18 مہینوں بعد زور ٹوٹ گیا۔۔!! سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

کراچی(نیوز ڈیسک ) سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے میں سونے کی قیمت میں اس قدر اضافہ یا کمی دیکھنے میں نہیںآ ئی تھی۔تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کی کمی آئی ہے جو کہ حالیہ دور میں حیران کن

اور سب سے زیادہ کمی بتائی جا رہی ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 94500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 74267 روپے ہو گی ۔عمران خان کو اقتدار میں آئے ہوئے تقریباََ 18 مہینے سے زیادہ کا وقت گزرچکا ہے۔ جب سے پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ، مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میںآ یا ہے۔سونے کی قیمتوں نے بھی آسمان کی بلندیوں کو چھوا ہے جس کے بعد سونہ خریدنا عام عوام کے بس کی بات نہیں۔اس بڑھتی ہوئی قیمت نے کئی لوگوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اب اپنی بیٹیوں کی شادیوں میں اپنی خواہش کے مطابق سونہ نہیں دے پاتے۔لیکن بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد اب ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد عوام کو ریلیف ملے گا۔سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کی کمی آئی ہے ۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی اس کے اثرات آنے شروع ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین قیمتوں کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94 ہزار 500روپے ہو گی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 72 ہزار267 روپے ہو گی۔عالمی منڈی میں کسی بھی چیز کی قیمت کم ہوتی ہے تو پاکستا ن کی مارکیٹ میں اس کے بہت سنگین اثرات آتے ہیں۔پٹرول ہو یا سونہ، عالمی منڈی کے ریٹس کے مطابق قیمتیں زیاد ہ کم ہوتی رہتی ہیں۔اس بار بھی یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 3500 روپے کی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94 ہزار 500روپے ہو گی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 72 ہزار267 روپے ہو گی۔