Categories
انٹرنیشنل

ایشیا کے امیر ترین شخص محض 5 دنوں میں 34 ارب ڈالرز سے کیوں محروم ہوگئے ؟ جانیے

ممبئیی: (ویب ڈیسک) بھارت سے تعلق رکھنے والے گوتم اڈانی کافی عرصے بعد دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں اور تنزلی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو بہت جلد ان سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز بھی چھن جائے گا۔ بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق محض

5 دن کے اندر گوتم اڈانی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے سے 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور ان کی ذاتی دولت میں 3 کاروباری دنوں کے دوران 34.6 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔ اس وقت 84.4 ارب ڈالرز کے ساتھ گوتم اڈانی 11 ویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کے حریف مکیش امبانی 82.2 ارب ڈالرز کے ساتھ 12 ویں امیر ترین فرد ہیں۔ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو بھی بھاری نقصان کا سامنا ہے اور ان کی مارکیٹ ویلیو میں 68 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔ گوتم اڈانی کی دولت میں تیزی سے کمی کی وجہ ایک امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ کی 25 جنوری کو جاری ہونے والی رپورٹ تھی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔ رپورٹ میں گوتم اڈانی کے لیے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔ اس رپورٹ پر اڈانی گروپ کی جانب سے 29 جنوری کو 413 صفحات پر مشتمل ردعمل جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے تمام مقامی قوانین پر عمل کیا گیا ہے۔ مگر یہ ردعمل بھی سرمایہ کاروں کو اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص فروخت کرنے سے نہیں روک سکا۔ خیال رہے کہ گوتم اڈانی 2022 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے افراد میں سے ایک تھے اور ان کے اثاثوں میں 42.2 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انہوں نے سال کا اختتام 119 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی حیثیت سے کیا تھا۔ فرانس کے برنارڈ آرنلٹ اس وقت 189 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے بعد ایلون مسک 160 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے، جیف بیزوس 124 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے، بل گیٹس 111 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ وارن بفٹ 107 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

Categories
انٹرنیشنل

” مینیجرز کو مینیج کرنے کیلئے بھی مینیجر ہیں” مارک زکر برگ کا میٹا سے مزید ملازمین کی برطرفی کا اشارہ

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے حالیہ داخلی میٹنگ میں مزید برطرفیوں کے امکان کا اشارہ دے دیا۔ کمپنی کی جانب سے 11 ہزار سے زائد ملازمتوں میں کمی کے مہینوں بعد یہ خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹس میں مسٹر زکربرگ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ ‘منیجنگ مینیجرز’ کے

مخالف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جو مینیجرز بڑی ٹیمیں بناتے ہیں انہیں معاوضہ نہیں دیا جانا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے مبینہ طور پر چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹولز کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا جو آخر کار انجینئرز اور نان انجینئرز کو کوڈنگ میں مدد فراہم کریں گے۔ مارک زکر برگ کا کہنا تھا ” مجھے نہیں لگتا کہ ہم ایک ایسا انتظامی ڈھانچہ چاہتے ہیں جس میں مینیجرز کو مینیج کرنے کیلئے بھی مینیجرز ہوں۔” پچھلے مہینے میٹا کے چیف پروڈکٹ آفیسر کے تبصروں کے ساتھ دیکھے جانے پر چھانٹی کا امکان اور بھی مضبوط نظر آیا۔ کرس کاکس نے کمپنی کے مواصلاتی پلیٹ فارم، ورک پلیس پر تنظیمی ڈھانچے کے ممکنہ ‘موٹا ہونے’ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Categories
انٹرنیشنل

مصر میں ماہر آثار قدیمہ نے 4 ہزار 300 سال پرانی ممی دریافت کرلی

مصر(ویب ڈیسک) مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے 4 ہزار 300 سال پرانی ممی دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ماہر آثار قدیمہ کی ٹیم کے مطابق مصر کے علاقے سکارا میں زمین سے 20 میٹر نیچے موجود ایک کمرے سے تقریباً 25 ٹن وزنی تابوت میں ایک ممی ملی۔

10 افراد پر مشتمل ماہر آثار قدیمہ کی ٹیم کے مطابق جب تابوت کو کھولا گیا تو اس میں سونے کے پتوں میں لپٹی ہوئی ایک ممی ملی جس کے سر پر ایک بینڈ اور سینے پر ایک بریسلٹ موجود تھا جس سے خیال کیا جاسکتا ہے کہ یہ کسی امیر انسان کی ممی ہے۔ سونے کے پتے سے ڈھکی ہوئی ممی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 4 ہزار 3 سال پرانی ہے۔ جس کی دریافت اہم آثار قدیمہ کیلئےاہمیت کی حامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق ممی کیساتھ مجسمے، مٹی کے برتن دیگر اشیاء بھی ملی ہیں، یہ ممی مصر میں اب تک پائی جانے والی سب سے قدیم اور مکمل غیر شاہی ممی ہے۔

Categories
انٹرنیشنل

ایلون مسک نے اپنا نام ‘تبدیل’ کرلیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اپنے عجیب بیانات اور اقدامات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اب انہوں نے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے، کم از کم ٹوئٹر کی حد تک۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کرکے مسٹر ٹوئٹ رکھ لیا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹیسلا کے حوالے

