Categories
پاکستان

فرح خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی پر مبینہ الزامات!!! عثمان بزدار میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کی قریبی ساتھی فرح خان پر تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبد العلیم خان کے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ علیم خان، چوہدری سرور اور دیگر

اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں میں فرح خان کے اثرو رسوخ کا دعویٰ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ فرح خان اس عمل میں بھاری رقم لیتی تھیں۔وفاقی میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد فرح خان 3 اپریل کی صبح دبئی روانہ ہو گئی تھیں۔

Categories
پاکستان

مراسلے سے پہلے فون پر دھمکیاں!!! شاہ محمود قریشی کو فون کہاں سے آیا اور کیا کہا گیا؟ اہم انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ دھمکی آمیز مراسلے سے پہلے ایک ٹیلی فون بھی آیا تھا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک ملک سےدورہ روس نہ کرنے کیلئے کال آئی تھی کہا گیا کہ عمران خان کو کہیں روس

کا دورہ نہ کریں امریکی مشیر قومی سلامتی نے پاکستانی ہم منصب کو کال کی تھی امریکا کو سمجھایا عمران خان دورےسےیوکرین کاتعلق نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے دورہ روس میں عسکری قیادت کی مشاورت تھی عسکری قیادت کی رضامندی سے ہی عمران خان روس گئے ہمارےاندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی گئی ہےعدم اعتماد ابھی پیش ہی نہیں ہوئی تھیں انہیں کیسےمعلوم تھا یہ بھی کہاگیاکہ آئندہ حکومت پرنئےتعلقات منحصر ہوں گے اس کامطلب عدم اعتمادکی تمام پلاننگ کااس ملک کوپتہ تھا۔انہوں نے کہا کہ مراسلہ حقیقت پرمبنی ہےجعلی نہیں جو غیرذمہ دارانہ گفتگو کر رہے ہیں وہ مناسب نہیں وزارت خارجہ کے لوگ من گھڑت کام نہیں کریں گے ہمارےسفیر پر بھی من گھڑت الزامات لگائےجا رہے ہیں سفیر کو فی الفور برسلز بھیجنےکی بات انتہائی نامناسب ہے سفیر کو برسلز بھیجنا معمول کا تبادلہ تھا معاملے سے جوڑنا درست نہیں۔

Categories
پاکستان

صحافی نے فرح خان سے متعلق ایسا کون سا سوال پوچھ لیا جس پرفواد چوہدری آپے سے باہر ہوگئے ؟َ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے صحافی کو کرائے کا ٹٹو کہنے پر صحافیوں کا شدید احتجاج ،معافی مانگنے کا مطالبہ ۔پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر ،علی محمد ،فواد چوہدری اور شہباز گل پریس کانفرنس کررہے تھے

اسدوران صحافی نے سوال پوچھا کہ فرخ خان کے بارے میں کرپشن کی خبریں آرہی ہے ،وہ خاندان ،شوہر سمیت ملک سے فرار ہوگئی ہیں ،اس حوالے سے تحریک انصاف کا کیا موقف ہے جس پر فواد چوہدری نےجواب دینے کے بجائے آپے سے باہر ہوگئے اور کہا کہ کہا تم تو کرائے کے ٹٹو ہو۔سوال کے جواب میں صحافی کو ہی کہہ دیا کہ آپ تو کرائے کے ٹٹو ہیں، مجھے پتہ ہے آپ کو کہاں سے پیسے ملتے ہیں، فواد چوہدری نے گالیاں بھی دیں۔سوال کا جواب نہ دینے اور صحافی پر الزامات اور گالم گلوچ پر پریس کانفرس کی کوریج کے لئے آئے تمام صحافی مشتعل ہوگئے اور انہوں ںے فواد چوہدری سے معافی کا مطالبہ شروع کردیا۔ تاہم فواد چوہدری نے کہا کہ میں کیوں اور کس سے معافی مانگوں۔ یہ کہتے ہوئے فواد چوہدری نے اپنی بات شروع کردی تاہم صحافی ان کی بات سننے کو تیار نہ تھے اور انہوں نے نعرے بازی شروع کردی۔معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے صحافیوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ آپ سب فواد چوہدری کا بائیکاٹ کررہے ہیں اسد عمر تو بات کرسکتے ہیں۔ تاہم اسی دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اسد عمر کیوں بات کریں گے، میں نے کون سا جھوٹ بولا ہے، میں بات کروں گا اور سب سنیں گے۔ جس پر صحافیوں نے دائس پر پڑے تمام مائیک نیچے گرا دیئے اور کہا کہ جب تک آپ صحافی پر الزامات کی معافی نہیں مانگتے آپ بات نہیں کرسکتے۔ جس کے بعد تحریک انصاف کے تمام رہنما پریس کانفرنس چھوڑ کرچلے گئے۔

Categories
پاکستان

ڈیڑھ کروڑ کا بیگ، پاؤں میں لاکھوں کا جوتا اور۔۔۔ فرح خان کی ایک اور تصویر منظر عام پر ، سوشل میڈیا پر ہلچل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چل پڑی ہے جس میں ان کیخلاف طرح طرح کے سنگین الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر فرح خان کی ایک چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم اس کے بارے میں یہ کنفرم نہیں ہو سکا کہ تصویر نئی ہے یا پرانی ؟ اس تصویر

میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس ، قدموں میں رکھا ہوا بیگ اور پیلے رنگ کی جوتی پہنی ہوئی ہے صارفین نے ان کی چپل اور بیگ کی جانب توجہ مرکوز کروائی ، سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے یہ بیگ معروف برینڈ ’’ہرمزکیلی‘‘ کا ہے اور کی پاکستان میں مالیت تقریباً ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے بھی زائد بنتی ہے جبکہ فرح خان نے جو پیلے رنگ کی چپل پہن رکھی ہے توہ بھی کچھ کم نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔ شمع جنجوعہ نامی صارف کاکہنا ہے کہ پنکی پیرنی کی دوست فرح گوگی کی اربوں رشوت ہتھیانے کے بعد عیاشیاں۔ جبکہ ایک اور صارف نورالھديٰ شاہ نے کہا ہے کہ “عظمیٰ” کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ “فرح” نہیں ہے،ورنہ “فرح” اور “عظمیٰ” میں کیا فرق رہ جائے گا!؟بس اتنا جتنا “فرح” اور “بشریٰ” میں ہے!؟خدا کرے “عظمیٰ” مہنگے پرس پر ملک کو قربان نہ کردے!دوسری جانب علیم خان نے پی ٹی آئی سے غداری کی تو افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں 3، 3 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز لگائے جارہے تھے، ٹھیکے اورٹرانسفر پوسٹنگ پیسوں کے بغیر نہیں ہوتی تھی ،فرح کا کیا کردار تھا، اس کے پیسے کہاں جاتے تھے ، پنجاب کے تین چار بیورو کریٹس کو پکڑ لیا جائے سب کچھ سامنے آ جائے گا، میری اطلاعات کے مطابق فرح بی بی اور اس کا شوہر سب کچھ سمیٹ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ5 سیٹوں کے لیے سمجھوتے کرنے تھے تو تحریک کیوں چلائی؟ کیا نیا پاکستان چوہدری پرویزالٰہی بنائیں گے،

