Categories
پاکستان

سردار تنویرالیاس بلا مقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے

مظفرآباد(ویب ڈسیک) تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سردار تنویر الیاس کو بلا مقابلہ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔

وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لئے صرف سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،اپوزیشن کی جانب اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا ، اپوزیشن جماعتیں ایوان میں صرف احتجاج ریکارڈ کرانے آئیں جس کےبعد وہ واپس لوٹ گئیں ۔سردار تنویر الیاس آج 3 بجے حلف اٹھائیں گے ۔ خیال رہے کہ 53 کے ایوان میں وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے کسی بھی امیدوار کو 27 ارکان کی حمایت درکار تھی جبکہ تحریک انصاف کی دو اتحادیوں سمیت اسمبلی میں 34 نشستیں موجود ہیں ۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی 14 اپریل کو منصب سےمستعفی ہوئےتھے، وزیراعظم عبد القیوم نیازی کےخلاف وزراء نےتحریک عدم اعتمادجمع کرائی تھی۔

Categories
پاکستان

عمران خان کی کراچی آمد !!!کیا جہاز کا کرایہ فرح گجر نے ادا کیا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز جس نجی طیارے پر کراچی پہنچے اس کے بارے میں سوشل میڈ یا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ بتا یا جا رہا ہے کہ اس چارٹرڈ طیارے کا کرایہ دبئی میں موجود کاروباری شخصیت نے ادا کیا ہے ۔ اب اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ

ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پرائیویٹ جیٹ کے29لاکھ روپے کرائے کی ادائیگی دبئی سے کسی بزنس مین نے کی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ کہوں کہ وہ بزنس مین نہیں بزنس وویمن تھی تو بات غلط نہیں ہوگی اور اس بزنس وویمن کا نام اب پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گجر ملک چھوڑ کر دبئی چلی گئی تھیں ، ان پر الزامات لگائے جا رہے تھے کہ پنجاب کے مختلف ٹھیکوں میں سے وہ کمیشن رکھتی تھیں ۔بلاول بھٹو اور مریم نواز سمیت دیگر رہنما فرح گجر پر کرپشن کے الزامات لگا رہے تھے ۔

Categories
پاکستان

صارف کو تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا! خاتون ِ اول تہمینہ دُرانی نے سر عام آئینہ دکھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) خاتونِ اول تہمینہ درانی نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر پر منفی تبصرے کرنے والے صارف کو کرارا جواب دے دیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق تہمینہ درانی کو بلقیس ایدھی کی وفات کے بعد سے ٹوئٹر پر متحرک دیکھا جارہا ہے، وہ لمحہ بہ لمحہ اپنے جذبات سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔ایسے میں عاصم نامی ایک صارف نے ان کے ایک ٹوئٹ پر

تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ بھی شہباز شریف کی طرح تصویر کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔‘صارف کے اس تبصرے پر تہمینہ درانی نے انتہائی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا اور لکھا کہ ’آپ پہلے مجھے اچھی طرح پہچانیں تاکہ آپ مجھ سے بلاوجہ غلط نفرت نہ کریں عاصم۔‘ٹوئٹر پر ایک لاکھ 57 ہزار فالوورز رکھنے والی تہمینہ درانی نے بعد ازاں ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ ’میں صرف اس وقت بات کرتی ہوں جب مجھے اس فورم پر اپنے چاہنے والوں کو پیغام پہنچانے کی ضرورت ہو۔‘انہوں نے کہا کہ زیادہ تر میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، بلقیس ایدھی کے آخری ایام میں پوری دنیا کے لوگوں کے ساتھ بانٹنا چاہتی تھی۔

Categories
پاکستان

لو مزے پُرانے پاکستان کے!!! حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے فیصلے پر ’ یوٹرن ‘لینے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کمزور معاشی صورتحال اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ناراضی کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت سمجھتی ہے کہ عوام کو سستی مصنوعات کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دینا کوئی قابل

