Categories
بزنس

’’پاکستانیوں کے کروڑوں ڈالر ضائع ہونے کا خدشہ‘‘ کیا امریکہ پرانے ڈالر بند کرنے والا ہے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ امریکہ نے پرانے ڈالر لینے بند کیے تو پاکستانیوں کے کروڑوں ڈالر ردی بن جائیں گے۔ملک بوستان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ سٹیٹ بینک 100 انٹرنیشنل منی ٹرانسفر کمپنیوں سے سمجھوتے کی اجازت دے۔انہوں

نے مزید کہا کہ امریکہ نے پرانے ڈالر لینے بند کر دیے تو عوام کے کروڑوں ڈالر ردی بن جائیں گے۔ملک بوستان نے مزید کہا کہ ہے باقاعدہ چینل سے ڈالر خرید کر اپنے ڈالر اکاؤنٹ میں انہیں رکھنے والوں کو نہ روکا جائے۔جبکہ ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان (ECAP) کے چیئرمین ملک محمد بوستان ، حاجی رمضان اور ناصر یوسف نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کے ساتھ SBP کراچی میں ملاقات کی اور زوم پر صدر شیخ الائودین اور وائس چیئرمین شیخ مرید نے آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا۔ECAP کے چیئرمین ملک بوستان نے اس سے پہلے مورخہ 26 دسمبر 2021 کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ایک لیٹر لکھا تھا جس میں انہیں بتایا کہ آپ نے ہمیں 2018 میں میٹنگ کے لیئے بلایا تھا اور آپ نے ہمیں کہا کہ اس وقت حکومت کو فارن ایکسچینج کی شدید کمی ہے آپ حکومت کو فارن ایکسچینج فراہم کریں۔ ہم نے آپ کے حکم پر لبیک کہا اور ایکسچینج کمپنیوں نے 2018 سے دسمبر 2021 تک کمرشل بینکوں کے ذریعے 13 ارب ڈالر حکومت پاکستان کو فراہم کیئے۔ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان (ECAP) کے چیئرمین ملک محمد بوستان ، حاجی رمضان اور ناصر یوسف نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کے ساتھ SBP کراچی میں ملاقات کی اور زوم پر صدر شیخ الائودین اور وائس چیئرمین شیخ مرید نے آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا۔ ECAP کے چیئرمین ملک بوستان نے اس سے پہلے مورخہ 26 دسمبر 2021 کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ایک لیٹر لکھا تھا جس میں انہیں بتایا کہ آپ نے ہمیں 2018 میں میٹنگ کے لیئے بلایا تھا اور آپ نے ہمیں کہا کہ اس وقت حکومت کو فارن ایکسچینج کی شدید کمی ہے آپ حکومت کو فارن ایکسچینج فراہم کریں۔ہم نے آپ کے حکم پر لبیک کہا اور ایکسچینج کمپنیوں نے 2018 سے دسمبر 2021 تک کمرشل بینکوں کے ذریعے 13 ارب ڈالر حکومت پاکستان کو فراہم کیئے۔

Categories
بزنس

پاکستان میں اب ڈیجیٹل بینک کھلیں گے، سٹیٹ بینک نے اہم اعلان کر دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک میں ڈیجیٹل بینکوں کے لیے لائسنس کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے ان کے لیے متعلقہ ضوابط بھی واضح کیے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل بینک کے لیے درکار سرمایہ بھی موجودہ بینک برانچوں کے لیے درکار سرمائے سے کم ہو گا، چنانچہ ٹیکنالوجی کا ادراک رکھنے والے نئے انٹرپرینورز بھی اس نئے طرز کے بینک کی جانب آ سکیں گے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق یہ ایک مکمل ڈیجیٹل بینک متعارف کرانے کی جانب پہلا قدم ہے جو ڈیجیٹل ذرائع سے اکاؤنٹ کھولنے سے لے کر ڈپازٹ اور قرض دینے سمیت تمام بینکاری خدمات فراہم کریں گے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ڈیجیٹل بینک، اس ڈیجیٹل سفر کی انتہا ہے جسے بینکاری صنعت نے کئی برس قبل شروع کیا تھا۔ ابتدائی طور پر ڈیجیٹل بینکوں کے پانچ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے لیے درخواستیں 31 مارچ 2022 تک وصول کی جائیں گی۔ ڈیجیٹل بینکوں کا نیا فریم ورک ملک میں بینکاری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ صارف کو بھی بہتر خدمات مہیا کر سکے گا۔ پاکستان میں متعارف کرائے جانے والے ڈیجیٹل بینک روایتی بینکوں کی طرح صارف کو تمام خدمات فراہم کریں گے، البتہ اس مقصد کے لیے صارف کو بینک برانچ نہیں جانا پڑے گا۔ ڈیجیٹل بینک کی جانب سے صارف کو اکاؤنٹ کھولنے سمیت دیگر خدمات بینک برانچ بلائے بغیر ڈیجیٹل پلیٹ فارم یا الیکٹرانک ذرائع سے مہیا کی جائیں گی۔سٹیٹ بینک کے مطابق نئے ڈیجیٹل بینک کی خدمات استعمال کرنے والے صارفین کو اب بذات خود بینک برانچ نہیں جانا ہو گا۔ نئے فریم ورک کے تحت سٹیٹ بینک دو قسم کے ڈیجیٹل بینکوں کا لائسنس جاری کرے گا۔ ان میں پہلی قسم ڈیجیٹل ریٹیل بینک (ڈی آر بی) اور دوسری ڈیجیٹل فل بینک (ڈی ایف بی) ہو گی۔

