روپیہ پھر سنبھل گیا ۔۔۔۔ ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی کی اطلاعات

کراچی (ویب ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں صبح صبح مثبت رجحان سے کاروباری افراد میں خوشی نظر آ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازکے کچھ دیر بعد ہی

ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 15 پیسے پر آ گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 42 ہزار 305 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 242 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 42 ہزار 547 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے ۔