امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ! ایک ڈالر کتنے کا ہوگیا؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری پہلا روز، ڈالر کی قیمت میں اضافہ، ڈالر پھر ایک سو ساٹھ روپے کی قیمت سے تجاوز کر گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی کرنسی کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 160.32 روپے ہوگئی ہے۔

جب دن کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت 160.13 پیسے تھی دن کے انجام پر ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

دوسری جانب گزشتہ کچھ ہفتوں سے سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے آج ہفتہ کے آغاز میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے سستا ہو کر 94 ہزار 307 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر کی کمی سے 1831 ڈالر کا ہوگیا ہے۔