Categories
انٹرٹینمنٹ

عمر شریف اگر کامیڈین نہ ہوتا تو کیا ہوتا؟ لیجنڈ اداکار کی زندگی کے خفیہ گوشے

لاہور (ویب ڈیسک) چند ماہ قبل انتقال کرجانے والے پاکستان کے کامیڈین کنگ عُمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر سوشل میڈیا پر وہ یادگار الفاظ شیئر کیے ہیں جو ڈاکٹر صاحب نے عُمر شریف کے لیے بولے تھے۔زرین غزل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرماضی کی نایاب تصویر

شیئر کی ہے جس میں پاکستان کے ہیروز عُمر شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔عُمر شریف کی اہلیہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ تصویر 2 مئی 2019 کی ہے، جب چاغی میں عُمر شریف کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کے ساتھ ایک ملاقات ہوئی تھی۔‘زرین غزل نے کہا کہ ’اسی ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب نے کہا تھا کہ اگر عُمر شریف اپنے لیے کوئی اور پیشہ منتخب کرتے تو وہ ’سائنسدان‘ کے پیشے کو ترجیح دیتے۔‘عُمر شریف کی اہلیہ نے کہا کہ ’ڈاکٹر صاحب نے یہ بھی کہا کہ عمر کامیڈی کا بادشاہ ہے تو وہ ایٹمی دُنیا کا بھی بادشاہ ہوتا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ڈاکٹر صاحب کے یہ الفاظ سُن کر عُمر بہت زیادہ خوش ہوئے تھے۔‘زرین غزل نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی تھی۔زرین غزل نے مزید بتایا کہ ’یہ تصویر 2 مئی 2019 کو اسلام آباد میں ہاشوانی بھائی کے گھر پر لی گئی تھی۔‘

Categories
انٹرٹینمنٹ

سلمان احمد ہمیشہ لال ٹوپی کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے جنون بینڈ کے گلوکار سلمان احمد ہمیشہ لال ٹوپی پہنتے ہیں جس کے پیچھے ایک دلچسپ وجہ ہے۔ سلمان احمد نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اس لال ٹوپی کا راز بتاتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ انہیں کہتے ہیں کہ ان میں بالکل فیشن سینس نہیں ہے لیکن ان کے نانا ہمیشہ سر پر کچھ نہ کچھ پہنا کرتے تھے اس لئے لاشعوری طور پر وہ بھی ٹوپی پہنتے ہیں اور وہ سب کچھ پہنتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے۔ سلمان احمد کا اپنے موسیقی سے سیاست کی جانب سفر کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ سیاست میں نہیں آنا چاہتے تھے لیکن علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان دیکھنے کے لئے وہ عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں۔ گلوکار نے بینڈ چھوڑنے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ خود کو تلاش کررہے ہیں اسی وجہ سے وہ مختلف بینڈز کے ساتھ ملتے اور الگ ہوتے رہے۔ واضح رہے کہ جنون بینڈ کے گلوکار سلمان احمد گلوکاری کی دنیا میں ممتاز تو تھے ہی لیکن تحریک انصاف اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے بھی ہیں اور آج کل ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھی سلمان احمد ،عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ سلمان احمد نے ثمینہ احمد سے پسند کی شادی کی تھی اور ان کے 3 بیٹے بھی ہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

دپتی دھوپ میں گاڑی کے بونٹ پر روٹی پکانے کی ویڈیو وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی جانب سے اپنی گاڑی کے بونٹ پر دپتی دھوپ میں روٹی پکانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں ان دنوں گرمی اپنے عروج پر ہے اور کئی مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی اوپر جاچکا ہے ، ایسے میں دونوں پڑوسی ممالک کے محکمہ موسمیات کی جانب سے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی شدید گرمی کو لے کر دلچسپ میمز بنائی جارہی ہیں اور لوگ ہیٹ ویو کی خبروں کو منفرد انداز میں انجوائے کررہے ہیں، ایسے میں ایک خاتون نے دپتی دھوپ میں گاڑی کے بونٹ پر روٹی پکانے کی کوشش کی اور یہ تمام منظر اپنے کیمرے میں عکس بند کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی ریاست اڑیسہ کی ہے جہاں ایک خاتون دپتی گرمی میں اپنی گاڑی کے بونٹ پر پہلے روٹی بیلتی ہیں اور پھر اسے گاڑی کے بونٹ پر رکھ کر سیکتی ہیں، حیران کن طور پر سورج کی تپش نے چولہے کی آگ والا کام کیا اور چند ہی سیکنڈ میں روٹی تیار ہوگئی۔ایک صارف نے ٹوئٹر پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا ’’مبارک ہو انڈیا، اب ہم گاڑی کے بونٹ پر روٹی بھی پکاسکتے ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، پاکستان اور بھارت کی سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

