Categories
انٹرٹینمنٹ

جسم کے کون سے حصے ہائی بلڈشوگر کی نشاندہی کرتے ہیں؟

لاہو: (ویب ڈیسک) ہائی بلڈ شوگر یعنی ذیابیطس کا شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، زیادہ میٹھا کھانے اور ذہنی تناؤ سمیت صحت مند طرز زندگی سے دور رہنا شوگر کے مرض میں مبتلا کردیتا ہے۔ اگر آپ شوگر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں تو جسم کے کچھ اعضا ایسے ہیں

جو آپ کے ہائی بلڈ شوگر ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں جس پر ماہرین طب نظر رکھنے کا کہتے ہیں۔ جسم میں ہائی بلڈ شوگر کا تناسب آنکھوں کے ریٹینا میں موجود خون کی شریانوں کو متاثر کرتا ہے جوکہ آنکھوں کے مسائل مثلا دھندلا نظر آنا، موتیا سمیت دیگر مسائل پیدا کرتا ہے۔ شوگر ریٹینا کو اس حد تک بھی متاثر کرتا ہے کہ مریض اپنی بینائی بھی کھو سکتا ہے۔ شوگر دو طرح سے آپ کے پاؤں کو متاثر کرتی ہے، سب سے پہلے اعصابی نقصان کے ذریعے جو آپ کے پیروں کو کسی بھی قسم کے احساس سے محروم کر دیتا ہے، دوسرا پیروں تک خون کی گردش کا درست طریقے سے نہ پہنچنا ہے جس سے پیروں پر ہونے والے زخموں کو بھرنے میں بھی مشکل ہوتی ہے۔ گردے جسم سے زہریلے مادوں اور فضلات کو فلٹر کرتے ہیں لیکن ذیابیطس کا شکار ہونے سے یہ مرض خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے جسے ذیابیطس نیفروپیتھی بھی کہا جاتا ہے اور اس کی علامات میں پاؤں میں سوزش، بلڈ پریشر کا نارمل نہ رہنا اور پشاب میں پروٹین کا شامل ہونا جیسی علامتیں شامل ہیں۔ آنکھوں اور گردوں کی طرح ہائی بلڈ شوگر اعصاب کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے جسے ذیابیطس نیوروپیتھی کہتے ہیں اس کی علامتوں میں جسم کا سن ہونا، درد اور درجہ حرارت محسوس کرنے کی صلاحیت متاثر ہونا،جھنجھناہٹ یا جلن کا احساس شامل ہیں۔ ہائی بلڈ شوگر کے مرض میں مبتلا شخص پر فالج اور دل کی تکلیف میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہر وقت رہتا ہے کیو نکہ شوگر خون کی شریانوں کو متاثر کرتی ہے اور بلڈ پریشر کو بڑھاتی ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

شہری کو سڑک پرسگریٹ کا ٹکڑا پھینکنا مہنگا پڑ گیا!! کیا ہوا؟ جانیے

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں شہری کو سگریٹ پینے کے بعد ٹکڑا سڑک پر پھینکنا مہنگا پڑ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوسسٹرشائر میں شہری الیکس ڈیوس کوسڑک پر کچرا پھینکنے پر مقامی کونسل کے حکام نے پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے کے مساوی جرمانہ کردیا۔ عدالت کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس

کے باوجود الیکس ڈیوس نے رقم ادا نہیں کی جس کے بعد ان پرمزید 250 پاؤنڈ جرمانہ اور دیگر سرچارج عائد کردئیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب سڑک پر سگریٹ کا فلٹر پھینکنے والے شہری کو 558 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ برطانیہ میں سڑک یا گلیوں میں کچرا پھینکنے پر جرمانے کا ایک مخصوص چالان ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے جس کی رقم پہلے سے طے شدہ ہوتی ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

دنیا کا سب سے چھوٹا اور نایاب ترین خرگوش۔قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کولمبیا(ویب ڈیسک) کولمبین بیسن پگمی خرگوش دنیا کا سب سے چھوٹا اور نایاب ترین خرگوش ہے۔خرگوش کی یہ نسل ریاست واشنگٹن کے ایک علاقے میں پائی جاتی ہے اور یہ 500 گرام سے کم وزن رکھتے ہیں۔یہ خرگوش اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ہتھیلی پر باآسانی سما جاتے ہیں۔اس نسل کو 2001 میں معدوم قرار دے دیا گیا تھا

