Categories
انٹرٹینمنٹ

فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی چائلڈ اسٹار انجلی نے منگنی کرلی، لڑکا کون ہے ؟جانیے

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) شاہ رُخ خان اور کاجول کی مشہورِ زمانہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں انجلی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ثناء سعید نے منگنی کرلی۔ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رُخ خان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی بھارتی اداکارہ ثناء سعید نےاپنے قریبی دوست اور ہالی ووڈ کے ساؤنڈ ڈیزائنر

سابا واگنر سے منگنی کرلی۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں اداکارہ کے منگیتر کو انہیں پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور شخصیات اور اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے سے بطور چائلڈ اسٹار بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ ثناء سعید مشہور فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ اور ’فگلی‘ میں بھی کردار ادا کر چکی ہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

سال 2023 میں کتنی بار سورج اور کتنی بارچاند گرہن ہوگا ؟ اہم پیشگوئی آگئی

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2023 میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کراچھی کا کہنا ہے کہ نئے سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 20 اپریل 2023 کو ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر34 منٹ پر شروع ہوگا، مکمل

سورج گرہن9 بجکر 17 منٹ پرہوگا اور 10 بج کر57 منٹ پرختم ہوگا، پاکستان میں یہ سورج گرہن نہیں دیکھا جاسکے گا۔ سال کا پہلا جزوی چاند گرہن 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب کوہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 13 منٹ پر شروع ہوگا جو 10 بجکر 23 منٹ پر مکمل ہوگا جس کا اختتام اگلے دن 6 مئی کو 12 بجکر 33 منٹ پر ہوگا۔ چاند گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے اور 18 منٹ ہوگا، پاکستان میں جزوی چاند گرہن مکمل طورپرنظر آئے گا۔اس کے علاوہ دیگر ممالک بنگلہ دیش،بھارت،سری لنکا،ایران،عراق،متحدہ عرب امارات،روس،چین،اور متعدد ایشائی ممالک میں دیکھا جائے گا۔ سال 2023 کا دوسرا جزوی سورج گرہن 14 اور 15 اکتوبر کو لگے گا جس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 4 منٹ پر ہو گا۔مکمل سورج گرہن رات 10 بجکر 59 منٹ اور اختتام 15 اکتوبر یعنی اگلے دن رات 12 بجکر 50 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن کا کل دورانیہ 5 گھنٹے 54 منٹ ہو گا، پاکستان سمیت دیگر ایشائی ممالک میں رات ہونے کی وجہ سے یہ دیکھا نہیں جا سکے گا۔ امریکا ،برازیل، کینیڈا سمیت دیگر مغربی ممالک میں یہ سورج گرہن دیکھا جا سکے گا، جزوی سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔ 2023 کا دوسرا جزوی چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کی شب کو لگے گا، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر2 منٹ پرہوگا جبکہ عروج اگلے دن 29 اکتوبر کورات ایک بجکر53 منٹ پراوراختتام 3 بجکر 28 منٹ پر ہوگا۔اس کا کل دورانیہ 4 گھنٹے 27 منٹ ہوگا، یہ چاند گرہن پاکستان میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کے کونسے ستارے 2022 میں دنیا سے رخصت ہوگئے ؟ جانیے

ممبئی: (ویب ڈیسک) سال 2022 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، اس سال بالی وڈ کے کئی ستارے دنیا کو خیرباد کہہ گئے جس میں معروف گلوکاروں سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کون ہیں وہ عظیم ہستیاں جنہیں رواں برس ان کے پرستاروں نے کھو دیا۔ پنڈت برجو مہاراج:2022 کے آغاز میں

