Categories
پاکستان

کیا آپ تصویر میں موجود ورلڈ کلاس کرکٹر کو پہچان سکتے ہیں؟

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارائیں، کرکٹرز اور معروف شخصیات اکثر و بیشتر اپنے بچپن کی یادیں سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کرتی ہیں جنہیں مداح بھی خوب پسند کرتے ہیں۔اسی طرح آج بھی آپ کو ایک معروف کرکٹر کے بچپن کی تصویر دکھائی جا رہی ہے، کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یہ کس کی تصویر ہے؟

بائیں جانب بیٹھا بچہ کوئی اور نہیں بلکہ دورِ حاضر کا مقبول ترین بیٹراور قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بابر اعظم ہے، یہ تصویر بابر اعظم کے والد نے شیئر کی ہے جس میں نمبر ون کرکٹر کو معصومیت بھرے انداز میں کرکٹ کِٹ زیب تن کیے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ تصویر قومی کپتان کی نوعمری کی تصویر ہے۔بابر اعظم کے والد نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر ماں باپ کا بچہ اُن کی نظر میں بس اتنا ہی بڑا ہوتا ہے، بے شک وہ 50 سال کا ہی کیوں نہ ہو ۔‘

Categories
پاکستان

“عمران خان نے جلسے میں یہ بلنڈر کرکے اعترافِ جرم کرلیا جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں” حامد میر کا پریشان کن دعویٰ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جلسے میں توشہ خانہ سے تحائف لینے اور خریدنے کا بلنڈر کرکے اعترافِ جرم کیا جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد

میر نے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں بلنڈر کیا اور ایک طرح سے اعترافِ جرم کرلیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر سڑک بنائی ہے۔ حامد میر کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کے قواعد و ضوابط پڑھیں تو ان میں لکھا ہوا ہے کہ آپ تحفے کو خرید کر بیچ نہیں سکتے، آپ 30 ہزار روپے کی مالیت تک کا تحفہ رکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ کوئی تحفہ فروخت کرنا چاہتے ہیں تو اس کو براہِ راست فروخت نہیں کرسکتے بلکہ کابینہ ڈویژن کے ذریعے نیلام کرواتے ہیں۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ ایک تو عمران خان نے تحائف خرید کر غلطی کی اور اوپر سے انہیں بیچ کر غلطی کی، اگر آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بن سکتا ہے تو کیا عمران خان کے خلاف ریفرنس نہیں بن سکتا؟ انہوں نے اپنے لیے مسائل کھڑے کرلیے ہیں، اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔

Categories
پاکستان

اتنا بڑا وفد؟سلیم صافی نے شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تجزیہ کار سلیم صافی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے پہلے غیر ملکی دورے پر بڑاوفد ساتھ لے جانے پر اعتراض اٹھا دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا “پتہ چلا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اپنےدورہ سعودی عرب پرکئی درجن افراد پرمشتمل قافلہ اور اتحادیوں کو بھی ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔

یہ میزبان ملک کو بھی اچھا نہیں لگتا۔یہ کسی صورت مناسب نہیں۔صرف ضروری حکام کوساتھ جانا چاہئے۔سرکاری دوروں کےنام پرعمروں کا یہ سلسلہ بھی ختم ہونا چاہئے۔” خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے، ان کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی ہوں گی ۔

Categories
پاکستان

گزشتہ حکومت میں آئے وہ بحران جن کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے گزشتہ 4 سال میں پیدا ہونے والے گندم، آٹا بحرانوں کی وجوہات اور ذمے داروں کے تعین کیلیے تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ 2سال کے دوران سرکاری طور پر امپورٹ کی جانے والی 45 لاکھ ٹن کے لگ بھگ

