Categories
شوبز

سُشمیتا سین کے ساتھ کیا تعلق تھا؟ وسیم اکرم نے سالوں بعد خاموشی توڑ دی ، کھل کر بول پڑے

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حال ہی میں سشمیتا سین سے اپنے تعلق کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم صرف اچھے دوست تھے اور ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے سشمیتا کے حوالے سے سوال پوچھنے پر کہا کہ

ایک تو تم پاکستانیوں کو بالی وڈ کے کسی سائیکل والے سے بھی ملا دو، تم لوگ پاگل ہوجاتے ہو’۔
سابق کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ سشمیتا سین کے حوالے سے ہمیں لگا تھا کہ وہ بھابھی بن جائیں گی لیکن بنی نہیں، ایسا کیوں ہوا وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی پلان نہیں تھا، ہم صرف اچھے دوست تھے اور ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا، ہمارا اب کوئی رابطہ نہیں ہے کیونکہ بھارت جانے کی اجازت نہیں ہی’۔

Categories
شوبز

دھرمیندر اور ہیما مالنی نے محبت کی شادی سے پہلے اسلام قبول کیا لیکن ان کی بیٹی کی شادی کس مذہب کے مطابق ہوئی؟ تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔مشہور بھارتی اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی بالی ووڈ کے ان چند جوڑوں میں شامل ہیں جن کی محبت کی کہانی شادی کے بندھن میں آ کر بندھ چکی تھی۔

لیکن اس شادی کے ہونے اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کے حوالے سے ان دونوں کو کیا کچھ کرنا پڑا یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ماضی کے مشہور اداکار ایک دوسرے کو بے حد چاہتے تھے مگر کچھ ایسی وجوہات کی بنا پر ایک دوسرے کے قریب نہیں آ پا رہے تھے جو کہ ان دونوں کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی تھی۔دراصل دھرمیندر ہیمالنی سے ملنے سے پہلے ہی شادی شدہ تھے، پہلی بیوی نے دھرمیندر کے دو بیٹے ہیں، سنی دیول اور بوبی دیول۔ لیکن ہیما مالنی کو دل دے بیٹھے تھے۔دوسری جانب ہیما مالنی بھی کئی مشہور اداکاروں کے پروپوزل ٹھکرا چکی تھیں۔ ویسے تو دونوں نئی زندگی کے لیے تیار تھے مگر اس راہ کے درمیان ایک اہم مسئلہ درپیش تھا اور وہ تھا ہندو میریج ایکٹ، جس کے تحت آپ اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیے بغیر دوسری سے شادی نہیں کر سکتے۔یہی وجہ تھی کہ 1979 میں دھرمیندر نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا، محض شادی کے لیے دھرمیندر نے اسلام قبول کیا۔ اپنا نام بھی دھرمیندر سے دلاور خان کیول کرشن رکھا، دوسری جانب ہیما مالنی نے بھی اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ بی بی رکھا۔اس طرح دونوں کی شادی 1980 میں انجام پائی۔ اگرچہ دونوں نے اسلام قبول کیا مگر پریکٹسنگ مسلم نہیں ہیں۔ یعنی محض دوسری شادی کے لیے دھرمیندر نے اسلام قبول کیا، تاہم ان کی بیٹی کی شادی میں بھی واضح ہو رہا تھا کہ دھرمیندر اور ہیما مالنی اب بھی ہندو مذہب ہی کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں۔بیٹی کی شادی ہندو ریتی رواج کے ساتھ کی گئی تھی، یعنی والدین نے نکاح کیا اور بیٹی کی شادی منڈپ میں ساتھ پھیروں کے ساتھ کی گئی، جس میں خود والدین نے بیٹی کے پھیروں میں مدد کی اور آشیرباد بھی دیا۔

