد ایک بار پھر تنقید کا شکار ہیں۔ اب اس حوالےسے شاہ رخ خان کے قریبی دوست کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہیں آریان سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کے قریبی دوست نے آریان کے حوالے سے کہاکہ آریان کو اکیلا چھوڑدیں، آپ نے اس بچے کی خوشیاں چھین لی ہیں اور اب چاہتے ہیں کہ وہ کیمرے پر خوشیاں بکھیرتے ہوئے نظر آئے، اسے اکیلا چھوڑدیں وہ ابھی صرف 24 سال کا ہے، وہ زندگی سے خوفزدہ ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے لیے مسکرائے، اسے تھوڑا وقت دیں۔ شاہ رخ کے قریبی دوست نے انکشاف کیا کہ آریان اب بھی آدھی رات کو اس وقت کے خوف سے ڈر کر جاگ جاتا ہے جو اس نے ایک ماہ تک منشیات کیس کے دوران گرفتاری میں گزارا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آریان اس واقعے کے بعد کسی پارٹی میں شریک ہونا نہیں چاہتا کیونکہ وہ اس واقعے کے بعد کسی بھی
قسم کے سماجی میل جول سے خوفزدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ آریان خان کسی پارٹی میں شریک ہونا نہیں چاہتا۔ شاہ رخ کے قریبی دوست کے مطابق آریان کرن جوہر کی پارٹی میں شریک نہیں ہونا چاہتا تھا لیکن چونکہ کرن کے شاہ رخ کی فیملی سے قریبی تعلقات ہیں لہٰذا اسے اس پارٹی میں شرکت کرنا پڑی

Categories
شوبز

ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں ؟ یہ کس بالی ووڈ شخصیت کے بیٹے ہیں؟ جانیے

ممبئی: (ویب ڈیسک) سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتے ہیں، خبریں ہیں کہ وہ فلم ’ہریدایام‘ کے ہندی ریمیک میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان نے 2018 میں کیدارناتھ سے

بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا تاہم اب چار سال بعد اداکار کے بیٹے، ابراہیم علی خان بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابراہیم علی خان جلد ہی مشہور جنوبی بھارتی فلم ’ہریدایام‘ کے ہندی ریمیک سے بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتے ہیں اور ابراہیم اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ کرن جوہر اور سٹار اسٹوڈیوز کی جانب سے ہریدایام کو ہندی زبان میں دوبارہ بنایا جائے گا، کرن جوہر کچھ عرصے سے ابراہیم کے لیے ایک مناسب لانچ فلم کی تلاش میں تھے تاہم کرن کے مطابق یہ فلم ابراہیم کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کے لیے بہترین پراجیکٹ ثابت ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرن جوہر سارہ علی خان کو بھی لانچ کرنے والے تھے تاہم پروجیکٹ میں تاخیر ہوتی رہی اور سارہ نے کیدارناتھ کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا، اداکارہ نے ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ مذکورہ فلم میں کام کیا تھا۔ واضح رہے کہ ابراہیم علی خان بطوراسسٹنٹ ڈائریکٹر بالی ووڈ میں انٹری دے چکے ہیں وہ کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں فلم کے سیٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اسٹار کڈ ابراہیم نے اپنی بہن سارہ علی خان کے ساتھ گزشتہ دنوں کرن جوہر کی سالگرہ میں بھی شرکت کی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔

Categories
شوبز

معروف فلم ڈائریکٹر کو ریڈ کارپٹ پر جانے سے کیوں روکا گیا ؟ وجہ سامنے آگئی

ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) فرانس میں جاری دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کانز میں کینیڈین فلم ڈائریکٹر کو روایتی جوتے پہننے کی وجہ سے ریڈ کارپٹ پر جانے سے روک دیا گیا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 75 ویں سالانہ کانز فیملی فیسٹیول میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے فلم ساز