لیکن ڈی این اے کو دوسری نسل کے خرگوش سے ملا کر دوبارہ افزائش کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان کی خوراک ایک خاص قسم کی جھاڑی ہوتی ہے، یہ 375 سے 500 گرام وزن کے ہوتے ہیں اور ان کی جسامت 23.5 سے 29.5 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے پر اس کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کی عادل درانی سے شادی اور اسلام قبول کرنے کی خبروں پر اس کے بڑے بھائی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ راکھی ساونت کے بھائی راکیش نے انڈین میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی نجی باتیں ہیں

میاں بیوی کی باتیں ہیں لیکن اگر راکھی نے یہ کیا ہے تو سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم سب فیملی والے پریشان ہیں، راکھی سب سے چھوٹی ہے اور پوری زندگی اس نے بہت دکھ دیکھے ہیں۔ راکیش نے مزید بتایا کہ بگ باس میں رتیش نے راکھی کو استعمال کیا جس کا اسے بہت دکھ اور پریشانی ہوئی، اسی لئے راکھی نے اس مرتبہ شادی کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے اور اس نے عادل درانی سے نکاح کرلیا ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

کیا ہریتھک روشن خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟ جانیے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپر فٹ ہیرو ہریتھک روشن کے بارے میں یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ کسی خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں فٹنس کی علامت سمجھے جانے والے ہریتھک روشن ممبئی میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے کلینک پہنچ گئے۔

ہریتھک روشن کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کلینک جانے کی ضرورت کیوں پیش آئی اس بارے میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہریتھک کچھ سال قبل فلم ’بینگ بینگ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ ہریتھک روشن کی سر پرلگنے والی چوٹوں کے باعث سرجری کرنا پڑی تھی اور ان کے دماغ سے دو ماہ پرانا جم جانے والا خون کا لوتھڑا نکالا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد سے ہریتھک روشن باقاعدگی سے اپنا بون میرو چیک اپ کرواتے ہیں۔ ہریتھک روشن نے کچھ روز قبل ڈپریشن کیخلاف اپنی جنگ سے متعلق بات کرتےہوئے کہا تھا کہ ڈپریشن کے دوران مجھے محسوس ہوا کہ میں ختم ہونے والا ہوں اور یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے اپنی زندگی میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

مہوش حیات بھی عادل راجہ کیخلاف عدالت پہنچ گئی، بڑا حکم آگیا

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نےا داکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جس کی سماعت کے دوران مہوش حیات کے وکیل نے کہا کہ عادل راجا نامی شخص جھوٹے الزامات لگا رہا ہے

مہوش حیات پر سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہورہی۔ مہوش حیات کے وکیل نے استدعا کی کہ الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے اور سوشل میڈیا پر موجود مواد فوری ہٹایا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کی درخواست پر سماعت کی جس دوران اداکارہ نے عدالت میں بیان دیا کہ میرا نام اس نے’ایم ایچ‘ لکھا ہے اور کبریٰ خان کے خلاف الزامات واپس لے لیے ہیں۔ عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانےکا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

بھارتی پروڈیوسر راج گپتا نے سیٹ پر ۔۔۔ مہرین شاہ ویڈیو پیغام میں روپڑیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہرین شاہ نے بیرون ملک شوٹنگ کے دوران راج گپتا پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر مہرین شاہ کا ویڈیو پیغام وائرل ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت باکو میں ہوں، کراچی سے تعلق کھنے والے ڈائریکٹر احسان زیدی کی شوٹ کیلئے باکو آئی تھی