بھارتی ڈانسر، کمپوزر اور گلوکار پنڈت برجو مہاراج دہلی میں انتقال کرگئے تھے۔17 جنوری کو دنیا چھوڑ جانے والے ڈانسر کا پورا نام برج موہن مشرا تھا، اپنے ہنر کی وجہ سے انہیں 2016 میں فلم فیئر میں بہترین کوریوگرافر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نیشنل فلم ایوارڈ میں بھی بیسٹ کوریوگرافی سمیت دیگر ایوارڈ سے برجو مہاراج کو نوازا جا چکا ہے۔ بپی لہری:بالی وڈ کے مشہور گلوکار بپی لہری 15 فروری کو دنیا کو خیرباد کہہ گئے تھے۔ بپی لہری کمپوزر اور گلوکار تھے، انہوں نے دے دے پیار دے، آئی ایم آ ڈسکو ڈانسر ، بمبئی سے آیا میرا دوست جیسے مشہور گانے گائے۔ لتا منگیشکر: لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر بالی وڈ کی جانی مانی شخصیات میں سے ایک ہیں، کئی عرصے تک اپنی آواز کا جادو جگانے والی لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں 6 فروری کو انتقال کر گئی تھیں۔ لتا منگیشکر کو 15 کے قریب ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جن میں فلم فیئر میں بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر اور اسپیشل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز شامل ہیں۔ راجو شری واستو: بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا جانا مانا نام راجو شری واستو بھی اپنے مداحوں سے رواں سال بچھڑ گئے۔ انہوں نے نا صرف مزاحیہ پروگرام میں لوگوں کو ہنسایا بلکہ فلموں میں بھی کامیڈی سے لوگوں کے دل جیتے، کامیڈین راجو شری واستو بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی آواز کی نقل بھی خوب اتار لیتے تھے۔ راجو شری واستو صحت میں خرابی کے باعث ستمبر میں 58 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ سدھو موسے والا: بھارت کے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو بھی رواں برس قاتلانہ حملے میں موت کے گھاٹ اتار ا گیا۔ سدھو موسے والا 29 مئی 2022 کو دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔ کے کے: کرشن کمار کناتھ المعروف کے کے نے بالی وڈ کے ہٹ گانے گا کر عوام کے دلوں میں جگہ بنائی۔ کے کے اسی سال انتقال کرگئے تھے، انہیں دوران کانسرٹ دل کا دورہ پڑا تھا۔ گلوکار کے مشہور گانوں میں آنکھوں میں تیری، اور میری جان، دل عبادت جیسے ہٹ گانے شامل ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے کئی زبانوں میں گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔ وکرم گوکھلے: انڈین ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار وکرم گوکھلے بھی اپنے مداحوں کو اسی سال افسردہ کرگئے۔ انہوں نے ہم دل دے چکے صنم جیسی دیگر مشہور فلموں میں کام کیا ہے۔ تنیشا شرما: بھارتی ٹیلی ویژن کی ابھرتی ہوئی کم عمر اداکارہ تنیشا شرما نے حال ہی میں خودکشی کی۔ وہ ڈرامہ سیریل علی بابا داستان قابل کی شوٹنگ کررہی تھیں جس دوران سیٹ پر ہی انہوں نے گلے میں پھندا لگالیا۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور نئے سال میں کیا کرنے والی ہیں؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور خان نے اپنے نئے سال کا ریزولوشن بتایا ہے۔ کبھی خوشی کبھی غم، مجھ سے دوستی کرو گی، تھری ایڈیٹس اور جب وی میٹ سمیت دیگر ہٹ فلموں سے شہرت پانی والی اداکارہ کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں اپنے نئے سال کے منصوبوں سے متعلق بتایا ہے۔

کرینہ نے کہا کہ ان کا نئے سال کا ریزولوشن زندگی میں توازن تلاش کرنا ہے، لفظی طور پر یہ ایک پاؤں پر کھڑا ہونے کی طرح ہے جن کے دو بچے ہوں اور پھر بھی آپ کام کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ انہوں یہ بھی کہا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ بھی وقت گزارنا چاہتی ہے اسی لیے وہ صرف خوش رہنا چاہتی ہے۔ کرینہ کپور نے انٹرویو میں مزید کہا کہ نئے سال کی مناسبت سے ہر کوئی بڑی بڑی منصوبہ بندیاں کرتا ہے لیکن سب کی ریزولوشن خوش اور پرامن رہنے کی ہونی چاہیے۔ واضح رہے کرینہ کپور خان اپنے شوہر اداکار سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جے علی خان کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں اپنی چھٹیاں منا رہی ہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

سال 2022 میں کونسی فلمیں کامیاب ہوئیں؟ بڑے نام سامنے آگئے

کراچی: (ویب ڈیسک) سال 2022 میں دنیا بھر کی شوبز انڈسٹریز میں کئی فلمیں ریلیز کی گئیں جن میں سے کچھ باکس آفس پر خوب کامیاب رہیں اور ان فلموں کا شائقین کو بھی بےصبری سے انتظار تھا۔ کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ان فلموں کی کامیابی کی دوڑ میں کونسی فلمیں مقامی اور بین الاقوامی باکس آفس پر ہٹ رہیں آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

