بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیاجائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ 13روپے فی لٹر تک قیمت بڑھ سکتی ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے، پٹرول کی قیمت میں 9روپے 10پیسے، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ۔ اضافے کی منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