لیکن یہاں آکر مجھے دباؤ اور جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جسے میں بیان نہیں کرسکتی۔ مہرین شاہ کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر راج گپتا نے سیٹ پر مجھ سے کئی بار نازیبا باتیں کی جسے میں نے اگنو رکیا لیکن اب میں نے فیصلہ کیا ہے میں خاموش نہیں رہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ راج گپتا نے میرا ہاتھ بھی پکڑ لیا جس پر میں نے انہیں ٹوکا جب کہ ڈائریکٹر احسان زیدی جن کی شوٹنگ کیلئے میں باکو آئی اس وقت وہ ہمیں دیکھ کرہنستے رہے۔ مہرین شاہ نے بتایا کہ انہوں نے آخری دن کے شوٹ پر مجھے کھانا بھی نہیں دیا، کیوں کہ یہ لوگ جو چاہتے تھے میں نے اس سے انکار کردیا تھا، ہمارے ہوٹل میں طوائفیں آتی رہی ہیں، احسان زیدی کے حوالے سے میں نہیں جانتی لیکن راج گپتا ان طوائفوں کو دعوت دے کر بلواتے تھے جس کے لیے میں نے اپنے ہونٹ سی لیے تھے، میں اپنے کام سے کام رکھتی تھی اور جب دوران ٹرپ میں بہت بہت بیمار ہوگئی تو یہ لوگ مجھے اسپتال بھی لے کر نہیں گئے، سیٹ پر موجود وہ شخص جن کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں تھا وہ مجھے اسپتال لے کر گئے جس کے بعد ان لوگوں نے مجھ پر اس شخص سے ہی تعلق کا الزام لگایا اور مجھے سیٹ پر باتیں سناتے رہے، میں نے شروع میں برداشت کیا لیکن پھر میں نے انہیں خبردار کردیا کہ یہ سب غیر پیشہ ورانہ ہے آپ میری کردار کشی نہیں کرسکتے جس کے بعد یہ دونوں میرے اوپر حاوی ہوگئے تاہم اب میں نے واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور میں باکو سے اپنے ٹکٹ پر واپس آرہی ہوں۔ اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں آبدیدہ ہوتے ہوئے تمام خواتین سے ہاتھ جوڑ کر التجا کی اور کہا کہ یہ باتیں شیئر کرنے کے پیچھے میرا مقصد صرف یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ان لوگوں کے ساتھ کام کرتا ہے یا ان کے ساتھ کہیں جاتا ہے تو یہ ان کیلئے ایک وارننگ ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام نہ کریں، مجھے اس ٹرپ کے دوران کافی اسٹریس دیا گیا کئی بار مجھے جنسی ہراساں کیا گیا مجھے نہیں پتا کہ یہ مجھے یا باقی لڑکیوں کو کس مقصد کیلئے یہاں لے کر آئے ہییں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

سونیا حسین کو پہلے کمرشل پر کتنے لاکھ ملے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پہلے کمرشل کیلئے انہوں نے لمبے بالوں کا شولڈر کٹ ہیئر اسٹائل کروالیا تھا کیوں کہ پیسے زیادہ ملے تھے۔ اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں نجی ٹی وی پروگرام کی مہمان بنیں جس دوران انہوں نے پہلی مرتبہ بال کٹوانے پر بات کی۔

سونیا حسین نے دوران انٹرویو اپنے پہلے کمرشل سے ملنے والی تنخواہ کے حوالے سے بتایا کہ مجھے پہلے کمرشل کے ایک لاکھ ملے تھے جسے سن کر میں بے ہوش سی ہوگئی تھی۔ سونیا کے مطابق دوران شوٹنگ مجھے کہا گیا کہ آپ کے بال بہت لمبے ہیں انہیں شولڈر تک کاٹنا پڑے گا، میں نے پوچھا کہ پیسے مل رہے ہیں نا تو کاٹ دیں جس کے بعد انہوں نے میرے بال شولڈر تک کاٹ دیے اور پھر ان کٹے ہوئے بالوں کو اپنے پاس رکھ لیا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ لمبے بالوں کے بعد چھوٹے شولڈر کٹ ہیئر اسٹائل میرے گھر والوں کیلئے کسی صدمے سے کم نہیں تھا۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

علیحدگی کے بعد سائرہ اور شہروز کا ایک ساتھ پہلا انٹرویو، دیکھ کر سب حیران رہ گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف نے طلاق کے باوجود دوستی اور بہتر تعلقات قائم رکھنے کی وجہ اپنی بیٹی’ نورے‘ کو قرار دیا ہے۔ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ان دنوں اپنی فلم ’بے بی لیشیس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی حوالے سے سائرہ اور شہروز کے حال ہی

میں نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کےکلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں سائرہ اور شہروز کو اپنی طلاق کے بعد دوستی قائم رکھنے اور بہتر تعلقات برقرار رکھنے پر بات کرتے دیکھا گیا۔ دوران انٹرویو سائرہ اور شہروز نے بیٹی نورے کو دونوں کے درمیان تاحال بہتر تعلقات کی وجہ قرار دیا اور بتایا کہ جب ہم کسی بھی انسان کو ترجیح دیتے ہیں اور اگر وہ خاص طور پر اولاد ہو تو آپ کے اپنے مسائل ان کے سامنے بہت چھوٹے لگنے لگتے ہیں جس پر شہروز نے بھی سابق اہلیہ سے اتفاق کیا۔ دوسری جانب دونوں اہلیہ سے ہونے والی بیٹیوں کے درمیان تعلق کے حوالے سے شہروز سبزواری کا کہنا تھا میری بیٹی نورے اور بیٹی زہرہ دونوں کے درمیان تعلقات میری سوچ سے بھی زیادہ نارمل ہیں، نورے نے چھوٹی بہن زہرا کو جتنا پیار دیا وہ میری سوچ سے بھی زیادہ ہے وہ اسے بہنوں کی طرح سمجھتی ہے۔ فلم کی شوٹنگ اور پروموشن کے حوالے سے شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میں سائرہ کے ساتھ غیر آرام دہ تصور نہیں کرتا کیوں کہ میں اب سائرہ کے لیے بات نہیں کرسکتا، میں اگر کہہ دوں تو کل سائرہ کہے گی میرے لیے کیوں بولا۔ تاہم اس حوالے سے سائرہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ہمارے لیے بھی مشکل ہوتی ہے جب لوگ بار بار پرانی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں لہٰذا بہترین یہ ہے کہ دو لوگوں کے درمیان علیحدگی کے رشتے کو عجیب نہ بنائیں انہیں آگے بڑھنے دیں لیکن ہمارے یہاں ایک عام تاثر ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں علیحدگی کے بعد لوگوں کو ایک دوسرے سے ہر تعلق کو ختم کردینا چاہیے لیکن ہم نے اس پراجیکٹ کے لیے اس سے آگے جاکر سوچا کیوں کہ ہم اکیلے نہیں تھے اس پراجیکٹ میں اور بھی بہت سارے لوگ موجود تھے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

کیا مرغی اور دیگر پرندے ڈائنا سور کی تبدیل شدہ شکل ہیں؟

لاہور: (ویب ڈیسک) جراسک پارک اور جراسک ورلڈ جیسی فلمیں تو آپ نے دیکھی ہوں گی جن میں ڈائناسور کی ایک قسم ٹی ریکس تباہی مچا رہی ہوتی ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ڈائنا سور کی یہ خطرناک قسم اب بھی ایک نئی شکل میں ہمارے اردگرد موجود ہے بلکہ ہم اسے بہت شوق سے کھاتے

ہیں؟ جی ہاں یقین کرنا مشکل ہوگا مگر سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ٹی ریکس اور اسی نسل کے ڈائنا سور مرغی اور موجودہ عہد کے دیگر پرندوں کے قریبی رشتے دار ہیں۔ مگر ایسا کیسے ممکن ہوا یہ وہ معمہ ہے جو دہائیوں سے قدیم حیاتیاتی ماہرین کو سر کھجانے پر مجبور کررہا ہے۔ مگر اب اس معمے کو حل کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی کیونکہ ایک عجیب جاندار کے فوسل کا تجزیہ کرنے پر کچھ نئی تفصیلات ایک تحقیق میں سامنے آئی ہیں۔ یہ فوسل ایک ایسے عجیب جانور کے ہیں جس کا جسم تو پرندے جیسا تھا مگر کھوپڑی ڈائنا سور کی تھی اور سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ فوسل 12 کروڑ سال پرانے ہیں۔ ماہرین پہلے ہی کافی حد تک تسلیم کرتے ہیں کہ موجودہ عہد کے پرندے بنیادی طور پر بڑے گوشت خور ڈائنا سور theropods (ٹی ریکس بھی ان ڈائنا سور کی ایک قسم تھا) کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ ڈائنا سور زمین پر کروڑوں سال پہلے گھوما کرتے تھے، مگر سائنسدانوں کو یہ معلوم نہیں کہ آخر اس عظیم الجثہ جاندار نے پرندوں کی شکل کیسے اختیار کرلی۔ اب تک جو فوسل ملے وہ یا تو ڈائنا سورز کے تھے یا پرندوں کے، اس لیے ڈائنا سور کی کھوپڑی والا پرندہ بہت اہم خیال کیا جارہا ہے۔اس کا ام Cratonavis zhui رکھا گیا ہے اور یہ عجیب جاندار لمبی دم والے Archaeopteryx اور موجودہ عہد کے پرندوں کے اجداد سمجھے جانے والے Ornithothoraces کے درمیان سمجھا جاسکتا ہے۔

