Categories
پاکستان

عمران خان کے کیے کرائے پر پانی پھر گیا ۔۔۔ بلین ٹری سونامی کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آگئے

پشاور( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ آتشزدگی کے واقعات نے صوبے میں بلین ٹری سونامی اور دس بلین ٹری سونامی پروجیکٹس کے تقریباً 488ہیکٹر علاقے کو متاثر کیا ہےجس کےباعث پودے مکمل طورپر جل گئے ہیں۔ صوبے کا مجموعی طورپر تقریباً 17095 ایکڑ رقبہ جنگل کی

آگ سے تباہ ہو چکا ہے ۔یکم مئی 2022 سے 10جون تک خیبرپختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کے 454 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ تاہم محکمہ جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات نے صرف 283 واقعات کی تصدیق کی ہے۔سرحد کنزرویشن نیٹ ورک اور پشاور کلین ایئر الائنس کے کنوینر عادل ظریف نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں ماحولیاتی خرابی کی تحقیقات ایک آزاد کمیشن کے ذریعے کرائی جائے۔پشاور ہائیکورٹ معاملے کا از خودنوٹس لے اور حکومت سےآگ کو روکنے میں ناکامی اور بروقت اقدامات نہ کرنے پر جواب طلب کرے ۔خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آگ نے ریجن I میں بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کا 15 ہیکٹر اور 10 بلین ٹری سونامی کا 95 ہیکٹر رقبہ متاثر کیا۔۔اسی طرح اگ سے ریجن 2 (ہزارہ) میں بلین ٹری سونامی کے 36 ہیکٹر اور 10 بلین ٹری سونامی کے 140 ہیکٹر رقبے کو نقصان پہنچا ہے۔تاہم، ہزارہ کے علاقے میں جنگل کی آگ سے 160 ہیکٹر کے انکلوژر بھی متاثر ہوئے۔اسی طرح ریجن 3 مالاکنڈ نسبتاً کم متاثر ہوا ہے اور صرف 41 ہیکٹر جنگلات کو نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق نقصانات زیادہ ہیں لیکن حکومتی اعدادوشمار ابتدائی رپورٹس پر مشتمل ہیں۔محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نقصانات بہت زیادہ ہیں تاہم حکومتی اعداد و شمار ابتدائی رپورٹس پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ جنگل کی آگ میں متعدد عوامل کارفرما ہوتے ہیں لیکن 90% واقعات میں انسانی عنصر کی شمولیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بعض اوقات محکمہ جنگلات کے اہلکار پودوں کی تعداد اور معیار کو چھپانے کے لئے بھی جنگل میں خود آگ لگادیتے ہیں ۔صوبے میں لینڈ اینڈ ٹمبر گروہ بھی سرگرم ہے اور اپنے مقاصد کے لیے جنگل کو آگ لگانے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سپارکو سے رجوع کرے اور ان سے آتشزدگی سے قبل اور بعد میں متاثرہ علاقوں کی قریبی سیٹلائٹ امیجز مانگے تاکہ پودوں کے معیار اور مقدار کا جائزہ لیا جا سکے۔ ۔بعض معتبر سرکاری ذرائع نےذستاویزات کے ساتھ تصدیق کی کہ صوبے میں یکم مئی سے 10جون تک آگ لگنےکے تقریباً 454 واقعات رپورٹ ہوئے۔ایبٹ آباد 148، بونیر 81، مانسہرہ 50، سوات 34، نوشہرہ 28، ہنگو 17، دیر لوئر 15، مہمند 15، ہری پور 13، شانگلہ 11، صوابی 09، بٹگرام 06، کرک 05، خیبر 04، کوہستان، 40 جنوبی کوہاٹ چترال لوئر 2، کرم 02، مردان 02، بنوں، ٹانک، اورکزئی، تورغر اور ڈی آئی خان کے جنگلات میں آگ لگنے کا ایک ایک واقعہ پیش ایا۔

Categories
پاکستان

اساتذہ کا مطالبات منوانے کیلئے عمران خان کی رہائشگاہ کا گھیراؤ۔۔۔ کے پی کے سے بڑی خبر نے سب کو دنگ کر ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کیلئے عمران خان کےگھرکے باہر احتجاج۔احتجاج میں کے پی کے دور دراز علاقوں سے آئے سیکڑوں اساتذہ شریک ہیں، مظاہرین نے صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخ تقرری سے مستقل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا (کے پی) کے