اور فنکاروں نے شرکت کی تاہم مشہور کینیڈین ہدایتکار کو معمولی بات پر ریڈ کارپٹ پر جانے سے روک دیا گیا۔ کیلون ریڈورس کینیڈا میں مقامی ’ڈینی‘ قبیلے سے تعلق رکھنے والے کینیڈا کے مشہور ہدایتکار ہیں جن کی خواہش تھی کی وہ اپنے قبیلے کے روایتی جوتے پہن کر کانز میں شرکت کریں اور اپنی ثقافت کی نمائندگی کریں۔ فلم ڈائریکٹر نے مقامی فلم سازوں کے وفد کے ساتھ فرانس کا سفر کیا تاہم فیسٹیول کے سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ریڈ کارپٹ پر نہیں جانے دیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ جوتے بدل کر دوبارہ آ سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیلون نے کہا کہ ’میں نے اپنی ثقافت میں پرورش پائی اور مکیشن پہننا اس کا حصہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ریڈ کارپٹ پر جانے کے لیے کچھ ضوابط ہیں۔ لہٰذا میں نے سوچا کہ اگر میں ٹکسیڈو، بو ٹائی یا ایسے جوتے پہنوں جس سے میں پہچانا جاؤں تو قبول کرلیا جائے گا۔‘ کیلون ریڈورس نے کہا کہ ’کینیڈا میں بہت سی ثقافتوں میں مکیشن ایک روایتی اور حسب ضابطہ جوتے سمجھے جاتے ہیں۔‘ تاہم کیلون ریڈ ورس شیڈول کے مطابق واپس کینیڈا چلے گئے جہاں انہوں نے اس واقعے پر کہا کہ ’’یہ جوتے میری بہن نے خاص طور پر تیار کئے تھےاور میں بہت پرجوش تھاکہ اسے کسی اہم موقعے پر پہنوں گا، میں جب بھی اسے پہنتا ہوں تو خود کو اپنے اہل خانہ اور قبیلے کے ساتھ جُڑا محسوس کرتا ہوں۔‘‘ کینیڈین فلم ڈائریکٹر نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں مایوس اور شدید غصے میں تھا، تاہم اس واقعے کے کچھ دیر بعد فیسٹیول کی انتظامیہ نے اس پر معذرت کی اور وہی روایتی جوتے پہننے کی اجازت بھی دے دی۔ کیلون ریڈورس نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’اس واقعے سے لوگوں کو آگاہی ہو گی کہ مقامی ثقافت میں پہنے جانے والے جوتے ریڈ کارپٹ جیسے ایونٹس کے لیے قابل قبول ہیں۔‘

Categories
شوبز

معروف بھارتی گلوکارلائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک

کیرالہ: (ویب ڈیسک) بھارت کے گلوکار ایڈاوا بشیر ایک لائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار 78 سالہ ایڈاوا بشیر بلو ڈائمنڈ آرکسٹرا کی گولڈن جوبلی جشن پر لائیوپرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے۔

بھارت کے گلوکار ایڈاوا بشیر ایک لائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار 78 سالہ ایڈاوا بشیر بلو ڈائمنڈ آرکسٹرا کی گولڈن جوبلی جشن پر لائیوپرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے۔ معروف گلوکار اسٹیج پر اپنا ایک مقبول گانا گا رہے تھے جب ان کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور وہ سینہ پکڑ کر کچھ دیر کے لیے ساکت ہوگئے اور پھر اسٹیج پر گر پڑے۔ گلوکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایڈاوا بشیر کے موت کی تصدیق کردی۔ ان کے فلمی گیت کیرالہ میں زبان زد عام ہیں لیکن وہ اپنی لائیوپرفارمنس کے لیے پورے بھارت میں شہرت رکھتے تھے۔ ایڈاوا بشیر نے 1972 میں میوزیکل اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم مکمل کی تھی۔ وہ کسی اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے چند بھارتی گلوکاروں میں سے ایک تھے۔

Categories
شوبز

اداکارہ علیزےشاہ کی قابل اعتراض تصاویر وائرل ہوگئیں

لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کبھی اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آتی ہیں تو کبھی سینئر اداکاروں کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہیں، اداکارہ کی کچھ نامناسب تصاویر وائرل ہوئیں جن کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین ان پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور

اداکارہ علیزے شاہ کسی تعریف کی محتاج نہیں، اداکارہ نے اپنی کمال اداکاری کی بدولت نہ صرف صلاحیت کا لوہا منوایا بلکہ مداحوں کی جانب سے انہیں خوب پسند کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جس پر وہ تنقید کی زد میں ہے جبکہ وہ خود بھی تنقید اور ٹرولنگ کو دعوت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کی کچھ قابل اعتراض تصاویرسامنے آئیں جو واقعی سوشل میڈیا صارفین کو اچھی نہیں لگیں، ان تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا وزن کم کرلیا ہے جبکہ جو لباس زیب تن کیا اس کو دیکھ کرصارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کئے جارہے ہیں۔ تصاویر میں وہ ایک سادہ سفید ٹاپ اورپھٹی ہوئی جینز پہنے ہوئے ہیں۔پھٹی ہوئی جینز کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔ایک صارف نے کمنٹ کرتے کہا کہ’ یہ دنیا کی واحد لڑکی ہوگی جس نے خود اپنا ستیاناس کیا ہوگا۔ ایک نے لکھا کہ وزن کم کرنے سے یہ اچھی نہیں لگ رہی جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ ہردفعہ کوئی نہ کوئی کارستانی کرتی ہے اس بار پنٹ بھاڑدی۔ علی نعمان نامی صارف نے لکھا کہ’ یہ کام تو شہباز شریف نے کرنا تھا’۔

Categories
شوبز

سدھو موسے والا نے آخری پیغام کس پاکستانی کو بھیجا اور اس پیغام میں کیا تھا؟ ناقابلِ یقین انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھارتی گلو کار سدھوموسے والا نے موت سے دو ماہ قبل پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کواپنے ایک دوست کی ویڈیو بھیجی تھی، اس ویڈیو میں سدھو کا دوست سعدیہ خان کو کہہ رہا ہے کہ ‘میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں اور آپ سے ملنے کی خواہش رکھتا ہوں۔اداکارہ سعدیہ نے سدھوموسے والا کی موت کے بعد ویڈیو شیئر

کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘زندگی بالکل غیر متوقع ہے، سدھو موسے والا نے مرنے سے دو ماہ پہلے مجھے اپنے دوست کی یہ ویڈیو بھیجی تھی۔سعدیہ خان نے اپنی اسٹوری میں سدھو اور ان کے گھر والوں کے لیے دعائیہ کلمات بھی لکھے۔واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا بزدلانہ وار میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے سدھو کی گاڑی پر گولیاں چلائیں اور 30 سے زائد گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں سدھو اور گاڑی میں موجود دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم سدھو موسے والا اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا نے اس سال کانگریس کے ٹکٹ پرمانسا سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن انہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنگلا نے63 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ سدھو نے اپنے گانے ‘Scapegoat’ میں عام آدمی پارٹی اور اس کے حامیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ’غدار‘ کہا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل ہی پنجاب حکومت کی جانب سے ان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔گلوکار کی ہلاکت کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی فلم انڈسٹری اور سیاستدانوں نے ان کی موت پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سدھو موسے والا 17 جون 1993 کو پیدا ہوئے،ان کا تعلق ضلع مانسا کے گاؤں موس والا سے تھا۔ پنجابی گلوکار کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں تھی اور وہ اپنے ریپ کے لیے مشہور تھے۔

Categories
شوبز

معروف پاکستانی اداکارہ نے ترکی میں سکونت اختیار کر لی

لاہور (نیوز ڈیسک ) اداکارہ و ماڈل عائشہ صنم خان نے مرتے دم تک ترکی میں رہائش رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔عائشہ صنم خان کا کہنا ہے کہ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک میں بھی کام کیا ہے اور خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جتنا بھی کام کیا کامیابی ہی ملی ہے۔اکارہ نے مزید کہا کہ میں ترکی میں مستقل سکونت

اختیار کرنے کے بعد پرسکون ہوں ،اب وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور مرتے دم تک ترکی میں رہنا چاہتی ہوں۔عائشہ صنم خان نے انڈسٹری میں کام کے حوالے سے باتے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کے لیے مزید محنت اور لگن سے کام کررہی ہوں۔