2022 میں کامیاب ہونے والی فلمیں: ٹاپ گن ماورک: ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹاپ کروز کی فلم ٹاپ گن ماورک نے امریکہ سمیت دنیا بھر سے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 100 ملین ڈالرز کا بزنس کرتے ہوئے کئی پرانے ریکارڈ توڑے اور سال کی پہلی کامیاب فلم بن گئی یہ فلم دنیا بھر سے اب تک 1 بلین ڈالرز سے زائد کما چکی ہے۔ بلیک ایڈم اور بلیک پینتھر: یہ رواں سال نومبر میں ریلیز ہونے والی دو ایسی فلمیں تھیں جو لگاتار 3 ہفتوں تک باکس آفس پر چھائی رہیں اور خوب بزنس کیا۔ اواتار 2 دی وے آف واٹر: جیمز کیمرون کی 2009 کی بلاک بسٹر فلم کے اس سیکوئل کا شائقین کو لمبے عرصے سے انتظار تھا اواتار 2 نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 400 ملین ڈالر زکا ریکارڈ بزنس کیا جوکہ مزید کامیابی کے بعد 2009 کی اواتار کی طرح جلد ہی ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کی فرنچائز میں شامل ہوجائےگی۔ کے جی ایف 2: بالی ووڈ میں رواں سال کے آغاز میں جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی ’کے جی ایف 2‘ کا راج رہا، اس فلم نے دنیا بھر سے 12 سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ گنگو بائی کٹھیاواڑی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی نے اداکارہ کو دنیا بھر میں پہچان دلوائی اور یہ ان کے کیرئیر کی بہترین فلم ثابت ہوئی جس کو بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب سراہا گیا گنگو بائی نے دنیا بھر سے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ بھول بھلیاں: رواں سال اکشے کمار کی 2007 کی ہٹ فلم کا ریمیک بھول بھلیاں 2 کو بھی خوب پذیرائی حاصل ہوئی کارتک آریان کی اس فلم نے 250 سے زائد کا بزنس کر کے اداکار کے کیرئیر کو بلندی پر پہنچا دیا۔ جوائے لینڈ: پاکستان کی متنازع فیچر فلم جوائے لینڈ نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف کانز ایوارڈ اپنے نام کیا بلکہ آسکرز ایوارڈ تک بھی رسائی حاصل کر لی ہے، جوائے لینڈ دنیا بھر میں کامیابی سے بزنس کر رہی ہے مگر پاکستان میں اسے مسائل کا سامنا ہے۔ دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ: پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ 60 کروڑ سے زائد میں بننے والی فلم دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ پاکستان سمیت دنیا بھر کے باکس آفس پر ہٹ رہی رواں ہفتے اسے بھارت میں بھی ریلیز کیا جائے گا، سپر اسٹارز فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی اس فلم نے دنیا بھر سے 240 کروڑ سے زائد کما کر پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایک سنہری دور میں داخل کیا ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

سال 2022 میں کونسی مشہور جوڑیوں نے راہیں جدا کیں؟ نام سن کر آپ حیران رہ جائیں

کراچی: (ویب ڈیسک) سال 2022 اختتام پر ہے یہ سال جہاں کئی لوگوں کے لئے خوشحال ثابت ہوا وہیں اکثر افراد کے لئے کسی امتحان سے کم نہ تھا۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں رواں سال بہت سے دل ٹوٹے کئی خواب بکھرے جبکہ متعدد جوڑوں نے راہیں جدا کرلیں 2022 لالی ووڈ ستاروں کے لیے

کافی مشکل سال رہا۔2022 میں کونسے شوبز ستاروں نے راہیں جدا کیں آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں۔ فیروز خان اور علیزے سلطان: رواں سال اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق کے بےحد چرچے ہوئے جسکی وجہ ان کی اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے گھریلو تشدد کے الزامات تھے، فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر کو طے پاگئی تھی، ان دونوں کے 2 بچے بھی ہیں جبکہ بچوں کی حوالگی اور اخراجات کا کیس تاحال جاری ہے۔ سجل علی اور احد رضا میر: کیا سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان واقعی سب کچھ ٹھیک نہیں؟ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کافی عرصے سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے تاہم اس جوڑے نے تاحال باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن یہ دونوں ایک لمبے عرصے سے ساتھ نظر نہیں آرہے جس سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو ہوا مل رہی ہے۔ عمران اشرف اور کرن اشفاق: اداکار عمران اشرف اور اہلیہ کرن میں علیحدگی ہوگئی۔ مہشور ڈرامے رانجھا رانجھا کردی میں اپنے کردار بھولے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف بھی اپنی نجی زندگی اُلجھنوں کا شکار رہے انہوں نے شادی کے چار سال بعد اپنی بیوی کرن سے علیحدگی کا اعلان کیا، اس جوڑی کا ایک بیٹا روہام ہے۔ ثناء اور فخر جعفری: اداکارہ ثنا ء اور فخر نے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا جس نے سب ہی کو چونکا دیا، 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اس جوڑی کے 2 بیٹے ہیں۔ مدیحہ رضوری اور حسن نعمان: مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی بھی لمبا سفر نہ طے کر سکی 9 سال کی شادی کو اس جوڑے نے بھی 2022 میں ختم کردیا اور راہیں جُدا کرلیں

Categories
انٹرٹینمنٹ

طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک، غیر اخلاقی اور فحش پیغامات پر خاموشی توڑ دی

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک ہوگیا۔ حال ہی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے غلط پیغامات بھیجے جارہے ہیں