ایڈہاک اساتذہ مطالبات کی منظوری کے لیے بنی گالہ میں عمران خان کےگھرکے باہر احتجاج کے لیے پہنچ گئے۔ایڈہاک ٹیچرز کا کہنا ہے کہ تاریخ تقرری سے سینیارٹی اور سالانہ انکریمنٹ دیا جائے، چار سال سے خیبرپختونخوا میں کنٹریکٹ پر ملازمت کر رہے ہیں، پشاور میں بھی احتجاج کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی، بنی گالہ میں احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، عمران خان مطالبات تسلیم کرائیں۔احتجاج میں کے پی کے دور دراز علاقوں سے آئے سیکڑوں اساتذہ شریک ہیں، مظاہرین نے صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخ تقرری سے مستقل کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

Categories
پاکستان

ٹاسک فورس کی آمد کے بعد بھی پاکستان گرے لسٹ سے نکل پائے گا یا نہیں؟ بلاول بھٹو نے حیران کن حقائق سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹاسک فورس کی آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔فیٹف کے اقدام سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے فیٹف کے اقدام سے ملک میں سرمایہ کاروں کا

اعتماد مزید بڑھے گا۔ امید ہے ٹاسک فورس کی آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فیٹف کے پاکستان کی طرف سے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کے متفقہ اعتراف کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے دونوں ایکشن پلانز کی تمام تکنیکی ضروریات کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے دو مرتبہ فیٹف ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کے اس مثبت انداز کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فیٹف ٹاسک فورس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے ٹاسک فورس کی پاکستان آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔فیٹف کے اہداف پورے کرنے پر تمام ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔واضح رہے ک دو روز سے ذرائع ابلاغ پر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں، لفظ فیٹف ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرتا رہا، پر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ فیٹف اور اس کی گرے لسٹ کیا ہے اور یہ پاکستان کیلئے اتنی اہمیت کی حامل کیوں ہے؟ان سوالات کے جواب جاننے سے پہلے جمعے کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے فیٹف اجلاس کے آخری روز کے اعلامیے کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے فیٹف کے صدر ڈاکٹر مارکوس پلیئر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان نے اصلاحات کو نافذ کیا ہے جو کہ خود اس کے استحکام اور سلامتی کیلئے اچھا ہے۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا، اگر پاکستان on-site وزٹ کا مرحلہ کامیابی سے عبور کرلیتا ہے تو اسے گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔فیٹف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں، پاکستان کا دورہ کرکے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائےگی۔اب جانتے ہیں کہ یہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کیا ہے؟فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) جسے فیٹف بھی کہا جاتا ہے یہ ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو 1989 میں قائم کیا گیا۔امریکا، برطانیہ، جاپان، اٹلی، فرانس اور چین ابتدائی طور پر ایف اے ٹی ایف کے ممبر بنے اور ان ہی کی باہمی رضا مندی سے اس کا قیام عمل میں آیا۔ بعد ازاں اور بھی کئی ملک اس فنانس ایکشن ٹاسک فورس کے ممبر بن گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تعداد 39 تک پہنچ گئی۔اس ادارےکا مقصد ان ممالک پر نظر رکھنا اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون نہیں کرتے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیےگئے دہشت گردوں کے ساتھ مالی تعاون کرتے ہیں۔

Categories
پاکستان

نان فائلر کیلئے گاڑیوں پر کتنے فیصد ٹیکس فیصد بڑھانے کی تجویز منظور کر لی گئی؟ تفصیلات آ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نان فائلر کیلئے گاڑیوں پر ٹیکس 100 فیصد بڑھانے کی تجویز منظور۔نان فائلر کو پراپرٹی خریدنے پر 5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، بیرون ممالک ڈکلیئرڈ اثاثوں کی قیمت پر پاکستانیوں کو ایک فیصد کیپٹل ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فیڈرل بورڈ

آف ریونیو (ایف بی آر) میں گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس 100فیصد بڑھانے کی تجویز منظور کر لی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فنانس بل 2022 میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ٹیکس کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ریٹائرڈ اور سروِنگ آرمی ملازمین کیلئے پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس چھوٹ واپس لی جا رہی ہے، حکومتی ملازمین کیلئے بھی پراپرٹی پر کیپٹل گین ٹیکس چھوٹ واپس لی جا رہی ہے۔نان فائلر کو پراپرٹی خریدنے پر 5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، بیرون ممالک ڈکلیئرڈ اثاثوں کی قیمت پر پاکستانیوں کو ایک فیصد کیپٹل ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔کمیٹی نے ان تجاویز کی منظوری دے دی، جبکہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، انکم ٹیکس چھوٹ دیگر رفاعی اداروں کو بھی حاصل ہے، نجی رفاعی اداروں کو ٹیکس کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ کوئلہ، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے، آئی پی پیز کی طرف سے کوئلے کی درآمد پر ڈیوٹی دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی گئی ہے۔کمیٹی نے فلائنگ الاؤنس تنخواہ میں ضم کرکے ٹیکس لگانے کی مخالفت کی۔

Categories
پاکستان

جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک: مہنگائی کی وجہ سے دعوت ولیمہ میں کیا کھلائیں گے؟ خود ہی بتا دیا