Categories
شوبز

فلم “جُگ جُگ جیو” کو لینے کے دینے پڑ گئے: ابرارالحق نے اپنا گانا بھارتی فلم میں شامل کرنے پر حیران کن قدم اٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک) معروف گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا ’نچ پنجابن نچ‘ بغیر اجازت بھارتی فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پاکستانی گلوکار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہا ’ برطانیہ میں میرے وکیل نے میرے گانے

’نچ پنجابن‘ کے غلط استعمال پر ’مووی باکس‘ کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ آنے والے چند روز میں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔ابرارالحق کا پرانا مشہور گانا ’نچ پنجابن نچ‘ فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں شامل ہے اور اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔ابرار الحق کی جانب سے بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوانے کا انکشاف مذکورہ فلم کی ریلیز کے 2 روز بعد سامنے آیا ہے۔قبل ازیں اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے ایک انٹرویو کی کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اداکار ابرارالحق کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ ’میں ابرار جی کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اوریجنل گانا بہت بہترین گایا، ہمیں بہت اچھا لگا، ہماری میوزک کمپنی نے گانے کے حقوق خریدے اور اب یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے، شکریہ ابرار‘۔اس فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ابرارالحق نے اپنے گانے کو بغیر اجازت اس فلم میں شامل کرنے اور کاپی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ابرارالحق نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے حقوق کسی کو فروخت نہیں کیے اور جو بھی ان کے گانے کو اجازت کے بغیر کسی بھی فلم یا البم میں شامل کرے گا، وہ ان کے خلاف مکمل طور پر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔پاکستانی گلوکار کے ان الزامات کو کرن جوہر، ٹی سیریز اور میوزک ریکارڈ کمپنی ’مووی باکس‘ نے مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس حاصل کر رکھے ہیں۔بھارتی میوزک ریکارڈ کمپنی کے انکار کے بعد ابرارالحق نے ٹی سیریز اور فلم ساز کرن جوہر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا مگر بعد ازاں مذکورہ گانے کو جاری کرتے ہوئے بھارتی فلم ساز اور ریکارڈ لیبل کمپنی نے ابرارالحق کو کریڈٹ دے دیا تھا۔تاہم کریڈٹ ملنے کے باوجود ابرارالحق نے کرن جوہر اور ٹی سیریز کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔گلوکار نے 4 جون کو اپنی ٹوئٹ میں اپنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ بھارتی کمپنی کے خلاف جلد عدالت جائیں گے۔

Categories
شوبز

’’اپنی شادی کی تقریب میں نشے کی وجہ ۔۔۔۔‘‘ سالوں بعد ’ نیتو کپور‘ کا ایسا انکشاف کہ مداح دنگ رہ گئے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور کا کہنا ہے کہ وہ شادی والے دن اپنے پھیروں کے وقت نشے کی حالت میں تھیں جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔بھارتی ویب سائٹ “بالی ووڈ شادی ڈاٹ کام “کے مطابق نیتو کپور نے اپنی شادی والے دن کی کچھ یادیں تازہ کیں جس میں انہوں نے رشی کپور اور اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا بھی تذکرہ کیا،نیتو کپور نے بتایا کہ ہماری شادی پر بہت زیادہ مہمان آگئے تھے,جنہیں دیکھ کر ہم

گھبرا گئے تھے اور خود کو پر سکون کرنے کیلئے شراب پی لی تھی اور جب پھیرے لے رہی تھی اس وقت نشے کی حالت میں تھی اور پھر اچانک میں بیہوش ہو گئی تھی، نیتو کپور نے مزید بتایا کہ رشی کپور کی بھی حالت مجھ سے مختلف نہیں تھی اور وہ گھوڑی پر بیٹھتے ہوئے بیہوش ہو گئے تھے۔ نیتو کپور کے مطابق شادی میں کئی ایسے لوگ بھی آ گئے تھے جنہیں ہم نے بلایا بھی نہیں تھا، اس کے علاوہ کئی جیب کترے شادی میں گھسے جو کہ بالکل تیار تھے، ہمیں لگا وہ مہمان ہیں اور انہوں نے ہمیں تحائف بھی دیئے جب ہم نے ان تحفوں کو کھولا تو اس میں پتھر اور جوتے تھے جسے دیکھ کر ہمیں بے انتہا حیرت ہوئی لیکن ساتھ ہی عجیب سا محسوس ہوا۔

Categories
شوبز

رنبیرکپور کی گاڑی حادثے کا شکار۔۔۔مداحوں کیلئے افسوناک خبر آ گئی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار رنبیر کپور اپنی نئی فلم ’’شمشیرا‘‘ کے ٹریلر سے جڑی تقریب میں شرکت کے لیے آتے ہوئے راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی شہر کی سڑک پر رنبیر کپور کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں

اداکار محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کی نئی فلم شمشیرا کا ٹریلر ریلیز کرنے کے حوالے سے نجی مال میں ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے رنبیر تاخیر سے تقریب میں پہنچے اور افسوس ناک واقعے کے بارے میں اپنے مداحوں کو بھی بتایا۔رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ تقریب کے مقام کا راستہ بھول گئے تھے اور جلدی کے چکر میں سامنے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔یہ افسوس ناک خبر سن کر اداکار کے پرستاروں نے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Categories
شوبز

میرا سیٹھی کی ’بولڈ تصاویر‘ وائرل!! پاکستانی دیکھتے ہی بھڑک اُٹھے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی بیٹی میرا سیٹھی کی انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر نے طوفان کھرا کر دیا ہے، صارفین نے میرا سیٹھی کو آڑئے ہاتھوں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق 35سالہ پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی ان دنوں بارسلونا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور اپنی روزہ مرہ کی روٹین (تصاویر خبر کے آخر میں )

سے متعلق تصاویر وہ اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں جہاں انہوں نے اپنی بولڈ تصاویر جاری کی ہیں جس کو لے کر ان کے مداح ان کو کافی ٹرول کر رہے اور کچھ صارفین نجم سیٹھی کی بیٹی کو کھری کھری بھی سنا رہے ہیں۔مشہور ڈرامہ چپکے چپکے کی ہیروئن اس سے قبل بھی اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنتی رہی ہیں، جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کی جانب سے اخلاقی درس بھی ملتا رہا ہے. تصاویر دیکھین:

Categories
شوبز

ترک اداکارہ’’ ایسرا بلجک‘‘ کی نئی تصاویر وائرل!! تصاویر میں ایسا کیا تھا کہ اس بار پاکستانی مداحوں کو بھا گئیں؟

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکی کی مشہور سیریز ارتغرل غازی میں حلیمہ سلطان کے نام سے مرکزی کردار نبھانے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجک کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکثر ایسرا بلجک اپنےمداحوں کیلئے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم بولڈ انداز کے باعث ان کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے متعدد بار تنقید کا بھی سامنا رہا ہے تاہم اس بار سوشل میڈیا پر ترک اداکارہ نےکم سے

کم میک اپ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا ٹاپ اور جینز زیب تن کر رکھی ہے۔مداحوں کو اداکارہ کی نئی تصاویر خوب پسند آرہی ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔انسٹاگرام پر ایسرا بلجک کے فالوورز کی تعداد 6.9 ملین سے زیادہ ہے۔

Categories
شوبز

نیلم منیر کی منگنی کی خبریں! اداکارہ میدان میں آگئی، بڑا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے واضح کیا کہ وہ سنگل ہے اور ان کی انگوٹھی منگنی کی انگوٹھی نہیں بلکہ یہ تووہ عموماً پہنتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر حال ہی میں” دی بگ پگ شو” میں نظر آئیں جہاں انہوں نے محبت ،رشتے اور اپنے جیون ساتھی میں کون سی خوبیاں ہونی چاہیئں جیسے