سے 2018 کی ٹوئٹس پر دائر مقدمے کی سماعت کے دوران ایک وکیل نکولس پوریٹ نے غلطی سے ایلون مسک کو مسٹر ٹوئٹ کہہ دیا تھا۔ بعد ازاں وکیل نے کہا کہ ایسا زبان پھسل جانے کی وجہ سے ہوا مگر عدالت میں موجود ایلون مسک نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر درست وضاحت ہے۔ اب ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کرکے مسٹر ٹوئٹ رکھتے ہوئے کہا کہ اب وہ پرانے ڈسپلے نام کو واپس حاصل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنا نام بدل کر مسٹر ٹوئٹ رکھ لیا ہے اور اب ٹوئٹر سے انہیں دوبارہ نام بدلنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ اس کیپشن کے ساتھ انہوں نے ہنسی کا ایموجی بھی استعمال کیا۔ خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ڈسپلے ناموں کو لاک کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے کچھ ہفتے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جن ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ماضی میں ویری فائی کیا گیا تھا وہ ایپ میں اپنا ڈسپلے نام تبدیل نہیں کرسکتے۔ اس تبدیلی کا مقصد ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس متعارف کرانے پر معروف شخصیات کے نام سے اکاؤنٹس بنانے والوں کی روک تھام کرنا تھا۔

Categories
انٹرنیشنل

بھارت: نامعلوم شخص نے نوٹوں کی بارش کردی

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک نامعلوم شخص نے نوٹوں کی بارش کردی۔
ایک فلائی اوور سے نامعلوم شخص نے اپنے تھیلے میں بھرے نوٹوں کو اچانک نیچے پھینکنا شروع کر دیا جس کے باعث فلائی اوورکے نیچے پیسے لوٹنے والوں کی بھیڑ لگ گئی ۔
نامعلوم شخص پیسے پھینکتا رہا اورلوگ پیسے حاصل کرنے کیلیے ایک دوسرےکو دھکے دیتے رہے۔ پیسے لوٹنے والوں نے ٹریفک ہی جام کردیا ۔
یہ واقعہ بنگلورو کے کے آر مارکیٹ میں پیش آیا۔ اس موقع کو کسی راہگیر نے کیمرے کی آنکھ سے منظر محفوظ کر لیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ پیسے لوٹنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔
دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ” اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ اس شخص نے ایسا کیوں کیا اس فعل کے پیچھے کیا وجہ ہے”۔

Categories
انٹرنیشنل

روس سے تیل کی خریداری کا معاہدہ!! پاکستان کس کرنسی میں ادائیگی کرے گا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کی روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مارچ میں تیل کی خریداری کا معاہدہ متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے ساتھ معاہدے میں پاکستان دوست ملک چین کے ذریعے ادائیگیوں پر غور کر رہا ہے

پاکستان روس کو ادائیگی کے لیے چینی کرنسی یوآن استعمال کر سکتا ہے، ڈالر کے بجائے چینی کرنسی کے استعمال سے یوآن کو طاقت ملے گی۔ رپورٹس کے مطابق معاہدے کو حتمی شکل ابھی نہیں دی گئی تاہم معاہدہ جغرافیائی سیاسی طور پر نیا دور ثابت ہو گا، پاکستان روسی کاروبار کے لیے ایک غیر متوقع منزل ہے کیونکہ پاکستان اور روس کے درمیان کئی دہائیوں سے تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کو روسیوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی ترغیب دی، پاکستان ناصرف روسی تیل بلکہ گیس، ہتھیار اور دیگر اشیا بھی لینےکا خواہاں ہے۔ اٹلانٹک کونسل میں پاکستان انیشی ایٹو کے ڈائریکٹر عزیر یونس کا کہنا ہے کہ امریکی نظریہ ہےکہ پاکستان جیسے ممالک اسٹریٹجک طور پر اہم ہو سکتے ہیں، امریکی نظریہ ہے دیگر ممالک کا پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا اس کے حق میں ہے۔ عزیز یونس کا مزید کہنا ہے واشنگٹن ممکنہ طور پر اپنے اسٹریٹجک مفادات کو ابھی کسی اور جگہ پر ترجیح دےگا۔ یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ڈائریکٹر جنوبی ایشیا پروگرامز تمنا سالک الدین کا کہنا ہے کہ روس پاکستان تیل معاہدے سے امریکا اور اس کے خلیجی دوستوں کو فرق نہیں پڑےگا۔ دوسری جانب ملک میں جاری معاشی بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا کی جانب سے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں شمالی علاقوں میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 300روپے کی سطح تک پہنچ کر تیسری سینچری مکمل کرگئی۔ ملک میں قدرتی گیس کی کمی اور سردی کی شدت سے ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں 204روپے فی کلو پر فروخت ہونے والی ایل پی جی 280روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایکسپریس کو بتایا کہ پہاڑی اور دور دراز پسماندہ علاقوں میں تو فی کلوگرام ایل پی جی 310روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 360روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں قیمت میں مزید حیرت انگیز اضافے کا خدشہ ہے۔ مافیا نےصارفین کو مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور کردیا ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ جام شورو جوائنٹ وینچر گزشتہ 2سال سے بند ہے جسے فوری آپریشنل کیا جائے، جے جے وی ایل کی بندش سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈالر نہیں، اس لیے ایل پی جی کی مقامی پیداوار بڑھائی جائے۔ قیمتی جانوں کے بچاؤ کیلئے لیبارٹری کے بغیر ایل پی جی کی درآمد و ترسیل پر پابندی عائد کی جائے۔ ایل پی جی پلانٹس کی گیٹ پاس پر قیمت کی عدم تحریر سے بلیک مارکیٹنگ فروغ پارہی ہے۔ ایل پی جی پلانٹ ہولڈر گیٹ پاس پر لازماً قیمت تحریر کریں۔ انہوں نے وزیر اعظم ، وزیر پیٹرولیم ، چیرمین اوگرا ممبر گیس سے اس ضمن میں فوری کارروائی کا مطالبہ ہے۔

Categories
انٹرنیشنل

کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر، ایک ڈالر لاکھوں ۔۔۔۔ بڑی خبر آگئی

