چین پاکستان کو کتنے ارب ڈالردے گا؟ وزیر خزانہ اسد عمر نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر پاکستانیوں کو اپنے کانوں پر یقین نہیں آئے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے اس سال چھ ارب ڈالر آجائے گا اور باقی چین دے دیدے گا یعنی باقی چھ ارب چین سے مل جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ چین مکمل کر نے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں اور آج انہوں نے قوم سے خطاب بھی کرناتھا تاہم بعدازاں منسوخ کر دیا گیا ۔دورہ چین میں شیخ رشید اور اسد عمر بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔
اسد عمرنے دورہ چین سے واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین سے مدد کا اصولی فیصلہ ہو گیاہے اور اس کے بعد اب نومبر میں بیجنگ میں ملاقات ہو گی جس میں گورنر سٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ شریک ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ چین نے پاکستان کی مدد کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے اور اب اس کے خدوخال طے کرنا رہے گئے ہیں جوکہ نومبر میں ہونے والے میٹنگ میں طے کر لیے جائیں گے۔
اسد عمر نے معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہو ئے بتایا کہ ہم جو برآمدات دگنی کرنے کی بات کر رہے ہیں وہ اسی سال ہوں گی اور اس میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ بارہ ارب ڈالر کے فنانشل گیپ کیلئے چھ ارب ڈالر اس سال سعودی عرب سے آئیں گے جبکہ باقی کے پیسے چین دے گا۔ان کا کہناتھا کہ بقایا جات کی ادائیگی کا بحران ختم ہو چکاہے اور اس وقت پاکستان کو کوئی بقایا جات کی ادائیگی کا بحران درپیش نہیں ہے ۔