کورونا کے ملکی معیشت پر وار۔۔!! ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان میں کورونا وائرس نے لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد وار تیز کر دیئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تقریبا تین ہزار نئے کیسز سامنے ا ٓرہے ہیں جس نے حکام اور پاکستانی عوام دونوں کو ہی تشویش میں مبتلاکر دیاہے تاہم اس کے اثرات معیشت پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں

۔تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے اور انٹر بینک مارکیٹ میں میں ڈ الر 90 پیسے مہنگا ہو گیاہے اور 164روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی حالات برابری پر ہی چل رہے ہیں کبھی مارکیٹ نیچے گر جاتی ہے تو کبھی واپس آجاتی ہے ، واضح برتری کے آثار صبح سے اب تک دکھائی نہیں دیئے ہیں ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 931 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد میں کبھی گراوٹ تو کبھی بہتری آتی رہی تاہم اب انڈیکس 38 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 970 پر پہنچ گیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 964 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 72ہزار 460 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 26 ہزار 83 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔سندھ میں 28 ہزار 245، پنجاب میں 26 ہزار 240 ، خیبرپختون خوا میں 10 ہزار27، بلوچستان میں 4 ہزار 393 ، اسلام آباد میں 2 ہزار 589، گلگت بلتستان 711 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 255 ہوگئی۔سرکاری اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعدادایک ہزار 543 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 481، خیبر پختونخوا میں 473، اسلام ا?باد میں 28، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