سارے ہفتے کی خوشیاں ماند پڑ گئیں! سونے کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک ) کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت کی اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا 300 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، قیمت میں اضافے کے باعث خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 16 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا، 22 قیراط فی تولہ سونا 1

لاکھ 6 ہزار 333 روپے کا ہوگیا، 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 1 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 روپے سستی ہو کر فی تولہ چاندی 1360 روپے کی ہو گئی۔قبل ازیں بدھ کے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب رہا، صرافہ بازاروں میں سونا 1400 روپے سستا ہوا،شہر کے صرافہ بازاروں میں 1400 روپے کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 800 روپے کا اور بائیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 6 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 1 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالرکمی کے بعد فی اونس سونا 1951 ڈالرکا ہوگیاتھا۔شہر کی جیولرز برادری اور صارفین نے سونا مزید سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونا سستا ہونے سے اسکی تجارتی سرگرمیاں بہتر ہونگی اور خواتین سونے کی خریداری کی جانب راغب ہونگی جبکہ خواتین صارفین کہتی ہیں کہ اب بھی سونا بہت مہنگا ہے اس کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے۔گزشتہ دنوں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 18 ہزار 400 روپے فی تولہ تھی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونا 1 ہزار روپے سستا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 17 ہزار 400 روپے کی سطح پر دیکھا گیا اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 616 روپے کی سطح پر رہی۔اکیس قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 725 روپے رہی اسی طرح عالمی صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں 35 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1938 ڈالر کا رہا جبکہ 20 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 1400 روپے کی رہی۔