گندم کے ٹینڈرز کے طریقہ کار اور موصول ہونے والی پیشکشوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ آئندہ چند روز میں تشکیل پانے والی پنجاب حکومت کو بھی ہدایت کی جائے گی کہ وہ محکمہ خوراک میں چار سال میں ہونے والے متنازع معاملات اور سنگین شکایات کا بغور جائزہ لے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ان کے قریبی ساتھیوں نے ان شکایات اور اطلاعات کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ گزشتہ دو برس میں سرکاری سطح پر امپورٹ کی جانے والی لاکھوں ٹن گندم میں مبینہ طور پر سنگین بے قاعدگیاں ہوئیں اور کک بیکس و کمیشن لی گئی ہے۔ مبینہ طور پر کم قیمت والے متعدد ٹینڈرز منسوخ کر کے مہنگے ٹینڈرز کو منظور کیا گیا۔

Categories
پاکستان

پاکستان میں سوشل میڈیا پر کینڈی لینڈ کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہو گئی کیونکہ ۔۔۔ جان کر آ پ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے اتحادی حکومت بنائی اور شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب کیا جسے پی ٹی آئی اور اس کے کارکنان قبول کرنے سے انکار ی ہیں، اس دوران سوشل میڈیا

پر بھر پور مہم دیکھنے میں آئی ہے تاہم آج کل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ میں مفتاح اسماعیل آ گئے ہیں اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ” اسماعیل انڈسٹریز لیمیٹڈ“ کے زیر انتظام چلنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر چلنے والی مہم میں کہا رہاہے کہ ” اسماعیل انڈسٹریز لیمیٹڈ “ کے مالک مفتاح اسماعیل ہیں اور اگر وکی پیڈیا سے معلومات حاصل کی جائیں تو وہ بھی یہی بتاتا ہے تاہم ابھی تک وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے اس پر کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے ۔وکی پیڈیا پر مفتاح اسماعیل سے متعلق معلومات کے مطابق ، وہ کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1985 میں ” ڈوکیسن یونیورسٹی “ سے بزنس سٹیڈیز میں بی ایس کیا ، اس کے بعد انہوں نے پبلک فنانس اور پولیٹیکل اکانومی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری یونیورسٹی آف پنسلوینا کے وارٹن سکول سے حاصل کی ، اس کے بعد مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف میں بطور اکانومسٹ کام کیا ۔تین سال کے بعد وزیر خزانہ 1993 میں وطن واپس آ کر اپنے فیملی بزنس ” اسماعیل انڈسٹریز لیمیٹڈ میں شامل ہو گئے ،، یہ ادارہ کنفیکشنری بناتا ہے جس میں اس کی مشہور ترین مصنوعات بسکٹ ، ٹافیاں ، جیلی اور آلو کی چپس شامل ہیں ، اسماعیل انڈسٹریز کی سالانہ کمائی تقریبا 20 کروڑ ڈالر ہے ۔مفتاح اسماعیل نے 2011 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت حاصل کی اس کے بعد وہ سیاست کرنے لگے اور مختلف عہدوں پر فائز رہے ۔سوشل میڈیا صارف عمر بن معاذ نے ٹویٹر

پر ” کینڈی لینڈ اور بسکونی “ کی جانب سے بنائی جانے والی مصنوعات کی تصویر شیئر کی اور صارفین سے اس کا بائیکاٹ کرنے کی درخواست کی ۔سوشل میڈیا صارف اختر نے بھی اسی مہم کے تحت پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کینڈی لینڈ، بسکونی ، ایسٹرو پاک ، سنیک سٹی ، انہار ملک ، کوکومو، رسول نواز شوگر ملز، شریف پولٹری ، اتفاق فاﺅنڈری ، مدنی ٹریڈنگ کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے کیونکہ یہ تمام ن لیگ ے سیاستدانوں کی ملکیت ہیں ۔

Categories
اسپیشل سٹوریز پاکستان

دفتر میں کام کیا یا وقت ضائع؟ موبائل کی بیٹری کا اسکرین شاٹ لازمی دینا ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک) کمپنی کی پیدواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے مالکان کئی طریقے اپناتے ہیں لیکن چین میں ایک باس نے ایسا منفرد طریقہ اختیار کیا جو آ پ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر ووہان میں ایک چھوٹی کمپنی کے باس نے