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر لاکھوں ریال تک جا پہنچا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کو ان دنوں یورپی یونین کی جانب سے مزید پابندیوں کے خدشے کا سامنا ہے
جس کے باعث ڈالر کے مقابلے میں ایران کی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ہفتے کے روز ایرانی پاسداران انقلاب پر نئی پابندیوں کے خدشے کے پیش نظر مارکیٹ میں ایرانی ریال پر مزید اثر پڑا اور اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 4 لاکھ 47 ہزار ریال تک جا پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس میں اس بار ایرانی پاسداران انقلاب کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ یورپی یونین کے بعض ممبران ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 لاکھ 47 ہزار ریال تک جا پہنچا جب کہ گزشتہ ہفتے ایک ڈالر کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 500 ریال تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں احتجاج سے لے کر اب تک ریال کی قدر میں 29 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ہفتے کے روز ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایرانی ریال کا گرنا اس کے خلاف ایک نفسیاتی آپریشن کے نتیجے میں ہے، دشمنی ملکوں کی تنظمیں ایران میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔ دوسری جانب ملک میں جاری معاشی بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا کی جانب سے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں شمالی علاقوں میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 300روپے کی سطح تک پہنچ کر تیسری سینچری مکمل کرگئی۔ ملک میں قدرتی گیس کی کمی اور سردی کی شدت سے ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں 204روپے فی کلو پر فروخت ہونے والی ایل پی جی 280روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایکسپریس کو بتایا کہ پہاڑی اور دور دراز پسماندہ علاقوں میں تو فی کلوگرام ایل پی جی 310روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 360روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں قیمت میں مزید حیرت انگیز اضافے کا خدشہ ہے۔ مافیا نےصارفین کو مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور کردیا ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ جام شورو جوائنٹ وینچر گزشتہ 2سال سے بند ہے جسے فوری آپریشنل کیا جائے، جے جے وی ایل کی بندش سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈالر نہیں، اس لیے ایل پی جی کی مقامی پیداوار بڑھائی جائے۔ قیمتی جانوں کے بچاؤ کیلئے لیبارٹری کے بغیر ایل پی جی کی درآمد و ترسیل پر پابندی عائد کی جائے۔ ایل پی جی پلانٹس کی گیٹ پاس پر قیمت کی عدم تحریر سے بلیک مارکیٹنگ فروغ پارہی ہے۔ ایل پی جی پلانٹ ہولڈر گیٹ پاس پر لازماً قیمت تحریر کریں۔ انہوں نے وزیر اعظم ، وزیر پیٹرولیم ، چیرمین اوگرا ممبر گیس سے اس ضمن میں فوری کارروائی کا مطالبہ ہے۔

Categories
انٹرنیشنل

کنگنا رناوت کا انوکھا اقدام، فلم بنانے کیلئے اپنی تمام جائیداد گروی رکھ دی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم ‘ایمرجنسی ‘ کے حوالے سے کچھ انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمر جسنی فلم سے کنگنا رناوت بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کررہی ہیں، گزشت روز فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اس فلم کے حوالے سے کچھ تفصیلات اپنے

مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ کنگنا نے لکھا کہ’ آج ہم نے فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل کرلی، میری زندگی کا ایک بہت ہی شاندار مرحلہ اپنی تکمیل کو پہنچا، لگتا ایسا ہے کہ میں اس مرحلے سے آرام سے گزری ہوں لیکن حقیقت اس سے برعکس ہے’۔ 35 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنی پڑی۔ کنگنا نے لکھا کہ فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنے سے لے کر پہلے شیڈول کے دوران ڈینگی کی تشخیص ہونے تک ان تمام مراحل سے گزری اور فلم مکمل کی، اس تجربے میں ایک فرد کے طور پر میرے کردار کا سخت امتحان لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ صرف اپنے خوابوں کے لیے یا جو آپ چاہتے ہیں اس کے لیے محنت کرنا ہی کافی ہے، تو دوبارہ سوچیں کیونکہ یہ سچ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ فلم ایمرجنسی کی پروڈیوسر بھی کنگنا رناوت ہیں، یہ فلم 1977میں بھارت میں نافذ ہونے والی ایمرجنسی کی کہانی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں کنگنا بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

Categories
انٹرنیشنل

بلی چوری کرنے کے شبہے میں بھارتی شہری نے پڑوسی کے 30 کبوتر مار دیے

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے اپنی بلی چوری ہونے کے شبہے میں پڑوسی کے 30 کبوتروں کو مار ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے عابد نامی شخص نے اپنے پڑوسی وارث علی پر بلی چوری ہونے کے شک میں وارث کے کبوتروں کو دانے میں زہر دے کر مار دیا جس

سے اس کے 30 کبوتر ہلاک ہوگئے۔ یو پی پولیس کے مطابق بعد ازاں عابد نامی شخص کی لاپتہ ہونے والی بلی خود ہی گھر واپس آگئی تھی۔ پولیس کے مطابق وارث علی کے پاس 78 کے قریب کبوتر تھے جس میں سے 30 ہلاک ہوگئے جبکہ باقی بچ جانے والے کبوتروں کی حالت غیر ہے۔ پولیس کے مطابق عابد سمیت 3 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مردہ کبوتروں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Categories
انٹرنیشنل

خون جما دینے والی سردی نے 78 افغانی باشندوں کی جان لے لی

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں شدید سردی نے گزشتہ دہائی کے سب ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،ایک ہفتے میں ٹھنڈ سے مرنے والوں کی تعداد 78 ہو چکی ہے ۔ “رائٹرز “کے مطابق رواں سال افغانستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 33ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جس سے تقریباً78افراد اب

تک جاں بحق ہو چکے ہیں ، جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے ۔ افغان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ عبداللہ احمدی نے امدادی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ہنگامی حالات میں سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آگے آئیں، افغانستان کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ وزارت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 70 افراد جاں بحق اور 70,000 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں سے افغانستان کے کئی صوبے غیر معمولی سرد موسم کا سامنا کر رہے ہیں، غور کے وسطی علاقے میں ہفتے کے آخر میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا متعلقہ اداروں اور حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کریں اور مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کریں۔