موضوعات پر بات کی۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ خوبصورت اداکارہ نے منگنی کرلی لیکن پھر اداکارہ نے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ تھا یہ حقیقت کے برعکس ہے ۔دی بگ پگ شو” میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں جو انگوٹھی پہنتی ہوں،اس انگوٹھی کو دیکھ کر لوگوں نے میری منگنی کے بارے بات کی،بایاں ہاتھ ہو یا دایاں ہاتھ ، میں اکثر انگوٹھی پہنتی ہوں۔ انگوٹھی کی وجہ سے لو گوں نے سوچا کہ میری منگنی ہو گئی اور اس بارے میں میں نہیں بتا رہی کہ میں ایسا کیوں کرتی ہوں لیکن پھر سب نے سوال کرنا شروع کر دیے اور اسی لیے میں نے سوچا کہ اپنے مداحوں پر یہ واضح کر دوں کہ میں سنگل ہوں تاہم، میرے گھر والے ،خاص طور پر میرے کزن، میرے ساتھی کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔”نیلم منیر نے اپنے جیون ساتھی میں خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میں ایک ایسا ساتھی چاہوں گی جو خیرات پر یقین رکھے اور وہ ایک مہربان انسان ہو، وہ اپنے ملک کے بارے میں اچھا سوچتا ہو اور اللہ سے ڈرتاہو ۔” واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اداکارہ کے مقبول ہٹ ڈراموں میں کہیں دیپ جلے، دل نواز، دل موم کا دیا اور پیار دیوانگی ہے شامل ہیں۔

Categories
شوبز

بس بہت ہو گیا: مظلوم اور سسکتی عورت مزید نہیں بن سکتی۔۔۔ نامور اداکارہ ثروت گیلانی نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب ہیں، ان کے نئے ڈراموں کے منتظر مداحوں کو بالآخر ٹیلی ویژن اسکرین سے دور ہونے کی وجہ اداکارہ نے خود بتادی۔ حال ہی میں شوبز ویب سائٹ ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے

انٹرویو میں ثروت گیلانی نے شوبز کیریئر اور اپنے کرداروں سمیت سماجی مسائل سے منسلک مختلف موضوعات پر کھل کر باتیں کیں۔ اداکارہ نے ٹیلی ویژن پر کمرشل پراجیکٹس کے مقابلے میں انڈیپینڈنٹ پراجیکٹس کو ترجیح دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ کچھ بہت اہم مسائل کے بارے میں مؤثر انداز میں آواز اٹھانا ہے جنہیں ٹی وی سیریلز میں اتنی اہمیت نہیں دی جا رہی۔ثروت گیلانی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میں خواتین کے حقوق، بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور حقیقی زندگی کے بہت سے دیگر سنجیدہ موضوعات کے خلاف بات کرنے لگی ہوں جس کے سبب میں نے محسوس کیا کہ اگر میں اس کے بارے میں بات کر رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ کچھ مخصوص چیزیں ہیں جن پر ہمارے معاشرے میں عمل کی ضرورت ہے تو میں دوبارہ مظلوم سسکتی عورت کے کردار میں واپس نہیں آسکتی کیونکہ میں اس پر یقین نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں بےشمار غیرمعمولی خواتین ہیں، ایسی بہت سی خواتین کی مثالیں موجود ہیں اور ہمیں ان کی کامیابی کی کہانیاں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پورے سیزن یا 26 اقساط پر مشتمل سیریل کی بنیاد صرف ان باتوں پر نہیں ہونی چاہیے کہ فلاں لڑکی فلاں لڑکے سے شادی کے لیے مناسب ہے یا نہیں؟ کیا وہ اتنی اچھی ہے کہ سسرال والوں کی جانب سے اسے قبول کرلیا جائے؟ زندگی ان تمام چیزوں سے بالاتر ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے جو ان دقیانوسی تصورات سے باہر نکلنے کے لیے غیرمعمولی جدوجہد کررہی ہیں۔ثروت گیلانی نے کہا کہ اس تناظر میں میرا خیال ہے کہ ٹیلی ویژن مجھے روکتا ہے، میں نے 20 سال ڈرامہ انڈسٹری میں کام کیا اور مظلوم سسکتی عورت کے کردار بھی ادا کیے لیکن اب میں سمجھتی ہوں کہ بس بہت ہوگیا۔اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے 2018 میں ’خسارہ‘ ڈرامہ کیا، یہ میرا آخری ٹیلی ویژن کردار تھا اور اس میں، میں نے واقعی ایک مضبوط عورت کا کردار ادا کیا، یہی وہ پہلو ہے جس کو میں نمایاں کرنا چاہتی ہوں کہ خواتین مضبوط اور قابل تقلید ہیں‘۔ثروت گیلانی کا تازہ ترین پروجیکٹ ’جوائے لینڈ‘ میں ایک کردار ہے، صائم صادق کی تیار کردہ یہ انڈیپینڈنٹ فلم رواں سال ’کینز 2022‘ فیسٹول میں پیش کی گئی اور 2 ایوارڈز بھی حاصل کیے۔علاوہ ازیں ثروت گیلانی نے ’زی فائیو‘ کے پراجیکٹس ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ اور ’چڑیلز‘ میں بھی کردار ادا کیا۔