حال ہی میں اپنے ملازمین کو حکم دیا کہ وہ کام ختم کرتے ہی گھر جانے سے قبل انہیں اپنے موبائل فون کی بیٹری کا اسکرین شاٹس بھیجیں۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں کمپنی کی خراب کارکردگی کی وجہ سے باس نے فیصلہ کیا کہ وہ اندازہ لگائے کہ ملازمین دفتر میں کام کرنے کے بجائے اپنے اسمارٹ فون پر کتنا وقت گزارتے ہیں۔ لہٰذا باس نے اپنے تمام ملازمین کو کہا کہ جب وہ اپنا کام ختم کرکے گھر جائیں تو سب انہیں اپنے موبائل کی بیٹری کا اسکرین شاٹ بھیجیں تاکہ یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ کام کے دوران انہوں نے کتنا کام کیا اور کتنا وقت موبائل استعمال کرتے ہوئے ضائع کیا۔ کمپنی کے ایک ملازم نے باس کی جانب سے کارکردگی بڑھانے کے اس متنازع طریقہ کو بے نقاب کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور بتایا کہ اسے اور دیگر ملازمین کو اپنے کام ختم کرتے ہی موبائل کی بیٹری کا اسکرین شاٹ باس کو روزانہ بھیجنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے باس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس اقدام کو پرائیویسی کے خلاف قرار دیا جبکہ ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ یہ نوکری چھوڑ کر کہیں اچھی جگہ کام کریں۔ رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر تنقید کیے جانے کے بعد کمپنی کے صدر نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ’ اس طریقے کا مقصد اپنے ملازمین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنا نہیں تھا بلکہ اس بات کو یقینی بنا نا تھا کہ اس وجہ سے کمپنی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جاسکے’۔

Categories
پاکستان

سابق وزیر اعظم عمران خان سے نفرت یا وجہ کچھ اور؟؟؟موجود حکومت نے سابقہ دور کے 2300 ارب روپے کے 764 منصوبے بند کرنے کی تجویز دے ڈالی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت منصوبہ بندی نے نئی حکومت کو 2.3 ٹریلین روپے لاگت کے 764 ترقیاتی منصوبے بند کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ نئے منصوبوں کے لیے مالی گنجائش پیدا کی جا سکے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی نے نئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بریفنگ دی کہ سیاسی قیادت کی تبدیلی اور محدود مالیاتی وسائل بڑے منصوبوں کیلیے فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت نے احسن اقبال کو تجویز دی کہ کم اخراجات اور صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے خارج کر دیا جائے، وزارت کی تجویز کے مطابق 2.3 ٹریلین روپے کی مجموعی لاگت والی کل 764 اسکیموں کو پی ایس ڈی پی سے خارج کردینا چاہیے۔اس وقت 1169 سکیمیں پی ایس ڈی پی کا حصہ ہیں جن کی لاگت 6.3 ٹریلین روپے ہے۔ وزارت نے کل اسکیموں کا 65 فیصد بند کرنے سفارش کی ہے جس سے مجموعی طور پر پی ایس ڈی پی کی فنانسنگ میں 36 فیصد کمی ہو گی

Categories
پاکستان شوبز

عمران خان پر توجہ نہ دیں،ریحام خان کی نصیحت پر اداکار برہم،کھری کھری سنا دیں

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکار زاہد احمد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پر طنز کے تیر برسادیے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران کی ایک ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے

مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان پر زیادہ توجہ نہ دی جائے۔ تاہم ریحام کی یہ ٹوئٹ وائرل ہوئی تو اس پر اداکار زاہد احمد نے جواب دیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ‘اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم آپ پر توجہ دینا بند کردیں‘۔زاہد احمد نے طنزیہ لکھا ‘میرا مطلب ہے کہ باغ میں اور بھی تو بہت سارے سانپ ہیں’۔ واضح رہے کہ سحر کامران نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان کا سفاکانہ ایجنڈا ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان قومی اداروں، الیکشن کمیشن، میڈیا، پاک فوج اور ہمارے معاشرے کے سماجی کلچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس (عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔

Categories
پاکستان

اب اُڑیں گے پُرزے!!! تحریک انصاف نے منحرف اراکین کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا، باغیوں کی شامت آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز کے معاملے پر تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن سے نااہلی ریفرنسز پر جلد فیصلے کیلئےاستدعا کی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 26 ارکان پنجاب

اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔26 ارکان پنجاب اسمبلی پر وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا الزام ہے۔

Categories
پاکستان

’’رمضان میں تو شیطان بند ہوتے ہیں، لیکن آپ نے ۔۔۔‘‘ شہباز گِل نے سلیم صافی کو ایسی بات کہہ دی کہ صحافی برادری بھی حیران رہ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشہباز گل نے کہا ہے کہ سچ سلیم صافی کو دور دور تک چھو کے نہ گزرا ہے، رمضان میں تو شیطان بند ہوتے ہیں، یہ آپ نے وہاں بھی لفافہ چلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے سلیم صافی کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’لفافی جی سچ آپ کو دور دور تک چھو

کے نہ گزرا۔ یہ اپنے نام نہیں کی نالائن انسان، انس میں اٹیچ لکھا ہوا ہے۔ تمام سابق وزراءاعظم بلٹ پروف گاڑی استعمال کر سکتے ہیں جو ہمیشہ سرکار کی ملکیت رہتی ہے۔ یہ بھی سرکار کی ملکیت ہے۔ رمضان میں تو شیطان بند ہوتے ہیں۔ یہ آپ نے وہاں بھی لفافہ چلا دیا۔ واضح رہے کہ سلیم صافی نے صحافی وقار ستی کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا ’ثاقب نثار کا صادق اور شہباز گل کا امین۔ لاڈلا ہو تو ایسا۔ وقار ستی نے اپنی ٹویٹ میں ایک نوٹیفکیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’کہاں کا صادق اور کہاں کا امین؟ عمران نیازی صاحب جاتے جاتے اپنے ہی زیر استعمال سرکاری بلٹ پروف گاڑی اپنے ہی نام کر گئے۔ یہ الزام بھی نواز شریف یا آصف علی زرداری پر ڈال دیں اور نہیں تو کوئی نئی سازش ہی گھڑ لیں۔ توبہ ہے توبہ۔

Categories
پاکستان

تحریک عدم اعتماد سے قبل عمران خان نے آصف زرداری کو کیا پیغام بھجوایا؟ سینئر صحافی طلعت حسین کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آصف زرداری کے پاس بھیجا تھا اور حمایت کی درخواست کی تھی تاہم آصف زراری نے انکار کردیا۔ سینئر صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین نے اپنے ٹویٹ میں خبر دی کہ عمران خان نے

اپنے دوست ملک ریاض کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آصف زرداری کے پاس بھیجا عمران خان نے ووٹنگ کا حصہ نا بننے کی درخواست کی لیکن سابق صدر آصف زرداری نے صاف انکار کر دیا اور عمران خان کی درخواست مسترد کردی۔

Categories
پاکستان

عمران خان کے بعد ملکی معیشت کو پہلا جھٹکا!اپریل میں کیا کام ہوگیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رواں ماہ ڈومیسٹک بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد 13 فیصد رسک فری ریٹرن کے باوجود اب تک صفر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بینکرز نے کہا کہ ملک گزشتہ 2 ماہ سے غیر یقینی سیاسی صورتحال کی بھاری قیمت چکا رہا ہے، جس میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بی ایس) اور ٹریژری بلز سے