پھر 26سال جدوجہد کرنے کی کیا ضرور ت تھی،پرویز الٰہی تو چالیس سال سے سیاست میں ہیں پھران کے ساتھ ہی شامل ہو جاتے ۔ انہوںنے کہا کہ جو آپ کے ساتھ ہے وہ محب وطن،جوآپ کے خلاف ہووہ غدار؟ عمران خان جتنا میں آپ کو جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا،نئے پاکستان بنانے کے سارے لبادے کھولوں گا،۔کہتے ہیں میں امریکی سفیر سے ملا ،میں توآپ کے گھر بھی امریکی سفیر سے ملا تھا ،اوربھی بہت سے ممالک کے سفیروں سے ملا ہوں ، آپ سفیروں کوبھی غدارکہہ دیں ، کیا آپ سفیروں سے نہیں ملتے رہے ۔، عمران خان خدا کا خوف کریں اس ملک پر رحم کریں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ میچ ہارتا دیکھ کر وکٹیں اٹھا کربھاگ جائیں۔ انہوںنے کہا کہ عثمان بزدار کے بارے میں آپ کو لکھے تمام میسجز موجود ہیں، آپ کے جو جوابات ہوتے تھے وہ بھی موجود ہیں ،شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں، میں صرف چپ ہوں ،بزدار کی محبت میں عمران خان نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا، واضح کرتا ہوں کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے ، ووٹ دینے کے دو تین روز بعد مستعفی ہو جائوں گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں مونس الٰہی پانچ سے چھ کروڑ کی بولیاں لگا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے جو مستقبل اللہ کو منظورہو گا وہی ہوگا ، میں نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج جو عمران کے ترجمان بنے ہوئے ہیں قوم نے کبھی ان کو نہیں دیکھا تھا ۔یہ کہا گیا کہ میری پسند اورنا پسند کی وجہ سے وسطی پنجاب میں شکست ہوئی ،یہ بتائیں حماد اظہر کیسے جیت گیا ،ساتھ کے حلقے والا رکن قومی اسمبلی کا امیدوار کیوں ہار گیا ، آپ کی مقبولیت کو ووٹ پڑنے تھے یا علیم خان کی مقبولیت کو ووٹ پڑے

Categories
پاکستان

عظمی بخاری سمیت اپوزیشن کے 18 ارکان اسمبلی کو جھٹکا

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حناءپرویز بٹ اور عظمی بخاری سمیت اپوزیشن کے 18 افراد کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر اپوزیشن کے 18 افراد کی رکنیت معطل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا

ہے کہ ہنگامہ آرائی میں رانا مشہود احمد، خواجہ سلمان رفیق، طاہر خلیل سندھو، عظمیٰ بخاری، حنا پرویز بٹ، عنیزہ فاطمہ اور دیگر ارکان کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر گزشتہ روز سپیشل سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جو آج شام اپنی رپورٹ سپیکر کو پیش کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والے ارکان کو معطل کرنے کی سفارش کر سکتی ہے جس پر عملدرآمد کی صورت میں کئی ارکان اسمبلی کو اپنی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

Categories
پاکستان

فرح بی بی نے بہت رشوت لی!!! فرح بی بی پیسے کِسے پہنچاتی تھی؟عبد العلیم خان نے ایک اور انکشاف کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی علیم خان نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے لیے مجھ سے آدھی قربانی بھی کسی نے دی ہوتو اس کا نام بتائیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ بہت ساری ایسی باتیں تھی جو میں چاہتا تھا کہ قوم کے سامنے رکھوں اور لوگوں تک کچھ حقائق

پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حقائق جن کا شاید لوگوں کو احساس نہیں ہے، 2010 سے میں عمران خان کا ساتھ دینا شروع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر 2011 کا جلسہ آیا تو عمران خان اور میاں محمودالرشید میرے پاس تشریف لائے اور کہا کہ یہ جلسہ آپ نے آرگنائز کرنا ہے اور اس کے بعد 2018 تک شاید ہی کوئی ایسا ایونٹ، جلوس، ریلی اور احتجاج نہیں جس کی انتظامی ذمہ داری میری یا میری ٹیم کی نہ رہی ہو۔ علیم خان نے کہا کہ تمام ایونٹس میں کوشش کی کہ تحریک انصاف پر کبھی کوئی بوجھ نہ پڑے، اپنے وسائل سے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ان کو اٹھایا، اس میں جہانگیر ترین اور میرے ذاتی دوستوں نے بہت مدد کی۔انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹر یاسمین راشد کا الیکشن آیا تو ہم نے فنڈ ریزنگ کی تو اس میں جہانگیرترین، میں اور میاں خالد محمود نے اس میں حصہ ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2018 تک جتنے جلسے اور جلوس ہوئے ان میں ایک نئے پاکستان کے لیے عمران خان کا ساتھ دیا، ایک ایسا پاکستان جس میں ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل نظر آتا تھا۔علیم خان نے کہا کہ ہم واقعی سمجھتے تھے کہ اگر پاکستان کو آگے بڑھانا ہے تو اس میں ایک ایسا پاکستان چاہیے جس میں لوگوں کا مستقبل محفوظ ہوں اور ہمارے بچے ایک خوب صورت پاکستان میں رہیں اور اس کے لیے ہم نے اپنا حصہ ڈالا، عمران خان یا کسی پر احسان نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا بھی اتنا بھی ملک ہے جتنا کسی اور کا ہے اور میں اپنے

ملک کی ترقی کے لیے حصہ ڈالا ہے اور میں جس حد تک جاسکا گیا، میرا کاروبار تھا اور لاہور شہر میں حکومت کے خلاف کھڑا ہونا کوئی آسان نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اندر ایک جذبہ تھا کہ میں نے اپنے ملک کے لیے کچھ کرنا ہے، جس نے مجھے سب کچھ دیا ہے، مجھے شہرت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنا ہوا تو میں 126 دن وہاں رہا، ایک،ایک دن کیسے رہا، صفائی، کھانا اور پانی پہنچانے کی ذمہ داری خود ادا کرتا رہا ہوں۔علیم خان نے کہا کہ آج لوگ کہتے ہیں کہ علیم خان نے پی ٹی آئی کے ساتھ غداری کی ہے، میں پوچھتا چاہتا ہوں کہ جتنا اس پی ٹی آئی اور عمران خان کا ساتھ علیم خان نے دیا ہے، کوئی میرے سے آدھی قربانی دینے والا آیا تو میرے سامنے لے کر آؤ۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب! میں آپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر پوری تحریک انصاف میں کسی نے علیم خان سے آدھی بھی قربانی دی ہے تو اس کا نام لے کر دکھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ25 جولائی 2018 کو صوبائی اور قومی اسمبلی کے لیے انتخاب لڑا اور صوبائی نشست پر کامیاب ہوا، 26 جولائی کو رزلٹ کا اعلان ہوا اور 28 جولائی کو مجھے نیب سے پہلا نوٹس موصول ہوا،31 جولائی کو دوسرا، 3 اور 7 اگست کو بالترتیب تیسرا اور چوتھا نوٹس ملا۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو رکن صوبائی اسمبلی بننے کے بعد میں نے ایسا کون سا کارنامہ کیا تھا کہ آپ نے مجھے 10 دنوں میں 4 دفعہ نیب کے دفتر بلایا۔ان کا

کہنا تھا کہ میں 2007 سے لے کر 2018 کونسلر، ناظم اور نہ ہی رکن صوبائی اسمبلی تھا اور نہ وزیر تھا، تو میری ایسی کون غلطی تھی جو کہ آپ کو میرے ایم پی اے بننے کے بعد ایک دم یاد آئی کہ مجھے اگلے 15 دن میں 4 بار نیب کے دفتر میں بلایا۔وزیراعظم عمران کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ خان صاحب میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ دوسروں کو غداری کے تمغے دیتے تھے، اگر آپ نے عثمان بزدار کو بنانا تھا تو مجھے نیب کے پاس بلانے کی کیا ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ آپ مجھے اپنے بلاتے اور کہتے علیم خان میں آپ کو نہیں لگانا چاہتا، تحریک انصاف کے کارکن مجھے جواب دیں کہ مجھے 4 بار نیب میں کیوں بلایا گیا جبکہ 26 جولائی سے پہلے میں نے نیب کا دفتر بھی نہیں دیکھا تھا اور کوئی نوٹس بھی نہیں ملاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں چوتھی بار ڈی جی کے کمرے میں بیٹھا ہوا تھا تو ٹی وی پر آرہا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا، میں نے ڈی جی سے کہا کہ اب تو میری جان چھوڑ دے، جس نے وزیراعلیٰ بننا تھا وہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حقائق عوام سنیں، یہ سچائی اور نئے پاکستان کے لبادے اوڑھے ہوئے ہیں، میں سارے کھولوں گا، سب بتاؤں گا اصل کیا ہے، جب آخری دفعہ دفتر میں پڑھتے ہیں تو ڈی جی بھی آگے سے ہنسنے لگتے ہیں، اس کے بعد 6 مہینے تک کوئی پیشی نہیں ہوئی۔علیم خان کا کہنا تھا کہ 6 مہینے بعد عثمان بزدار