Categories
شوبز

ماہرعلم نجوم نے سلمان خان سے متعلق بُری خبرسنادی!!مداح دعائیں کرنے لگے

ممبئی (ویب ڈیسک)ماہر بھارتی علم نجوم نےبالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سب کے پسندیدہ اداکارہ سلمان خان کو صحت سے متعلق تشویشناک خطرات لاحق ہیں ۔اس حوالے سے بھارت کے ایک ماہرعلم نجوم کا کاکہنا ہےکہ اداکارکو اپنی زندگی کےخاصے

تاریک دورکا سامناکرنا پڑے گا۔بھارتی پنڈت جگن ناتھ گروجی نے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ سلمان خان کے لیے آنے والے سال ان کے کیریئرکا بہترین دورنہیں ہوگابلکہ سلمان خان کی صحت کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار کو اپنی صحت سے متعلق محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

Categories
شوبز

ادکارہ منال خان پر چوری کرنے کا الزام۔۔۔۔؟؟؟ سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے اپلوڈ کی جانے والی ایک اسٹوری کے سبب گزشتہ روز سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔ دراصل اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر پھلوں سے سجی ایک میز کی تصویر پوسٹ کی تھی

لیکن سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ منال خان نے مبینہ طور پر اس سٹوری کو ہالی وڈ کی مشہور ماڈل کائلی جینر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ ہونے والی اسٹوری سے ’چرایا‘ تھا۔ایک روز قبل کائلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پھلوں سے بھری میز کی یہ تصویر شیئر کی تھی جسے بعد میں منال خان کے اکاؤنٹ سے اپلوڈ کردیا گیا۔ اس نشاندہی پر سوشل میڈیا صارفین منال خان کو خوب ٹرول کر رہے ہیں، ان پر میمز بنائی جا رہی ہیں اور ٹوئٹر پر بھی اداکارہ کا نام ٹرینڈ کررہا ہے۔ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا منال خان واقعی یہ سمجھتی ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی کائلی جینر کو نہیں جانتا اور فالو بھی نہیں کرتا؟‘کچھ صارفین نے طنزیہ انداز اپنایا اور کائلی جینر کو ہی مشورہ دے ڈالا کہ وہ پاکستانی اداکارہ کی نقل نہ کریں۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ ’براہ کرم منال کو ٹرول کرنا بند کریں، وہ دراصل کائلی جینر کے ساتھ تھیں‘۔ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’تو کیا ہوگیا اگر کائیلی جینر اور منال خان نے ایک ساتھ ناشتہ کیا ہے تو؟بعض صارفین نے منال خان کی اس حرکت کو مادہ پرستی سے بھی جوڑا کہ اداکار امیر اور منفرد دکھنے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔ایک صارف نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ ’نقالی نہ کریں چاہے یہ محض سوشل میڈیا پر ہی کیوں نہ ہو، سوشل میڈیا پر جھوٹے طرز زندگی کو فروغ دینے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے سوشل میڈیا فالوورز کے آئی کیو کا مذاق اڑا رہے ہیں، یہ ناقابل یقین ہے کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے مشہور لوگوں کی انا کتنی نازک ہو سکتی ہے‘۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بننے کے باوجود اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس سٹوری کو نہیں ہٹایا بلکہ خود بھی اس کا حصہ بن گئیں اور اپنے اوپر بنی ایک میم شیئر کر ڈالی۔