مظفرگڑھ (ویب ڈیسک) مہنگائی ہے ولیمہ میں مہمانوں کو دال کھلاؤں گا، جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ مظفر گڑھ کے جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے جمشید دستی نے پشاور میں

مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ہے۔ نازیہ نے بینظیر ویمن یونیورسٹی پشاور سے بائیو کیمسٹری میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ دعوتِ ولیمہ ستمبر یا اکتوبر میں کروں گا، مہنگائی ہے مہمانوں کو دال کھلاؤں گا۔خیال رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔جمشید دستی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا اور سال 2013 میں پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دیا۔بعدازاں انہوں نے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی، جمشید دستی نے حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی۔

Categories
پاکستان

دوست وہ جو مشکل میں کام آئے:چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو پہلے لانگ مارچ کے وقت کیا مشورہ دیا تھا؟ بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو پہلا لانگ مارچ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویز الہٰی نے پروگرام ’’ دی لاسٹ آور ‘‘ میں خصوصی انٹرویو میں کہا پی ٹی آئی کو دوسرے لانگ مارچ سے روکنے کیلئے سخت پیغام بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب سے طے ہوا تھا اگر قبل از وقت انتخابات ہوئے تو وفاق میں ہوں گے۔ مزید بولے کہ آئندہ 10 سال میں 90 فیصد سیاستدانوں کے چہرے دکھائی نہیں دیں گے۔

Categories
پاکستان

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز: دانیہ ملک بڑی مشکل میں گرفتار ہو گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز جاری کرنے کے خلاف درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ جنوبی میں دائر کی گئی۔ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔سماجی تنظیم کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف درخواست دائرکی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ

عدالت ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کیخلاف کارروائی کا حکم دے، درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم و دانیہ ملک کو فریق بنایا گیا۔ایڈووکیٹ عامر جمیل کا کہنا تھا کہ دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں، ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ کیخلاف کارروائی کرے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی عورتوں کی عزت مجروح کی ہے، دانیہ کی حرکت کی وجہ سے پاکستانی عورتوں کے سر شرم سے جھک گئے، معمولی تنازع پر اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز وائل کرنے کی سزا دانیہ کو ملنی چاہیے۔

Categories
پاکستان

جمشید دستی اپنی دلہنیا لینے پشاور پہنچے تو کس بات پر آبدیدہ ہو گئے ؟ جانیے

مظفرگڑھ(ویب ڈیسک) سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی اپنی دلہنیا لینے مختصر اور سادہ سی بارات لے کر پشاور پہنچ گئے، خوشی کے موقع پر مرحوم والدہ کو یاد کرکے روتے رہے،جمشید دستی کا پچھلے سال جولائی میں نکاح ہوا تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو

ان کی شادی کی شدید خواہش تھی ، سابق ممبر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کا تعلق پشاور کے مہمند قبیلے سے ہے اور انہوں نے بینظیر وومن یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں ایم ایس سی کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ستمبر یا اکتوبر میں اپنا ولیمہ کریں گے اور دوستوں کو دال کھلائیں گے، بارات میں جمشید دستی کے رشتہ داروں سے زیادہ ان کے قریبی دوستوں، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی، دوسری جانب جمشید دستی کے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے نئے بیان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑدی ہے،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق جمشید دستی کے حالیہ بیان سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ جمشید دستی کی جانب سے تحریک انصاف سے ضلع مظفرگڑھ کے جن حلقوں کے لیے ٹکٹوں کا مطالبہ کیا جارہا تھا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں شاید جمشید دستی کو ان حلقوں کے حوالے سے کوئی واضح یقین دہانی نہیں مل سکی،اس لیے جمشید دستی تحریک انصاف میں شمولیت یا اتحاد کے حوالے سے گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنی بارات کے ساتھ پشاور جانے سے قبل جمشید دستی کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ عمران خان کو جس طرح حکومت سے نکالا گیا ،وہ طریقہ کار غلط تھا اورانہیں اس بات پر دکھ ہے،تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی راج پارٹی چھوٹی اور غریبوں کی جماعت ہے،کل آئے گا تو دیکھ لیں گے،ان کا تحریک انصاف میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی شمولیت کا سوچا ہے،ذرائع کے مطابق جمشید دستی سیاسی صورتحال پر مسلسل غور و خوض کررہے ہیں اور درست وقت کا انتظار کررہے ہیں ۔

Categories
پاکستان

فیٹف میں پاکستان کی پوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کا کردار ۔۔۔۔رانا ثنااللہ کا بیان سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈٰیسک) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے اس پر ہمار ااحتجاج بھی ٹھیک تھا پی ٹی آئی کا بھی صحیح ہے، فیٹف کے معاملہ پر خوشی کی بات نہیں ہے ابھی تک ہمیں گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا،فیٹف کے معاملہ پر مبارکباد دینے والوں کے خلاف نہیں ہوں،