Categories
انٹرنیشنل

” مجھے یقین نہیں کہ پیوٹن زندہ بھی ہیں” زیلنسکی کا تہلکہ خیز بیان، روس کا رد عمل بھی آگیا

ڈیووس(ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کی صبح ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) میں ایک تقریر میں کہا کہ وہ بالکل نہیں سمجھتے کہ آیا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن زندہ ہیں۔ انہوں نے یہ ریمارکس یوکرینی بریک فاسٹ میں کہے جو کہ ایک نجی پروگرام تھا۔ زیلنسکی کے تبصرے کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر سامنے آئی ہے۔

روسی رہنماؤں نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی صدر “ترجیح دیں گے کہ روس اور پیوٹن نہ ہی موجود رہیں”۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا “آج مجھے بالکل سمجھ نہیں آ رہا کہ کس سے بات کروں اور کس کے بارے میں۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ روس کے صدر، جو کبھی کبھی سبز رنگ کی سکرین کے سامنے نظر آتے ہیں، صحیح ہیں۔ مجھے بالکل سمجھ نہیں آتا کہ آیا وہ زندہ ہیں، اگر وہ فیصلے کر رہے ہیں، یا وہاں کون فیصلے کر رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا “مجھے بالکل سمجھ نہیں آتا کہ آپ یورپی رہنماؤں سے ایک چیز کا وعدہ کیسے کر سکتے ہیں، اور اگلے دن ریاست پر مکمل حملے شروع کر دیں۔ میں بالکل سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ ہم کس کے ساتھ معاملہ کر رہے ہیں۔ جب ہم کہتے ہیں “امن مذاکرات”، مجھے بالکل سمجھ نہیں آتا کہ کس کے ساتھ” ان کی تقریر کے چند گھنٹے بعد کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے سخت تردید جاری کی۔ فاکس نیوز نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “یہ واضح ہے کہ روس اور پیوٹن دونوں ہی یوکرین اور زیلنسکی کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہیں۔ اور یہ واضح ہے کہ، خالصتاً نفسیاتی طور پر، مسٹر زیلنسکی اس بات کو ترجیح دیں گے کہ نہ تو روس ر ہے اور نہ ہی پیوٹن۔ جتنی جلدی انہیں احساس ہو جائے گا کہ روس موجود ہے اور رہے گا، یوکرین جیسے ملک کے لیے اتنا ہی بہتر ہے۔”

Categories
انٹرنیشنل

روپے پر دباؤ برقرار!! ڈالر کو پر لگ گئے، بڑا اضافہ ہوگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈالر نے روپے کو ہلکان کردیا ۔روپے پر پریشر برقرار ،کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 229 روپے 25 پیسے پر پہنچ گیا ۔ کار وبار ی ہفتہ کے آخری روز کاروبار شروع ہوتے ہی روپے کو ڈالر نے مزید کمزور کردیا۔
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 229.15 روپے سے بڑھ کر 229.25 روپے پر پہنچ گیا۔ رواں ہفتے اب تک انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر ہے۔ یاد رہے ہچکولے کھاتی قومی معیشت کےلیے بری خبر، ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری مؤخر کر دی۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخر کی گئی ہے۔ ورلڈ بینک نے درآمدات پر ‘فلڈ’ لیوی لگانے کی بھی مخالفت کر دی۔ ورلڈ بینک نے پاکستان کو سستی توانائی کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا قرض بھی مؤخر کر دیا۔ترجمان ورلڈ بینک کے مطابق پائیدار معیشت کے لیے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے، سستی توانائی کے لیے قرض بھی اگلے مالی سال منظور کیا جاسکتا ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے قرضوں کی منظوری مؤخر ہونے سے موسمیاتی اور معاشی بحران سمیت کئی چیلنجز سے نبرآزما پاکستان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ خیال رہے پاکستان کی پائیدار معیشت کے لیے ورلڈ بینک کے قرض کی مالیت 45 کروڑ ڈالر تھی۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نااہل کردیا گیا تب بھی لوگ پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیں گے، گورنر پنجاب نے ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی یہ اقدام عدالت میں چیلنج کریں گے۔ سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی تحلیل کے بعد بھیجی گئی ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی، گورنر پنجاب کے اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے تاہم اگر جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا کوئی آپشن زیر غور نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بارے میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ وہ ساری تباہی کا ذمہ دار ہے، مسلم لیگ (ن) کے اندر توڑ پھوڑ کے حوالے سے سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، مسلم لیگ ن کی موروثی سیاست کے خلاف پہلی آواز چوہدری نثار نے بلند کی۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم مشترکہ طور پر عوام کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، پی ڈی ایم مکمل طورپر فیل ہوچکی ہے، ان کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، پی ڈی ایم نے مشترکہ طور پر عوام کے وسائل کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا، صرف تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت طویل مدت تک چلنے سے پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کے لئے ایک ایسا شاٹ ہے جس کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی، نواز شریف قطعا! سیاست دان نہیں۔ بلوچستان کے مسائل سے متعلق انہوں ںے کہا کہ بلوچستان کے لیے صرف اور صرف سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے پاس ابھی بہت سے ایسے کارڈ باقی ہیں جب کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، اگر مجھے نا اہل کر بھی دیا تو لوگ تحریک انصاف کے نظریے کو ووٹ دیں گے۔