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک ہوگیا۔ حال ہی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے غلط پیغامات بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ طوبیٰ نے لکھا کہ وہ نیند سے جاگیں تو ان کے واٹس ایپ پر 100 سے بھی زیادہ میسج تھے انہوں نے بتایا کہ کسی نے ان کا نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد انہیں بےشمار فحش اور غیر اخلاقی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، طوبیٰ نے لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ کیسے لوگ ان سب فضول چیزوں کے لیے اپنا وقت اور توانائی ضائع کرتے ہیں‘۔ طوبیٰ انور نے لکھا کہ ’یہ پیغامات اس قدر غلیظ ہیں کہ میں انہیں شیئر بھی نہیں کرسکتی، انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے کئی ماہ سے یہ ساری چیزیں برداشت کر رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ حرکتیں دوسروں کر پریشان کرنے والی ہے۔ طوبیٰ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی میرا نمبر ٹریس کرکے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے اور مجھے کوئی نقصان نہ پہنچا دے‘۔ انہوں نے ان کا نمبر لیک کرنے والے نامعلوم شخص کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’دوسروں کی ذاتی معلومات شیئر کرکے انہیں ہراساں کرنا بند کریں‘۔ یاد رہے کہ طوبیٰ انور مرحوم اینکر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ہیں انہیں عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ طوبیٰ اکثر لوگوں کی جانب سے کیے گئے برتاؤ کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹ اور انٹرویوز میں ذکر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

190 برس کی عمر پانے والا جانور جو آج بھی زندہ ہے اور بھرپور زندگی گزار رہا ہے

آسٹریلیا(ویب ڈیسک)190 برس کی عمر پانے والا جانور جو آج بھی زندہ ہے اور بھرپور زندگی گزار رہا ہے،وہ ایک کچھوا ہے جو آسٹریلیا کے جنگلات میں مقیم ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

گارڈ پر مہربانیاں!!! سلمان خان نے رحمدلی کی بڑی مثال قائم کر دی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور پروڈیوسر سلمان خان اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘کے بیٹے ابیر سنگھ کو اپنی اگلی فلم میں ہیرو لانچ کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے26 سالوں سے وفادار باڈی گارڈ شیرا کا بیٹا ابیر سنگھ بھی اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہے

ابیر سنگھ کو ان کے گاڈ فادر سلمان خان اپنی آنے والی فلم میں بطور ہیرو لانچ کریں گے۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ابیر کو فلموں میں لانچ کرنے کے لیے ہدایت کار ستیش کوشک سے بھی رابطہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوچکا ہے جبکہ فلم کی ادکارہ کی تلاش جاری ہے جو کہ ممکنہ طور پر کوئی نئی ہیروئن ہوگی جس کو لانچ کیا جائے گا،فلم کی شوٹنگ جنوری 2023 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ سلمان اس سے قبل بھی کئی نئے چہروں کو بالی ووڈ میں لانچ کرچکے ہیں، جن میں سنیل شیٹی کی بیٹھی اتھیا، زرین خان اور سوناکشی سنہا وغیرہ شامل ہیں تاہم اب وہ اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو لانچ کریں گے یہ جان کر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔ دوسری جانب عدالت نے لبنان کی اسٹار اداکارہ اسٹیفنی سلیباکی جائیداد اور اثاثے منجمد کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے کے کرپشن کیس میں شاملِ تفتیش اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی تمام جائیداد اور اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سلیبا کی ملکیت میں بیروت کے دو بہت پرتعیش اور مہنگے فلیٹ ہیں جنہیں عدالت نے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل پراسیکیوٹر غدیٰ عون نے سلیبا کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا تاہم بعد ازاں سلیبا کو رِہا کر دیا گیا تھا۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی منگنی کرلی!!!دُلہا کون نکلا؟

کراچی ( ویب ڈیسک ) پاکستانی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے منگنی کر لی ہے۔اُشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اچھی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اداکارہ اشنا شاہ کے منگیتر ایک معروف گالفر ہیں جن کا نام حمزہ امین ہے۔انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں منگیتر حمزہ امین کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ حمزہ امین اِن

کے مسنگ پزل ہیں۔اُنہوں نے پنجابی میں لڑکا لڑکی کے رشتے کے آغاز میں بولے جانے والا مشہور جملہ ’منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی، بسم اللّٰہ کریے‘ (لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی ، بسم اللّٰہ کیجیے) بھی لکھا۔دوسری جانب حمزہ امین نے انسٹاگرام پر اپنی منگیتر، اُشنا شاہ کا تعارف کچھ اِن لفظوں میں کروایا ہے کہ، ’میری خوبصورت منگیتر اشنا شاہ سے ملیے، میرا دل آپ کی پناہ گاہ ہو گا اور میری بانہیں آپ کا گھر ہوں گی‘۔واضح رہے کہ اُشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین کے رشتے سے متعلق لمبے عرصے سے خبریں سامنے آرہی تھیں جبکہ دونوں کو کئی بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔یاد رہے کہ حمزہ امین پاکستان کے پہلے گالفر ہیں جنہوں نے عالمی ٹورنامنٹ وَن ایشیا گالف ٹور کے لیے 2015ء میں کوالیفائی کیا تھا۔دوسری جانب اداکارہ کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت ہر خاص و عام، فالوورز اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