Archaeopteryx کو عرصے تک پرندوں اور ڈائنا سورز کے درمیان واحد تعلق سمجھا جاتا تھا کیونکہ ان کے پر کسی پرندے جیسے تھے مگر بڑی دم اور کمر کسی ڈائنا سور کی طرح۔ مگر وقت کے ساتھ زمانہ قدیم کے پرندوں جیسے کئی جانداروں کے فوسل سامنے آئے اور 90 کی دہائی میں سائنسدانوں نے Ornithothoraces کو موجودہ عہد کے پرندوں کا جد امجد قرار دیا۔ چین کی اکیڈمی آف سائنس نے Cratonavis کا فوسل دریافت کیا تھا جس کی جانچ پڑتال سی ٹی اسکینز سے کی گئی۔ اس سے انہیں جاندار کی ہڈیوں اور کھوپڑی کی اصل شکل کو دوبارہ بنانے میں مدد ملی۔ تمام تر تجزیے کے بعد محققین نے تصدیق کی کہ اس جاندار کی کھوپڑی ٹی ریکس جیسے ڈائنا سور سے ہو بہو ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کندھوں کے اسکین سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ جاندار فضا میں خود کو مستحکم رکھ سکتا تھا اور بہت زیادہ لچک کا مظاہرہ بھی کرسکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر ایکولوجی اینڈ ایوولوشن میں شائع ہوئے۔ اگرچہ نتائج سے یہ سمجھنے میں کسی حد تک مدد ملے گی کہ کس زمانے میں عظیم الجثہ ٹی ریکس نے موجودہ عہد کی مرغی یا دیگر پرندوں کی شکل اختیار کرنا شروع کی مگر اب بھی اس حوالے سے کافی کچھ جاننا باقی ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟ اس سوال پر اداکار کا جواب جانیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہے مگر وہ ہر ماہ کتنا کما لیتے ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو ان کے بیشتر افرادکے ذہن میں ہوتا ہے اور اس کا جواب شاہ رخ خان نے خود دیا۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے 13 سال مکمل

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہے مگر وہ ہر ماہ کتنا کما لیتے ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو ان کے بیشتر افرادکے ذہن میں ہوتا ہے اور اس کا جواب شاہ رخ خان نے خود دیا۔ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے 13 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کے متعدد سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ‘ایک مہینے میں کتنا کما لیتے ہیں’۔ اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘پیار بے شمار کماتا ہوں، ہر دن’۔ ایک اور فرد نے سوال پوچھا کہ ان کے خاندان کا تعلق کشمیر سے ہے تو انہوں نے اپنے نام میں خان کیوں لگایا ہوا ہے۔ جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘پوری دنیا میرا خاندان ہے، خاندان کا نام، نام نہیں ہوتا، کام سے نام ہوتا ہے، چھوٹی باتوں میں مت پڑو پلیز’۔ ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ پٹھان ناکام ہونے والی ہے تو وہ ریٹائر ہوجائیں جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘بیٹا بڑوں سے ایسی بات نہیں کرتے’۔ واضح رہے کہ فلم پٹھان 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ اس کا ٹریلر 10 جنوری کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے لباس کے رنگ پر ہندو انتہا پسندوں نے تنازع کھڑا کر رکھا ہے لیکن انٹرنیٹ پر فلم کے گانوں کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم پٹھان کے گیت ’بے شرم رنگ’میں ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ اروشی روٹیلا کی والدہ کی رشبھ پنت کیلئے کی گئی پوسٹ وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اروشی کی والدہ میرا روٹیلا نے حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے لیے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے کرکٹر کی صحتیابی کی دعا کی اپیل کی۔ میرا روٹیلا نے انسٹاگرام پر رشبھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ‘سوشل