عمل آپشن نہیں ہے جبکہ آئی ایم ایف بھی اس فیصلے سے ناخوش ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے عوام الناس کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اگلے پندرہ دن تک قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔دریں اثنا حکومتی فیصلے پر لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پر لکھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت کو اپنا حالیہ فیصلہ واپس لینا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی جاری رکھنے کا اعلان ایک مشل فیصلہ تھا اور اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو پٹرول پر 21 روپے اور ڈیزل پر 52 روپے فی لیٹر کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ چونکہ آئی ایم ایف بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے اور ان میں 10 روپے لیٹر کمی کرنے پر بھی پچھلی حکومت سے خوش نہیں ہے، اس لیے موجودہ حکومت قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہوگی۔

Categories
پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا ہمارا مؤقف نہیں، ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہیئے، قوم کو امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر نے مزید

کہا کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں لیکن مصلحت کی حد ہوتی ہے، ہاں اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انتخابی نظام میں خامیاں ہیں ، دوبارہ اس کے اندر دھاندلی کے امکانات ہیں تو وقتی طور کے اندر ان اسمبلیوں کا فائدہ اٹھا کے آپ انتخابی اصلاحات کرلیں کچھ اور ایسی اصلاحات جو ناگزیر ہوں تاکہ اس گند کا صفایا ہوسکے کہ ہم گدلے پانی سے تو نکلے تو دوبارہ گدلے پانی میں نہ اتریں بلکہ شفاف پانی میں اتریں تو اس حد تک ہم ابھی بھی اپنے موقف پر اسی طرح قائم ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے ، اقتدار اور پھر اسے لمبا کرنا اور غیر ضروری طور پر لمبا کرنا یہ شائد جمیعت علمائے اسلام کا موقف نہ ہو اور اس پر ہم اپنی رائے رکھیں گے اور ابھی بھی ہماری رائے واضح ہے۔ دوسری طرف ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئی حکومت میں عہدوں کی تقسیم کے حوالے سے اختلافات سامنے آرہے ہیں اور اس سلسلے میں بڑا اختلاف صدر مملکت کے عہدے پر دیکھا جارہا ہے جہاں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں جس کے سبب تاحال نئے صدر کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا اور اسی وجہ سے نئی حکومت کی تشکیل بھی تاخیر کا شکار ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا نام بطور صدر پاکستان تجویز کرچکی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ سمیت پیپلزپارٹی کو مزید وفاقی 9 وزارتیں دینے پر متفق ہیں ، چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بھی پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا تاہم صدر کے عہدے کے لیے نظر ثانی کا کہا گیا ہے تاہم پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری کو صدر بنانے کے لیے پارٹی عہدے داروں کا دباؤ ہے۔

Categories
پاکستان

ایم کیو ایم نے ایک بار عمران خان کا ساتھ دینے کی پیشکش کر دی!! وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی بڑا مطابہ کر دیا

کراچی (نیوزڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان سازش ثابت کردیں تو ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی 14 سیٹیں

چھین کر عمران خان کو اقتدار دیا گیا، عمران خان اگر سمجھتے ہیں کہ سازش ہوئی تو ثابت کر دیں ، ہم سڑکوں اور ایوان میں ان کے ساتھ ہوں گے۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹینکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے تحت دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کاغذ نہ لہرائیں ، ثابت کریں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے، اگرسازش ثابت ہوئی تو سڑکوں ایوانوں میں ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔کل جلسے میں عمران خان کے ساتھیوں نے کہہ دیا کہ آپ لاپتا لوگوں کی بازیابی نہیں چاہتے۔موجودہ حکومت نے لاپتہ لوگوں کی بازیابی کے لیے آخری موقع مانگا ہے جو ان کو دینا چاہئیے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستانی عدالتی کمیشن بنا کر ثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے آپ وزیراعظم بنے جب کہ عدالتی کمیشن کے ذریعے عمران خان کو بھی ثابت کرنا ہو گا کہ ماضی میں وزیراعظم بننے کے لیے بھی کوئی سازش نہیں ہوئی۔قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کراچی سے نشستیں جیتی نہیں چھینی ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے کے بعد کراچی میں ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔وسیم اختر نے کہا کہ ہمارے پاس بھی خبریں ہیں کہ پی ٹی آئی کے کئی لوگ استعفے نہیں دینا چاہتے۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اتحاد کو قائم رکھنا ضروری ہے۔

Categories
پاکستان

نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست!!! اسلام آباد ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری

فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔عدالت نے کہا ہے کہ درخواسگزار 5 ہزار روپے جرمانہ 15 روز میں جمع کروائیں۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کردی گئی تھی جس پر اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آج سماعت کی۔درخواست گزار نے نعیم حیدر نے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہے، پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے اور درخواست پر آج سماعت کرکے نواز شریف کی گرفتاری کا حکم دیا جائے۔ نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر رجسٹرار ہائی کورٹ آفس نے بینچ تشکیل دے دیا اور وکیل کی پیر کو سماعت کی استدعا منظور کرلی۔درخواست میں نواز شریف، سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں نواز شریف کو واپسی پر گرفتار کرنے کی بھی استدعا کی گئی ۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجویز کروانے کا فیصلہ بھی کرلیاگیا ،نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجراء کیلئے درخواستیں تیار ہیں جبکہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے بھی درخواست تیار کر لی گئی ہے اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ساڑھے تین سال قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے منسوخ کرادیا تھا ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کے اجراء کے بعد وطن واپسی ہوگی اور وہ سعودی عرب میں عمرہ ادا کرکے پاکستان واپس آئینگے۔

Categories
پاکستان

عمران خان اور پی ٹی آئی سے کیا تعلق ہے؟ جمائما گولڈ سمتھ کھل کر بول پڑیں

لندن(نیوز ڈیسک )پاکستانی سیاست کی گرما گرمی نے لندن میں مقیم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔جمائمہ نے کہاہے کہ ان کے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جس سے انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے وہ 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمائما نے جب

ٹوئٹر پر اپنے گھر کے باہر احتجاج کی اطلاع دی تو ان کے نام کا ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جب کہ متعدد پاکستانیوں نے اس اقدام کی مذمت کی۔ٹوئٹس پر جمائما بھی بے دھڑک اپنے جوابات دے رہی ہیں ، ان کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ان کا پاکستان کی سیاست، سابق شوہر عمران خان یا ان کی پارٹی تحریکِ انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد بار عمران خان کو کچھ چیزیں بتانے کا کہا جاتا ہے لیکن یہ واضح ہے کہ وہ میرے سابق شوہر ہیں اور ان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں ہے، نا ہی ان کی جماعت پی ٹی آئی پر میرا کوئی اثر ہے۔ایک صارف نے جمائما کو ان کے ماضی میں کیا گیا ٹوئٹ یاد دلایا جس پر انہوں نے پاکستانی سیاست پر تبصرہ کیا تھا، صارف نے جمائما کے لیے منافق کا لفظ استعمال کیا جس پر وہ ردعمل دیے بنا نہ رہ سکیں۔انہوں نے صارف سے سوال کیا کہ کیا ماضی میں سیاسی رائے کا اظہار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مجھے نسل پرستانہ بدسلوکی کا نشانہ بنایا جائے اور کیا میرے گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر شائع کیا جائے؟جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میرے بچے، جنہوں نے کبھی پاکستانی سیاست پر تبصرہ نہیں کیا انہیں بھی نشانہ بنایا جائے؟

Categories
پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 112 تحائف کتنے میں خریدے اور ساتھ لے گئے؟ سینئر صحافی نے اعدادو شمار پیش کر دیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی احمد نورانی نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی حکومت کے دوران ملنے والے 112 تحائف کم قیمت پر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔دوسری جانب روزنامہ جنگ میں عمر چیمہ کی شائع خبر کے مطابق حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، 15 مہنگے تحائف اپنے پاس رکھنے کیلئے عمران خان کو