Categories
شوبز

’’ تم صرف شادیاں اور۔۔۔۔‘‘ اداکارہ ’ مشی خان ‘ نے عامر لیاقت کا چہرہ بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکارہ مشی خان نے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید پر انہیں کرارا جواب دیدیا ہے۔مشی خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ بہت سے مداحوں نے مجھے ان باکس میں پیغامات بھیجے کہ عامر لیاقت نے میرے حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے کہ اس عورت کا علاج کراؤ اور آج ہی کراؤ، اب دیکھو میں کیا کرتا ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ آپ

کر کیا سکتے ہیں سوائے ناگن ڈانس اور شادیاں کرنے کے، آپ فی الحال کچھ نہیں کر سکتے، خود ہی آپ روتے پیٹتے ویڈیوز بنا رہے ہوتے ہیں کہ مجھے کوئی اپنے شو میں نہیں بلاتا، جو بھی میں نے ریحام خان اور عفت عمر کیلئے کہا، آپ کو زیادہ تکلیف ہوگئی ہے؟دوسری جانب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ان کی شادی ختم کروانے کا الزام عائد کیا ہے ۔گزشتہ روز عمران خان سے متعلق سابق صدر آصف علی زرداری اور بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئیجس پر عامر لیاقت حسین نے رد عمل کا اظہار کیا ۔انسٹاگرام پوسٹ کی شروعات رکن قومی اسمبلی نے گانے کے اشعار سے کی مجھ کو بھی تو لفٹ کرا دے، تھوڑی سی تو لفٹ کرا دے!!اور کہا کہ یہ عمران خان کی درخواست ہے۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست! بچو گے تم بھی نہیں، میں جاچکا تاہم تمہیں بشریٰ بیگم چھوڑ کر جائیں گی، سب پتہ چل گیا ہے تم نے کس کے ذریعے کتنے پیسے بھجوائے کیونکہ تمہیں معلوم تھا کہ یہاں پیسوں سے ہی کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بس ایک غلطی کر بیٹھے، اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیوز تو نہ بنواتے، استغاثہ ہے میرا رب کے حضور تم الیکشن کبھی نہ جیتو۔عامر لیاقت حسین نے لکھا لودھراں والے ‘‘میاں’’ کو بتادو مزید سپورٹ کا کوئی فائدہ نہیں اور 4 نمبروں میں سے کوئی نمبر نظر رکھنے والوں سے چھپا نہیں، جی تو چاہتا ہے پورا ریکارڈ سپریم کورٹ میں دے دوں تاہم دانیہ ابھی تک میرے نکاح میں ہیاور منکوحہ کو عدالتوں میں نہیں گھسیٹتے۔رکن قومی اسمبلی نے عمران خان کو کہا کہ میں نے تو بقول تمہارے 20 کروڑ لیے تھے جب ہی 11 کروڑ کا مہر مانگنے کو کہا؟ خان صاحب بد ذات ہوتا اور تمہاری دانست میں بکا ہوا لوٹا تو اب تک ڈی پی او گھر چلا جاتا اورلودھراں کے رکن قومی اسمبلی اور میرے دوست عبدالرحمٰن کانجو جو کہ وزیر مملکت برائے داخلہ ہیں، مداخلت کر چکے ہوتے۔

Categories
شوبز

’’ جب میں پیدا ہوئی تو میرے گھر میں ۔۔۔۔‘‘ صبا قمر کا حیران کُن بیان وائرل

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ میں بہت قسمت والی ہوں کیونکہ میری پیدائش کے بعد گھر میں پیسوں کی ریل پیل ہوگئی تھی۔جون میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ‘کملی’ کی کاسٹ نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جس میں صبا قمر،عمیر رانا اور ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ شریک

ہوئے۔صبا قمر نے دورانِ انٹرویو بتایا کہ بھارتی اداکار عرفان خان نے ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں میرے کچھ کلپ دیکھے تھے،اس لیے انہوں نے فلم کے لیے میرے نام کی سفارش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ عرفان خان نے مجھے عیدی دی تھی اور عرفان خان کا عیدی میں دیا گیا نوٹ اب تک سنبھال کر رکھا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں سب نے آرام کیا لیکن میں کام کرتی رہی، الحمد اللہ میں نصیبوں والی ہوں، پیدا ہوتے ہی گھر میں پیسوں کی ریل پیل ہو گئی تھی۔دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے کہا کہ لوگوں کے کمنٹس میں بری باتوں کا تڑکہ ضرور ہوتا ہے، یہاں بغیر تحقیق زبان بندی کرنے کا رواج عام ہے۔

