Categories
شوبز

فلم پٹھان نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے!! کتنے پیسے کمالئے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) شاہ رُخ خان نے پٹھان کی شاندار کامیابی پر بھارتی میڈیا کے ساتھ کانفرنس کرتے ہوئے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شاہ رُخ خان اور فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل دیپیکا اور جان ابراہم نے پٹھان کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کی

شاہ رُخ خان کا فلم کی کامیابی پر کہنا تھا کہ یہ تو صرف ان کی واپسی کی شروعات ہے پکچر تو ابھی باقی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پانچویں دن دنیا بھر سے 500 کروڑ سے زائد کما کر دیگر تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ شاہ رُخ خان کا فلم کی بائیکاٹ پر کہنا تھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہو سکتی تھیں جو اس خوشگوار نمائش کی راہ میں رُکاوٹ بن جاتیں مگر میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر طرف سے ہمیں بہت پیار مل رہا ہے اور ہمارے پاس شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں ہیں۔‘ فلم کو مذہبی انتہا پسندی کا شکار بنا کر بائیکاٹ مہم کرنے والوں کو شاہ رُخ خان نے پیغام دیا کہ ’دیپیکا امر ہے میں اکبر اور جان انتھونی ہے ہم میں کوئی فرق نہیں اور یہی ہماری فلم انڈسٹری ہے جس میں ہر مذہب کے لوگ شامل ہیں‘۔ شاہ رُخ خان نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کچھ سالوں کیلئے اداکاری سے بریک لیا تھا اور جس طرح کورونا کے بعد فلم انڈسٹری پر زوال آیا تھا اور اپنی پچھلی فلموں کی ناکامی کے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑ کر اپنا ریسٹورنٹ کھولنے کا سوچ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان نے بالی ووڈ کو بھر سے ایک نئی زندگی بخش دی ہے سنیما گھروں کو نئی زندگی دینے پر ہم اپنی ٹیم کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دوسری جانب بھارت سمیت دنیا بھر میں پٹھان نے خوب نام کمایا ہے انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں کنگ خان کی فلم کو بےحد پسند کیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انڈونیشیا کے ایک سنیما میں خواتین کو فلم کے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پٹھان نے 25 جنوری کو اپنے ریلیز کے پہلے ہی دن صرف بھارت میں 57 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دنیا بھر میں پہلے دن اس کا مجموعی بزنس 106 کروڑ تھا یہ کسی بھی ہندی فلم کا پہلے ہی دن کمائی کا سب سے بڑا ریکارڈ رہا۔ واضح رہے کہ ریلیز کے 5 دنوں میں پٹھان نے 500 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کر کے بالی ووڈ کی پچھلی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے جشن میں گزشتہ روز فلم کی کاسٹ کیلئے تقریب رکھی گئی تھی جو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

Categories
شوبز

پریانکا نے پہلی بار بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی بیٹی مالتی میری کا چہرہ پہلی بار دنیا کے سامنے آگیا۔ 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے دنیا میں آنے والی پریانکا کی بیٹی مالتی کو اب تک مداحوں نے نہیں دیکھا تھا تاہم اسٹار جوڑی

نے 30 جنوری 2023 کو بیٹی کو پوری دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نک جونس اور ان کے دو بھائیوں کو ہالی وڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا جس کی تقریب میں پریانکا اور ان کی بیٹی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ اس حوالے سے پریانکا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ملنے والے اعزاز پر مبارکباد دی۔ دوسری جانب مالتی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن پر مداح تبصرے کررہے ہیں۔ متعدد مداحوں نے مالتی کو اپنے والد نک جونس کی کاپی قرار دیا اور کہا کہ وہ گلوکار سے کافی مشابہ ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پریانکا نے کبھی اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا تھا، اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ پرائیویسی کے باعث بیٹی کو فی الحال لوگوں میں متعارف نہیں کرانا چاہتیں۔ کئی بار پریانکا نے بیٹی کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں لیکن زیادہ تر اس پر ایک ایموجی بنا ہوتا تھا۔

