قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ!ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کا دوسرا روز، امریکی کرنسی کی قیمت پھر بڑھ گئی ، انٹر مارکیٹ میں ڈالر 160.47 پیسے کا فروخت ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے ڈالر کی قیمت میں پندرہ پیسے کا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 160.47 پیسے ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوگیا ۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت تو بڑھ گئی ہے لیکن صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی تین سو رپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت پاکستان میں فو تولہ ایک لاکھ دس ہزار روپے ہوگئی ہے۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت آٹھ ڈالر کمی کے بعد نئی قیمت اٹھارہ سو اکتیس ڈالر ہوگئی ہے جس کا آثر پاکستان کی مارکیٹوں پر بھی پڑا ہے اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔۔