وزیرریلوے شیخ رشید کا 25دسمبرکو کراچی میں فریٹ ٹرین چلانے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے 25دسمبر کو قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں فریٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا اور بتایاہے ک ہ رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح بھی جلد کریں گے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیخ رشید احمد نے بتایاکہ پاکستان ریلوے

 

پر 2 ارب روپے کا بوجھ پڑرہاتھا، کرایوں میں 7 فیصداضافہ کیاگیا اور پاکستان ریلوے کی ترقی کاسال ہوگا۔ان کاکہناتھاکہ کراچی سے پشاور تک نئی پٹری بچھارہے ہیں، رحمان باباایکسپریس کاافتتاح جلدکریں گے، ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک چلتی ہے،25 دسمبر کو کراچی میں فریٹ ٹرین چلا رہے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ پیرسے پاکستان ایکسپریس کاکرایہ تبدیل کردیں گے، موہنجوداڑو ٹرین چلائی جس پربہت رش ہے۔