حیران کن خبر : امریکی ڈالر نے برطانوی پاؤنڈ کو زبردست دھچکا لگا دیا ۔۔۔ امریکی کرنسی کی قدر میں حیران کن اضافہ

کراچی ( ویب ڈیسک)ڈالر کی قدر میں استحکام ،برطانوی پاونڈ کی قدر مزید 2روپے گھٹ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 3پیسے کے اضافے سے 166.32سے بڑھ کر 16635 اور 166.52سے بڑھ کر 166.55 روپے ہو گئی ،

تاہم اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید 166.40 اور قیمت فروخت 166.80 روپے پر مستحکم رہی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1926ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 400روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 13ہزار 100روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 343 روپے کی کمی سے 96ہزار 965 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 60روپے فی تولہ کی کمی سے 1300روپے فی تولہ پر آگئی ہے۔