بڑے پیمانے پر اخراج بھی نوٹ کیا گیا ہے۔اس سے قبل حکومت نے فوری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے غیر ملکیوں کو ڈومیسٹک بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دی تھی اور تقریباً ساڑھے 3 ارب ڈالر حاصل کیے لیکن مارچ 2020 میں سامنے آنے والی کورونا وبا نے تقریباً تمام فوائد کو ختم کر دیا۔تاہم فی الحال ٹریژری بلز اور پی آئی بیز پر منافع 13 فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش ہو سکتا ہے، 3 ماہ کے ٹریژری بلوں پر کٹ آف پیداوار بڑھ کر 13.5 فیصد ہو گئی ہے جبکہ 6 ماہ اور 12 ماہ کی مدت پر منافع 13.85 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ٹریژری بلز اور پی آئی بیز میں سرمایہ کاری کا کوئی بہاؤ نہیں ہے جبکہ دونوں نے 21 اپریل تک بالترتیب ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر اور ایک کروڑ 49 لاکھ ڈالر کا اخراج نوٹ کیا۔اس کی عکاسی مارچ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے بہاؤ میں بھی ہوئی، پچھلے سال اسی ماہ کے دوران 17 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی آمد کے مقابلے میں رواں مہینے 30 کروڑ 40 لاکھ کا خالص اخراج نوٹ کیا، اگرچہ سال کے آغاز سے ہی آمدن میں کمی آ رہی ہے تاہم مارچ بدترین مہینوں میں سے ایک ثابت ہوا ہے۔

Categories
پاکستان

’’ انہوں نے اپنے چہروں پر ۔۔۔‘‘ ریحام خان نے بلاول بھٹو بارے کیا بات کہہ دی؟

کراچی (نیوز ڈیسک) اس وقت بلاول بھٹو کی لندن ملاقاتوں کو لے کر جہاں ہر طرف چر چے ہو رہے ہیں وہیں اب لندن میں بلاول کی مسکراہٹ کے سوشل میڈیا پر کلپس بھی وائرل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی دعوتِ افطار میں شرکت کی، دعوت افطار کے موقع پر نواز شریف اور

بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،افطار سے واپسی پر بلاول بھٹو نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجا رکھی تھی۔ریحام خان نے بلاول کی مسکراہٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاتے ہوئے یہ لوگ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں ،چہروں پر مسکراہٹ سجا رکھی ہے ۔اس سے قبل چیف جسٹ نے بھی بلاول کی مسکراہٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹو دی پوائنٹ رہے اور مسکراہٹ سے بات کی ،انہوں نے کہا آپ واحد ہیں جن کے چہرے پر مسکراہٹ تھی ۔

Categories
پاکستان

رواں برس صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم رقم کتنی ہوگی؟ مفتی منیب الرحمان نے بتا دیا

کراچی: (ویب ڈٰیسک) مفتی منیب الرحمان کی جانب سے صدقہ فطر اور فدیے کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا ہے کہ اس سال ماہ صیام میں صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم قیمت 170 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گندم کے 2 کلو آٹے کے حساب سے فطر کی رقم 170 روپے فی کس ہے جبکہ 4 کلو گرام جو کے حساب سے فطر کی رقم 480 روپے فی کس رکھی گئی ہے۔اسی طرح جو مسلمان ‘جو’، ‘کھجور’، ‘کشمش’ اور ‘پنیر’ کے حساب سے فطر ادا کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے نصاب کچھ اس طرح ہے۔ علاوہ ازیں 4 کلو کھجور کے حساب سے فطر کی رقم 1600 روپے، 4 کلو کشمش درجہ اول کے حساب سے سے فطر کی رقم 2800 روپے اور 4 کلو کشمش درجہ دوم کے حساب سے فطر کی رقم 2200 روپے رکھی گئی ہے۔ مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ گندم کے حساب سے یہ فطر، فدیہ اور کفارات کی کم سے کم رقم ہے، جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے ان پر نعمت مال کا تشکر لازم ہے اور وہ اپنی مالی حیثیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو، کھجور، کشمش یا پنیر کے حساب سے فطر، فدیہ اور کفارات ادا کریں۔ واضح رہے کہ صدقہ فطر عید کی نماز سے قبل ادا کرنا ضروری ہے جبکہ گھر کے سربراہ کو اپنے پیاروں یعنی بیوی اور بچوں وغیرہ کا فطرانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

