ڈالر مہنگا، روپے کی قدر ڈگمگانے لگی

لاہور (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی، امریکی کرنسی کی قدر 10 پیسے بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، عالمی سطح پر امریکی کرنسی کی تنزلی اور ملک میں بہتر معاشی

اعشاریوں کے باعث روپیہ بہتری کی طرف جانب گامزن تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 165 روپے 77 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری جانبملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1933 ڈالر سے کم ہو کر 1927 ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے۔دریں اثناء فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 98 ہزار 594 روپے ہو گئی ہے۔تاہم حیران کن طور پر سونے کی قیمتوں کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، دس گرام اور چاندی کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے اور 8.60 روپے کی قیمت ریکارڈ کی گئی، قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ چاندی اور دس گرام سونے کی قیمت بالترتیب 1360 روپے اور 1166 روپے ہو گئی ہے۔