کاوروبای ہفتے کا پہلا روز ملکی معیشت کے لیے اچھا ثابت۔۔!! سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس کہاں پہنچ گیا؟

لاہور (ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس میں 16.10 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھائی رہی، آغاز سے ہی کاروبار میں مندی دیکھی گئی،

پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران انڈیکس 150 پوائنٹس گر گیا۔حصص مارکیٹ میں دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب مندی میں جانے والا 100 انڈیکس میں تیزی کی واپسی ہوئی اور انڈیکس 10.42 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 16.10 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا جس کے بعد انڈیکس 32283.79 پوائنٹس پر بند ہوا، پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.05 فیصد بہتری دیکھی گئی اور 8 کروڑ 76 لاکھ 89 ہزار 981 شیئرز کا لین دین ہواواضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 33267.69 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے آغاز پر 16 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر اس وقت 159 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ،کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 267پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی واقع ہوئی شروع ہوئی اور انڈیکس 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 227 کی سطح پر آ گیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس نے اس وقت پور ی دنیا کی معیشتوں کو ہی اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے ، پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار 941 ہو گئی ہے جبکہ 667 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 8 ہزار 212 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔کورونا وائرس کے ساب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 11 ہزار 568 ، سندھ میں 11 ہزار 480 ، بلوچستان میں 2017 ، اسلام آباد میں 679 ، خیبر پختون خواہ میں 4669 ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں اب تک 86 کیس سامنے آ ئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 442 ہو گئی ہے۔