Categories
شوبز

بالآخر کرن جوہر نے ابرارالحق کو ‘نچ پنجابن’ کا کریڈٹ دیدیا

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے بالآخر گلوکار ابرار الحق کو اپنی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ میں گانے ‘نچ پنجابن’ کا کریڈٹ دے دیا۔دھرما پروڈکشن نے گزشتہ اتوار 22 مئی کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا سپر ہٹ گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا تھا۔

بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے بالآخر گلوکار ابرار الحق کو اپنی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ میں گانے ‘نچ پنجابن’ کا کریڈٹ دے دیا۔دھرما پروڈکشن نے گزشتہ اتوار 22 مئی کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا سپر ہٹ گانا نچ پنجابن چوری کیا گیا تھا۔ ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں’۔ اپنی ٹوئٹ میں گلوکار نے یہ بھی کہا کہ ‘ کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جا رہا ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔’ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی خاصہ دھیان دیا، صارفین کی جانب سے دھرما پروڈکشن ہاؤس اور کرن جوہر پر سخت تنقید کی گئی۔ تاہم کرن جوہر نے گزشتہ روز پوسٹر اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیا جس میں گانے کی موسیقی اور بول کے لیے ابرار الحق کا نام درج تھا۔ واضح رہے کہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو میں ورن دھون، کیارا اڈوانی، انیل کپور اور نیتو سنگھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

Categories
شوبز

حاجرہ یامین کے ساتھ بازار میں کیا ہوا؟ اداکارہ نے انکشاف کر دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) جنسی ہراسانی کا شکار مرد و عورت کو یکساں تحفظ دینے کےلئے آواز اُٹھانے والی پاکستانی اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنےساتھ پیش آئے واقعے پر کھل کر گفتگو کردی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ وِد احسن خان میں بطورِ مہمان شریک ہوئیں۔

میزبان سے گفتگو کے دوران جنسی ہراسانی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے خود کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات پر گفتگو کی۔ میزبان احسن خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ کبھی کوئی جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیاہے؟ جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ’’ایسا کئی مرتبہ ہو چکا ہے بازار میں 10 ہاتھ لگے ہیں مجھے، میں کس کس کو بتاؤں گی؟ اور اگر بتاؤں بھی تو کوئی یقین نہیں کرتا ، آواز اُٹھاؤ تو کہا جاتا ہے کہ کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس؟ اداکارہ نے کہا کہ بھلا ہراسانی کا ثبوت کیسے دیا جائے، میں کیسے بتاؤں کے کس نے مجھے غلط طرح دیکھا یا غلط انداز سے ہاتھ لگانے کی کوشش کی‘‘۔ اداکارہ نے کہا کہ’’ جب میرے ساتھ ایسا ہوا تو میں نے دوسروں کے لئے آواز اُٹھانی شروع کی، کیونکہ اگر کسی بھی عورت یا بچے یا مرد کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آتا ہے تو کوئی ان کی بات پر یقین نہیں کرتا اور ان سے ثبوت مانگا جاتا ہے‘‘۔ اداکارہ نے کہا کہ’’ میں نے لوگوں کے لئے آواز اُٹھائی اور اب جب کوئی میرے پاس اپنا مسئلہ لے کر آئے چاہے وہ عورت ہو یا مرد میں اس کی سُنتی ہوں اور اس کی بات پر مکمل یقین کرتی ہوں‘‘۔شو کے میزبا ن اداکار احسن خان نے کہا کہ’’ ہمارے معاشرے میں اس معاملےپر بات کرنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے اور پھر اگر کسی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش بھی آئے تو وہ بتانے سے گریز کرتا ہے‘‘۔ میزبان احسن خان کا مکمل پروگرام’ٹائم آؤٹ وِد احسن خان ‘ آج رات 9 بجے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا جس میں احسن خان پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس اور حاجرہ یامین سے چٹ پٹے سوالات کرتے نظر آئیں گے۔