Categories
شوبز

تکذیب نکاح کیس: عدالت نے اداکارہ میرا کو زبردست سرپرائز دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کی عتیق الرحمان سے مبینہ شادی کرنے کے تنازعہ کا معاملہ، ہائیکورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل خارج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست عدم پیروی پرخارج کردی ۔جسٹس انوارحسین نے ارتضاء رباب عرف اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی،عدالت کی جانب سے باربار بلانے

کے باوجود اداکارہ میراکے وکیل پیش نہ ہوئے، عدالت نے درخواست عدم پیروی پرخارج کردی، اداکارہ میرا کے مبینہ شوہرعتیق الرحمان کی جانب سے قیصرامین رانا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواستگزار اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا کہ دبئی میں فلم کی عکسبندی تھی، اس دوران عتیق الرحمان نے جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیارکیں، عتیق الرحمن نے پبلسٹی حاصل کرنے اور بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹا نکاح نامہ تیار کیا، اداکارہ کو ٹرائل کورٹ میں گواہ پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا، عتیق الرحمان نے ٹرائل کورٹ میں نکاح نامہ سے متعلق کوئی مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کیں۔اداکارہ میرا کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ تکذیب نکاح کیخلاف فیملی عدالت کی ڈگری اورسیشن عدالت کا حکم کالعدم قرار دے۔خیال رہےکہ فیملی کورٹ نے 28 مئی 2018 کو عتیق الرحمان کا نکاح نامہ جھوٹا قرار دینےکا دعویٰ مسترد کیا تھا، بعد ازاں رواں سال سیشن کورٹ نے31 جنوری کو فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے میرا کی اپیل خارج کی تھی۔

Categories
شوبز

بالی ووڈ سٹار ورون دھون نے کرن جوہر کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا،مداح حیران پریشان

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار ورون دھون کا مشہور فلم میکر کرن جوہر کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کو جوان لوگوں کے ساتھ پھرنا زیادہ پسند ہے۔ ورون دھون اپنی نئی آنے والی فلم کی تیاریاں کر رہے ہیں جس کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے ، ورون دھون

نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرن جوہر کوطنز کیا اور کہا کہ انہیں اب بڑی عمر کے لوگوں کے ساتھ پھرنا اور وقت گزارنا پسند نہیں ہے ۔ورون دھون نے کہا کہ میں نے ان کو کہا بھی کہ اپنی عمر کے لوگو ں کے ساتھ بھی وقت گزارنا چاہیئے مگر انہوں نے کہا کے اب فریش آنے والے ایکٹر ہی بالی ووڈ کا مستقبل ہیں اور ان کو ان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ کرن جوہر کا ورن دھون سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ اب اپ ماضی بن چکے ہیں۔ ورون دھون کی تین مشہور فلموں کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے اور تینوں فلمیں باکس آفس پر چھائی ہیں ۔

Categories
شوبز

کیسے وعدے کیسے دعوے؟ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ملک کی فنکار برادری کے ہاتھ کھڑے۔۔۔ اہم مطالبہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ملک کی فنکار برادری کو بھی متاثر کیا ہے، شوبز سے جڑے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے اور عوام کی زندگیوں کو آسان کرے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےاوربڑھتی مہنگائی نے نہ صرف غریب آدمی بلکہ فنکار برادری