پی ٹی آئی نے فیٹف پر کچھ نہیں کیا اس میں کردار اسٹیبلشمنٹ کا ہے، فیٹف سے متعلق قانون سازی کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے حکومت اور اپوزیشن کو ایک میز پر بٹھایا تھا، پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں عمران خان پاگل ہے اس کو کوئی چیز سمجھ نہیں آتی ہے۔ وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں سینئر صحافی و معاشی تجزیہ کار مہتاب حیدر سے بھی گفتگو کی گئی جبکہ میزبان شہزاد اقبال کا تجزیہ بھی پروگرام میں شامل تھا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار مہتاب حیدر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحالی کیلئے فیول کی سبسڈیز ختم کرنے کے ساتھ پی ڈی ایل لگانا اور پرسنل انکم ٹیکس بڑھانا تھا، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو 47ارب روپے کا ریلیف دیا جو آئی ایم ایف معاہدے کے خلاف تھا، امید ہے اگلے ہفتے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان کچھ بات طے ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کو معاشی طورپر تباہ کردیا، عمران خان کی باتیں سیاستدانوں والی نہیں ہوتی ہیں، کوئی سیاستدان یہ نہیں کہہ سکتا کہ مخالف سیاسی قیادت کو نہیں چھوڑوں گا، جمہوری نظام میں ممکن نہیں کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار نہ ہو، سیاسی مخالفین کو ایک سال میں سزائیں دلوانے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بنایا گیا جس کے تحت ریٹائرڈ سیشن ججوں کو ہائیکورٹ کے ججوں کے برابر مراعات دے کر عدالتوں میں لگایا جانا تھا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو محنت کر کے تقسیم کیا، ایک ٹرانسفر پوسٹنگ پر ایسے حالات پیدا کیے گئے جو ماضی میں کبھی نہیں ہوئے، عمران خان نے ایک تعیناتی کا معاملہ میڈیا میں لاکر اسے تماشا بنادیا، عمران خان فتنہ ہے یہ قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں عمران خان پاگل ہے اس کو کوئی چیز سمجھ نہیں آتی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے صرف اسٹیبلشمنٹ نے کام کیا، فیٹف سے متعلق قانون سازی کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے حکومت اور اپوزیشن کو ایک میز پر بٹھایا تھا، اپوزیشن بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ساتھ بیٹھی، فیٹف کے قانون پر پی ٹی آئی حکومت بھاگ جاتی تھی ان کو پکڑ کر لایا جاتا تھا، تحریک انصاف کے لوگ ہمیں عمران خان کے خیالات بتاتے تھے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور ملک کی بقا کیلئے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ضروری تھا، ملک کی معاشی حالت ایسی نہیں کہ فوری الیکشن میں جایا جاتا، ن لیگ میں کسی کی اقتدار میں آنے کی خواہش نہیں تھی، نواز شریف اور پارٹی متفق تھی کہ الیکشن میں جانا چاہئے، اتحادی جماعتوں کے دلائل سننے کے بعد مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Categories
پاکستان

عمران حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کے تمام کردار بے نقاب ۔۔۔اہم حقائق سامنے رکھ دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سازش کا ہر کردار اور ہدف آشکار، آج کے احتجاج میں آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کرینگے،سازش سے حکومت پر قابض ہونیوالا لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل دا ئوپر لگا رہا ہے۔عوام پرظلم برداشت نہیں کرینگے،