Categories
شوبز

بھارتی پروڈیوسر بونی کپور سائبر فراڈ میں لاکھوں روپے گنوا بیٹھے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی پروڈیوسر بونی کپور کے کریڈٹ کارڈ کو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے غیر قانونی لین دین میں استعمال کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر بونی کپور کے کریڈٹ کارڈ کا مبینہ طور پرغلط استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکزیکشن کی گئی ہیں۔

بھارتی پروڈیوسر بونی کپور کے کریڈٹ کارڈ کو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے غیر قانونی لین دین میں استعمال کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر بونی کپور کے کریڈٹ کارڈ کا مبینہ طور پرغلط استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکزیکشن کی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو کپور کے اکاؤنٹ سے 3.82 لاکھ روپے پانچ جعلی لین دین میں منتقل کیے گئے تھے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت بدھ کو ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں پروڈیوسر کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بونی کپور کا کارڈ استعمال کرتے ہوئے تقریباً 4 لاکھ روپے کی فراڈ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ بونی کپور کو معلوم ہوا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی گئی ہے تو انہوں نے بینک سے اس بارے میں دریافت کیا۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ جھانوی کپور کے والد نے پولیس کو بتایا کہ نہ تو کسی نے ان کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات مانگی اور نہ ہی انہیں اس حوالے سے کوئی فون آیا۔ پولیس حکام کو شبہ ہے کہ کسی نے اس وقت کارڈ کا ڈیٹا حاصل کیا جب کپور کارڈ استعمال کر رہے تھے۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ بونی کپور کے کارڈ سے رقم گروگرام کی ایک کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔

Categories
شوبز

کرینہ کپور کا سوشل میڈیا پر ’بڈھی‘ کہنے والوں کو کرارا جواب

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر ’بڈھی ‘کہنے والوں کومنہ توڑ جواب دے دیا۔بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنی 41ویں سالگر ہ منائی ہے مگراتنی عمر اور دو بچوں کو جنم دینے کے بعد بھی اداکارہ ایک دم فٹ دکھائی دیتی ہیں۔

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر ’بڈھی ‘کہنے والوں کومنہ توڑ جواب دے دیا۔بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں اپنی 41ویں سالگر ہ منائی ہے مگراتنی عمر اور دو بچوں کو جنم دینے کے بعد بھی اداکارہ ایک دم فٹ دکھائی دیتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی فٹنس کا بےحد خیال رکھتی ہیں اور یوگا ایکسرسائز کو زندگی کا اہم حصہ قرار دیتی ہیں تاہم پھر بھی انہیں آئے دن سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے بڈھی عورت یا عمر رسیدہ ہونے کے طعنے ملتے رہتے ہیں اور انہیں سخت الفاظوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اب لگتا ہے کہ اداکارہ نے ناقدین کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے، اپنی حالیہ انسٹااسٹوری میں اداکارہ نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے ’بڈھی‘لفظ کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ ’’میں کمنٹس میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ سرفہرست ہوتا ہے ‘‘۔ انہوں نے لکھا کہ’ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ میرے لیے یہ محض ایک لفظ ہے جس کا مطلب بڑی عمر کا ہونا ہے۔ ہاں ہماری عمر زیادہ ہے اور ہم سمجھدار ہیں، لیکن آپ بے نام ہیں، آپ کا کوئی چہرہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی عمر ہے۔ آپ ایسے لوگ ہیں‘‘۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا صارفین آئے دن اداکارہ کو ان کی عمر اور جسمانی تبدیلیوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور کئی مرتبہ ان کا بڑی بہن کرشمہ سے بھی موازنہ کیا جا چکا ہے۔

