”سی پیک کی ترجیحات بدلتی رہیں گی اور چینی وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ۔ ۔۔ “وزیراعظم کے مشیر نے قوم کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہاہے کہ سی پیک کی ترجیحات بدلتی رہیں گی ، سی پیک پر اب تجارت اور زراعت ترجیح ہے ، چینی وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کی خواہش کااظہار کیا ، چین سے ایک ارب ڈالر کی مزید تجارت بڑھائیں گے۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان  کے دورہ چین کے دوران پاکستان نے سی پیک پرآسیان ممالک کی طرزپرڈیوٹی فری رسائی مانگی، چین کے ساتھ تجارت دگنی کرنا چاہتے ہیں ،دونوں ممالک کی تجارت سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، پاکستانی برآمدات میں100فیصداضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے بتایاکہ سی پیک 30 سال کا پروگرام ہے، جس دوران ترجیحات بدلتی رہیں گی، چین سے ایک ارب ڈالر کی مزید تجارت بڑھائیں گے۔