ڈالر کے بعد سونا پاکستانیوں کی پہنچ سے باہرہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک) ڈالر کی قدرمیں اضافے نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو پہلے ہی پریشان کررکھاہے اور اب سونا بھی پاکستانیوں کی پہنچ سے باہر ہوگیا اور فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے سے62 ہزار روپے تک جاپہنچی ہے ۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے اضافے سے اس کی قیمت 53155 روپے ہوگئی ہے۔حیرت انگیز طور پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سات ڈالر کمی سے 1187 ڈالرز فی اونس پرآگئی ہے لیکن پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے یہاں سونا مہنگا ہوگیا۔