وہ اداکار جس نے 61 ارب روپے معاوضے والے کردار کو ٹھکرا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) کیا آپ یقین کریں گے کہ کسی اداکار کو فلم میں ایک کردار کے لیے 61 ارب پاکستانی روپے سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کی جائے مگر وہ کام کرنے سے انکار کردے؟ جی ہاں واقعی ایسا ہالی وڈ اداکار میٹ ڈیمن نے کیا اور پھر اس پر پچھتاوے کا

اظہار بھی کیا۔ کچھ عرصے قبل میٹ ڈیمن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہیں ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے 2009 کی فلم اواتار کا مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پیشکش کے ساتھ جیمز کیمرون نے کہا تھا کہ فلم کا 10 فیصد منافع انہیں دیا جائے گا۔ میٹ ڈیمن نے ایک اور فلم دی بورن الٹی میٹم کی وجہ سے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا مگر انٹرویو کے دوران انہوں نے اواتار کے 10 فیصد منافع سے محرومی پر پچھتاوے کا اظہار کیا۔ اواتار دنیا کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے جس نے باکس آفس پر 2 ارب 90 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کمائے۔ اگر میٹ ڈیمن وہ پیشکش مسترد نہ کرتے تو انہیں 27 کروڑ ڈالرز کمانے کا موقع ملتا جو فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق اس فلم کی تیاری پر 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز خرچ کیے گئے تھے۔ میٹ ڈیمن کے بیان پر گزشتہ دنوں جیمز کیمرون نے ایک انٹرویو کے دوران اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹ ڈیمن کو 27 کروڑ ڈالرز ٹھکرانے پر ہونے والے پچھتاوے سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میٹ ڈیمن ایک اور بورن فلم کررہے تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے ہماری پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ میٹ ڈیمن کے انکار کے بعد یہ کردار اداکار سام ورتھنگٹن کے حصے میں آیا مگر ان کا معاوضہ کیا تھا، یہ بات واضح نہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

دبئی میں حراست میں لیے جانے کی خبریں! عرفی جاوید کا بھی رد عمل آگیا

دبئی(ویب ڈیسک)گزشتہ روز خبروں کی شہ سرخیوں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ عرفی جاوید متحدہ عرب امارات میں شوٹنگ کے لیے گئی ہوئی ہیں لیکن دبئی کی پولیس نے انہیں فحش لباس میں شوٹنگ کرنے کی وجہ

سے حراست میں لے لیا ہے۔رپورٹس میں یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ عرفی کا پاسپورٹ ضبط کرکے انہیں بھارت لوٹنے سے بھی روکا جاسکتا ہے تاہم اب ان تمام خبروں پر اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بات کی ہے۔زوم انٹرٹینمنٹ کی رپورٹ کے مطابق عرفی نے دبئی پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ ‘پولیس میری شوٹنگ رُکوانے کے لیے پہنچی تھی کیونکہ انہیں جگہ سے مسئلہ تھا’۔اداکارہ نے بتایا کہ ‘جس جگہ ہم عکس بندی کررہے تھے وہاں ہمیں ایک مقررہ وقت پر کام ختم کرنا تھا جو ہم نہیں کرسکے، عوامی مقام ہونے کے باعث وہاں پولیس پہنچی اور ہمیں وہاں سے جانا پڑا’۔عرفی نے مزید کہا ‘اس سے میرے کپڑوں کا قطعاً کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہم نے شوٹنگ کا بقیہ حصہ اگلے دن ریکارڈ کرالیا، تو اس لیے تمام معاملات ٹھیک ہوگئے’۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

اداکار فیروز خان سابق اہلیہ کو بچوں کے لیے ماہانہ کتنا خرچہ دیں گے؟ عدالت نے حکم دیدیا

کراچی(نیوز ڈیسک )عدالت نے اداکار فیروز خان کو اپنے بچوں کے اخراجات کے لئے سابق اہلیہ کو ماہانہ 80 ہزار روپے دینے کا حکم دے دیاہے۔سٹی کورٹ کراچی میں فیملی کورٹ ضلع شرقی میں اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے بچوں کے عبوری اخراجات کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے فیروز خان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 ہزار

اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار روپے ماہانہ دینے کا حکم دے دیا۔فاضل عدالت نے حکم دیا کہ فیروز خان ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردیں گے۔عدالت نے فیروز خان کے بیٹے سلطان کو 5 روز (22دسمبر سے 26 دسمبر)کے لئے باپ کے حوالے کرنے کا بھی حکم دے دیا۔فاضل جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بطور باپ فیروز خان کا حق ہے وہ بچوں کے ساتھ وقت گزارے،بچوں کی والدہ نے زبانی بتایا ہے کہ ان کا بیٹا پہلے بھی اپنے والد کے ساتھ رات میں رہ چکا ہے۔عدالت نے فیروز خان کو ایک لاکھ روپے زیر ضمانت جمع کرانے کا حکم دے دیا، جب تک سلطان فیروز خان کے پاس رہے گا فیروز خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ عدالتی ناظر کے پاس جمع رہے گا۔عدالت نے اس سے قبل فیروز خان اور ان کی اہلیہ کو عدالت سے باہر بچوں کے اخراجات سے متعلق معاملات حل کرنے کا کہا تھا تاہم دونوں کی درمیان معاملات طے نہیں ہوپائے۔فیروز خان کے وکیل نے الزام لگایا تھا کہ علیزے کی وجہ سے معاملات حل نہیں ہوسکے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

علیزے سلطان کو سنی گئی!!! فیروز خان بچوں کے کتنے اخراجات برداشت کریں گے ؟ بڑی خبر آگئی

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کی فیملی کورٹ شرقی نے اداکار فیروز خان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار ماہانہ دینے کا حکم جاری کردیا۔ فیملی کورٹ شرقی نے فیروز خان کے بچوں کی حوالگی اور عبوری اخراجات کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں عدالت نے فیروز خان کو

حکم دیا کہ فیروز بیٹے سلطان کیلئے 50 اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار ماہانہ دیں گے جب کہ ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردیے جائیں۔ عدالت نے فیروز خان کے بیٹے سلطان کی کسٹڈی 5 روز کیلئے باپ کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ بیٹا سلطان 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک والد فیروز خان کے ساتھ ہوگا، بطور والد فیروز خان کا حق ہے وہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں تاہم فیروز خان کی بیٹی کی عمر 7 ماہ ہے وہ ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی ہے۔ دوران سماعت بچوں کی والدہ علیزے سلطان نے زبانی بتایا کہ ان کا بیٹا سلطان پہلے بھی اپنے والد کے ساتھ رات میں رہ چکا ہے۔ اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک سلطان فیروز خان کے پاس رہے گا فیروز خان اپنا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ عدالتی ناظر کے پاس جمع رہے گا۔ بعد ازاں عدالت نے فیروز خان کو ایک لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی میں نامناسب لباس پہن کر ویڈیو عکسبند کرانے پر حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے خلاف ورزی کی اور عوامی مقام میں نازیبا لباس پہن کر ویڈیو شوٹ کی جس کے باعث انہیں دبئی کی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ عرفی جاوید ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر تھیں اور اپنے آنے والے کچھ پراجیکٹس کے لیے شوٹنگ کروارہی تھیں، اسی سلسلے میں وہ گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کررہی ہیں لیکن اب وہ دبئی میں پھنس گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے پولیس اس معاملے پر پوچھ گچھ کرے گی اور تحقیقات بھی کرے گی۔ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقامی حکام عرفی کا ہندوستان واپس آنے کا ٹکٹ بھی کینسل کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ عرفی جاوید اپنے نامناسب فیشن سینس کے باعث اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ دبئی میں گرفتار، وجہ کیا بنی ؟ سن کر آپ حیران رہ جائیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی میں نامناسب لباس پہن کر ویڈیو عکسبند کرانے پر حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے خلاف ورزی کی اور عوامی مقام میں نازیبا لباس پہن کر ویڈیو شوٹ کی جس کے باعث

انہیں دبئی کی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ عرفی جاوید ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر تھیں اور اپنے آنے والے کچھ پراجیکٹس کے لیے شوٹنگ کروارہی تھیں، اسی سلسلے میں وہ گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کررہی ہیں لیکن اب وہ دبئی میں پھنس گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے پولیس اس معاملے پر پوچھ گچھ کرے گی اور تحقیقات بھی کرے گی۔ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقامی حکام عرفی کا ہندوستان واپس آنے کا ٹکٹ بھی کینسل کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ عرفی جاوید اپنے نامناسب فیشن سینس کے باعث اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل ایک دفعہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روکا گیا تھا۔ دبئی میں بھارتی قونصلیٹ نے دبئی آنیوالے بھارتی شہریوں کے لیے نئی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جس کے مطابق وزٹ یا سیاحتی ویزے پر دبئی جانے کے خواہش مند بھارتیوں کے پاسپورٹ پر سرنیم ہونا ضروری ہے۔ دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے گائیڈلائنز کا ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاسپورٹ پر سنگل نام کے ساتھ دبئی آنے کے خواہش مند بھارتی شہریوں کی دستاویزات یو اے ای امیگریشن کی جانب سے قبول نہیں کی جائیں گی جب کہ پاسپورٹ پر سر نیم رکھنے والے شہریوں کو دبئی آنے کی اجازت ہوگی۔ بھارتی قونصلیٹ کے اعلان کے بعد بھارتی ائیر لائنز نے بھی فوری وزٹ اورسیاحتی ویزے پر دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا ایکسپریس نے اعلان کیا کہ دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ضروری ہےکہ ان کے پاسپورٹ پر ابتدائی نام کے ساتھ سر نیم بھی ہو۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