فاٹا انضمام رول بیک کرنےکی مزاحمت کرینگے،حکومت عوامی اعتماد کھو بیٹھی ، آج کے احتجاج میں قوم کیساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرینگے، حکومت ظلم و جبر اور طاقت سے عوام کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتی ہے۔پچھلے دو ماہ کے واقعات نے سازش کے ہر کردار اور اسکے اہداف پوری طرح آشکار کردیا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کراچی ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پراظہاربرہمی بھی کیا۔اجلاس میں حکومتی سطح پر سرکاری وسائل سے سماجی بہبود کے صف اول کے اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ مہم کی بھی مذمت کی گئی ، اجلاس میں فیٹف سے نکلنے کیلئے بھرپور محنت کرنے اور پاکستان کو یہ سنگِ میل دلوانے پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی گئی جبکہ حکومت کی جانب سے معیشت کی تباہی ، عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے ، بجلی، تیل اور گیس کی قیمتوں میں عمران خان کی کال پر ملک گیر احتجاج پر بھی تبادل خیال کیا گیا۔عمران خان نے کہاکہ کورونا وباء اور عالمی مہنگائی کے سامنے تحریک انصاف کی حکومت ڈھال بن کر اپنے لوگوں کو بچا رہی تھی لیکن لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچانے کیلئے ملک گروی رکھ کر عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کردیا ہے ،اپنی جائیدادیں باہر رکھنے والوں کو عوام کی مشکلات اور ملک وقوم کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے لیکن پی ٹی آئی اپنے لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم برداشت نہیں کرے گی۔بغیر تیاری کے سازش سے حکومت پر قابض ہونیوالا لشکر اپنی چوری بچانے کیلئے قوم کا مستقبل دا ئوپر لگا رہا ہے، خود کو اقتدار میں رکھنے کیلئے اداروں کو بدترین تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے حالانکہ انہیں تنبیہ کی تھی کہ سنبھلتی معیشت کو عدمِ استحکام سے دوچار کیا گیا تو حالات بے قابو ہونگے۔ اپنی چوری بچانے کیلئے سازش سے اقتدار کا رستہ بنانیوالوں کی جانب سے معیشت کی تباہی کا تفصیلی جائزہ عوامی تائید و ساکھ سے محروم ہے ،اجلاس میں حکو مت سے دوست ممالک اور آئی ایم ایف کی رو ارکھی جانے والی سرد مہری کا بھی تجزیہ کیا گیا۔اجلاس میں قراردیاگیا کہ حکومت کے ہاتھوں میں معیشت غیرمحفوظ اور مستقبل عدمِ تحفظ کا شکارہے ،اجلاس میں حکمرانوں کی جانب سے آزاد اظہار خصوصا سوشل میڈیا پر شہریوں کو تنگ کرنے اور پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کراچی میں ضمنی انتخابات سے عوام کی مکمل لاتعلقی اور ساکھ کے حامل پرامن انتخاب کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ناکامی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کے بجٹ میں 21 ارب کی کٹوتی کی شدید مذمت گئی۔اجلاس میں قبائلی اضلاع کے 50 لاکھ شہریوں کو تحریک انصاف کے فراہم کردہ صحت کارڈ سے محروم کرنے کی اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فاٹا کے انضمام کو رول بیک کرنے کی کوششو ں کا بھی جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ایسی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائیگی ۔

Categories
پاکستان

یہ طے ہے پاکستان میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی ۔۔۔۔ شریف خاندان اور عمران خان کو حیران پریشان کر دینے والی خبر

لاہور (ویب ڈیسک)سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی اور ہم پورا شیئر لینگے۔پیپلزپارٹی کو حکومت کرنے کا موقع ملا تو میں پاکستان کو 110 ڈگری میں بدلوں گا، انوکھے لاڈلے کے چار سالہ پالیسیوں کے

باعث آج ملک میں انتہاء کی مہنگائی ہے ہفتے کے روز سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے ملاقات کی جس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ اس دوران بات چیت کرتے ہوئے صف علی زرداری نے کہا کہ کارکنان سے وعدہ کرتا ہوں کہ ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی اور ہم پورا شیئر لینگے ۔ پیپلزپارٹی کو حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو ایک سو دس ڈگری میں بدلوں گا۔

Categories
پاکستان

چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ ۔۔۔۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک )چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان بھی ڈیڈ لاک ٹوٹ نہ سکا، راجہ ریاض نے تجویز کیا ہے کہ تمام جماعتوں کےلیے قابل قبول ناموں کا پینل بھجوایا جائے۔اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کرنا چاہتا ہوں،

جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر بھی ابھی تک اتفاق نہ ہوسکا ،مقبول باقر نے بھی عہدے کےلیے رضا مندی ظاہر نہیں کی، سابق جسٹس مقبول باقر کا نام آصف زرداری نے تجویز کر رکھا ہے۔حکومت کی طرف سے اخلاق تارڑ،بشیرمیمن اور آفتاب سلطان کے نام سامنے آئے مگر کسی ایک پر بھی اتفاق نہ ہوسکا، چیئرمین نیب کا عہدہ دو جون سے خالی ہے۔

Categories
پاکستان

پی ٹی آئی کا رکن اسمبلی خاتون سے دست درازی کے الزام میں گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) اکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو خاتون کی شکایت پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شبیر قریشی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، وہ فجر کی نماز کے لیے نکلے تھے، پولیس گرفتار کر کے لے گئی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد رکن سندھ اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا ہے کہ رات 3 بجے تھانہ سائٹ میں ایک خاتون نے شکایت درج کرائی تھی، خاتون کا الزام ہے کہ شبیر قریشی نے اس سے دست درازی کی۔جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ خاتون کی شکایت پر شبیر قریشی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے پر انہیں فی الحال حراست میں لیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل نے شبیر قریشی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات بھر 2 پولیس موبائلیں شبیر قریشی کے گھر کے باہر موجود تھیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ایم پی اے شبیر قریشی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جیالا فورس نے پی ٹی آئی کو نیزے پر رکھا ہوا ہے، ہر قسم کےجھوٹے الزامات پی ٹی آئی رہنماؤں پر لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شبیر قریشی کی جبری گرفتاری تشویشناک ہے، مذمت کرتے ہیں، انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Categories
پاکستان