Categories
پاکستان

انتخابات کی تیاریاں شروع!!! پیپلز پارٹی نے کب تک امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدوار وں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اس حوالے سے بتایا کہ جنوری میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل (سی ای سی)میں فیصلہ ہوا تھا کہ بروقت

امیدواروں کا چناؤ کرکے انہیں انتخابی مہم شروع کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند اپنی درخواستیں 30 اپریل 2022تک پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر کے نام بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ درخواستیں بلاول ہاؤس کراچی ۔ یا اسلام آباد سنٹرل سیکریٹریٹ ہاؤس نمبر ایک سٹریٹ 85. جی 6/4 اولڈ ایمبیسی روڈ اسلام آباد ارسال کی جائیں۔ایم این اے کے لیئے چالیس ہزار روپے اور ایم پی اے کے لیئے تیس ہزار روپے کا ڈرافٹ درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہوگا ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ30 اپریل کے بعد متعلقہ کمیٹی اس حوالے سے فیصلے کرے گی اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کے نام فائنل کرے گی۔

Categories
پاکستان

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست ،وکیل کے ایسے دلائل کے کمرہ عدالت میں قہقے گونج اٹھے،دلائل ایسے کہ آپ بھی بےاختیار ہنس اٹھیں

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وکیل احسن بھون نےکہا کہ مریم نواز عمرہ پر جانا چاہتی ہیں ، یہ نیکی کاکام ہے ۔ جسٹس علی باقر نجفی نےریمارکس دیے کہ ” نیکی کر دریا میں ڈال”۔ فاضل جسٹس کے ریمارکس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا ۔

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس فاروق حیدر نے کی ، مریم نواز کے وکیل احسن بھون اور نیب کے وکیل فیصل بخاری عدالت میں پیش ہوئے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے مریم کی متفرق درخواست پر وفاق سے ای سی ایل رولز سے متعلق جواب طلب کیا ، عدالت نے نیب کو بھی کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ مریم نواز کے وکیل احسن بھون نے کہا کہ میری موکلہ کی درخواست اس عدالت کے سامنے صرف پاسپورٹ واپسی کی حد تک ہے ، ای سی ایل میں نام کے حوالے سے حکومت دیکھے گی ۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ہدایت کی کہ ای سی ایل کے جو رولز بنے ہیں وفاقی حکومت کے وکیل پیش کریں ۔ نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے مریم نواز کی ضمانت کو چیلنج کیا ہوا ہے ، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل زیر سماعت ہے ۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ آپ ضمانت کے خلاف اپیل پر سماعت کرانا بھی نہیں چاہتے جس پر وکیل نیب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس معاملے پر سماعت ہو مگر اب تک کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔

Categories
پاکستان

قومی سلامتی کمیٹی کے گذشتہ اور موجودہ اعلامیے میں کیا فرق ہے ؟ چشم کشا حقائق منظر عام پر