Categories
شوبز

ڈورے مون کارٹون نے 6 سالہ بچے کی جان کیسے بچالی؟

لندن(ویب ڈیسک) والدین ہمیشہ بچوں کو زیادہ کارٹون دیکھنے پر ڈانٹتے نظر آتے ہیں لیکن انہیں کارٹون کی وجہ سے بھارت میں ایک 6 سالہ بچے کی جان بچ گئی۔ آپ نے یقیناً بچپن میں معروف جاپانی اینیمیڈٹ کارٹون سیریز ڈورے مون تو ضرور دیکھی ہوگی جس کے مرکزی کردارڈورے مون اور نوبیتا تھے۔ ڈورے مون ایک روبوٹ تھا

جس کے پاس ہر مشکل کے حل کے لیے مختلف آلات اور آئیڈیاز ہوتے تھے، انہیں کی مدد سے وہ نوبیتا کو ہر مشکل سے بچاتا تھا۔ گزشتہ دنوں بھارت کے شہر لکھنؤ میں ایک رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس میں 3 خواتین ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوئے۔ اس حادثے میں خوش قسمتی سے ایک 6 سالہ بچے مصطفیٰ کی جان بچ گئی،جسے عمارت کے ملبے سے صحیح سلامت باہر نکالا گیا،بچے کے زندہ بچ جانے کی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ ڈورے مون کارٹون تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب بچے کو ریسکیو اہلکاروں نے عمارت کے ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا تو اس نے بتایا کہ جب عمارت گر رہی تھی تو وہ اچانک سے بیڈ کے نیچے چھپ گیا تھا اور یہ آئیڈیا اس کو ڈورے مون کارٹون سے آیا۔ بچے نے بتایا کہ کارٹون کی ایک قسط میں ڈورے مون نے نوبیتا کو سکھایا تھا کہ اگر زلزلہ آجائے تو فوراً ٹیبل یا بیڈ کے نیچے چھپ جانا چاہیے، تاہم جب ہمارے گھر کی عمارت ہل رہی تھی تو مجھے لگا کہ زلزلہ آگیا ہے اس لیے میں جلدی سے بیڈ کے نیچے جاکر بیٹھ گیا اور جلد ہی عمارت گر گئی اور ہر طرف اندھیرا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت گرنے کے حادثے میں مصطفیٰ کی والدہ اور دادی انتقال کرگئی تھیں۔ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہو اکہ عمارت کا نقشہ صحیح نہیں بنایا گیا تھا جبکہ اس میں ناقص سیمنٹ کا استعمال کیا گیا جو عمات کے زمین بوس ہونے کی وجہ بنا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 3 افرا دکے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

Categories
شوبز

کوک سٹوڈیو کے گانے ’کنایاری‘ سے شہرت پانے والی گلوکارہ ” ایوا بی “ نے شادی کر لی ، تصویر وائرل

کراچی(ویب ڈیسک) کوک سٹوڈیو کے گانے ’کنا یاری ‘ سے شہرت پانے والی بلوچی گلوکاری ” ایوا بی “ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حجاب پہن کر گلوکاری کرنے والی ایوا بی کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں سرخ رنگ کا

بلوچی عروسی جوڑا پہنے ہوئے ہیں تاہم اس مرتبہ بھی انہوں نے اپنا چہرہ اپنے ہاتھوں سے چھپایا ہواہے ۔یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل ہی ایوابی نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔خیال رہے کہ ایوابی کی شادی گلوکار مدثر قریشی سے ہوئی ہے سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Categories
شوبز