’’جب جوان تھاسعدیہ امام نے بیوی کے سامنے ہی مجھے۔۔۔‘‘ طلاق ہوتے ہوئے کیسے بچی؟شبیر جان کا حیران کن انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک)سینئر اداکار شبیر جان نے دعوی کیا ہے کہ جب وہ جوان تھے تب اداکارہ سعدیہ امام نے انہیں ان کی بیوی کے سامنے گلے لگایا، جس وجہ سے ان کی طلاق ہوتے ہوتے بچ گئی۔شبیر جان کا شمار پاکستان ٹیلی وژن کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا، وہ 1990کے مقبول اداکاروں میں سے ایک ہیں۔شبیر جان نے سعدیہ امام سمیت ماضی

کی دیگر مقبول اداکاراوں کے ساتھ کیا ہے اور تاحال وہ اسکرین پر زائد العمر کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔حال ہی میں وہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت زندگی کے دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔سینئر اداکار نے کہا کہ مرد چاہے کتنے بھی دعوے کرے لیکن شادی کے بعد اس کی گھر میں عزت کم ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنا شبیر جان سیلون متعارف کروایا، انہوں نے اپنے سٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ مرد حضرات کو پروٹوکول اور عزت دیا کریں، کیوں کہ 95فیصد مرد حضرات اپنے گھر سے بے عزت ہوکر نکلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین نے ان سے پوچھا کہ سر جو باقی پانچ فیصد مرد ہیں، وہ کیسے بچ جاتے ہیں؟ جس پر انہوں نے سٹاف کو کہا کہ باقی پانچ فیصد مرد جھوٹ بولتے ہیں۔پروگرام کے دوران میزبان کے ایک سوال کے جواب میں شبیر جان نے بتایا کہ سعدیہ امام وہ واحد شوبز شخصیت ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے 2001کے بعد کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور دوسرے لوگوں کی منتوں کے باوجود انہوں نے ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کیا۔اداکار نے بتایا کہ اداکارہ نے ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی اور ان کی وجہ سے ان کا گھر ٹوٹتے ٹوٹتے بچا۔شبیر جان کے مطابق ہر انسان کے لیے بچے اور بیوی سب سے اہم ہوتے ہیں باور انہوں نے بھی اپنے گھر کی خاطر سعدیہ امام کے ساتھ کام کرنا بند کیا، کیوں کہ اداکارہ کی وجہ سے ان کی طلاق ہونے والی تھی۔اداکار نے انکشاف کیا کہ دو دہائیاں قبل جب وہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کرنے گئے تو سعدیہ امام ان کے کمرے میں آئیں اور انہیں بیوی کے سامنے گلے لگایا جس پر ان کی اہلیہ ناراض ہوگئیں۔شبیر جان کے مطابق سعدیہ امام نے پہلے ان کی بیوی کو سلام کیا اور پھر ان ہی سامنے انہیں گلے لگایا، جس پر ان کی بیوی انہیں غلط سمجھنے لگی۔اسی بات پر انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے اور سعدیہ امام کے درمیان کوئی افیئر نہیں تھا بلکہ اور سعدیہ امام اچھے ساتھی اداکار کے طور پر کام کرتے تھے۔شبیر جان کا مذکورہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے کمنٹس کیے، تاہم تاحال سعدیہ امام نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ثناء فخر نے خواتین کو ’امیر آدمی‘ سے شادی کا مشورہ کیوں دِیا؟ نئی بحث چھڑ گئی

لاہور(نیوزڈیسک) حال ہی میں شوہر سے طلاق لینے والی پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء نے شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو اہم صلاح دے دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ثناء نے شادی کی خواہش مند لڑکیوں کے لئے پیغام شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ

ہمسفر تلاش کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی، جس میں لکھا ہوا تھا کہ ’پیاری خواتین، کوئی بھی مرد قابل اعتبار نہیں ہوتا اس لیے امیر شخص کا انتخاب کرو۔ کیونکہ گجرانوالہ میں آنسو بہانے سے بہتر ہے کہ پیرس میں رولو‘۔ثناء نے اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ اس میں موجود پیغام سے متفق ہونے کا اظہار کرتے ہوئے اسے سب سے بہترین بات قرار دے دیا۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے دبئی پہنچتے ہی کونسا لباس پہن لیا؟مداح دیکھتے ہی حیرت میں ڈوب گئے

دبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی بےباک لباس کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ عرفی جاوید نے دبئی کے ساحل پر قمیض شلوار پہن کر سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاویدجواپنے بے باک لباس کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں آج کل پورا لباس پہننے پر مرکز نگاہ بنی ہوئی ہیں ۔ بگ

باس کی اس امیدوار نے دبئی کے ساحل پر مداحوں کو حیران کردیا ۔عرفی جاویددبئی کے ساحل پر پورے لباس یعنی قمیض شلوار اور دوپٹے میں ملبوس دکھائی دیں ۔ عرفی کے اس انداز کو بھی لے کرسوشل میڈیا پر بہت سے تبصرےکیے جا رہے ہیں ۔ایک صارف نے لکھا” معجزہ معجزہ معجزہ ۔۔”۔ایک صارف نے لکھا ” آج پہلی بار دل خوش ہوا”۔ایک صارف نے لکھا “دیکھ کے اچھا لگا”۔ایک صارف نے لکھا” یہ کیا تھا بھائی” ۔ایک صارف نے لکھا کہ “آج ڈھنگ کے کپڑے پہن کے آئی ہے “۔ بیشتر صارفین نے عرفی کو بیچ پر پہنے جانے والے لباس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔ایک صارف کا لکھنا تھا کہ جہاں کپڑے پہننے چاہیئں وہاں نہیں پہنتی، بیچ پہ گئی ہو تو پورے کپڑے پہنی ہو۔واضح رہے کہ عرفی جاوید کا شمار سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کی جانے والی ایشیئن “ماسٹ سرچڈ ایشین آن گوگل 2022” میں ہوتا ہے ۔ اس لسٹ میں عرفی کا 43واں نمبر ہے جبکہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور کو بھی عرفی سے پیچھے ہیں ۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

’’کوئی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی‘‘ بھارتی اداکار نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ٹی وی اداکار فیضان انصاری نے میرا دل یہ پکارے گانے پر ڈانس سے وائرل ہونیوالی پاکستانی لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی۔بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی وی اداکار فیضان انصاری پاکستانی وائرل لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے

ہیںجلد پاکستان آرہا ہوں اور پاکستانی لڑکی کو یہاں آکر شادی کیلئے راضی کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل یہ پکارے پر ڈانس کرنیوالی لڑکی میرے خوابوں میں بھی آتی ہے میں اسے حق مہر میں 15لاکھ روپے دوں گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کی مطابق فیضان انصاری نے کہا کہ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کیلئے بھی اپلائی کردیا ہے اور جلد پاکستان آکر وائرل ہونے والی لڑکی سے شادی کرونگا۔ واضح رہے کہ مشہور گانے میرا دل یہ پکارے آجا کے ری مکس ورژن پر منفرد ڈانس کرکے راتوں رات مشہور ہونیوالی ٹک ٹاکر عائشہ نے اب فیشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور گانے میرا دل یہ پکارے آجا کے ری مکس ورژن پر منفرد ڈانس کر کے راتوں رات مشہور ہونیوالی ٹک ٹاکر عائشہ نے اب فیشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے،عائشہ عرف مانو باقاعدہ فیشن ماڈل بن چکی ہیں انہوں نے ایک برائیڈل فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آیا اور انہوں نے ان کے کپڑوں اور میک اپ پر دل کھول کر تنقید کی۔ عائشہ کی شہرت نے اسے سرحد پار سے بھی کام دلوا دیا ہے، اس کو بھارت کے معروف گلوکار سی جی ڈھلوں کے ساتھ ایک ویڈیو میں کاسٹ کر لیا گیا۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

خواتین پولیس اہلکاروں کے ٹھمکے وائرل ،حکومت نے معطل کردیا

اترپردیش(ویب ڈیسک) خواتین پولیس اہلکاروں کو ان کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کردیا گیاخواتین پولیس اہلکاروں کی یہ ویڈیوبھارت کی ریاست یوپی کی ہے، خواتین پولیس اہلکار ایودھیا میں تعینات تھیں جن کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس کے بعد پولیس حکام نے چاروں خواتین اہلکاروں کو معطل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک خاتون اہلکار کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران اس نے پولیس یونیفارم زیب تن نہیں کی تھی۔ایودھیا پولیس کے ایس ایس پی کے مطابق جن خواتین اہلکاروں کو معطل کیا گیا ان میں کویتا پٹیل، کشش ساہنی، کامنی کشاوا اور سندھیا سنگھ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ایس پی سکیورٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پر چاروں کو معطل کیا گیا۔