شیخ رشید کونسا کردار اچھا نبھا سکتے ہیں؟؟؟؟ یاسر نواز نے بتا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے اہلیہ ندا یاسر کے مارننگ شوز سے متعلق گفتگو کی ہے۔ یاسر نواز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران ندا یاسر سے متعلق گفتگو کی۔یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’ میری خواہش تھی کہ ندا مارننگ شوز نہ کرے، یہی وجہ تھی کہ ہمارے کافی اختلافات رہے اور میں شروع کے 2 سے 3 سال کافی ڈسٹرب رہا ۔ یاسر نواز نے کہا کہ شروعات میں مارننگ شوز کا ٹریک ریکارڈ ٹھیک نہیں تھا، ان شوز کی میزبان کو مسائل بہت پیش آتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ندا نے گھر کو پہلے ترجیح دی اور شوبز میں ملازمت کو پیچھے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ندا کی مارننگ شوز کی جاب ایک اسکول جاب جیسی ہے، ندا 2 بجے تک گھر پہنچ جاتی ہیں لہٰذا مجھے اب ان کی ملازمت سے مسائل نہیں ہیں۔ دوران شو یاسر نواز نے میزبان رابعہ انعم کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سیاستدانوں اور ان میں موجود اداکاری کی مہارت سے متعلق بھی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اداکاری اچھی کرسکتے ہیں ان کو گاؤں کے چوہدری کے لیے مثبت کردار دیا جائے تو وہ زیادہ اچھے سے نبھا سکتے ہیں۔ دوسری جانب یاسر نے اپنی گفتگو میں فواد چوہدری کو ایکشن ہیرو کے رول میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا اگر فلم ’ چکر‘ کے لیے اداکارہ نیلم منیر کی جگہ کسی اداکارہ کو کاسٹ کرنا پڑتا تو شیری رحمان اور اداکار احسن خان کی جگہ فیصل واوڈا کو کاسٹ کرتے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