الکا یاگنک 2022 میں یوٹیوب پر سب سےزیادہ سنی جانے والی گلوکارہ قرار

ممبئی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پیلٹ فارم یو ٹیوب نے سال 2022 کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے فنکاروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ جس میں بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک سرفہرست جبکہ امریکی سانگ ریپر بیڈ بنی عرف پورٹو ریکو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے الکا یاگنک کو 2022 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ سُنی جانے والی گلوکارہ قرار دیا ہے.الکا یاگنک نے 2022 میں کل 15.3 بلین یوٹیوب اسٹریمز حاصل کیے ہیں جوکہ قریباً 42 ملین یومیہ ہے۔ یوٹیوب کی جاری کردہ فہرست میں امریکی گلوکارہ نے بیڈ بنی عرف پورٹو ریکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 14.7 بلین اسٹریمز حاصل کیے۔گلوکارہ نے کورین مشہور بینڈ بی ٹی ایس کو بھی اس چارٹ میں پیچھے چھوڑ دیا ۔ بی ٹی ایس نے یو ٹیوب پر 7.95 بلین اسٹریم جبکہ کورین بینڈ بلیک پنک نے 7.03 بلین اسٹریمز حاصل کیے۔ اس کے علاوہ کینیڈین گلوکار دی ویک اینڈ 5.7 بلین اسٹریمز کے ساتھ 13ویں نمبر پر جبکہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 4.33 بلین اسٹریمز کے ساتھ 26 ویں پوزیشن پر رہیں۔ یاد رہے کہ الکا یاگنک گزشتہ تین سالوں سے یوٹیوب پر راج کرتی آئی ہیں۔ 2020 میں انہیں 16.6 بلین اسٹریمز ملے جبکہ 2021 میں انہوں نے 17.7 بلین اسٹریمز حاصل کیے۔الکا یاگنک چار دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں 20,000 سے زائد گانے گا چکی ہیں۔

Categories
شوبز

“بھارت”خانز” کی محبت کے علاوہ ” مسلمان اداکاراؤں” کا دیوانہ ہے” کنگنا رناوت کا بیان

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت گزشتہ کچھ دنوں سے شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” سے متعلق بیان اور کبھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں ۔ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر فلم”پٹھان” پر کیے گئے ایک مثبت تجزیے

پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ “بہت اچھا تجزیہ ہے، اس ملک نے صرف اور صرف تمام “خانز” سے محبت کی ہے اور کبھی کبھی تو صرف اور صرف شاہ رخ خان سے محبت کی ہے۔”خانز”کے علاوہ بھارت” مسلمان اداکاراؤں” کا دیوانہ ہے، اس لیے بھارت پر نفرت اور فاشسٹ ہونے کا الزام لگانا انتہائی ناانصافی ہے، دنیا بھر میں بھارت جیسا کوئی ملک نہیں ہے”۔اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Categories
شوبز

کرن جوہر میری فلم کے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں” فرح خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی نہ رکے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارو پروڈوسر فرح خان نےاپنے ساتھی دوست اور پروڈیوسر کرن جوہر کے فیشن سینس پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ “کرن جوہر میری فلموں میں نظر آنے والے بیک گراونڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں”۔ بھارتی کوریوگرافرفرح خان نے دبئی میں ایک نجی ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ،

جہاں انہوں نے میڈیا سے کرن جوہر سے متعلق پو چھے گئے ایک سوال کے جواب میں کرن جوہر کو ڈراؤنا ترین خواب قرار دے دیا۔” انہوں نے کہا کہ “میرا ریڈ کارپٹ کے بارے میں ایک جو ڈراؤنا ترین خواب ہے وہ کرن جوہر کو دیکھنا ہے جو ریڈ کارپٹ پر فانوس کی طرح نظر آتے ہیں۔ میں ہمیشہ آرام دہ کپڑے پہنتی ہوں۔ میں ہمیشہ وہی پہنتی ہوں جو آرام دہ ہو۔ کرن جوہر میری فلموں میں نظر آنے والے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں”۔ خیال رہے کہ بھارتی دونوں ہدایتکاروں میں نوک جھوک اور دوستی کافی عرصے سے چلتی آرہی ہے، فرح خان 2003 میں کرن جوہر کی پروڈکشن میں ریلیز ہونے والی فلم “کل ہو نا ہو” میں بھی نظر آئی تھیں۔فرح خان رواں برس کرن جوہر کی ریلیز ہونے والی فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” میں بطور کوریوگرافی کام کر رہی ہیں۔” راکی اور رانی کی پریم کہانی” رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی رومانوی کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جو 28 اپریل کو ریلیز ہو جائے گی۔

Categories
شوبز

مشہور یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی نےعلیٰحدگی اختیار کر لی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر المعروف فروگی سے علیٰحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری لگاتے ہوئے معروف یوٹیوبر شام ادریس نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر

سے علیحدگی کی خبر شیئر کی ہے۔انہیں نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ “میں اور فروگی کچھ وقت کے لئے ایک دوسرے سے علیٰحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ یوٹیوبر نے نجی معاملات پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “براہ مہربانی مجھے فروگی اور ان کی بہن رابیل سمیت کسی بھی اہل خانہ کو مسئلہ میں شامل نہ کریں”۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ” اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں”۔ یاد رہے کہ معروف یوٹیوبر شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی ۔ دونوں یوٹیوب شخصیات کے وی لاگز نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں ۔شام اور فروگی کی2 بیٹیاں ہیں۔ فروگی کافی عرصے سے وی لاگز نہیں بنا رہی جبکہ شام نے ایک ماہ قبل ہی اپنی اورفروگی کی شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ایک وی لاگ بھی شیئر کیاتھا ۔

Categories
اسپیشل سٹوریز شوبز

وہ 3افیئرز ۔۔۔جن کی وجہ سے تبو نے اب تک شادی نہیں کی

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ تبو کسی تعارف کی محتاج نہیں وہ پچھلی 3دہائیوں سے بالی ووڈ اور مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں لیکن ابھی تک انہیں ایسا کوئی جیون ساتھی نہیں ملا جس کے دل پر وہ حقیقی طور پر راج کر سکیں۔ بالی ووڈ میں اسی کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی لیکن ان کے افیئرز بہت مشہور ہوئے ،

تبو کا شمار بھی انہی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ تبو کی زندگی کی کہانی بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی زندگی میں بہت سے لوگ ان کو ڈیٹ کرنے آئے اور وہ بہت سے لوگوں کے ساتھ رشتے میں رہیں لیکن وہ زندگی بھر پیار کے لیے ترستی رہیں۔ تبو زندگی کی 51بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی۔تبو کی لو سٹوریز کا ذکر کیا جائے تو ان کی زندگی میں آنے والے پہلے اداکار کا نام سنجے کپور تھا۔ دونوں نے فلم ‘پریم’ کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔سنجے کپور اور تبو کا یہ رشتہ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا اور جلد ہی دونوں الگ ہو گئے۔ سنجے کپور کے بعد تبو کا نام مشہور ہدایت کار اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ جوڑا گیا ۔ ساجد نے تبو سے اس وقت ڈیٹنگ شروع کی جب وہ اپنی اہلیہ دیویا بھارتی کے جانے سے صدمے میں مبتلا تھے۔ تبو اور ساجد دونوں نے طویل عرصے تک اپنے تعلقات کو چھپائے رکھا ، جب ان کے افیئر کی خبریں منظر عام پر آئیں تو کچھ دنوں بعد دونوں نے علیٰحدگی اختیار کر لی اور دونوں کے درمیان بریک اپ ہو گیا۔ ساجد سے بریک اپ کے بعد ساؤتھ کے تجربہ کار اداکار ناگارجن تبو کی زندگی میں آئے۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ تبو کا ناگارجن کے ساتھ 10 سال سے زیادہ کا معاشقہ چلا ،ناگارجن پہلے سے

ہی شادی شدہ تھے۔ ناگارجن کے ساتھ 10 سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی بیوی کو نہیں چھوڑ سکتے، اس لیے تبو نے خود کو ناگارجن سے دور کر لیا۔ تبو ان دنوں اپنی فلم ’بھولا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں تبو اور اجے دیوگن فلم ‘دریشیم 2’ کے بعد ایک بار پھر سکرین پر نظر آنے والے ہیں۔

Categories
شوبز

ٹک ٹاک نے خاموشی سے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے خاموشی سے ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کو غیر ضروری پیغامات سے بچنے میں مدد مل سکے گی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے ایپ کے ڈائریکٹ میسجنگ کی سیٹنگز کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین ان افراد کا انتخاب