عامر لیاقت کی قبرکشائی پر اشنا شاہ کا حیران کن رد عمل آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے عامر لیاقت حسین کی قبر کُشائی کے حکم پر شدید ردّعمل دیا ہے۔اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اس شخص کو اب اس دُنیا سے جانے کے بعد تو آرام کرنے دو‘۔اداکارہ نے کہا کہ ’قبر سے عامر لیاقت حسین کا جُسدِ خاک نکالنا،

اُن کے بچوں کو مزید اذیت دے گا‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ پہلے ہی کافی اذیت سے گزر چکے ہیں‘۔اس سے قبل اُشنا شاہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’عامر لیاقت حسین کو ایک عورت نے عوامی طور پر بے لباس کر دیا تھا جس سے اُنہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی، وہ بےعزت ہو کر دُنیا سے چلے گئے‘۔اداکارہ نے کہا تھا کہ ’جس کسی نے بھی ان ویڈیوز کو شیئر کیا، ان کا مذاق اُڑایا، ان پر ہنسا، اُن سب کے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا لہو ہے اور ہمارے ہاتھوں پر بھی اُن کا لہو ہے‘۔واضح رہے کہ عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کے جسد سے نمونے لینے سے متعلق شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

Categories
پاکستان

ہر بندے کے پاس موبائل مگر پاکستانیوں کی بڑی تعداد موبائل پر کونسی ایپ سے بالکل لا علم ہے ؟ گیلپ سروے کے نتائج

لاہور (ویب ڈیسک) گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 51 فیصد پاکستانیوں نے ذاتی معلومات ایپز کے ساتھ شیئر کرنے کے بعد اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے اس بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے جبکہ 35 فیصد نے بتایا ہے کہ وہ اس بارے میں آگاہ ہیں۔ذاتی ڈیٹا کے

استعمال سے متعلق لاعلم پاکستانیوں کی شرح عالمی اوسط سے 2 گنا زیادہ ہے، 39 ممالک میں 24 فیصد شہری موبائل ایپز کی جانب سے اپنے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں، البتہ دنیا کے دیگر ممالک کے برخلاف پاکستانیوں میں ذاتی معلومات کے غلط استعمال کی شکایت کم دکھائی دی اور دنیا کے 39 ممالک کی مجموعی اوسط یعنی 60 فیصد کے برعکس صرف 9 فیصد پاکستانیوں نے ڈیٹا کے غلط استعمال ہونے کا بتایا ہے۔پاکستانیوں کی جانب سے جو شکایات سامنے آئی ہیں ان میں جعلی ای میلز کا آنا، کمپنیز کی جانب سے اسپام spam ای میل بھیجنا، بینک اکاؤنٹ، کریڈیٹ کارڈ اور ای میل ہیک ہونے جیسے شکایات منظرِ عام پر آئی ہیں۔ڈیٹا کے غلط استعمال کی سب سے زیادہ شکایت پڑوسی ملک بھارت، برطانیہ اور امریکا کے شہریوں نے کی ہے، ٹیکنالوجی سے منسلک مسائل کے باوجود دنیا کے دیگر ممالک کی طرح 66 فیصد پاکستانیوں نے اس کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے اور ٹیکنالوجی کو زندگی کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان اور ورلڈ وائیڈ انڈیپینڈینٹ نیٹ ورک آف مارکیٹ ریسرچ کے سروے سے چلا ہے جس میں دنیا کے 39 ممالک کے 33 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔پاکستان میں 1 ہزار افراد اس سروے کا حصہ بنے اور یہ سروے 15 اکتوبر سے 18 دسمبر 2021ء کے درمیان کیا گیا۔سروے میں دیکھا گیا ہے کہ 51 فیصد پاکستانیوں نے مختلف موبائل ایپلی کیشنز کے ساتھ ذاتی ڈیٹا یا معلومات شیئر کرنے