کے لیے آگیا کہ انہیں تبدیل کیا جارہا ہے، جیسے ہی ٹی وی پر ٹکر چلتا تھا مجھے نوٹس آگیا، میں فروری میں نیب کے دفتر پہنچا تو انہوں میں مجھے وہیں بٹھا لیا اور 100 دنوں تک جیل میں رہا۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں نے ان 6 مہینوں میں جو کرپشن کی تھی وہ قوم کے سامنے لے کر آئیں، جس کی بنیاد پر مجھے جیل میں ڈالا گیا، اگر میرے خلاف اتنے ثبوت تھے تو آج تک میرے خلاف ریفرنس کیوں نہیں بنا۔ان کا کہنا تھا کہ کیوں میں تفتیش کی بنیاد پر جیل چلاگیا اور آج بھی جیل سے باہر آنے کے باوجود تفتیش ہی چل رہی ہے، میرے خلاف آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں، سامنے لائیں، قوم کو بتائیں کہ علیم خان نے یہ کرپشن کی، وزیر بنا تو کون سی رشوتیں اور پیسے کھائے ہیں قوم کے سامنے لائیں۔وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ اگر آپ سچے ہیں تو میرے سامنے آئیں اور بیٹھ کر قوم کا مقابلہ کریں اور میں بھی مقابلہ کرتا ہوں، قوم کے سامنے وعدہ کرتا ہوں اگر میں جھوٹا ہوا تو قوم کے سامنے خود کو گولی ماروں گا، نہیں تو عمران خان ہمت کرے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان باہر نکلیں اور میرے سامنے مقابلہ کرو، بات نئے پاکستان کی کرتے ہو، یہاں آپ نے بزدار لگایا تھا تو کیا میں نے نہیں بتایا کہ بزدار کیا کر رہا ہے۔علیم خان نے کہا کہ یہاں 3،3 کروڑ میں ڈی سی لگتے تھے، میں نے بتایا تھا کہ یہاں کمشنر لگانے کے الگ

ریٹ ہیں، ایس پی لگانے کا الگ ریٹ ہے، جب تک سی ایم سیکریٹری میں پیسے نہ دیے جائیں اس وقت تک کوئی تبادلہ نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ کیا آپ کو یہ سب نہیں پتہ، کیا ایجنسیاں آپ کو یہ رپورٹیں نہیں دے رہی تھیں، یہاں فرح کا کیا کردار تھا، پیسے کہاں جاتے تھے، قوم کو کیوں نہیں بتا رہے ہیں اور قوم کو دھوکا کیوں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183 اراکین ہیں اور آج آپ نے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا اور ان میں سے کوئی ایک کارکن اور ایک شخص نظر نہیں آیا اور پرویز الہیٰ سے صرف 5 ووٹ لینے کے لیے ان کو چنا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرویز الہٰی جس کو آپ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے، یہ آپ کا نیا پاکستان ہے اور اس کی بنیاد آپ نے رکھی ہے، جس کو آپ کو سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے، آج اپنی جماعت کے سارے 183 ووٹ اس کو ڈالنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے غدار ہیں تو کیا پرویز الہٰی کو ووٹ ڈالنا ہم غدار ہیں، اگر پرویز الہٰی کو ووٹ ڈالنا تھا تو پھر 26 سال کی تحریک کی ضرورت کیا تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چوہدر شجاعت حسین کو سلام پیش کرتا ہوں، جن کا بیٹے اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہوا، پھر ان کو بھی غدار کہیں۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ آج یہاں مونس الہٰی نے بازار لگایا ہوا ہے، جس میں