ڈیجیٹل ریٹیل بینک بنیادی طور پر ریٹیل صارفین کو خدمات مہیا کرے گا جب کہ ڈیجیٹل فل بینک ریٹیل صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں اور کارپوریٹ اداروں کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔ سٹیٹ بینک کے فریم ورک کے مطابق ڈیجیٹل بینکوں کے لیے لازم ہے کہ وہ مینجمنٹ، عملے، دیگر سپورٹ آپریشنز کے لیے پاکستان میں اپنے کاروبار کی باقاعدہ جگہ قائم کریں جو مرکزی بینک اور دیگر ریگولیٹرز سمیت مختلف سٹیک ہولڈرز کے لیے رابطے کے اہم مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ ڈیجیٹل بینک کے لیے درکار سرمایہ بھی موجودہ بینک برانچوں کے لیے درکار سرمائے سے کم ہو گا، چنانچہ ٹیکنالوجی کا ادراک رکھنے والے نئے انٹرپرینورز بھی اس نئے طرز کے بینک کی جانب آ سکیں گے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق تجرباتی مرحلے میں ڈی آر بی کے قیام کے لیے کم از کم سرمایہ ڈیڑھ ارب روپے ہو گا جو تین سال کی عبوری مدت کے دوران بتدریج بڑھا کر چار ارب روپے کر دیا جائے گا۔ عبوری مرحلہ پورا کرنے کے بعد ڈی آر بی کو لائسنس دیا جائے گا۔ اس کے لیے لازم ہو گا کہ ڈیجیٹل ریٹیلر بینک کم از کم سرمائے کی شرائط کے ساتھ مرحلہ وار ترقی کے دور برس مکمل کرے۔ سٹیٹ بینک کی جاری کردہ تفصیل کے مطابق سودی اور اسلامی، دونوں طرح کے ڈیجیٹل بینک کے لیے لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ جب کہ سودی بینکاری والے ادارے بھی ڈی آر بی اور ڈی ایف بی اسلامی بینکاری ونڈوز کے تحت اسلامی بینکاری خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔

Categories
بزنس

حکومتی کوششوں کا اثر!! اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پیشقدمی رُک گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈالر مافیا اورسٹے بازوں کے خلاف حکومتی اقدامات اور کریک ڈاؤن کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت رک گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر مافیہ اور غیر قانونی گرے کرنسی مارکیٹ کے خلاف اقدامات کئے گئے، آج بروز منگل روپے کی قدر میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا

جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 70 پیسے کم ہو کر 180 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر محدود اتار چڑھاؤ کے بعد دو پیسے اضافے سے 178 روپے 19 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔مرکزی بینک کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.01 فیصد بڑھ کر 178.19روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہوکر 180.50 روپے ہوگئی۔دوسری جانب ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے زرمبادلہ کی خرید و فروخت سے متعلق سخت حکومتی اقدامات کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں مصنوعی اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 30 پیسے اضافے کے بعد 181 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ تھی۔

Categories
بزنس

ڈالر 181 روپےکی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

کراچی (نیوز ڈیسک ) انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر181روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے اورف قیمت فروخت178.20روپے پر بدستور برقرار

رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 180.40روپے سے بڑھ کر180.50روپے اور قیمت فروخت180.90روپے سے بڑھ کر181روپے ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید200روپے سے گھٹ کر199روپے اور قیمت فروخت202روپے سے گھٹ کر201روپے پر آ گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236.50روپے سے کم ہو کر236روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے کم ہو کر239روپے ہو گئی ۔