رقم ادا کرنا پڑی۔ انہوں نے 14 کروڑ روپے مالیت کے تحفوں کے عوض صرف 3 کروڑ 80؍ لاکھ روپے ادا کیے جبکہ دیگر تحائف کوئی رقم ادا کیے بغیر ہی رکھ لیے۔ سب سے مہنگا تحفہ انہیں اُس وقت ملا جب اگست 2018 میں انہوں نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ اس میں ساڑھے 8 کروڑ روپے کی گراف واچ تھی جو انہیں 56 لاکھ روپے سے زائد کی کف لنک، 15 لاکھ روپے کے قلم اور 87؍ لاکھ روپے سے زائد کی انگوٹھی کے ساتھ ملا تھا۔ قیمتوں کا یہ تعین ایولیوشن کمیٹی نے کیا تھا جو عمران خان نے خود ہی تشکیل دی تھی۔ یہ تمام تحائف جن کی مالیت دس کروڑ روپے کے قریب تھی اور عمران خان نے ستمبر 2018ء میں متعین کردہ رقم کا صرف بیس فیصد یعنی 2؍ کروڑ روپے ادا کرکے اپنے پاس رکھ لیے۔وزیراعظم شہباز شریف کا الزام ہے کہ ان تحائف کو بعد میں دبئی میں 155؍ ملین (15؍ کروڑ پچاس لاکھ) روپے میں فروخت کر دیا گیا۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان تحائف کی رقم کس نے ادا کی تھی اور کیا عمران خان نے کیپیٹل گین ٹیکس ادا کیا تھا یا نہیں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق، دنیا کے کسی لیڈر کی طرف سے سرکاری عہدیدار کو ملنے والا تحفہ توشہ خانے میں جمع کر دیا جاتا ہے۔اگر کوئی عہدیدار یہ تحفہ اپنے پاس رکھنا چاہے تو وہ ایک مخصوص رقم ادا کرکے اپنے پاس رکھ سکتا ہے، جو ستمبر 2018ء میں عمران خان کے وقت میں 20 فیصد تھی اور اس طرح انہوں نے مذکورہ بالا تحائف اپنے پاس رکھ لیے۔ قواعد میں دسمبر 2018 میں تبدیلی کی گئی اور یہ فیصدی حصہ بڑھا کر 50؍ فیصد کر دیا گیا جس کی ادائیگی پر ہی

قواعد میں دسمبر 2018 میں تبدیلی کی گئی اور یہ فیصدی حصہ بڑھا کر 50؍ فیصد کر دیا گیا جس کی ادائیگی پر ہی تحائف اپنے پاس رکھے جا سکتے ہیں۔ جو تحائف اپنے پاس نہ رکھنے ہوں انہیں توشہ خانے میں جمع کر دیا جاتا ہے یا پھر ان کی نیلامی ہوتی ہے اور اس طرح نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع ہوتی ہے۔ اتفاق کی بات ہے کہ عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف یہ مقدمہ قائم کرایا تھا کہ انہوں نے توشہ خانے سے مہنگے تحفے اور گاڑیاں اپنے پاس رکھ لیں۔ دیگر تحائف جو عمران خان نے اپنے پاس رکھ لیے ان میں رولیکس واچ، کف لنکس، ایک انگوٹھی ایک ڈبہ جس میں نیکلیس، بریسلیٹ اور کانوں کے جھمکے موجود ہیں اور ان کی مالیت دو کروڑ 35؍ لاکھ روپے بنتی ہے اور ان کی صرف ایک کروڑ 15؍ لاکھ روپے ادائیگی کی گئی حالانکہ جس وقت یہ تحفے اپنے پاس رکھے گئے اس وقت کے قواعد کے مطابق مجموعی رقم کا پچاس فیصد حصہ جمع کرانا تھا۔ دیگر تحائف میں 38؍ لاکھ روپے کی رولیکس گھڑی ہے جو انہوں نے اکتوبر 2018ء میں اپنے پاس رکھ لی اور صرف سات لاکھ 54 ہزار روپے ادا کیے۔ 15؍ لاکھ روپے کی ایک اور رولیکس واچ صرف 2؍ لاکھ 94 ہزار روپے ادا کرکے اپنے پاس رکھ لی۔ دیگر تحائف میں بھی چند رولیکس گھڑیاں، آئی فون اور کچھ دیگر اشیا تھیں جن کی مالیت 17؍ لاکھ 30؍ ہزار روپے تھی اور یہ تمام اشیا صرف تین لاکھ 38؍ ہزار 600؍ روپے ادا کرکے اپنے پاس رکھ لی گئیں۔

Categories
پاکستان

بلاول بھٹو کی زبان پھر پھسل گئی!! اب کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی میں خطاب کے دور ان چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زبان پھسل گئی،تقریر کے دوران تین دفعہ حکومتی اتحاد کو اپوزیشن قراردیدیا۔ پیرراجہ پرویز اشرف کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکبد دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جناب سپیکر! متحدہ اپوزیشن اور باالخصوص پیپلزپارٹی کی طرف سے مبارکباد آپ کو پیش کرتے ہیں۔خطاب