کرسکیں گے جن کے میسجز وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اب ٹک ٹاک کے ڈائریکٹ میسجز میں ایوری ون (everyone)، سجیسٹڈ فرینڈز، mutual فرینڈز اور نو ون (no one) جیسے آپشنز دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل ٹک ٹاک میں فرینڈز یا ریکومینٹڈ اکاؤنٹس آپ کو میسجز بھیج سکتے تھے۔ کمپنی کے مطابق اگر کوئی صارف ایوری ون آپشن کا انتخاب کرے گا تو اس کا مطلب ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے والا ہر فرد آپ کو ڈائریکٹ میسج بھیج سکے گا۔ البتہ جن افراد کو آپ فالو نہیں کررہے ہوں گے ان کے پیغامات میسجز ریکوئسٹس فولڈر میں شو ہوں گے۔ اگر صارف کی جانب سے سجیسٹڈ فرینڈز آپشن کا انتخاب کیا جائے گا تو اس کا مطلب ہے کہ فیس بک یا فون کانٹیکٹس سے ریکومینڈ کیے گئے افراد ڈائریکٹ میسجز بھیج سکیں گے۔ mutual فرینڈز کے آپشن کا مطلب یہ ہے کہ ایک دوسرے کو فالو کرنے والے افراد ڈائریکٹ میسجز بھیج سکیں گے۔ اگر آپ نو ون کے آپشن کا انتخاب کرتے ہیں تو پھر کوئی بھی ڈائریکٹ میسج نہیں بھیج سکے گا۔ البتہ آپ کے پاس ان باکس میں میسج ہسٹری تک رسائی موجود رہے گی مگر کسی کی جانب سے نئے ڈائریکٹ میسجز موصول نہیں ہوسکیں گے۔ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ: اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ٹک ٹاک اوپن کرکے ہوم اسکرین پر نیچے پروفائل آئیکون پر کلک کریں۔ اس کے بعد اوپر مینیو بٹن پر کلک کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی میں جائیں اور پھر پرائیویسی کے آپشن کا انتخاب کریں۔ وہاں آپ نیچے ڈائریکٹ میسجز کے آپشن پر کلک کرکے اس نئے فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کے ذریعے ٹک ٹاک کی جانب سے سوشل فیچرز کو توسیع دی جارہی ہے تاکہ انسٹاگرام کو اس شعبے میں بھی ٹکر دی جاسکے جبکہ صارفین کو زیادہ وقت تک ایپ میں رکھنا ممکن ہوجائے۔

Categories
شوبز

‘کنا یاری’ فیم پاکستان کی پہلی حجابی گلوکارہ نے شادی کرلی، لڑکا کون ؟ جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی باحجاب ریپر اور بلوچ گلوکارہ ایوا بی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ ایوا بی کی تصاویر معروف میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ گزشتہ برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’کنا یاری‘ عالمی سطح پر

کافی پذیرائی ملی جس کے باعث ایوا بی سب کی توجہ کا مرکز بنیں، کنا یاری میں ایوا بی کے ہمراہ وہاب بگٹی اور معروف گلوکار کیفی خلیل بھی تھے۔ کچھ دن قبل ایوابی نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کریں گی۔ اب گلوکارہ کو دلہن بنانے والے آرٹسٹ وقار حسین نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ایوابی کی شادی گلوکار مدثر قریشی سے ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ ایوا بی نے گلوکاری کا آغاز تین سال قبل کیا تھا، انہوں نے 2018 میں انسٹاگرام پراپنا پہلا ریپر گانا شیئر کیا تھا۔

Categories
شوبز

اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی فلم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، بڑی بات کہہ ڈالی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے نئی بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر تنقید کرتے ہوئے اپنا ردِعمل دیا ہے۔ بالی ووڈ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنوں آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں بھارت کی جانب سے