Categories
بزنس پا کستا ن

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی! پاکستان میں بھی تیل کے سستا ہونے کا امکان

کراچی(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔اور ایک بار پھر تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ برطانوی کام تیل کی قیمت میں دو ڈالر فی بیرل کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 71.52 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.63 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت ہ کم ہونے کے بعد نئی قیمت 68.23 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ تاریخ ساز قیمتوں میں اجافے کے بعد اب تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پچاسی ڈالر فی بیرل قیمت پہنچنے کے بعد سے اب تیل کی قیمتوں میں گراؤٹ جا رہی ہے اور اب یہ 68.23 فی بیرل کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

Categories
بزنس پا کستا ن

پاکستان سے ترکی ٹرین کا سفر ہوا ممکن!!!! پہلی ٹرین کب اور کہاں سے جائیگی؟؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان سے ترکی جانے والی پہلی فریٹ ٹرین کا افتتاح منگل کو ہوگا،وزیر ریلوے اعظم سواتی کل ٹرین کا باقائدہ افتتاح کرینگے۔ٹرین گلابی نمک،کجھوریں،نمک سمیت تین ہزار ٹن کا سامان لے کر پاکستان سے روانہ ہوگی۔ ،پاکستانی ٹرین زاہدان تک جائے گی وہاں سے کنٹینر و سامان دوسری ٹرین پرلوڈ کیاجائے گا

اسلام آباد سے ترکی تک سامان زیادہ سے زیادہ چودہ دن میں پہنچے گا ،یہ سامان اگر سمندر کے ذریعے بھیجاجائے تو اکیس دن میں ترکی پہنچے گا۔یہ منصوبہ پہلے مارچ میں شروع ہونا تھا۔لیکن پاکستان کی غفلت کیوجہ سے یہ منصوبہ بروقت شروع نہ ہوسکا۔ مارچ میں شروع ہونے والا منصوبہ اب جا کر دسمبر کے اختتام پر شروع ہونے جا رہا ہے۔

Categories
بزنس

ملکی قرضوں میں یک مُشت بڑا اضافہ! ڈالر کی قیمت 181 روپے کے قریب جا پہنچی

کراچی (نیوز ڈیسک ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید

177.88روپے سے بڑھ کر177.90روپے اور قیمت فروخت177.98روپے سے بڑھ کر178روپے ہو گئی اسی طرح 20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 180روپے سے بڑھ کر180.20روپے اور قیمت فروخت180.50روپے سے بڑھ کر180.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 199.60روپے سے بڑھ کر199.80روپے اور قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر202.30روپے ہو گئی جبکہ20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید235.20روپے سے بڑھ کر235.50روپے اور قیمت فروخت237.80روپے سے بڑھ کر238روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1788ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت650روپے اضافہ سے 1لاکھ25ہزار100اوردس گرام سونے کی قیمت557روپے اضافہ سے 1لاکھ7ہزار253 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Categories
بزنس

کاروباری ہفتے کا پہلا روز! ڈالر کی قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک میں دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ، آج صبح ہی ڈالر 21 پیسے سستا ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق 21 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 177 روپے 52 پیسے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ اس کی قیمت میں مزید کمی کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

Categories
بزنس

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں پھر اضافہ!! پاکستانی کرنسی ڈی ویلیو ہونے لگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، مزید39پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 178 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔ گزشتہ روزانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے

کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کااضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر177.40روپے اور قیمت فروخت177.50روپے سے بڑھ کر177.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر70پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 178.50روپے سے بڑھ کر179.20روپے اور قیمت فروخت179روپے سے بڑھ کر179.70روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے سے بڑھ کر233روپے اور قیمت فروخت 235روپے سے بڑھ کر236روپے ہو گئی ۔

Categories
بزنس

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا! سٹیل کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر

کراچی (نیوز ڈیسک ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے جس نے پاکستانیوں کو مزید قرض میں مبتلا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازسے اب تک ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے اضافہ ہو چکا ہے جس کے

بعد ڈالر 178.5 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 178 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔اس کے علاوہ سٹیل کی قیمت میں دو ہزار روپے فی ٹن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، سٹیل کی فی ٹن قیمت ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہو گئی ہے ،ر واں مالی سال سٹیل کی فی ٹن قیمت میں 45 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا۔رواں مالی سال سٹیل کی قیمت میں تیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، دو ماہ کے دوران سٹیل سکریپ کی عالمی منڈی میں قیمت تین فیصد بڑھی ہے ۔