پی آئی اے کا ایک اورکارنامہ، عمرہ زائرین پاکستان میں لیکن ان کاسامان کہاں پہنچا دیا؟ جانئے

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی اچھی خبریں کم ہی ملتی ہیں اور اب کی بار ایک مرتبہ پھر متعمرین کیساتھ ہاتھ کردیا، جدہ سے آنیوالے متعمرین کو کراچی پہنچادیاجبکہ ان کا سامان وہیں جدہ ایئرپورٹ پر ہی چھوڑآئے۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 762 ہفتے کی شام سوا سات بجے جدہ سے کراچی پہنچی تھی ،مذکورہ پرواز میں کراچی کے علاوہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں کے لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے سامان نہ ملنے پر جناح ٹرمینل پر شدید احتجاج کیا جب کہ بیشتر عمرہ زائرین نے سامان کے انتظار میں پوری رات ائیرپورٹ کے لاو¿نج میں گزار دی۔