5،5 او ر6،6 کروڑ کی بولیاں لگائی جارہی ہیں، کم ازکم 50 افراد ہیں جن کو پیش کش ہوئی ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ مجھے آپ پر افسوس ہو رہا ہے اور ان لوگوں پر بھی افسوس ہورہا ہے جن کو اصلیت کا پتہ ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی نئے پاکستان کے جذبے کے ساتھ پی ٹی آئی میں آئے تھے، 2010 سے 2018 تک یہاں مشکل وقت گزارا ہے، سب سے زیادہ نشانہ علیم خان تھا۔انہوں نے کہا کہ آج آپ کے پاس اکثریت نہیں ہے تو کہہ رہے ہیں بین الاقوامی سازش ہورہی ہے، میری تصویر لگا کر کہہ رہے ہیں یہ امریکی سفیر سے مل رہا ہے، میں تو امریکی سفیر سے آپ کے گھر میں ملاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ بھی امریکی سفیر کو ملے تو کیا آپ بھی غدار تھے، میں تو کوریا، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے سفیروں سے بھی ملتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ اپوزیشن میں تھے تو کیا آپ امریکی سفیر سے نہیں ملتے تھے، یہ نہیں ہوسکتا کہ کرکٹ میچ اس وقت تک ہو جب آپ جیت رہے ہوں اور جب آپ کی پسند نہ ہو تو وکٹیں اٹھا کر بھاگ جائیں گے۔علیم خان نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے لیے ووٹ دینے کے حوالے سے کہا کہ جس دن میں ووٹ دوں گا اس کے بعد استعفیٰ دوں گا، مجھے کسی سیٹ کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب میں نے عثمان بزدار کے بارے میں جو پیغامات بھیجے ہیں وہ سب موجود ہیں اور آپ نے جو جواب دیے ہیں وہ قوم کے سامنے رکھوں گا۔وزیراعظم کو

مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو ایک ایک کرپشن بتائی ہوئی ہے، پوری قوم کے سامنے آئیں گے، شیشے کے گھروں میں بیٹھ کر دوسروں پر مت پتھر مارو۔انہوں نے کہا کہ جتنا علیم خان آپ کو جانتا ہے، اتنا کوئی نہیں جانتا ہے، آپ کے بارے میں جتنی معلومات ہیں کسی کو نہیں ہیں لیکن چپ ہوں کیونکہ کسی کے ساتھ چلیں تو کچھ لحاظ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی بیٹیوں کے خلاف آپ نے پرچے کرادئیے، وہ جہانگیر ترین جو آپ کے لیے دن رات محنت کرتا تھا، مروت کوئی چیز ہے۔غداری کے الزام پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آپ مجھے ٹیگ کر رہے ہیں میں غدار ہوں، جو آپ کے ساتھ ہیں وہ محب وطن اور جو آپ کے خلاف ہوں وہ غدار ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں اور لباد اوڑھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے صرف اس لیے جیل میں بھیج دیں کہ میں بزدار کے خلاف ہوں، آپ کو وہ لوگ چاہیئں، جن کی نہ کوئی عقل ہو اور نہ کوئی سمجھ ہو اور وہ کرپٹ بے ایمان ہوں تاکہ وہ آپ کے نیچے لگے رہیں اور آپ کے سامنے کچھ نہ بول سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں قوم کے سامنے بولوں اور سچ بولوں، اگر کسی میں ہمت ہے تو آکر سامنا کرے۔ علیم خان نے کہا کہ میں بڑی وفا، بڑی محنت اور وسائل کے ساتھ اپنی ذات