کو بھی بری طرح متاثر کر دیا۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نہ صرف عام آمدمی بلکہ ہمارے لیے بھی پریشان کن ہے۔فنکار برادری نے کہا کہ ریلیف دینے کے وعدے کرکے آنے والی نئی حکومت نے ابتک صرف تکلیف ہی دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہرحکومت دعوے وعدے تو بہت کرتی ہے لیکن حقائق ا س کے برعکس ہی نکلتے ہیں۔فنکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فنکاروں کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے۔دوسری جانب لاہور میں آئندہ سے اتوار کے روز تمام مارکیٹیں، پلازے، دکانیں، شاپنگ مالز اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بچت پالیسی کے تحت کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں اتوار کے روز تمام مارکیٹیں بند ہوں گی۔ اتوار کے روز ناصرف تمام مارکیٹیں، پلازے، دکانیں، شاپنگ مالز بند رہیں گے، جبکہ ہفتہ وار تعطیل والے دن دفاتر، اسٹور رومز، گودام، ویئر ہاؤسز بھی کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر کی تاجر برادری کے عہدیداروں کے نمائندہ وفد کے ساتھ مشاورت کے بعد صوبہ بھر کی مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے۔شادی ہالز سابق پالیسی کے تحت رات 10 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ میڈیکل سٹورز پر 9 بجے بندش کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری سے مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا اور ان کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔

Categories
شوبز

غلط سرجری نے بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگاڑ دیا!!! تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ کو دانتوں کی سرجری کرانا مہنگا پڑگیا، دانتوں کے سرجری نے اداکارہ کا چہرہ بگاڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش نے اس امید پر روٹ کنال کی سرجری کروائی تھی کہ اس سے انہیں اپنے دانتوں کے

درد سے نجات ملے گی لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ سرجری ان کا چہرہ ہی بگاڑ دے گی۔سوشل میڈیا پر سواتی کی سرجری سے قبل اور بعد کی تصاویر کا موازنہ کیا جارہا ہے جس واضح طور پر دیکھا جاسکتا کے کہ سرجری کے بعد اداکارہ کے ہونٹ۔ منہ اور ناک کافی حد تک سوج گئے ہیں۔ کے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے کافی پریشان ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق 20 دن ہوچکے ہیں کہ اداکارہ کا چہرہ سوجا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور اس کا اندازہ ہی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر تکلیف اور صدمے میں مبتلا ہوں گی۔سواتی کلینک کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی غور کر رہی ہیں تاہم وہ اب دوسرے ہسپتال سے اپنے سوجے ہوئے چہرے کا بھی علاج کروا رہی ہیں۔

Categories
شوبز

مداحوں کے لیے خوشخبری، مقبول ترین ڈرامے ’’پری زاد‘‘ کا سیکوئل بنانے کا عندیہ

کراچی(ویب ڈیسک) ملک کے مقبول ترین ڈرامے ’’پری زاد‘‘ کے مصنف ہاشم ندیم نے ڈرامہ کا سیکوئل بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی پر نشر کیے گئے ڈرامے پری زاد میں اداکار احمد علی اکبر نے مرکزی کردار نبھایا، جنہوں نے اس کردار کے لیے اپنی ظاہری شخصیت کو بھی تبدیل کیا، پری زاد ایک سانولے رنگت والے نوجوان کی کہانی ہے جو اپنی وفاداری، ایمانداری اور خود داری کی وجہ سے ورکشاپ میں کام کرنے والے معمولی انسان سے ایک بہت امیر بزنس مین بن جاتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرامے کے مصنف ہاشم ندیم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اداکار احمد کی تصویر شیر کی جس پر لکھا تھا ’’چیپٹر 2‘‘۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کے سیکوئل پر کام ہوگا۔ البتہ اس ضمن میں ڈرامہ پروڈکشن کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی ہاشم ندیم نے تفصیلات بتائیں۔

Categories
شوبز

کون رابی پیرزادہ سے ایک لاکھ روپے لے کر غائب ہوگیا؟ تصویر سامنے آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک )ماضی کی گلوکارہ اور کیلی گرافی کے باعث سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی رابی پیر زادہ نے ایک نوجوان کی دھوکہ دہی کا خلاصہ سوشل میڈیا پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایک نوجوان کی تصویر

