ساڑھے آٹھ سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔!! پاکستان میں سونے کی قیمت اتنی بڑھ گئی کے کنوارے لڑکے لڑکیوں کے ہوش اُڑ گئے

لاہور( نیوز ڈیسک )عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھتے ہی پاکستان میں سونا بھی قابو سے باہر، سونے کی قیمت میں حیران کُن اضافہ ہوگیا، ملکی تاریخ کی بُلند ترین سطح پر جا پہنچا، پاکستان میں سونے کی قیمت میں تئیس سو اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ سترہ ہزار اور

تین سو روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت انیس سو بہتر روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ پانچ سو چھیاسٹھ روپے ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں سونا فی تولہ ایک لاکھ سترہ ہزار اور تین سو روپے جبکہ دس گرام سونےکی قیمت انیس سو بہتر روپے کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چوبیس ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے ، عالمی منڈی میں سونا اٹھارہ سو اسی ڈالر فی اونس تک پہنچ گیاہے ، اگست دوہزار گیارہ میں سونے کی قیمت انیس سو بارہ ڈالر فی اونس کی سطح پر گئی تھی اور اب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے بتیس ڈالر فی اونس دور رہ گئی ہے ۔