کے دوران بلاول نے کہا کہ پوری اپوزیشن آپ کی طرف دکھ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلقیس ایدی سے متعلق قرارداد پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی زبان ایک مرتبہ پھر پھسل گئی،بلاول نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد لیکر آئی ہے،اس کو ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دیکر پاس کیا جائے۔بعد میں درستگی کرانے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن سے حکومت میں آئے ہیں،عادت بدلنے میں ابھی تھوڑا وقت لگے گا۔علاوہ ازیں نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ایوان میں آمد پر وزیٹر گیلری میں بیٹھے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے استقبال کیا۔کارکنوں نے جئے بھٹو،زندہ ہے بھٹو زندہ یے ،چاروں صوبوں کی زنجیر،بینظیر،بینظیر کے نعرے لگائے۔راجہ پرویز اشرف نے مہمانوں کی گیلری میں جاکر کارکنوں اور رہنمائوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ارکان اسمبلی نے بھی نو منتخب سپیکر راجہ پرویز اشرف کا گرم جوشی کا استقبال کیا۔دریں اثناء سابق صدرو شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی ایوان مین آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کراور گیلری میں بیٹھے کارکنوں نے تالیوں اور نعرے لگا کر استقبال کیا۔کارکنوں نے ایک زراری سب پہ بھاری کے نعرے لگائے۔

Categories
پاکستان

بس اتنی اوقات تھی انکی۔۔!! وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان میں انٹری، دیکھتے ہی راجہ ریاض نے کیا کرنا شروع کر دیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم صاحب ہمارا بھی سلام لے لو وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض کی دہائی۔ہفتہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد کے موقع پر جب وہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور اراکین سے ملنے ان

کی نشستوں پر گئے تو تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہمیں بھی مل لیں جس کے بعد وزیراعظم نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھے اراکین سے بھی فردا فردا مصافحہ کیا۔علاوہ ازیںپاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کرادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔انہوںنے کہاکہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔

Categories
پاکستان

بندر بانٹ شروع! سندھ حکومت کا اربوں روپے کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ، یہ کس لیے خریدی جارہی ہیں؟

کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سیکریٹریٹ، پولیس، محکمہ خزانہ کے لیے گاڑیاں خریدی جائیں گی، سندھ پولیس کے لیے موبائل سمیت 521 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ پولیس کے لیے 1 اعشاریہ 62 ارب روپے کی گاڑیاں خریدی جانی ہیں، محکمہ

جیل خانہ جات، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ یونٹ، محکمہ ثقافت کے لیے بھی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کے لیے بھی گاڑیاں خریدی جانی ہیں، گاڑیوں کی خریداری سے متعلق سمری آج سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

Categories
پاکستان

خاتونِ اول کون ہوں گی؟ وزیراعظم ہاؤس بھی تذبذب کا شکار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں واقع وزیراعظم ہائوس میں اپنی مصروفیات کا آغاز تو کر دیا ہے لیکن وزیراعظم ہائوس یہ تصدیق کرنے سے قاصر ہے کہ اس وقت ملک کی خاتون اول کون ہیں؟ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جب شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے تو مہمانوں کی گیلری میں ان