Categories
انٹرنیشنل

اب کسی ملک کو قرض ایسے ہی نہیں ملے گا!! سعودی عرب نے شرط لگانے کا پلان بنالیا

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے مستقبل میں بغیر کسی شرط کے مالی امداد نہ دینے کا عندیہ دے دیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب بغیر کسی شرط کے براہ راست گرانٹس اور ڈپازٹس دیتا ہے لیکن اس پالیسی کو اب تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اب براہ راست گرانٹس یا ڈپازٹس دینے کے بجائے دوست ممالک کو اصلاحات کرنے پر زور دیا جائے گا۔ محمد الجدعان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکی ڈالر کے علاوہ دوسری کرنسیوں میں تجارت کرنے کے لیے بات چیت کو تیار ہے۔ہم اپنے لوگوں پر ٹیکس لگا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دوسرے بھی ایسا ہی کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دوست ممالک اپنے طورپر بھی کام کریں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر اوردیگر خلیجی ممالک براہ راست مالی امداد کے بجائے سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آگے بڑھے گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ گنتی کے نام پر جماعت اسلامی کی اکثریت کو کم کرنے کے حوالے سے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا چار دن گزر جانے کے باوجود معاملہ ختم نہیں ہورہا، آر اوز کی جانب سے دھاندلی کی جارہی ہے، اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے انہیں تعینات کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال بعد الیکشن ہوا وہ بھی چار بار ملتوی ہو کر، آخری وقت تک غیر یقینی صورتحال رکھی گئی تا کہ لوگ ووٹ نا ڈال سکیں، پھر بھی لوگوں نے پچیس فیصد سے زائد ووٹ کاسٹ کیے، اتنی کوششوں کے بعد الیکشن جو ہوا وہ بھی مسائل کا شکار رہا، حکومت عوام کو اختیار دینا ہی نہیں چاہتی۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ جن سیٹوں کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہونی ہے، وہاں ووٹوں کے تھیلے بھی منگوائے جائیں جو ابھی تک آر اوز کے پاس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ری کاؤنٹنگ کے پراسس کو روکا جائے ، دوبارہ گنتی الیکشن کمیشن کے سامنے کی جائے، ہم نے پیپلز پارٹی سے ڈبل سے بھی زیادہ ووٹ لئے ہیں، تو انکی اکثریت کیسے ہو سکتی ہے، ہم نمبر ون پارٹی ہیں اور انشا اللہ میئر جماعت اسلامی بنائے گی، پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آگے بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملیر ڈی آر او آفس میں ہمارے کارکنان پر گولیاں چلائی گئیں، کیماڑی کے آفس میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور علی زیدی پر حملہ کیا گیا ، ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے دوست پی پی کے اکسانے پر ری کاؤنٹنگ کرارہے ہیں، یہ انکا حق ہے لیکن اس بات کا پی پی فائدہ اٹھاکر اپنے نمبر بڑھائے گی۔

Categories
انٹرنیشنل پاکستان

انسان 2025 میں چاند کی سطح پر ایک بار پھر چہل قدمی کریں گے، ناسا کا اعلان

امریکہ(ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ 2025 میں انسان ایک بار پھر چاند کی سطح پر چہل قدمی کرتے نظر آئیں گے۔ ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2025 میں شیڈول آرٹیمس 3 مشن کے ذریعے انسانوں کی 50 سال سے زائد عرصے بعد چاند کی

سطح پر واپسی ہوگی۔ مگر اس بار انسان چاند کے اس مقام پر اتریں گے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں گئے اور وہ ہے چاند کا قطب جنوبی۔ ناسا کی جانب سے آرٹیمس 3 مشن کے مجوزہ منصوبے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق اس مشن میں 4 خلا بازوں کو بھیجا جائے گا۔ یہ مشن اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے روانہ کیا جائے گا جس پر اورین اسپیس کرافٹ بھی موجود ہوگا۔ یہ اسپیس کرافٹ خلا بازوں کو چاند کے مدار میں مخصوص راستے سے لے کر جائے گا۔ آرٹیمس 3 مشن کی کامیابی کا ایک حصہ اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ سے جڑا ہے جس کو پہلے بغیر انسانوں کے چاند کی سطح پر آزمائشی طور پر اتارا جائے گا جس کے بعد اسے آرٹیمس 3 کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ابھی تک اسٹار شپ کی آزمائش نہیں ہوئی ہے مگر چند ماہ بعد امکان ہے کہ اسے زمین کے مدار پر بھیجا جائے گا۔ انسانوں کو بھیجنے سے پہلے اسٹار شپ کو زمین کے مدار میں موجود ایک اسٹوریج ڈپو پر بھیجا جائے گا جہاں سے وہ انسانی لینڈنگ سسٹم کے لیے ایندھن حاصل کرے گا۔ جب اورین اسپیس کرافٹ چاند کے مخصوص راستے پر پہنچے گا تو وہاں 2 خلاباز اسٹار شپ پر سوار ہوکر چاند کے قطب جنوبی پر اتریں گے۔ چاند پر کچھ وقت قیام کرکے وہ خلا باز اسٹار شپ کے

ذریعے اورین اسپیس کرافٹ تک پہنچیں گے اور وہاں اپنے باقی 2 ساتھیوں کے ساتھ زمین کی جانب واپس لوٹیں گے۔ آرٹیمس 3 سے قبل آرٹیمس 2 مشن کو چاند پر بھیجا جائے گا جس پر انسان بھی سوار ہوں گے مگر یہ مشن چاند کی سطح پر نہیں اترے گا۔ آرٹیمس 2 مشن کو مئی 2024 میں روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔

Categories
انٹرنیشنل

بڑی خبر: صدر مستعفی ہوگئے

ہنوئی: (ویب ڈیسک) ویتنام کے صدر نگوین شوآن فوک نے کرپشن کیسز میں ان کے خلاف مبینہ کارروائی یا گرفتاری اور عوام کے شدید دباؤ کے پر استعفیٰ دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں کرپشن کے خلاف مہم جاری ہیں اور ملک کے کئی اہم عہدوں پر فائز شخصیات کے

خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ کرپشن کے خلاف مہم کو کمیونسٹ پارٹی اور عوام کی حمایت بھی حاصل ہے۔ نگوین شوآن فوک 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے۔ ویتنام کے صدر نگوین شوآن فوک کو کمیونسٹ پارٹی نے بطور وزیر اعظم 2016 سے 2021 کے دوران اپنے ماتحت سینئر وزراء کی کرپشن کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ جس کے بعد سے صدر کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا اور ممکن تھا کہ انھیں برطرف کرکے گرفتار کرلیا جائے تاہم اس سے پہلے ہی وہ خود مستعفی ہوگئے اور استعفے کی وجہ ذاتی مصروفیات بتائیں۔ خیال رہے کہ موجودہ صدر سے پہلے صدر رہنے والے نے بھی استعفیٰ دیا تھا تاہم انھوں نے استعفے کی وجہ طبیعت خرابی کے باعث ذمہ داریاں نہ سنبھال پالنے کو قرار دیا تھا۔

Categories
انٹرنیشنل

سعودی عرب نے عازمین حج کیلیے بڑا اعلان کر دیا

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے حج اور عمرہ کی جامع ہیلتھ انشورنس لاگت میں 63 فیصد تک کمی کردی۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج ایکسپو 2023 کے اختتام پر حج اور عمرہ کی وزارت نے انشورنس لاگت کو 235 سعودی ریال سے کم کر کے صرف

87 سعودی ریال کر دیا جو کہ 63 فیصد کمی بنتی ہے۔ حج اور عمرہ کی وزارت نے اس حوالے سے کی گئی اپنی ٹویٹ میں مزید بتایا کہ عازمین حج کے انشورنس پریمیم 109 ریال میں بھی 73 فیصد تک کمی کر کے 29 ریال کردی گئی ہے۔ غیر ملکی عازمین حج کی انشورنس کوریج کا دورانیہ 90 دنوں کے لیے ہے جو سعودی عرب میں داخل ہونے کے دن سے شروع ہوجاتا ہے اور ملکی حدود کے اندر ہی نافذ العمل ہوگا۔ انشورنس میں ہنگامی حالات جیسے حادثات کے نتیجے میں موت، مستقل معذوری، ٹریفک حادثے میں زخمی ہونا، مختلف بیماریوں کے لیے اسپتال میں داخل ہونا اور بچے کی پیدائش کے علاوہ حادثے میں انتقال کرجانے والوں کی لاشوں کو ان کے ملکوں تک پہنچانا بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ اس بار کورونا وبا کے بعد پہلی بار دنیا بھر سے پوری تعداد میں حاجیوں کو فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے اور تمام دیگر کورونا پابندیاں بھی اُٹھالی گئی ہیں۔

Categories
انٹرنیشنل

آئی ایم ایف کو کیسے راضی کیا جائے ؟ حکومت نے پلان بنالیا

لاہور: (ویب ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی معاشی دلیل کے بجائے اعلیٰ ترین سطحوں پر ’غیر فیصلہ کن پن‘ کے پیچھے بڑی محرک قوت کے طور پر سیاسی خیالات کا لیبل لگاتے ہوئے حکومت کے اعلیٰ پالیسی سازوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے تعطل کو توڑنے کے لیے ایک حکمت عملی تیار

کی ہے اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو اب سخت اقدامات کے فیصلے کرنے ہوں گے جن میں بنیادی طور پر بالواسطہ ٹیکسوں اور ودہولڈنگ ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ کے ذریعے 300 سے 400 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانا یا بجلی کی پوری قیمت 7.50 روپے فی یونٹ اور گیس کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد تک صارفین کو فوری طور پر منتقل کرنا شامل ہیں۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ اعلیٰ پالیسی سازوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے کیونکہ انہوں نے حکمت عملی، منسلک لاگت اور آئی ایم ایف کے نسخوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں اس کے مضمرات کو بیان کیا ہے جیسا کہ ایڈجسٹمنٹ کی لاگت ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھے گی۔ موجودہ حکومت اس بات کی ضمانت چاہتی ہے کہ وہ آنے والے مہینوں میں بھی اپنی کارکردگی جاری رکھیں گے کیونکہ یہ خدشات ہیں کہ یوٹیلیٹیز کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی ٹیکسوں کے ذریعے سخت فیصلے لینے کے بعد انہیں دروازہ دکھایا جا سکتا ہے۔ سیاسی عدم استحکام فیصلے لینے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوا ہے کیونکہ موجودہ حکومت اس بات سے بے خبر ہے کہ اگر وہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سخت فیصلے لے کر سیاسی سرمائے کی قیمت ادا کرے اور پھر ملک اگلے عام انتخابات کی جانب بڑھے تو کیا ہوگا۔ لہٰذا حکمران اتحاد مکمل الجھن کا شکار ہو گیا ہے اور وہ غیر فیصلہ کن موڈ میں چلا گیا ہے۔ آئی ایم ایف بنیادی طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے مطلوبہ اصلاحات کے راستے کو شروع نہ کرنے اور ساختی اصلاحات پر عمل درآمد کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پریشان ہے۔

گردشی قرضے کا عفریت 4 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا، حکومت کو بجلی کے نرخوں میں 7.30 روپے فی یونٹ اضافہ کرنا پڑے گا۔ گردشی قرضہ جو 1640 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا اسے ختم کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔ پاور سیکٹر کے دو بڑے اداروں کے منافع اور پھر ٹیرف میں اضافے کے ذریعے اسے کم کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کی مد میں درآمدات میں کمی اور 855 ارب روپے کی عدم کامیابی کے تناظر میں ایف بی آر کے ٹیکس وصولی کے 7470 ارب روپے کے ہدف پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اسلام آباد سے منی بجٹ میں 400 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا ہے جو کہ سالانہ بجٹ ٹیکسیشن اقدامات سے زیادہ ہوگا جب حکومت نے 250 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے تھے۔ اگر حکومت نے 400 ارب روپے کے اضافی اقدامات کیے تو رواں مالی سال کے بقیہ عرصے میں 175 سے 200 ارب روپے اکٹھے کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اضافی محصولات کے اقدامات صرف بالواسطہ ٹیکسوں اور ودہولڈنگ ٹیکس کی بڑھتی ہوئی شرحوں کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 1 سے 3 فیصد کی حد میں فلڈ لیوی سے 60 ارب روپے اضافی حاصل کرنے کی تجویز دی جا سکتی ہے۔ حکومت زر مبادلہ کی شرح میں مبینہ ہیرا پھیری کے ذریعے بینکوں کو حاصل ہونے والے منافع میں سے 60 سے 70 فیصد تک کٹوتی پر محصول عائد کرنے کے اختیارات پر غور کر رہی ہے۔