‘ہم سب امید سے ہیں’ میں سیاستدانوں کا مذاق کیوں اڑایا ؟؟ صبا قمر نے پہلی بار راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) مقبول سیاسی مزاحیہ ریئلٹی شو ’ہم سب امید سے ہیں‘ کی کئی ماہ تک میزبانی کرنے والی اداکارہ صبا قمر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مذکورہ شو میں کم عمری اور نا سمجھی میں سیاستدانوں کا مذاق اڑایا، انہیں اس وقت زیادہ تر چیزوں کا علم نہیں تھا۔
’ہم سب امید سے ہیں‘ ماضی میں جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا مزاحیہ شو تھا جو کئی سال تک نشر ہوتا رہا۔مذکورہ پروگرام میں صبا قمر سے قبل متعدد اداکاراؤں نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے اور صبا قمر نے کم از کم مذکورہ شو کی 200 اقساط کی میزبانی کی تھی۔ ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں سیاستدانوں کے ڈمی کردار بنا کر ان کے انداز کی کاپی کی تھی اور ان کا مذاق اڑایا جاتا تھا۔ مذکورہ شو میں صبا قمر کی جانب سے متعدد سیاستدانوں کے مذاق اڑانے کو پسند کیا جاتا تھا مگر اب اداکارہ و میزبان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں کم عمری اور نا سمجھی میں ایسا کیا۔صبا قمر نے حال ہی میں ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں اداکاری کی سمجھ پہلی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کرنے کے بعد آئی۔اداکارہ کے مطابق ’ہندی میڈیم‘ میں کام کرنے سے قبل وہ کچھ اور تھیں اور اس میں کام کرنے کے بعد وہ کچھ اور بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بولی وڈ فلم میں عرفان خان کے ہمراہ کام کرنے کے بعد انہیں اداکاری کی سمجھ آنے سمیت دیگر چیزوں کی بھی سمجھ آئی اور وہ مزید میچوئر بن گئیں۔ انہوں نے عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ حیران رہ گئیں کہ عرفان خان شوٹنگ کے وقت کوئی تیاری کیے بغیر ہی کام کرتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے بتایا کہ انہیں مرد ساتھی اداکاروں میں سب سے زیادہ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔انہوں نے نعمان اعجاز کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ دراصل وہ ذہنی طور پر ابھی بھی ایک بچے کی طرح ہیں، وہ بولتے وقت اس بات کا خیال نہیں کرتے کہ وہ کیا بول رہے ہیں اور لوگ ان کی بات کو سمجھ پائیں گے یا نہیں؟ صبا قمر کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز اپنے شو میں بہت ساری ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جو انہیں نہیں کہنی ہوتیں اور پھر بعد میں وضاحت کرتے ہیں کہ ان کا مطلب وہ نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا۔ اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ اب اگر انہیں ’ہم سب امید سے ہیں‘ کی میزبانی کی پیش کش کی جائے تو وہ اسے نہیں نبھا سکیں گی، کیوں کہ اب ان میں سمجھ آ چکی ہے اور وہ سیاسی حوالے سے بھی میچوئر ہو چکی ہیں۔ان کے مطابق اس وقت جب وہ ہم سب امید سے ہیں کرتی تھیں، تب وہ نا سمجھ اور کم عمر تھیں، اس لیے انہوں نے بے خبری میں ایسا کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت شو میں وہ جن سیاستدانوں کا مذاق اڑاتی تھیں، اگر وہ ان کے سامنے آجاتے تھے تو وہ ان سے چھپ جاتی تھیں مگر اب وہ نہ تو ایسا شو کریں گی اور نہ ہی کسی کا ماضی کی طرح سیاسی مذاق اڑائیں گی۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی بالی وڈ میں انٹری دینے کے لئے تیار!!!! پہلا پروجیکٹ کیا ہوگا؟ جانیے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر جلد اپنی پہلی فلم میں دکھائی دیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارا کو اداکاری میں خاصی دلچسپی ہے اور حال ہی میں انہوں نے اداکاری سیکھنے کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ بھی لیا ہے جس کے بعد سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سارا اپنا بالی وڈ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سارا کو والدین کی جانب سے کیرئیر کے انتخاب میں کسی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں ہے۔سارا ٹنڈولکر کے بارے میں دیگر تفصیلات:24 سالہ سارا نے لندن یونیورسٹی سے میڈیسن میں ڈگری حاصل کی ہے، سارا سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں جنہیں لوگ بطور ماڈل بھی پہچانتے ہیں۔ سارا ٹنڈولکر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے جس پر وہ اپنی تصویروں کے علاوہ مختلف جگہوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ اگر سارا بالی وڈ میں قدم رکھ دیتی ہیں تو وہ کنگ خان کی بیٹی سہانا خان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے سامنے ایک چیلنج ہوں گی۔ سہانا خان اور خوشی کپور بھی جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

ندا یاسر کے شوہر مارننگ شو کے خلاف کیوں تھے؟ اہم راز سے پردہ اٹھ گیا

کراچی: (ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار واداکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ندا کے مارننگ شو کرنے کے خلاف تھے اور اس وجہ سے دو تین سال پریشان بھی رہے۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے رمضان ٹرانسمشن ’پیارا رمضان‘ میں میزبان رابعہ انعم سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر نواز کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا تھا ندا مارننگ شو کی میزبانی کرے، اس وجہ سے ہمارے آپس میں کافی اختلافات رہے، کئی مسئلے ہوئے، انہوں نے جب مارننگ شو ہوسٹ کرنا شروع کیا تو میں آغاز کے دو تین سال تو بہت پریشان رہتا تھا۔ یاسر نواز نے ندا کو مارننگ شو کرنے سے روکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اختلاف کی وجہ مارننگ شو کا ٹریک ریکارڈ تھا جو اچھا نہیں تھا، لیکن بعد میں ندا نے خود کو ثابت کیا اور گھر کو ہمیشہ آگے رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ندا نے مارننگ شو کے ساتھ گھر کی ذمے داری بھی بھرپور نبھائی، دن میں گھر آکر بچوں کو بھی وقت دیتی ہے، انسان کی زندگی میں بچے اور گھر بہت اہم ہیں، اسی کی خاطر ہمیں کبھی کبھی کسی فیصلے سے پیچھے ہٹنا پڑتا ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار داؤد کِمِ پاکستان پہنچ گئے!! اس وقت وہ کہاں ہیں؟؟ جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) مذہب اسلام قبول کرنے والے سابق جنوبی کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کِمِ پاکستان پہنچ گئے۔ داؤد کِمِ اپنے یوٹیوب پر پاکستان سے متعلق مواد اور ولاگ شیئر کرتے رہتے ہیں اور گزشتہ برس رمضان المبارک میں انہوں نے جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی افراد کے ساتھ افطاری کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔ داؤد کِمِ نے 25 اپریل کو انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ وہ سعودی عرب کے شہر جدہ سے پاکستان کے شہرلاہور پہنچے۔