کو پیچھے رکھتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دیا، جو محنت کی وہ صرف ایک امید کے لیے تھی کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ عمران خان کی شکل میں نیا پاکستان بنے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا یہ دکھ ہے کہ میں نے جس شخص کے لیے اپنی زندگی کے 10 سال لگائے وہ اس قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہے، اللہ سب دکھائے گا جو کسی کے اندر پوشیدہ ہے، جو ہے چھپ نہیں سکتا، جو اصلیت ہے وہ ساری قوم دیکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جو 4 بیوروکریٹ رہے ہیں، جس دن ان کو پکڑیں گے تو ساری قوم دیکھ لے گی اور پتہ چلے گا کہ کس نے کیا کیا ہے، سارا سچ پتا لگ جائے گا اور سارے کرتوت سامنے آئیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے گھروالوں کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، فرح نے یہاں بہت رشوت لی ہے، وہ ٹھیکے، ٹرانسفر، پوسٹنگ میں موجود تھیں اور میرے خیال میں وہ پاکستان سے باہر نکل چکی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ فرح خان اور ان کے شوہر باہر جا چکے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ جتنی بھی چیزیں تھیں وہ سب سمیٹ کر جا چکی ہیں، وہ کس کو بچاتی رہی ہیں اور کتنا مال جاتا رہا ہے یہ آئندہ تفتیش ہوگی تو سب پتہ چل جائے گا۔علیم خان نے کہا کہ وہ سارے بیوروکریٹ یہی پر موجود ہیں اور جو پیسے لیتے رہے ہیں وہ سب عوام کے سامنے آئے گا اور قوم اصلی چہرہ دیکھ لے گی۔

Categories
پاکستان

عبدالعلیم خان کی مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی!!! منحرف رہنما کیا گفتگو کر رہے ہیں؟

لاہور(نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی وزیر اعظم عمران خان پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی۔ مبینہ آڈیو کال میں عبدالعلیم خان کو وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگاتے سنا جاسکتا ہے، عبدالعلیم خان نے آڈیو میں کہا ہے کہ ’جتنی محنت میں نے پی ٹی آئی کے لیے کی کسی نے نہیں کی، عمران خان کو باہر سے بیٹھ کر دیکھنا، ٹی

وی پر دیکھنا یا ان کی باتیں سننا بہت اچھا لگتا ہے، باتیں تو اور بھی بہت سے لوگ اچھی اچھی کرتے ہیں لیکن جب عمل کی بات آتی ہےتو فرح بی بی کے ذریعے پنجاب میں جو رشوت دی گئی اور ان کی بیگم کو جو ملک ریاض سے جو سیٹ دیئے گئے وہ کیوں دیئے گئے‘ ؟۔آڈیو میں عبدالعلیم خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’توشہ خانہ کی گھڑیوں کو بیچ کر جو پیسے عمران خان کی اہلیہ نے وصول کیے وہ اس کی تفصیلات کیوں نہیں بتاتے؟ اتنے ایماندار ہیں تو اپنی باتیں بتائیں؟ عثمان بزدار نے جو پیسے وصول کیے وہ کس کے پاس گئے ، فرح کون تھی‘؟مبینہ آڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان جو دکھتے ہیں اور جو وہ درحقیقت ہیں نہیں دونوں بہت مختلف ہیں اور جو لبادہ انہوں نے اوڑھا ہوا ہے انشاء اللہ اللہ جلد انہیں دنیا کے سامنے لے کر آئے گا‘۔

Categories
پاکستان

حکومت کی تبدیلی !!! پاکستان کو قرضہ ملے گا یا نہیں ؟آئی ایم ایف نے واضح کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد آئی ایم ایف نے بھی اپنا پلان بتادیا ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق نئی حکومت بننے کے بعد قرض پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی،

نئی حکومت سے معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی جائے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کا پاکستان کے لیے اپنا قرض پروگرام معطل کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، مجوزہ نئی حکومت کےساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