شائع کی اور کہا کہ ”اس شخص نے رابی سے لوگوں کے روزگار کیلئے 1 لاکھ روپے لیے اور بھاگ گیا۔ اس ملک میں کس پر یقین کریں۔ انہیں شرم نہیں آتی ایک بندی دن رات قرآن لکھ کر آرٹ کرکے لوگوں کی مدد کرتی ہے۔اور یہ لوگ چوری کرکے بھاگ جاتے ہیں۔ “رابی پیر زادہ نے اپنے پیغام میں پنجاب پولیس کو بھی مینشن کیا ہے جس کا مقصد اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانا ہے۔

Categories
شوبز

مہوش حیات کی بہن نے کس دنیا میں قدم رکھ دیا؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا اور جلد نئی ٹیلی فلم میں دونوں بہنیں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف اداکارہ مہوش حیات مس مارول کے ساتھ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے وہیں ان

کی بہن افشین حیات نے بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں انٹری دیدی ہے اور جلد مداح دونوں بہنوں کو ایک ساتھ نئی پراجیکٹ میں دیکھ سکیں گے۔اداکارہ مہوش حیات پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار خان (HSY) کے ساتھ کئی سالوں کے بعد ٹیلی ویژن اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔ دونوں پہلی بار ایک ساتھ اداکار کے طور پر کام کریں گے۔تاہم ایک حیران کن حقیقت یہ ہے کہ مہوش حیات کی بڑی بہن افشین حیات اس ٹیلی فلم سے اپنی اداکاری کا آغاز کر رہی ہیں۔ دونوں بہنیں پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔ افشین گاتی بھی ہیں لیکن یہ ان کا پہلا اداکاری کا پراجیکٹ ہوگا۔

Categories
شوبز

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی نئی ’بولڈ تصاویر ‘کی انٹرنیٹ پر دھوم

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سارہ علی خان نے اپنی نئی بولڈ تصاویر میں تمام حدیں پار کر دیفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کیں جن سے ان کے مداح حیران رہ گئے اور اداکارہ سارہ علی خان کو تکتے رہ گئے تاہم ان کی نئی تصاویر نے

انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچا رکھی ہے اور مداح تعریف بھی کررہے ہیں۔نئی تصاویر میں بالی ووڈ اداکارہ نے جہاں میک اپ کا انتہائی کم استعمال کیا ہے وہیں لباس کا بھی کم ہی استعمال کیا۔تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سارہ نے کسی عنوان کا انتخاب نہیں کیا لیکن ان کی تصویریں انٹرنیٹ پر دھوم مچانے کیلئے کافی تھیں۔مداحوں نے ان تصاویر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس کی بھرمار کر دی۔کمنٹ سیکشن میں ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: “خوبصورت”، اور ڈھیروں صارفین نے فائر ایموجی بنائے۔واضح رہے کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سارہ علی خان کے 4 کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

Categories
شوبز

مداح افسردہ ہوگئے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ رشمیریکھا اوجھا کی نعش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ رشمیریکھا 18 جون کی رات کو بھوبانیشور میں واقع اپنے کرائے کے گھر میں مردہ پائی گئیں۔اطلاعات کے مطابق اداکارہ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ

موت میں ان کی بیٹی کے Live-in (شادی کے بغیر) پارٹنر سنتوش پاترا کا ہاتھ ہے۔رپورٹ میں ایک سینیئر پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقدمے میں غیر فطری موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ خود ہی اپنی جان ختم کرنے کا معاملہ لگتا ہے کیونکہ پولیس کو ایک نوٹ ملا ہےجس میں رشمیریکھا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔رشمیریکھا کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹی کی موت کی اطلاع سنتوش نے دی تھیجبکہ ہمیں مالک مکان سے معلوم ہوا کہ سنتوش اور رشمی میاں بیوی کے طور پر رہتے تھے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