میڈیا پر گردش کرتی افواہیں ایک طرف لیکن مجھے یقین ہے کہ رشبھ صحت مند ہوکر جلد انٹرنیشنل ٹیم میں شامل ہوں گے’۔ اداکارہ کی والدہ نے لکھا ‘میں پر امید ہوں کے اترکھنڈ کا نام روشن کرنے کے لیے رشبھ ضرور کھیل کی طرف لوٹیں گے’۔ میرا روٹیل کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اروشی کو مینشن کیا گیا اور تنقید کی گئی کہ انہوں نے اب تک رشبھ سے متعلق واضح بیان جاری کیوں نہیں کیا۔ اس سے قبل اداکارہ نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر کا نام لیے بغیر’Praying’ لکھا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے، ان کی گاڑی کو حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ نوجوان کرکٹر حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

سارہ نے ڈانس کرنے پر انکار کیوں کیا؟ شوہر فلک شبیر نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار فلک شبیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ سارہ خان نے حال ہی میں ان کی درخواست کے باوجود ان کے ساتھ گانے میں ڈانس کرنے سے انکار کردیا۔ حال ہی میں اداکارہ سارہ خان شوہر گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ ’دی مرزا ملک شو ‘کی مہمان بنیں جس دوران سارہ

نے ثانیہ مرزا کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ وہ بہت شرمیلی ہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں ڈانس کرنا نہیں پسند، انہیں اگر بند کمرے میں بھی کہا جائے کہ ڈانس کرو تو وہ نہیں کرسکتیں۔ سارہ کے جواب پر ان کے شوہر فلک شبیر نے کہا کہ حال ہی میں، میں نے بلو رانی کے نام سے ایک گانا شوٹ کیا ہے یہ گانا پنجاب میں شوٹ ہوا جس کیلئے میری خواہش تھی کہ سارہ میرے ساتھ بطور ماڈل کام کرے لیکن اس گانے میں سگنیچر شاٹ تھے اور پہلی دفعہ ایسا ہوا تھا کہ میں نے سارہ سے درخواست بھی کی کہ یہ گانا ہٹ ہوگا کرلو لیکن سارہ نے انکار کردیا اور کام نہیں کیا۔ اس پر سارہ نے ہنستے ہوئے شو میں بتایا کہ اس گانے میں ’ٹھمکے‘ لگانے تھے ۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

ڈراموں سے مقبولیت پانے والے یمنیٰ زیدی نے مداحوں کو بڑی خبر دے دی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یمنیٰ زیدی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی فلم کا پرومو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ وہ جلد نئی فلم ’نایاب‘ میں ڈیبیو دینے والی ہیں۔

اداکارہ نے فلم پرومو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں پاکستان کے لیے اپنی پہلی فیچر فلم ’نایاب‘ کا ٹائٹل موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بے حد پرجوش ہوں، اس فلم کا خیال اور تشکیل میرے دل کے بہت قریب ہے‘۔ فلم کا پرومو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی اس میں کرکٹر کا کردار نبھائیں گی اور یہ فلم خواتین کی مضبوطی انہیں بااختیار بنانے اور ان کے کیرئیر کو فروغ سے متعلق ہوگی۔ فلم کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ جاوید شیخ اور محمد فواد خان اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے، فلم کی ہدایتکاری عمیر علی نے کی ہے جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی ہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

ٹام کروز کو شکست!!! خلا میں شوٹ کی جانے والی پہلی فلم کا ٹریلر جاری

لاہور: (ویب ڈیسک)2020 میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز امریکی خلائی ادارے ناسا اور اسپیس ایکس کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ کریں گے۔ اس کے چند ماہ بعد روس کی جانب سے بھی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ایک فلم کی