Categories
پاکستان

یہ کام میرے والد کا نہیں !!! اعتزاز احسن کی صاحبزادی میدان میں آگئیں، پاکستانیوں کو بڑی حقیقت بتا دی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کی صاحبزادی ثمن احسن نے ٹوئٹر پر والد کے خلاف پھیلی غلط فہمی دور کردی۔ٹوئٹر پر اعتزاز احسن کے نام اور تصویر سے منسوب کیے جانے والے گمراہ گُن ٹوئٹس پر ثمن احسن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ برس جنوری میں والد کے اصلی اکاؤنٹ سے کیا گیا ٹوئٹ شیئر

کیا۔اور لکھا کہ ’یہ میرے والد اعتزاز احسن کا واحد حقیقی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، لیکن وہ اسے کبھی استعمال نہیں کرتے، ان کے نام سے ٹوئٹ کرنے والے دیگر تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔‘

Categories
پاکستان

کیا کچھ ہونے والا ہے؟ وزیر اعظم نے اہم شخصیت کو بنی گالہ طلب کر لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے سیکریٹری خارجہ کو بنی گالہ میں طلب کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری خارجہ معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو تفصیلات سے آ گاہ کریں گے ، ملاقات میں سفارتی کیبلز کے بارے میں بات ہونے جارہی ہے ۔ سیکریٹری خارجہ موصول ہونے والی کچھ نئی

تفصیلات کے بارے میں زیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے ۔یہ ملاقات بنی گالہ میں ہو گی ۔

Categories
پاکستان

کتنے فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کر دیا ،تازہ سروے کا نتیجہ آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کتنے فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کر دیا ،تازہ سروے کا نتیجہ آگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 64 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کردیا۔گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔گیل پاکستان کے مطابق یہ

سروے 3سے 4 اپریل کے درمیان کیا گیا جس کے مطابق 64 فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرنے کے پیچھے مہنگائی کو اہم وجہ قرار دیا۔سروے میں شامل افراد نے حکومت ہٹانے کےلیے اپوزیشن کی کوششوں کی اہم وجہ مہنگائی اور عوام کو ریلیف نہ دینا قرار دیا۔سروے میں بتایا گیا ہےکہ 36 فیصد افراد نے حکومت گرنے کے پیچھے امریکی سازش کو قرار دیا۔

Categories
پاکستان

7روز لاپتا ہونے والی 14 سالہ لڑکی مل گئی، گھر سے کس خوف سے فرار ہوئی؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گلزار ہجری سے 7 روز قبل لاپتہ ہونے والی 14سالہ لڑکی سولجر بازار کے علاقے سے مل گئی۔لڑکی جس خاتون کے گھر پر کام کرتی تھی اس کا سسر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا جس پر وہ وہاں سے فرار ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق گلزار ہجری سے 7روز قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی

طاہرہ سولجر بازار کے علاقے سے ملی ہے۔لڑکی سولجر بازار میں زلیخا نامی خاتون کے گھر سے ملی ہے جنہوں نے لڑکی کو پناہ دی تھی۔طاہرہ گلزار ہجری میں ماہم نامی خاتون کے گھر میں کام کرتی تھی اور اس کا کہنا ہے کہ ’میڈم ماہم کا سسر مجھ سے زیادتی کرتا تھا، تنگ آکر فرار ہوئی اور سولجر بازار میں زلیخا نامی خاتون کے گھر میں پناہ لی۔‘پولیس کے مطابق زلیخا ہی نے انہیں اطلاع دی جس پر لڑکی کو تحویل میں لے لیا گیا۔لڑکی کی گمشدگی کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج ہے، سویرا کی گمشدگی زینب الرٹ پر بھی رپورٹ ہوئی تھی، ضابطے کی کارروائی کے بعد لڑکی کو مبینہ ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور معاملے کی مزید چھان بین کی جارہی ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