ایک مرتبہ پھر پاکستان کو دہشتگرد دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم مشن مجنوں ایک ایسے بھارتی جاسوس کی کہانی ہے جو پاکستان میں درزی کا رُوپ دھار کر ملک کے ایٹمی منصوبے کو ناکام بنانے کے مشن پر کام کرتا ہے۔ تاہم اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سدھارتھ ملہوترا کے مسلمان روپ کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا جارہا ہے، سدھارتھ نے فلم میں مسلمان دکھائی دینے کیلئے سر پرٹوپی گلے میں تعویذ جبکہ آنکھوں میں سُرمہ لگا رکھا ہے اور وہ پاکستانیوں کو جناب اور آداب کہتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ عدنان صدیقی نے بھی پاکستانیوں کو دہشتگرد دکھانے کے ایجنڈے پر مبنی اس فلم پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے خوب تنقید کی ہے۔ عدنان صدیقی نےانسٹاگرام پوسٹ اپنے پیغام میں فلم کی کہانی، پیشکش اور تحقیق کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم جناب سے ان کے مزاج نہیں پوچھتے نہ ہی آنکھوں میں سرمہ اور سر پر ٹوپی پہن کر گھومتے ہیں جبکہ گلے میں رومال اور تعویذ بھی نہیں پہنا کرتے۔ عدنان نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’مشن مجنوں میں ایسا بہت کچھ ہے جو کہ بدذائقہ اور حقیقت کے منافی ہے۔ یہ بتائیں کہ مزید کتنی غلط نمائندگی ہوگی کہ ہمیں پتا چلے گا کہ غلط نمائندگی ہوئی ہے کیا بالی ووڈ کے پاس اس کا جواب ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا ہوگیا ہے یار، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے، کوئی اچھے ریسرچرز ڈھونڈ لو جو ہم پر تحقیق کر سکیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’یا پھر مجھ سے مدد لے لو، نوٹس بناؤ کہ ہم لوگ ٹوپی نہیں پہنتے، سُرمہ نہیں لگاتے اور تعویذ نہیں پہنتے۔ نہ ہم آداب کہتے ہیں اور نہ ہی آداب کہتے وقت جھکتے ہیں‘۔ عدنا ن صدیقی نے بھارتیوں کو مشورہ دیا کہ یہ بہت خراب کہانی خراب پیشکش خراب تحقیق تھی اگلی مرتبہ ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں ہم آپ کو دکھائیں گے کہ ہم کیسے نظر آتے ہیں کیسے کپڑے پہنتے ہیں اور ہمارا رہن سہن کیسا ہے۔ یاد رہے کہ مشن مجنوں 20 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے جس بعد سے فلم ساز اور سدھارتھ ملہوترا پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے۔

Categories
شوبز

شوبز مواقع کن لوگوں کو ملتے ہیں ؟ اداکار سمیع خان نے بڑا الزام لگا دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار سمیع خان کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبر میں اداکاری میں مہارت رکھنے والے اداکاروں کو آگے بڑھنے کے مواقع نہیں دیئے جاتے۔ سراب اور تنکے کا سہارا جیسے کئی منفرد کہانیوں والے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سمیع خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی

انٹرویو میں شریک ہوئے۔ پروگرام میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے مسائل پر بات کرتے ہوئے سمیع خان نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں ایسے بہت سے اداکار ہیں جو اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں مگر انہیں آگے بڑھنے کے اچھے مواقع فراہم نہیں کئے جاتے۔ میزبان کی جانب سے سمیع خان سے انڈسٹری کے ایک اوور ایکٹر اور ایک انڈر ریٹڈ اداکار کا نام پوچھا گیا۔ جس کے جواب میں سمیع خان نے کہا کہ کئی اداکار انڈر ریٹڈ کی فہرست میں آتے ہیں، جو اچھا کام کررہے ہیں اور بہترین اداکاری کرتے ہیں ان میں ایک فیضان شیخ اور دوسرے پارس مسرور ہیں۔ انہوں نے خواتین انڈرریٹڈ اداکاروں میں ہاجرہ یامین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں میں خود بھی ان کے ساتھ کام کر چکا ہوں۔ تاہم سمیع خان نے اوور ایکٹنگ کرنے والے اداکاروں کا نام لینے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ صرف ان اداکاروں کے حوالے سے بات کرتا ہوں جنہیں تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، باقی اداکاروں کو خدا کی طرف سے شہرت حاصل ہے۔ دوسری جانب اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سمیع خان نے بتایا کہ ان کی شادی شدہ زندگی بےحد خوشحال ہے ان کی ارینج میرج ہوئی تھی تاہم وہ اپنی اہلیہ سے شادی سے پہلے بھی ایک مرتبہ مل چکے تھے جس کے بعد گھر والوں کی پسند کے ساتھ ان کی شادی ہوئی۔