لاہور: (ویب ڈیسک) وسیم عباسی لکھتے ہہیں کہ” قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جمعے کو جاری کیے گئے اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مراسلے کے جائزے اور خفیہ اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 38 واں اجلاس ہوا جس میں سروسز چیف، وزیرخارجہ، وزیر مملکت برائے خارجہ، وزیر دفاع اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد جاری سات جملوں پر مشتمل مختصر اعلامیے میں اس بار زیادہ زور غیر ملکی سازش کی نفی پر دیا گیا ہے۔اس سے قبل 31 مارچ کو سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے 37 ویں اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں سازش کا لفظ استعمال نہیں ہوا تھا تاہم اس میں مراسلے کی زبان کو غیر سفارتی قرار دے کر غیر ملکی مداخلت کے مترادف قرار دیا گیا تھا۔گزشتہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اس مداخلت کے خلاف سفارتی احتجاج کرے گا یعنی غیر ملکی سفیر کو ڈیمارش کیا جائے گا۔ آج کے مراسلے میں کیا کہا گیا ہے؟ جمعے کو ہونے والے اجلاس کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں، اور دوران تحقیقات کسی غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔‘ اعلامیے میں بتایا گیا کہ کمیٹی اجلاس میں امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کو موصول ہونے والے مراسلے پر بات کی گئی۔ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے کمیٹی کو مراسلے کے سیاق و سباق اور مواد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے مراسلے کے مواد کا جائزہ لینے کے بعد اپنی گزشتہ میٹنگ کے فیصلے کی توثیق کی۔ بیان کے مطابق ’قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی صف اول کی سکیورٹی ایجنسیوں نے ایک بار پھر آگاہ کیا کہ انہیں کسی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔‘ ’لہذا قومی سلامتی کمیٹی نے مراسلے کے مندرجات کا جائزہ لینے اور سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوئی غیرملکی سازش نہیں ہوئی ہے۔‘ گزشتہ اجلاس کے اعلامیہ میں کیا کہا گیا تھا؟31 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ’قومی سلامتی کمیٹی نے مراسلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غیر ملکی عہدیدار کی طرف سے استعمال کی گئی زبان کو غیر سفارتی قرار دیا اور کہا کہ مراسلہ پاکستان کے داخلی امورمیں کھلی مداخلت کے مترادف ہے۔‘ اعلامیے کے مطابق مشیر قومی سلامتی نے کمیٹی کو ایک بیرونی ملک کے سینیئر عہدیدار کے اس ملک میں ایک باضابطہ اجلاس میں پاکستان کے سفیر کو باضابطہ مراسلے کے بارے میں بریفنگ دی۔کمیٹی نے مراسلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غیر ملکی عہدیدار کی طرف سے استعمال کی گئی زبان کو غیر سفارتی قرار دیا تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ ’یہ مراسلہ مذکورہ ملک کی طرف سے پاکستان کے داخلی امور میں کھلی مداخلت کے مترادف ہے جو کسی بھی حالت میں ناقابل قبول ہے۔‘ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ’پاکستان سفارتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے باضابطہ ذریعے سے اسلام آباد اور اس ملک کے دارالحکومت میں سخت احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔‘

Categories
پاکستان

عمران خان کو ہٹانے میں کس نے کیا کردار ادا کِیا؟ عمران ریاض خان نے سارا گیم پلان بے نقاب کر دیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی ، تجزیہ کار اور اینکر پرسن کامران خان کی طرف سے ایک وی لاگ سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ گیم ہوگیا ، اس گیم کی ابتداء اکتوبر میں ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں

عمران خان کے نقادوں میں سے ایک ہوں ، میں نے عمران خان کی کمزور ہوتی مقبولیت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ اس طرح انتخابات ہار جائیں گے، مگر میں یہ بھی سمجھتا تھا کہ وہ اپنی آئینی مدت مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے مگر پھر عمران خان کے ساتھ گیم ہوگیا ۔سینئر صحافی نے کہا کہ اس گیم کی ابتداء اکتوبر کے مہینے میں اس وقت ہوئی جب ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے جنرل ندیم انجم کے نام کا اعلان وزیراعظم آفس کی بجائے آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز سے ہوا ، اس دوران یہ سرگوشیاں اور افواہیں عام ہوئیں کہ عمران خان کا کام ہوگیا ، ان افواہوں میں شدت اس وقت آئی جب دسمبر کے مہینے میں آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں عمران خان کی حکومت ہٹانے کیلئے اپروچ کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے اس بیان کو مسترد کیا گیا ، مگر اس کے بعد زرداری صاحب کا کراچی سے لاہور ٹرانسفر ہوا اور انہوں نے لاہور میں بسیرا کرلیا ۔اپنے وی لاگ میں کامران خان انکشاف کرتے ہیں کہ زرداری صاحب نجی محفلوں میں یہ کہتے سنے گئے کہ گیم آن ہے، پی ڈی ایم کی جو ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی تھی وہ معجزانہ طور پر جڑ گئی، منحرف اراکین ہوں یا ترین گروپ اچانک اٹھ کھڑے ہوئے اورعدم اعتماد کے چرچے عام ہوگئے۔ معروف تجزیہ کار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو سب سے پہلے باپ پارٹی نے چھوڑا اور باپ پارٹی کس کے حکم پر چلتی ہے ن لیگی لیڈرشپ کے بیانات ہی دیکھ لیں ، گیم کے اختتام کی سیٹی سپریم کورٹ نے بجائی ، جب عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے تاریخ وقت متعین کردیا گیا اور اس فیصلے پر عمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ کا فل بینچ نصف شب تک بیٹھا رہا اور عمران خان کا گیم اینڈ ہوگیا ۔