2020 میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز امریکی خلائی ادارے ناسا اور اسپیس ایکس کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ کریں گے۔ اس کے چند ماہ بعد روس کی جانب سے بھی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ایک فلم کی شوٹنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ تو روسی ڈائریکٹر نے خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی تیاری کے حوالے سے ٹام کروز کے پراجیکٹ کو واضح شکست دے دی ہے۔ ٹام کروز یا روسی اداکارہ؟ خلا میں پہلی فلم کون شوٹ کرے گا؟اس فلم کا پہلا ٹریلر اب جاری کردیا گیا ہے۔ روسی اداکارہ یولیا پیری سلڈ کو فلم ‘دی چیلنج’ کے اہم کردار کے لیے 3 ہزار امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون سرجن کے گرد گھومتی ہے جو ایک خلاباز کو بچانے کے لیے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر جاتی ہے۔ اس فلم کے لیے ڈائریکٹر کلم شیپینکو، یولیا پیری سلڈ اور ایک خلاباز Anton Shkaplerov اکتوبر 2021 میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچے تھے اور وہاں 12 دن تک فلم کی عکسبندی کی۔ ٹام کروز اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے خلا میں جائیں گے؟ جہاں تک ٹام کروز کی بات ہے تو اب بھی وہ خلا میں بنائی جانے والی پہلی ہالی وڈ فلم کا اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔ یونیورسل اسٹوڈیو نے اکتوبر 2022 میں تصدیق کی تھی کہ ٹام کروز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کرنے والے پہلے عام شہری ہوں گے۔ یہ وہ کام ہے جس کے لیے ناسا کی جانب سے کئی ماہ کی تربیت دی جاتی ہے، مگر یہ واضح نہیں کہ ٹام کروز اس تربیتی پروگرام کا حصہ بنیں گے یا نہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

نصرت فتح علی خان کو بڑا اعزاز مل گیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکہ کے معروف جریدے رولنگ اسٹون نے لیجنڈری پاکستانی گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو تاریخ انسانی کے 200 عظیم ترین گلوکاروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ رولنگ اسٹون نے استاد نصرت فتح علی خان کا تعارف کراتے ہوئے انہیں ’شہنشاہ قوالی‘ کہا اور انہیں قوالی کی سلطنت

کا آئیکون قرار دیتے ہوئے صدیوں پر محیط ان کے خاندانی وراثت کی تحسین کی۔ میگزین کے مطابق نصرت فتح علی خان نے اپنی بے مثل گائیکی سے پوری دنیا میں لوگوں کے دل جیتے اور خصوصی طور پر اسی کی دہائی میں پیٹر گیبریئل کیئے ’ریئل ورلڈ لیبل‘ کیلئے ان کی ریکارڈنگ اور پرفارمنس نے لوگوں کو بہت متاثر کیا۔ امریکی جریدے کے مطابق نصرت فتح علی خان کے مشہور مداحوں میں شہرہ آفاق گلوکار میڈونا بھی شامل تھی جبکہ ایڈی ویڈر نے ’ڈیڈ مین واکنگ‘ کو ان کے ساتھ مل کر گایا۔ مضمون نگار نے مزید لکھا ہے کہ جیف بکلے نصرت فتح علی خان کو ’میرا ایلوس‘ کہتے تھے اور انہوں نے استاد کے ساتھ اچھے طریقے سے کام کرنے کیلئے اردو زبان بھی سیکھی۔ عظیم ترین گلوکاروں کی فہرست میں انڈیا کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر نے بھی جگہ پائی ہے اور رولنگ اسٹون نے ان کو ’پلے بیک گلوکاری کی ملکہ‘ اور ’سروں کی ملکہ‘ قرار دیا ہے۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

مداح 1100 کلومیٹر طویل سفر طے کر کے سلمان خان سے ملنے پہنچ گیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کا دیوانہ مداح ان سے ملنے کیلئے 1100 کلو میٹر کا سفر طے کر کے ممبئی پہنچ گیا۔ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان بھارت سمیت دنیا بھر میں ہی اپنے دبنگ انداز کیلئے مشہور ہیں اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے آئے مداح ان