کے بعد ان کا استعما ل کیسے ہوتا ہے، اس بارے میں لا علم ہونے کا بتایا ہے، 35 فیصد نے اس حوالے سے آگہی کا بتایا ہے جبکہ 14 فیصد نے اس پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا ہے۔پاکستان کا موازنہ 39 ممالک سے حاصل کی گئی آراء سے کیا جائے تو عالمی سطح پر 24 فیصد نے کچھ نہ جاننے کا کہا ہے لیکن 33 فیصد شہری ایپز کی جانب سے اپنے ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں معلومات رکھنے کا کہتے نظر آئے، 43 فیصد نے اس بارے میں درمیانہ مؤقف اختیار کیا اور نہ ہی واقف اور نہ ہی ناواقف ہونے کا کہا۔سروے میں 9 فیصد پاکستانیوں نے شیئر کی گئی ذاتی معلومات کے غلط استعمال کی شکایت کی، جبکہ عالمی سطح پر 60 فیصد شہری ذاتی معلومات کے غلط استعمال پر پریشان نظر آئے۔پاکستان میں ڈیٹا کے غلط استعمال کی جو شکایات سامنے آئیں، ان میں 3 فیصد نے ایسی جعلی ای میلز آنے کا بتایا جس میں ان سے بینک کی تفصیلات اور دیگر ذاتی معلومات مانگی گئیں، 2 فیصد نے کمپنیز کی جانب سے اسپام spam ای میل موصول ہونے، 2 فیصد نے ای میل اکاؤنٹ ہیک ہونے، 2 فیصد نے ہی بینک اکاؤنٹ یا کریڈیٹ کارڈ ہیک ہونے جبکہ 1 فیصد نے ذاتی نوعیت کی معلومات انٹرنیٹ پر لیک ہونے کے بارے میں بتایا۔39 ممالک میں مجموعی طور پر 41 فیصد شہریوں نے اسپام spam ای میل آنے، 31 فیصد نے بینک اکاؤنٹ اور دیگر ذاتی معلومات کی تفصیلات ماننگے والی جعلی ای میلز ملنے،

12 فیصد نے ذاتی معلومات لیک ہونے، 11 فیصد نے ای میل اکاؤنٹ ہیک ہونے جبکہ 10 فیصد نے بینک اکاؤنٹ یا کریڈیٹ کارڈ ہیک ہونے کی شکایت کی۔ڈیٹا کے غلط استعمال کی سب سے زیادہ شکایت پڑوسی ملک بھارت، برطانیہ اور امریکا کے شہریوں نے کی۔بھارت میں 57 فیصد، برطانیہ میں 53 فیصد جبکہ امریکا میں 51 فیصد افراد نے بینک اکاؤنٹ اور دیگر ذاتی معلومات کی تفصیلات ماننگے والی فراڈ ای میلز آنے کا بتایا، اسپام spam ای میلز آنے کا امریکا میں 53 فیصد، برطانیہ میں 50 فیصد جبکہ بھارت میں 46 فیصد نے بتایا، جبکہ بینک اکاؤنٹ یا کریڈیٹ کارڈ ہیک ہونے کا امریکا میں 30 فیصد، برطانیہ میں 20 فیصد اور بھارت میں 18 فیصد نے انکشاف کیا۔ای میل اکاؤنٹ ہیک ہونے کا امریکا میں 19 فیصد، برطانیہ میں 15 فیصد جبکہ بھارت میں 13 فیصد نے بتایا جبکہ ذاتی معلومات لیک ہونے کا سروے میں 23 فیصد امریکیوں نے بتایا۔بھارت میں 15 فیصد جبکہ برطانیہ میں 12 فیصد نے ذاتی معلومات لیک ہونے کی شکایت کی۔ٹیکنالوجی سے جڑے مسائل کے باوجود دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی ٹیکنالوجی کی اہمیت کو تسلیم کرتے نظر آئے اور 66 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکنالوجی کو اپنی زندگی میں اہم کہا جبکہ 20 فیصد نے کسی حد تک اہم بتایا، البتہ 11 فیصد نے ٹیکنالوجی کو غیر اہم کہا ہے۔عالمی سطح پر 76 فیصد شہری ٹیکنالوجی کو اپنی زندگی میں اہم کہتے دکھائی دیے، 20 فیصد نے اسے کسی حد تک اہم کہا، لیکن 3 فیصد شہریوں نے ٹیکنالوجی کو بالکل اہم نہیں جانا۔

Categories
پاکستان

اے خدا میرے ابو سلامت رہیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج باپ سے محبت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں آج باپ سے محبت کا عالمی دن ہے، یہ دن منانے کا مقصد باپ کی عظمت، عزت اور وقار کا اعتراف اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو باپ اس جنت کا دروازہ ہے، اسلام میں ماں کے بعد باپ کو

دوسرا بڑا درجہ حاصل ہے۔ احادیث میں باپ کی ناراضگی اللہ کی ناراضگی اور باپ کی خوشنودگی کو رب کی خوشنودگی قراردیا گیا ہے۔باپ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جارہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد باپ کے ساتھ الفت و محبت کا اظہار اور والد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کیلئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔ باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے۔ بیسویں صدی کے اوائل میں ماں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ دن منانے کا سلسلہ امریکا سے شروع ہوا، تاہم 1966ء میں اس دن کو عالمی سطح پر مقبولیت اس وقت ملنا شروع ہوئی جب امریکی صدر لنڈن جونسن نے جون کے تیسرے اتوار کو باضابطہ طور پر فارد ڈے قرار دیا جبکہ 1972ء سے اس دن امریکی قومی تعطیل قرار دیا گیا۔