Categories
انٹرنیشنل

گوگل میپس میں اپنے گھر کی تصویر کو چھپانے کا طریقہ جانیں

لاہور: (ویب ڈیسک) کیا آپ گوگل میپس اسٹریٹ ویو میں اپنے گھر کی تصویر دکھانا نہیں چاہتے؟ تو فکرمندی کی بات نہیں ایسا ممکن ہے۔ جی ہاں ایک ٹرک کے ذریعے آپ اپنی پرائیویسی کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور اس کے لیے بس چند منٹ درکار ہوں گے۔ جانیے گوگل میپس کے ایسے فیچر جن

کا علم بہت کم لوگوں کو ہوتا ہے گوگل میپس میں گھر کو پرائیویٹ رکھنے کے لیے آپ سیٹنگز میں تبدیلی کرسکتے ہیں جس کے بعد وہ اسٹریٹ ویو میں دھندلا ہوجائے گا۔ اس مقصد کے لیے گوگل میپس کو ایک درخواست بھیجنا ہوگی۔ البتہ یہ ذہن میں رہے کہ ایک بار جب آپ کا گھر اسٹریٹ ویو میں دھندلا ہوجائے گا تو پھر اسے دوبارہ واضح کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اپنے گھر کو اسٹریٹ ویو میں دھندلا کرنے کا طریقہ جانیں: اپنے کمپیوٹر پر گوگل میپس ویب سائٹ کو اوپن کریں اور وہاں سرچ بار میں اپنے گھر کے پتے کا اندراج کریں۔ اس کے بعد اسٹریٹ ویو بائیں کونے کے نچلے حصے میں ان ایبل کریں جہاں آپ کے گھر یا رہائشی گلی کی تصویر نظر آئے گی۔ جب گھر کی تصویر نظر آئے تو اس پر کلک کریں۔ اس کے بعد دائیں کونے میں نیچے رپورٹ اے پروبلم پر کلک کریں اور مائی ہوم سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد آپ ماؤس کرسر کے ذریعے گھر کے ان حصوں کا انتخاب کرسکتے ہیں جن کو آپ انٹرنیٹ سے چھپانا چاہتے ہیں۔ گوگل کی جانب سے آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ اسے دھندلا کیوں کرنا چاہتے ہیں تو مختصر اور واضح وجہ درج کریں۔ اس کے بعد ای میل ایڈریس انٹر کرکے reCaptch کو کنفرم کریں اور پھر submit بٹن پر کلک کریں اور بس۔ البتہ یہ تصاویر تھرڈ پارٹی کے باعث ویب پر شو ہوسکتی ہیں، جہاں سے ان کو ہٹانے کا کوئی مخصوص طریقہ کار موجود نہیں۔

Categories
انٹرنیشنل

کیا یوٹیوب پر اب مفت ٹی وی چینلز بھی اسٹریم ہوں گے ؟ بڑی خبر آگئی

(ویب ڈیسک) یوٹیوب کی جانب سے اشتہارات پر مبنی ٹی وی چینل اسٹریمنگ کی سروس کی آزمائش کی جارہی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے میڈیا کمپنیوں سے بات چیت کی جارہی ہے تاکہ ان کے ٹی وی چینلز کے شوز اور فلمیں مفت اسٹریم کیے جاسکیں۔ یوٹیوب
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے اشتہارات پر مبنی ٹی وی چینل اسٹریمنگ کی سروس کی آزمائش کی جارہی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے میڈیا کمپنیوں سے بات چیت کی جارہی ہے تاکہ ان کے ٹی وی چینلز کے شوز اور فلمیں مفت اسٹریم کیے جاسکیں۔ یوٹیوبکے مطابق اس سروس کی آزمائش صارفین کی محدود صارفین پر کی جارہی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ہم ہمیشہ اپنے ناظرین کو مواد تک رسائی کے نئے ذرائع فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سروس کا حصہ بننے والی میڈیا کمپنیوں کو بھی اشتہارات کے ذریعے ہونے والی آمدنی میں سے حصہ دیا جائے گا۔ یوٹیوب میں پہلے سے اشتہارات پر مبنی فلمیں موجود ہیں مگر یہ اس نئی سروس سے صارفین کو زیادہ بڑے پیمانے پر مفت فلموں اور شوز تک رسائی مل سکے گی۔ اس سے قبل نومبر 2022 میں یوٹیوب نے ایک فیچر پرائم ٹائم چینلز متعارف کرایا گیا تھا، جس سے 30 بڑی اسٹریمنگ سروسز کے شوز اور فلموں کو گوگل کی زیرملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس میں دیکھنا ممکن ہوگیا تھا۔ اس فیچر کے لیے یوٹیوب کے ساتھ 35 اسٹریمنگ سروسز نے شراکت داری کی تھی اور ہر سروس کسی یوٹیوب چینل کی طرح ہی کام کرے گی۔ یعنی ان کے چینل کے ہوم پیج پر فلمیں اور ٹی وی سیکشن یوٹیوب ایپ میں نظر آئیں گے جبکہ سرچ رزلٹ یا دیگر ذرائع سے بھی مواد تک رسائی ممکن ہوگی۔ اگر آپ اس سروس کے سبسکرائبر ہوں گے تو ویڈیوز میں واچ ناؤ کا بٹن ہوگا جبکہ سبسکرائبر نہ ہونے پر ‘پے ٹو واچ’ کا آپشن نظر آئے گا۔ اس سروس کا آغاز یکم نومبر سے امریکا میں کیا گیا تھا۔