کے بیٹے حمزہ شہباز شریف اور بھتیجی مریم نواز تو موجود تھیں لیکن ان کی اہلیہ دکھائی نہیں دیں اور اس دن بھی پریس گیلری میں یہ موضوع زیرِ بحث رہا کہ اب خاتونِ اول یا فرسٹ لیڈیکا ٹائٹل کس کو ملے گا؟یہی صورتحال وزیراعظم ہائوس میں بھی سامنے آئی جو کہ اس وقت شہباز شریف کا مسکن ہے اور پروٹوکول اور پی ایس او دونوں دفاتر کے عملے نے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا ہمیں ابھی کچھ معلوم نہیں کہ فرسٹ لیڈی کون ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون اول کے لیے الگ ٹیم مختص ہوتی ہے جو انھیں پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کرتی ہے اور جب بھی وہ کہیں جاتی ہیں ان کے ہمراہ ہوتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس عملے میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم ہائوس میں موجود ہوتے ہیں،شہباز شریف کی پہلی اہلیہ نصرت شہباز ہیں جن کے حمزہ شہباز سمیت تین بچے ہیں۔ وہ شہباز شریف کی فرسٹ کزن بھی ہیں۔ نصرت شہباز کو کبھی بھی سیاسی اور سماجی سطح پر متحرک نہیں دیکھا گیا نہ ہی کبھی کسی عوامی تقریب میں دیکھا گیا۔ ہاں البتہ ان کے اثاثہ جات کی مالیت عوامی سطح پر الیکشن کمیشن کے توسط سے تب تب سامنے آتی رہی ہے جب شہباز شریف اپنے اثاثہ جات ڈکلیئر کرتے ہیں۔ ان کی دوسری بیوی عالیہ ہیں جن سے ان کی ایک بیٹی خدیجہ ہیں تاہم ان دونوں کے درمیان اب علیحدگی ہو چکی ہے۔نومنتخب وزیراعظم کی تیسری بیوی سماجی کارکن اور مصنفہ تہمینہ درانی ہیں جن کا تعلق چارسدہ سے ہے۔ تہمینہ جن کی کتاب مائی فیوڈل لارڈ نے بہت شہرت پائی ،تہمینہ نے 19 برس قبل شہباز شریف سے شادی کی ،شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد تو تہمینہ درانی نے کوئی ٹویٹ کی نہ ہی وہ تقریب حلف برداری میں تھیں۔ تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بہت غریب نواز ہیں۔ ہر چیز کو دیکھتے ہیں اور ایک سیکنڈ کا آرام نہیں کرتے۔ دس سال جب وہ وزیراعلی تھے تو میں نے ان کو دیکھا ہی نہیں۔ یہ کوئی بادشاہت نہیں یہ بہت بڑی نوکری مل گئی ہے ان کو اور اس نوکری کو اللہ کرے وہ نبھا سکیں اور غریب اور پسے ہوئے عوام کے لیے وہ کچھ کر سکیں۔ وہ کریں گے اپنی طرف سے، میں کروں گی اپنی طرف سے، رہوں گی میں تہمینہ درانی ہی۔

Categories
پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کیساتھ وائرل ہونے والی ’ مائرہ ہاشمی ‘ کا چیئرمین پی پی سے کیا رشتہ ہے؟خاتون نےبتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابقہ حکومت کے خلاف نکالے گئے مارچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وائرل ہونے والی لڑکی مائرہ ہاشمی نے پیپلز پارٹی اور چیئر ین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اپنے تعلق کا اظہار کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو اور رپورٹر مائرہ ہاشمی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بلاول کو مائرہ کو

سامنے پُل دیکھ کر جھکنے کا کہتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں بلاول رپورٹر سے ہنس ہنس کر باتیں بھی کرتے دیکھے گئے۔تاہم اب خاتون رپورٹر نے اس وقت پیش آئے واقعے سے متعلق ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، خاتون رپورٹر کا کہنا تھا کہ وائرل ویڈیو لالہ موسیٰ روڈ کی ہے جہاں وہ کنٹینر پر بلاول بھٹو کا انٹرویو لینے گئی تھیں، دوران انٹرویو وہ اور بلاول ذاتی گفتگو کر رہے تھے کہ پُل آگیا جس پر بلاول نے جھک کر کہا ’مائرہ ڈاؤن ‘ بعد ازاں ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں کی طرف سے منفی تبصرے کیے جانے لگے۔مائرہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی بطور صحافی بلاول سے کئی ملاقاتیں کرچکی ہیں لیکن ذاتی گفتگو اس روز کنٹینر پر ہی ہوئی تھی۔دوران انٹرویو خاتون رپورٹر نے واضح کیا کہ ان کا رپورٹنگ کے علاوہ پیپلز پارٹی سے ایک جذباتی تعلق بھی ہے کیوں کہ وہ بینظیر کے ساتھ شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ ( حاجی محمد حفیظ عرف گوگا)کی بیٹی ہیں۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد بینظیر بھٹو کو بہن کا درجہ دیتے تھے اور اپنے بچوں سے بھی کہا کرتے تھے کہ بینظیر کو پھوپھو کہیں، اس لحاظ سے بلاول کو بڑا بھائی تسلیم کرتی ہوں اور خوشی ہے کہ بلاول کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔

Categories
پاکستان

شہباز حکومت سوشل میڈیا کی طاقت سے ڈر گئی!!! باقاعدہ پابندی کا اشارہ دے دیا، کروڑوں صارفین پریشان ہوگئے

کراچی(نیوز ڈیسک )نئی حکومت نے مبینہ طور پر ملک میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یکسر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ملک کے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایسا کوئی قانون نہیں لائے گی جس سے میڈیا

انڈسٹری کو نقصان ہو، تاہم سوشل میڈیا دنیا بھر میں حکومتوں کے لیے بہت مشکلات پیدا کر رہا ہے اور پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بات جاری رکھتے ہوئےمزید کہا کہ ”سوشل میڈیا کے اسی منفی کردار کے پیش نظر حکومت پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے طریقوں پر غور کرے گی۔ “ وزیراعظم نے اس موقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے ملکی اداروں پر کی جانے والی غیرضروری تنقید پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف گھٹیا ٹرینڈز چلانے والوں کو متنبہ رہنا چاہیے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں چھاپہ مار کر حساس ادارے کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ، مختلف شہروں میں بھی آپریشن کر کے 8افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے لاہورکے علاقہ سبزہ زار میں چھاپہ مار کر حساس ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈچلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت مقصود عارف کے نام سے کی گئی ہے ۔گرفتار ملزم نے سوشل میڈیا پر 22اکائونٹس بنا رکھے تھے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے ملک کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر 8افراد کو گرفتار کر لیا ۔

Categories
پاکستان

سینئر اینکر پرسن کامران خان نے پاک فوج کی لیڈر شپ سے کیا درخواست کر دی؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے عمران خان کے گزشتہ رات خطاب پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ ’’میری دست بستہ پاک فوج لیڈرشپ سے درخواست عمران خان انکی جماعت کو کبھی دیوار سے نہیں لگانے دیجئیے گا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’میری

دست بستہ پاک فوج لیڈرشپ سے درخواست عمران خان ان کی جماعت کو کبھی دیوار سے نہیں لگانے دیجئیے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کل کراچی کے تاریخی جلسے سے عمران خان 1گھنٹے خطاب میں یہ 2منٹ گفتگو گونجتا پیغام راستہ دکھاتا ہے، پاکستان اس پر آشوب دور سے امن سکون سے نکلتا ہے یا خدانخواستہ تباہی کا راستہ لیتا ہے۔

Categories
پاکستان

’’حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو‘‘ فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو پیشگی آگاہ کر دیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے۔انہوں

نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا۔ گزشتہ روز بھی فواد چوہدری کہا تھا کہ ہم مکمل خانہ جنگی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور عمران خان نے حد درجے بچا ئو کی کوشش کی ہے۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا تھاکہ اب ناراض ہجوم کو قابو رکھنا عمران خان کے قابو میں نہیں رہے گا اور یوں ہم ملک کو اندرونی خلفشار کا شکار ہوتے دیکھیں گے۔

Categories
پاکستان

حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی پہلا استعفیٰ آگیا! پنجاب میں ایک اور ہلچل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حمزہ شہبازکے وزیراعلیٰ بننے پر حکومتی صفوں میں اہم شخصیت نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فورکے مطابق احمد اویس جلد اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کر یں گے۔ واضح رہے کہ

احمد اویس اکتوبر2018 سے 11 اپریل 2019 تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے۔سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں وزیراعلیٰ کی ہائیکورٹ طلبی پر عہدے سے استعفیٰ دیاتھا۔احمد اویس 29 جولائی 2020 کو دوبارہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بنے تھے۔دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، سابق وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ گورنر پنجاب عمر چیمہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نہایت افسوسناک ہے، چودھری پرویزالٰہی کے سیاسی مخالفین بھی کہتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ وضع داری اور برابری کی سطح پر ایوان کو چلایا، ان کے ساتھ اسمبلی فلور پر ن لیگ نے جو بہیمانہ سلوک کیا اس پر شدید افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے کل کے واقعے کی رپورٹ میرے آفس میں جمع کرا دی ہے، رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا کہ حلف کس نے لینا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے، میں نے خود عدلیہ کی آزادی کیلئے ڈنڈے کھائے ہیں، اب سب کا کردار قوم کے سامنے ہے۔ گورنر پنجاب نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد اقبال چودھری سے بھی حال احوال دریافت کیا۔ دریں اثناء جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے بھی چودھری پرویزالٰہی کی عیادت کی۔ وفد میں ڈاکٹر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ شریک تھے جبکہ محمد بشارت راجہ، عامر سلطان چیمہ اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نہایت سلجھے ہوئے اور سینئر سیاسی رہنما ہیں، ان پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