Categories
پاکستان

جلد اچھی خبریں ملیں گی، شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے امیدیں باندھ لیں

روالپنڈی(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ

ایمپورٹڈ حکومت کے فرار کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزمان کے نام نکال دیئے گئے، ان سے حکومت سنبھالی نہیں جا رہی، یہ لوگ این آر او ٹو لینے آئے تھے، سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے، فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے،جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی، سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔

Categories
پاکستان

نہ آصف زرداری اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان۔۔۔!! نواز شریف کو صدرِ پاکستان بنانے کا مطالبہ سامنے آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر کراچی کے حلقے NA-243 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوارشیخ محمد شاہ جہاں نیچیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے اراکین کی نشستوں پر کسی تاخیر کے بغیر ضمنی انتخابات کروائے جائیں تاکہ پارلیمنٹ مکمل ہو اور فوری طور پر

صدر کا مواخذہ کر کے میاں محمد نواز شریف کو صدر پاکستان بنایا جا سکے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما شیخ محمد شاہ جہاں نے پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر پروفیسرمسعود کاظمی،عبد الرشید شیخ، شیخ اقبال،محمد گلزار، اقبال خاکسار، اقبال سلیمانی، مسلم لیگ(ن) ضلع غربی کے رہنما عبد الحمید بٹ، خلیل بلوچ،افضل بلوچ،، رفاقت تنولی، ضلع میرپور خاص کے رہنما غلام محمد آرائیں، بنگلہ زبان بولنے والی پاکستانی برادری کے سرکردہ رہنماؤں شیخ محمد سراج،مقصود عالم، عطا اللہ، عبد المنان، محمد منگل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو ایک سازش کے تحت انتخابی عمل سے باہر رکھا گیا لیکن انہیں صدر مملکت بنانے میں ایسی کوئی ممانعت نہیں ہے. ہمارے انتہائی قابل اور زیرک وزیر قانون عاصم نذیر تارڑ میاں محمد نواز شریف کو صدر پاکستان منتخب ہونے کی راہ میں قانونی موشگافیوں کا حل نکال لیں گے اسی لئے الیکشن کمیشن پاکستان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے جن اراکین نے استعفے دے دئے ہیں انہیں منظور کر کے فوری طور پر ضمنی انتخابات کے شیدول کا اعلان کیا جائے تاکہ کسی بھی تاخیر کے بغیر پارلیمنٹ مکمل ہوسکے. میاں محمد نواز شریف، محترمہ مریم نواز شریف اور ان کے خاندان کی بے مثال قربانیوں کا تقاضہ ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی رخصتی کے بعد سلیکٹڈ صدر کو بھی گھر بھیج دیا جائے اور میاں محمد نواز شریف کو صدر پاکستان بنایا جائے. شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اگر آرٹی ایس نے مداخلت نہ کی تو مسلم لیگ(ن) تمام نشستیں واپس لے لے گی.نا اہلی اور کرپشن کے سیاہ دور کے خاتمے کا کریڈٹ میاں محمد نواز شریف خاندان کی قربانیوں کو جاتا ہے. وقت نے ثابت کردیا ہے کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی، سلامتی اور بقا کی ضمانت ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی جدوجہد اور پارٹی نظریہ کے ساتھ اٹوٹ وابستگی نے قوم کو لٹیروں، نا اہلوں اور آئین شکنوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے. پاکستان سے عمران خان کے سیاہ دور کی اے ایک نشانی کے خاتمے کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ تمام جمہوری طاقتیں میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور پاکستان کو معاشی، دفاعی اور جمہوری ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