کورونا وائرس نے ڈالر کی کمر توڑ دی۔!! پاکستانی روپے کی اونچی اُڑان۔۔۔ زبردست خبر سنا دی گئی

کراچی(ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.87 پیسے کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 157.10 روپے پر آگئی ہے۔ خیال رہے کہ جمعے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوا تھا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر 159 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

کورونا وائرس کے باعث ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے تیزی سے اضافہ ہوا تاہم آج اس کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔ جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر پہنچ گیا۔ جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔ اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔ اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی۔