انہوں نے انسٹاگرام میں متعدد اسٹوریز شیئر کیں، جن میں انہوں نے پاکستان سے اظہار محبت بھی کیا اور مداحوں کو کہا کہ انتظار کیا جائے۔ پاکستان آمد کے موقع پر انہوں نے لاہور شہر کی سڑکوں اور مارکیٹوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں اور ایک اسٹوری میں پاکستان کے لذیذ کھانوں کا ذکر بھی کیا۔ داؤد کِمِ کی جانب سے پاکستان آنے کی اسٹوریز شیئر کیے جانے کے بعد ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں اور پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ داؤد کِمِ ایک ایسے وقت میں پاکستان آ رہے ہیں جب کہ حال ہی میں پہلے عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ انہوں نے رواں ماہ اپریل کے آغاز میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں سعودیہ پہنچے تھے۔ داؤد کِمِ کی عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں اور لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔داؤد کِمِ ا اصل نام ’جے کِمِ‘ تھا اور وہ 2019 تک بطور پاپ گلوکارہ پہچانے جاتے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنے آباؤ و اجداد کا مذہب چھوڑ کر اسلام کو قبول کیا۔ داؤد کِمِ نےستمبر 2019 میں اسلام قبول کیا تھا اور انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر جاری کی تھی۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد داؤد کِمِ کو متعدد اسلامی ممالک کے دورے کرتے دیکھا گیا، جہاں وہ مساجد میں بھی گئے جب کہ وہ یوٹیوب پر اسلام اور مسلمانوں کے مسائل پر بھی ویڈیوز شیئر کرتے دکھائی دیے۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد داؤد کِمِ نے گلوکاری کو خیرباد کہہ کر بطور یوٹیوبر کام شروع کیا اور وہ عام طور پر مسلمانوں اور اسلام سے متعلق جنوبی و شمالی کوریا کے عوام سمیت دیگر لوگوں کے خیالات کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

بس بہت ہوگیا!!! جمائما نے ملنے والی سنگین دھمکیوں کی ویڈیو جاری کر دی

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو ان کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے سنگین دھمکیاں دی گئی، جس کی ویڈیو بھی انہوں نے شئیر کر دی ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شئیر کی ، جس میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ایک شخص انہیں دھمکی دے رہا ہے کہ ’اگر جمائما اور اس کے بچے یہاں نہیں آتے تو ہم اس کے بیڈروم میں داخل ہو جائیں گے۔ جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ ہزاروں مظاہرین کی ویڈیو ہے جو کل میری 88 سالہ بوڑھی والدہ کے گھر کے باہر گھنٹوں احتجاج کرتے رہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے شدید دھمکیاں دی گئیں، احتجاج میں شامل ایک آدمی نے دھمکی دی کہ اگر جمائما اور اس کے بچے یہاں نہیں آتے تو ہم اس کے بیڈروم میں داخل ہو جائیں گے۔ جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں میٹرو پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ سب قانونی ہے؟۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

بڑا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی تھیں کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر عامر لیاقت کے ہمراہ پوسٹ کی گئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔نجی ٹی وی جیو

کے مطابق اس کے علاوہ یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت انسٹاگرام پر اب دانیہ کو فولو بھی نہیں کررہے جس کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔تاہم عامر لیاقت نے اب خود ان تمام خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔عامر لیاقت حسین نے ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور اُس پر ’بکواس‘ لکھا۔ایک اور اسٹوری میں انہوں نے دانیہ کا اکاؤنٹ بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکاؤنٹ پر حال ہی میں عامر لیاقت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جب کہ دانیہ نے اپنی ہر پوسٹ میں عامر لیاقت حسین کو مینشن بھی کیا ہوا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Categories
انٹرٹینمنٹ

عوام کی سپورٹ ہوا کا رُخ تبدیل کر دے گی ، سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بھی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایتی بن کر سیاسی گرما گرمی میں سامنے آگئیں۔ثمینہ پیرزادہ ان اداکاروں میں شامل ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کررہی ہیں

تاہم اب انہوں نے تحریک عدم اعتماد سے قبل وزیراعظم عمران خان کی سپورٹ کے لیے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میری ٹوئٹر فیملی ہم نے گھبرانا نہیں ہے اور اپنے کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑنا ہے، گیم تو اب شروع ہوا ہے، ہم جیت جائیں گے کیونکہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کی سپورٹ ہواؤں کا رُخ بدل دے گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوچکا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