Categories
انٹرنیشنل

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ’افغان سُپر کار‘ کے بارے میں ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

کابل(ویب ڈیسک) ’کابل بگرام ایئر بیس پر جب امریکی اور اتحادی افواج موجود تھے تو وہاں رات کو زبردست روشنیاں ہوتی تھیں اور میرا یہ خواب تھا کہ کسی دن اس ایئر بیس پر میں اپنی گاڑی لے جا کر چلاؤں۔ ’یہ مجھے ایک خواب کی طرح لگتا تھا اور اس کی تکمیل بہت مشکل نظر آتی تھی

لیکن اب ایسا ہوگیا ہے۔ افغانستان میں طالبان حکومت نے بگرام ایئر بیس پر میری گاڑی کی نمائش کی اور اس کے لیے ویسے ہی مکمل روشنیاں کی گئیں جو میرا خواب تھا۔‘ یہ خواب کابل سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے انجینیئر محمد رضا احمدی کا تھا جنھوں نے اس جنگ زدہ ملک میں افغانستان کی پہلی ’سُپر کار‘ تیار کی ہے۔ اینٹاپ نامی مقامی ڈیزائن سٹوڈیو کے سوشل میڈیا پیجز پر ان کا یہ ویڈیو پیغام موجود ہے۔ یہ کار افغانستان کے ٹیکنکل اور ووکیشنل ادارے کے تعاون سے اینٹاپ کار ڈیزائن سٹوڈیو میں تیار کی گئی ہے۔ محمد رضا احمدی سے ٹیلیفون پر رابطے کی کوشش کی لیکن ان کے سیکرٹری نے کہا کہ وہ جواب بعد میں دیں گے لیکن اب تک ان کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ ہم ان سے یہ جاننا چاہتے تھے کہ انھیں یہ سُپر کار تیار کرنے کا خیال کیسے آیا اور اس کے لیے ٹیکنالوجی اور پرزے وہ کہاں سے لائے کیونکہ افغانستان میں اب تک گاڑیاں تیار کرنے والی کوئی انڈسٹری نہیں ہے۔ محمد رضا احمدی کے سیکرٹری نے ٹیلیفون پر بتایا کہ اس گاڑی کی تیاری کے لیے دس سے بارہ افراد کا ایک گروپ کام کرتا رہا ہے۔ یہ ایک پروٹوٹائپ سپورٹس کار ہے اور اس میں اطلاعات کے مطابق ٹویوٹا کا انجن استعمال کیا گیا ہے۔ افغانستان میں تعلیم اور ٹیکینکل ایجوکیشن کے سربراہ مولوی غلام حیدر شہامت نے بی بی سی کو افغانستان سے ٹیلیفون پر بتایا کہ اس گاڑی پر کام پانچ سال سے جاری تھا یعنی سابق دور حکومت میں اس پر کام شروع کیا گیا تھا

لیکن یہ کام مکمل نہیں ہوا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ کار طالبان کے دورِ حکومت میں مکمل ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے اس پر صرف 50 فیصد کام ہوا تھا اور جب افغانستان میں امارت اسلامی کی حکومت قائم ہوئی تو کوئی اٹھ ماہ پہلے محمد رضا احمدی نے ان کے ادارے سے رابطہ کیا اور پھر اس پر مل کر کام شروع کیا گیا اور اب اس پر کافی کام مکمل ہے لیکن گاڑی کا اندورنی کام اب بھی باقی ہے یعنی انٹیریئر اب بھی مکمل نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس گاڑی پر ’اب تک 40000 سے 50000 ڈالر تک خرچہ ہوچکا ہے‘ اور اس کی اندرونی ڈیزائنگ اور تکمیل پر بھی خرچہ آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ یہ گاڑی مکمل ہو اور اس کو عالمی سطح پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے اور یہ گاڑی افغانستان کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضامن ہو سکے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ افغانستان میں حکام کی یہ کوشش بھی ہے کہ قطر میں اس سال ہونے والی گاڑیوں کی نمائش میں اس گاڑی کو بھی متعارف کرایا جا سکے۔ اگرچہ اس گاڑی کی تصاویر اور کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر گزشتہ سال نومبر میں منظر عام پر آئی تھیں لیکن افغانستان میں اس کی باقاعدہ رونمائی چند روز قبل کی گئی۔ امارات اسلامی افغانستان کے اقوام متحدہ میں نمائندہ کے لیے نامزد سہیل شاہین نے تین روز قبل ’افغان انجینیئر کی جانب سے بنائی گئی

گاڑی کی تقریب رونمائی‘ سے متعلق ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ تمام اہل افغان نوجوان افغانستان کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ افغانستان کے اطلاعات کے شعبے کے سربراہ ذبیح اللہ مجاہد نے اس کام کو سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بیشتر لوگوں نے اس کاوش کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ایسے ملک میں جہاں 40 برسوں سے جنگ جاری ہے وہاں ایسے ہنر مند موجود ہیں جو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر اس گاڑی میں پرزے اور دیگر سامان مختلف گاڑیوں کی کمپنیوں کا استعمال کیا گیا ہے یا ان میں ترامیم کی گئی ہیں اور افغانستان کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ پرزے اور دیگر سامان بھی اپنے ملک میں تیار کرے۔ دوسری جانب محمد رضا محمدی اور ان کے ساتھ کمپنی اینٹاپ کے سوشل میڈیا پر گاڑی کے تیاری کے مراحل کی ویڈیوز بھی پوسٹ کی گئی ہیں کہ کیسے پرزے اور اس کی باڈی کو بنایا جا رہا ہے کیسے اس کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے ۔