Categories
پاکستان

آرمی چیف اچانک ’میجر حارث ‘کی عیادت کو پہنچ گئے! بڑا اعلان کر دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کر کے سی ایم ایچ لاہور میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے میجرحارث کی عیادت کی اور کہا ہے کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا، انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے جبکہ گیریژن آفیسرز اور سابق فوجیوں سے الگ الگ ملاقاتوں میں کہاہے کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے

سے ریاست میں یکجہتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں، فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنیکی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید
باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے میجر حارث کی عیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا، واقعے کے ذمہ داران گرفتار کرلئے گئے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آرمی چیف نے بعدازاں گیریژن آفیسرز اور سابق فوجیوں سے الگ الگ ملاقات کی۔ آرمی چیف نے لاہور کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور تربیت کے معیار کو سراہا، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاست کی سالمیت اور یکجہتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں، قیاس آرائیوں اور افواہوں کا موثر مقابلہ کرنے کیلئے بروقت اور متحد ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے لیتی ہے، فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش برداشت نہیں کریں گے، دشمن قوتیں طویل عرصے سے انتشار پیدا کرنے کیلئے سرگرم ہیں، دشمن قوتوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Categories
پاکستان

تحریک انصاف کی وکٹیں گرنا شروع!!! اہم شخصیات نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

مریدکے(نیوز ڈیسک )وفاق اور پنجاب کی سطح پر حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں اور مریدکے میں پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیر(ر) راحت امان اللہ بھٹی کے چھوٹے بھائی سمیت اہم سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ علاقہ کے

قصبہ نماگاؤں ننگل ساہداں میں ایک پر وقار افطار ڈنر کے دوران معروف سیاسی شخصیت رانا رفاقت علی نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے رانا افضال حسین اور سابق چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اسی تقریب میں سابق ایم این اے کے بھائی میجر (ر) قربان علی بھٹی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ننگل ساہداں سے اٹھنے والی سیاسی کامیابی کی لہر پورے حلقہ این اے119 میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ اس تقریب میں سابق اراکین صوبائی اسمبلی حاجی مشتاق احمد گجر، چودھری حسان ریاض، میاں خالد جاوید،سابق وائس چیئرمین بلدیہ مریدکے رانا ماجد نواز، سابق چیئرمین یونین کونسل رانا حسیب عامر، اعجاز بھٹی، سجاد حیدر بھٹی، کونسلرز سید اعجاز الحسن شیرازی، رانا عظمت علی، عطاء اللہ بھٹی، رانا ارشد علی، فیاض احمد بٹر،میاں محمد افضل، رانا مبارز علی، چودھری امیر حسین سمیت علاقہ بھر کی اہم شخصیات شامل تھیں۔ دوسری تقریب میں پی ٹی آئی سابق ایم این اے کے قریبی ساتھی طاہر الیاس عرف طاہرا پہلوان اور متین راٹھور نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنی رہائشی گاہ پر رانا افضال حسین اور رانا احمد عتیق انور کے اعزاز میں تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی رانا تنویر حسین کے کارکن اور ساتھی تھے اور آئندہ بھی ان کے کارکن کی حیثیت سے ساتھ چلیں گے۔ مستعفی ایم این اے کے ایک اور قریبی ساتھی چاچا محمد حسین، کونسلر نذر حسین نذر نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے انہیں شدید مایوس کیا ہے اور نعروں کے سوا ملک و قوم کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ رانا تنویر حسین اور رانا احمد عتیق انور کی کامیابی کے لیے اپنے تما م توانائیاں صرف کریں گے۔