Categories
شوبز

منی لانڈرنگ کے ملزم سکیش چندر شیکھر نے نورا فتیحی کو کون کونسی قیمتی چیزیں خرید کر دیں؟ حیران کن انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک) کروڑوں کی منی لانڈرنگ کے مبینہ ملزم سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ نورا فتیحی نے ان سے رقم لے کر ایک گھر خریدا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندر شیکھر نے نورا فتیحی کے اداکارہ جیکولین کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے پر اپنا بیان دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نورا فتیحی کے اصرار پر اُس نے

بی ایم ڈبلیو کی مہنگی کار اداکارہ کو تحفے میں دی تھی۔ میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے سکیش نے کہا کہ آج نورا کہہ رہی ہے کہ میں نے اس کو گھر لے کر دینے کا وعدہ کیا تھا حالانکہ کاسابلانکا موروکو میں گھر خریدنے کیلئے میں نے اسے بڑی رقم دی تھی۔انہوں نے مزید بتایا نورا فتیحی قانون سے بھاگنے کیلئے جھوٹی کہانیاں بنا رہی ہے۔ چندر شیکھر کے مطابق اس کے تمام دعوؤں کے ثبوت چیٹس اور اسکرین شاٹس کی شکل میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پاس موجود ہیں۔

Categories
شوبز

کنگنا رناوت نے اپنی تمام جائیداد گروی کیوں رکھوا دی ؟ وجہ جانیئے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ کی تکمیل کیلئے اپنے تمام اثاثے گروی رکھوا دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ اور تمام اخراجات کو پورا کرنے

کیلئے اپنے تمام اثاثے اور جائیداد گروی رکھوا دی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی 500 روپے لے کر آئیں تھیں اور اگر اس فلم کے بعد وہ پوری طرح برباد بھی ہوگئیں تو خود کو دوبارہ کھڑا کرنے کی ہمت اور حوصلہ رکھتی ہیں۔ کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ وہ جس کام کی ٹھان لیتی ہیں تو اسے مکمل کر کے ہی رہتی ہیں اداکارہ نے کہا کہ فلم کو مکمل کرنے کیلئے اپنی تمام جائیداد اور اثاثوں کو گروی رکھنے کا فیصلہ ان کے لئے کوئی بڑی بات نہیں۔ اداکارہ اس فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں اس فلم کی کہانی کنگنا نے لکھی ہے جبکہ وہی اس فلم کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں، کنگنا کے مطابق یہ ان کے کیرئیر کی سب سے بڑی فلم ہے جو بنانا ان کا خواب تھا۔ گزشتہ ہفتے فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کیلئے اس فلم کو بنانا کوئی آسان سفر ثابت نہیں ہوا انہیں اس فلم میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ نے بتایا کہ فلم کو مکمل کرنے کے لیے بھارت بھر کا شیڈول بنایا گیا تھا جہاں شوٹنگ ہونی تھی اور اس میں آسام بھی شامل تھا۔ یاد رہے کہ اندرا گاندھی کی زندگی پر بنی بائیوپک ’ایمرجنسی‘ 20 اکتوبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی فلم میں ماہیما چوہدری بھی سالوں بعد اسکرین پر نظر آئیں گی۔

Categories
شوبز

راکھی ساونت نے نماز پڑھنی شروع کر دی ؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ انہوں نے کلمہ پڑھا اور نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے۔ سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔ بھارتی صحافی سے

گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ’میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا‘۔ اس سے قبل میڈیا گفتگو میں راکھی ساونت نے بتایا تھا کہ وہ شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے جائیں گی۔ یاد رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے دوسری شادی کرلی ہے جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے نام بھی فاطمہ رکھ لیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

Categories
شوبز

رنبیر کپور نے مداح کا فون کیوں پھینکا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرنے والے مداح کا فون پھینک دیا۔ سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ویڈیو میں رنبیر کو آن کیمرہ اپنے ایک
مداح کا فون پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور کا مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے تاہم وہ تصویر لینے میں ناکام ہوجاتا ہے جب وہ دوسری مرتبہ بھی تصویر نہیں بنا پاتا تو رنبیر طیش میں آکر اس کا موبائل فون پھینک دیتے ہیں اور اسے غصے میں گھورتے نظر آتے ہیں۔ رنبیر کپور نے آن کیمرہ مداح کے ساتھ بدسلوکی کی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار نے اپنے مداح کے ساتھ برا سلوک کیا جس پر انہیں معافی مانگنی چاہیے۔ یاد رہے کہ رنبیر جلد اپنی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں پہلی مرتبہ شردھا کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