Categories
پاکستان

ضمنی انتخابات کی دوڑ: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حیران کن اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ نے حق میں دستبردار ہوگئی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم کی مہم چلائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سلمان نعیم کو جو سیکیورٹی خدشات

وہ لکھ کر دیں گے ،اگر مشکل معاشی فیصلے نہیں کیے تو کوئی ملک یا ادارہ امداد نہیں دے گا، معیشیت کو بہتر بنانے کے لیے بہتر فیصلے کیے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ نے حق میں دستبردار ہوگئی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم کی مہم چلائیں گے ،سلمان نعیم ضمنی انتخاب جیتیں گے ،سلمان نعیم علاقے کی عوام کی خدمت کریں گے ، عمران خان امریکہ مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے بھی پنجاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی بھرپور حمایت ا اعلان کیا ہے،جو یہ غیر آئینی اقدام کرتا ہے وہ نااہل ہوجاتا ہے، کسی بھی لیڈر کی جانب سے پاک فوج اور عدلیہ کےخلاف بولنا غیر آئینی ہے،عمران خان واحد وزیر اعظم ہیں جن کےخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مزید کہناتھا کہ جو یہ غیر آئینی اقدام کرتا ہے وہ نااہل ہوجاتا ہے، عمران خان کا امریکی بیانیہ فلاپ ہوچکا ہے۔

Categories
پاکستان

عوام ملک کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی باتیں کرنے والے کے ساتھ نہیں نکلیں گے ۔۔۔۔۔ مریم اورنگزیب کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات اور ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فساد

پھیلانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے والے کی کال پر کیوں نکلیں؟ عوام جھوٹے فتنہ، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلیں؟۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقتدار میں آئی ایم ایف سے کمزور معاہدہ کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلیں؟، آٹا 35 سے 90 روپے اور چینی 52 سے 120 روپے کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلیں؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام پولیس والوں کو نشانہ بنانے والوں اور ملک کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلیں؟۔مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے، کسی کو فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔

Categories
پاکستان

نہ کبھی دیکھا نہ کبھی سنا: پرچہ حل کرنے کیلئے بارہویں جماعت کے طلباء نے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) کشمور تنگوانی میں بوٹی مافیہ نے بارویں جماعت کا انگلش کے پرچہ کو حل کرنے کیلئے انوکھا کارنامہ کردکھایا۔ کشمور تنگوانی میں بوٹی مافیہ نے بارویں جماعت کی انگلش پرچہ حل کرنے کیلیے انوکھا کارنامہ کردکھایا گائیڈ اور موبائل پر لکھے سوال سموسوں اور چنے کے ذریعے طلباء تک پہنچنے لگے۔

پرچہ وقت سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپوں کی زینت بن گیا کچھ طلباء سوشل میڈیا تو کچھ طلباء چیزیں فروخت والے لوگوں کے ذریعے پرچہ حل کرنے میں مصروف رہے۔ دوسری جانب لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ لاڑکانہ میں بارہویں جماعت کے انگریزی کا پرچہ بھی وقت سے 20 منٹ پہلے آؤٹ ہوگیا۔ بوٹی مافیا امتحانی مراکز میں واٹس ایپ گروپ کے ذریعے سوالات حل کرانے لگے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روزلاڑکانہ میں بارہویں جماعت کے ریاضی کا پرچہ وقت سے 15 منٹ پہلے آؤٹ ہوگیاتھا۔

Categories
پاکستان

امپورٹڈ حکومت کے کارنامے۔۔۔شیخ رشید نے قوم کو ایک بار پھر بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ٹوئٹ ,کہتے ہیں کہ ایک مہینے میں درآمدگی بل سو فیصد بڑھ گیا ہے۔سات بلین ڈالرز کے ریزرو،1 بلین کی ترسیلات اور پانچ سو ملین ایکسپورٹ کم ہوگئی ہیں۔ ڈالر 210 روپے کا ہو گیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا

کہ ایل این جی مہنگی خریدی ہے۔آئی ایم یف کے معاہدے کے لیے امریکہ کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔امپورٹڈ حکومت کو صرف اپنے کیسز کے ختم کرانے کی فکر ہے غریبوں کی نہیں ہے۔ 9بجے لال حویلی سے اندرونی اور بیرونی سازشوں پر تفصیلی بات کروں گا،حالات جتنے تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے۔پنجاب میں 20 منحرف اراکین کا الیکشن 1 ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کرے گی۔خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کمان سنبھال لی ہے عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