فیاض الحسن چوہان نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی انتہائی حیران کن وجہ بے نقاب کردی

لاہور(ویب ڈیسک) ڈالر کی قیمت 130روپے تک جاپہنچی ہے جس کی وجہ سے وزیرخزانہ اسد عمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے لیکن اب صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے انتہائی حیران کن وجہ بے نقاب کردی اور ایسا دعویٰ کیا کہ پاکستانیوں کو ڈالر کی قیمت کی بجائے وزیرپر ہی غصہ آجائے گا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ڈالر کو اپوزیشن نے منصوبے کے تحت مہنگا کرایا ،اپوزیشن نے پری پلان طریقے سے ڈالر مارکیٹ سے خریدا جس کے بعد ڈالر مہنگا ہو گیا۔صوبائی وزیرشاید یہ بھول گئے ہیں کہ سٹیٹ بینک بھی واضح کرچکا ہے کہ عالمی ادائیگیوں کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