Categories
شوبز

نورا فتحی نے مردوں سے متعلق خطر ناک علامات بتادیں

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف ڈانسر نورا فتحی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مردوں سےمحسوس ہونےوالی خطرناک علامات کا بتا دیا۔ نورا فتحی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مردوں کے حوالے سے خطرے کی علامات بتاتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ “بریک اپ کے بعد کوئی بھی لڑکا کس حد تک کسی لڑکی کو نقصان پہنچا سکتا ہے”۔انہوں نے بتایا کہ

“سب سے بڑی خطرے کی علامات بار بار غائب ہوجانا ہے، جیسے وہ چند دن آپ سے بات کرے گا اور پھر کچھ دنوں کے لئے غائب ہوجائے گا اور پھر جب دل کرے گا پھر آجائے گا,اس کے علاوہ ایک سے زائد لڑکیوں سے ایک ہی وقت میں بات کرے گا”۔ میزبان کے ایک سوال کے جواب میں نورا فتحی نے بتایا کہ “جب کسی کا بریک اپ ہوتا ہے تو اس لڑکی کے راز دوسروں کو بتانا اس لڑکی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاسکتا ہے”۔

Categories
شوبز

فلم “منا بھائی ایم بی بی ایس” کے منا اور سرکٹ ایک ساتھ جیل میں قید

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم “منا بھائی ایم بی بی ایس ” کی مشہور جوڑی سنجے دت اور ارشد وارثی بہت جلد ایک ساتھ نئے پروجیکٹ میں نظر آئیں گے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ادا کارہ سنجے دت نے اپنے آفیشل آکاونٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئےاپنی فلم کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا۔

فلم کے پہلے پوسٹر میں ارشد وارثی اور سنجے دت قیدی کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، جو کہ ایک جیل میں قیدی ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں سنجے نے لکھا کہ “ہمارا انتظار آپ سے زیادہ ہو چکا ہے لیکن انتظار آخرکار ختم ہو گیا، اپنے بھائی ارشد وارثی کے ساتھ ایک اور دلچسپ فلم کے لیے آ رہا ہوں. آپ کو دکھانے کا انتظار نہیں کر سکتا، دیکھتے رہیں!”۔ سنجے دت کی نئی فلم کا نام تاحال نہیں رکھا گیا، تاہم میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا جارہا ہے کہ” یہ کامیڈی سے بھرپور فلم ہوگی”. جس کی ہدایتکاری سدھانت ساکد نے کی جبکہ فلم کو پروڈیوس خود سنجے دت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم ” منا بھائی ایم بی بی ایس” کے منا بھائی اور سرکٹ کی اس جوڑی نے مختلف فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں “انتھونی کون تھا ” اور منا بھائی کا سیکوئل اور “لگے رہو منا بھائی” شامل ہیں۔

Categories
شوبز

جسٹن بیبر نے اپنے گانوں کے حقوق کتنے میں فروخت کئے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) معروف پاپ گلوکار جسٹن بییر نے اپنے گانوں کے حقوق فروخت کر دیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق میوزک پبلشنگ اور ریکارڈنگ کمپنی ہپگنوسس نے خریدے ہیں۔ اس معاہدے کو امریکی میوزک انڈسٹری کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے جوکہ

200 ملین ڈالرز یعنی 20 کروڑ ڈالرز میں طے ہوئی ہے۔ جسٹن بیبر کے مشہور ترین گانے ’بے بی‘ اور ’سوری‘ سمیت دیگر گانوں کے حقوق فروخت کیے گئے ہیں ان گانوں نے دنیا بھر میں موجود جسٹن بیبر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق خریدنے والی کمپنی ہپگنوسس کا کہنا ہے اس کی زیادہ دلچسپی بیبر کے 290 گانوں میں ہے جبکہ ڈیل میں ایسے گانے شامل ہیں جو 31 دسمبر 2021 سے قبل ریلیز ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹن ٹیمبرلیک اور مشہور وکا وکا اسٹار شکیرا نے بھی اپنی موسیقی مذکورہ کمپنی کو بیچ دیئے تھے۔