Categories
شوبز

حق کا مطالبہ کرنے پر حکومت کا سلوک قابل مذمت! اداکارہ شگفتہ نے کھری کھری سنا دیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ جو کچھ ملک میں ہوا،جس طرح عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو ہراساں کیا گیا یہ سب قابل تشویش و قابل مذمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ان خیالات کا اظہار فوٹوشیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جس طرح عورتوں بچوں اور بوڑھوں پر تشدد ہوا ہے اس پر ہمیں تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کہاں رہ رہے ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر یا فلسطین میں رہتے ہیں؟ ساری دنیا یہ دیکھ رہی ہے، ہماری ملک کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے یہ سب نہیں دیکھ رہے یہ لوگوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے؟ شگفتہ اعجاز نے مزید کہا کہ خدا کیلئے اس کشیدگی کو روکیں، عوام اپنا حق استعمال کررہے ہیں، ہر قوم کو حق ہے کہ وہ صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے اپنی مرضی کا لیڈر چنیں، انہیں ان کا حق استعمال کرنے سے نا روکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے اسی حق کا مطالبہ کررہے ہیں تو ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہورہا ہے، اس کا مطلب یہ ہوا تو کل کوئی بھی مجرم اس ملک میں دندناتا پھرے گا اور وہ عوام کیلئے ایک خطرہ ہوگا مگر اسے نہیں پکڑا جاسکے گا، سوچیں اس بارے میں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد سابق وزیراعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیر والے دن پیٹیشن لیکرجائیں گے، سپریم کورٹ ہمیں بتا دے کیا پر امن احتجاج جمہوری پارٹی کا حق ہے یا نہیں، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، احتجاج اس لیے کیا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کونہیں مانیں گے، 26سال ہمارا ٹریک ریکارڈ ہے کبھی پرتشدد مظاہرے نہیں کیے، ہماری واحد جماعت جس کا کوئی عسکری ونگ نہیں، باہرکی سازش ثابت ہوگئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں بھی سازش ثابت ہوگئی۔ پاکستان کے منتخب وزیراعظم کوسازش کے ذریعے ہٹایا گیا، 6 ہفتے میں سازش کا پتا چل گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 30 روپے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں، ہماری حکومت روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کا معاہدہ کر رہی تھی، بھارت بھی روس سے سستا تیل لے رہا ہے۔

Categories
شوبز

عمران خان ہمیں کبھی سرپرائز دینا بند نہیں کرتے:اداکارہ عفت عمر بھی پی ٹی آئی کی سپورٹر نکلی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان پر کڑی تنقید کرنے والی اداکارہ و میزبان عفت عمر نے ماضی میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جس کا

ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ وائرل ویڈیو کلپ میں عفت عمر کو یہ کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ وہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کی بہت بڑی سپورٹر تھیں۔ عفت عمر نے کہا کہ بعد میں پی ٹی آئی کی حرکتوں سے معلوم ہوا کہ اس جماعت میں کچھ بھی نہیں ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے کچھ کیا نہیں بلکہ صرف باتیں کی ہیں۔ عفت عمر نے فروری اور اپریل والے عمران خان میں کیسے فرق واضح کیا؟واضح رہے کہ اس سے قبل عفت عمر نے عمران خان کے فالوورز پر مریم نواز کے بارے میں دیے گئے بیان پر اپنے لیڈر کی حمایت کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ عفت عمر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں دیے گئے بیان پر بالکل بھی سرپرائز نہیں ہوئیں لیکن اُنہیں غصّہ بہت ہے۔ اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ ہر دفعہ عمران خان کے بارے میں یہی سوچتی ہیں کہ عمران خان اب اس سے زیادہ اور کونسی گھٹیا بات کرسکتے ہیں لیکن وہ کبھی ہمیں سرپرائز دینا بند نہیں کرتے۔

Categories
شوبز

ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ شائستہ جبیں نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک )سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔شائستہ جبیں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جس میں میزبان احسن خان نے اداکارہ سے شوبز میں انٹری اور شادی نہ کرنے سے متعلق سوال کیا۔شائستہ جبیں کا کہنا تھا کہ بچپن میں ہی والد کو کھو دیا تھا لہذا میں کام کرکے اپنی فیملی کو بھی سپورٹ کرتی

رہی۔انہوں نے بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والی اپنے خاندان کی پہلی اور آخری خاتون ہیں کیونکہ انہیں کوئی پسند نہیں کرتا تھا اور نہ ہی کوئی یہ بتانا چاہتا تھا کہ شائستہ ہماری رشتہ دار ہیں۔