کی رہائش گاہ کے باہر گھنٹوں انتظار کرتے ہیں۔ تاہم ان دنوں سلمان خان کی اپنے ایک ایسے دیوانے مداح کی ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جو اداکار سے ملاقات کیلئے سائیکل پر 1100 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر کے ان تک پہنچنے اور ملاقات کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس نوجوان مداح نے جبل پور سے ممبئی کا سفر سائیکل پر طے کیا اور ان کی رہائش گاہ پہنچا اتفاق سے سلمان خان بھی اس وقت اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے لہذا جیسے ہی سلمان نے مداح کے بارے میں سنا وہ کافی متاثر ہوئے اس سے ملنے کیلئے باہر نکل آئے اور مداح کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ سلمان خان جلد اپنی فلم ٹائیگر 3 میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ ان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان بھی رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

ڈرامہ سیریل ’یہ ہیں محبتیں ‘ کی 15 سالہ چائلڈ اداکارہ نے عالیشان گھر خرید لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل رہانیکا دھون نے 15 سال کی عمر میں عالیشان گھر خرید لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے گھر کی چابی کے ساتھ مختلف تصاویر اور ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی گئی۔ شیئر کی گئی

تصاویر میں اداکارہ کو نئے گھر کی چابی لیے اور والدین کے ساتھ نئے گھر میں خوش دیکھا جاسکتا ہے۔ نئے گھر کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ نے بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ذاتی گھر خریدنا ان کا خواب تھا جو کہ آج پورا ہوگیا جس کے لیے میں ان اداروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا اور میں اس خواب کو حقیقت بنا پائی۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

فیروز خان کو نئے سال کی مخلوط تقریب میں شرکت مہنگی پڑگئی

کراچی: (ویب ڈیسک) نئے سال کو منانے کیلئے منعقدہ مخلوط تقریب میں شرکت پر فیروز خان پر عوام کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔ اداکار نے کچھ روز قبل مولانا طارق جمیل کا ایک بیان شیئر کیا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ نئے سال کے موقع پر تقاریب میں لڑکے

اور لڑکیاں مل کر رقص کریں گی، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ فیروز خان نے یہ بیان شیئر کرکے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اسے شیئر کریں تاکہ ہر کسی تک یہ پیغام پہنچ جائے۔ مولانا طارق جمیل کا بیان شیئر کرنے کے باوجود فیروز خان نے نئے سال کی مخلوط تقریب میں مکمل جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے سال کو منانے کیلئے منعقدہ تقریب میں لڑکیاں بھی موجود ہیں۔ جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک منفی انسان قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے وہ جس چیز سے لوگوں کو روک رہے تھے خود وہی کام کررہ ہیں اور یہ منافقت ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی ہی میں علیزے سے طلاق اور پھر تشدد کے عدالتی معاملات میں الجھنے کے بعد فیروز خان ویسے ہی لوگوں کے نشانے پر ہیں۔

Categories
انٹرٹینمنٹ

صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں یقین میں بدل گئیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی ورسٹائل اداکارہ صنم سعید کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک عرصے سے قیاس آرائیں کی جارہی ہیں کہ صنم سعید اور محب مرزا شادی کر چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے اب تک اس کا کوئی

باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ مگر سالِ نو کے آغاز پر اداکارہ صنم سعید کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے بعد اداکارہ کی محب مرزا سے شادی کی افواہیں یقین میں بدل گئیں ہیں۔ صنم نے انسٹاگرام پر سال 2022 کی جھلکیوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں محب مرزا ان کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ محب کے ساتھ کئی رومانوی تصاویر بھی اس ویڈیو کا حصہ ہیں۔ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم تھا کہ ان دونوں اداکاروں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران محب مرزا نے بھی اپنی دوسری شادی کا انکشاف کیا تھا تاہم اپنی اہلیہ کا نام یا شادی کے حوالے سے مزید بات نہیں کی تھی۔ خیال رہے کہ محب نے 2019 میں اہلیہ و اداکارہ آمنہ شیخ سے راہیں جداکر لیں تھیں جبکہ صنم سعید نے بھی 2018 میں اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