You are here
Home > بزنس > پاکستانی روپیہ مستحکم! امریکی کرنسی کی قیمت مزید نیچے آگئی، ڈالر آج کتنے کا فروخت ہونے لگا؟

پاکستانی روپیہ مستحکم! امریکی کرنسی کی قیمت مزید نیچے آگئی، ڈالر آج کتنے کا فروخت ہونے لگا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزیدگرگئی ۔

 سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت 159.26روپے پرتھی جبکہ آج کاروبارکے اختتام پر ڈالر کی قیمت 158.93روپے پرآ گئی ۔

 اس طرح کاروباری ہفتے کے چوتھے روزڈالر کی قیمت میں مزید33پیسے کی کمی ہوئی،یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے دو دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت میں 72پیسے کا نمایاں اضافے دیکھنا میں آیا تھا،لیکن اس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔


Top