ملکی معیشت لڑکھڑا گئی۔۔!! ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ کتنا اضافہ ہوگیا؟ بُری خبر

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث معیشت بھی بحران میں ہے تاہم اس صورتحال میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج پھر سے مہنگا ہو گیاہے ۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 34 ہزار 749 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر میں بہتری آنے

کا سلسلہ شروع ہوا لیکن یہ برقرار نہ رہ سکے اور ایک جھٹکے کے بعد واپسی کا سفر شروع ہو گیا ۔ 100 انڈیکس اس وقت 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 708 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح کورونا کا وار تیز ہوتا جا رہا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اموات کے لحاظ سے بدترین دن سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں کورونا کے 4 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 105 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔یہ تعداد ابھی تک پاکستان میں ایک دن میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی اعدادوشمار کی بات کی جائے تو ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ابھی تک 2 ہزار 172 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اعدادوشمار کی بات کی جائے تو صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 40 ہزار 819 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں 39 ہزار 555، خیبرپختونخوا میں 14 ہزار چھ، بلوچستان میں 6 ہزار 788، اسلام آباد میں 5 ہزار 785، آزادکشمیر میں 412 اور گلگت بلتستان میں 952 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ٹیسٹنگ کی بات کی جائے تو ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 620 ٹیسٹ کیے گئے گئے جب کہ مجموعی طور پر 7 لاکھ تیس ہزار 453 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد کے حوالے سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ایک مہینے میں کورونا کیسز کی تعداد میں حیران کن حد تک اضافہ ممکن ہے۔ صورتحال خراب ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں اب ایک ہی دن میں 100 سے زائد افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں جو کہ پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات کا ریکارڈ ہے۔