قیمت نہایت کم ، خوبیاں مہنگے سے مہنگے فون جیسی : 23 دسمبر کو پاکستان میں کس کمپنی کا نیا اسمارٹ فون متعارف کروایا جا رہا ہے ؟ نیا موبائل خریدنے آج نہ جائیں پہلے یہ خبر پڑھ لیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوانوں میں انتہائی مقبول موبائل برانڈ رئیل می (realme)نے تصدیق کی ہے کہ اس کا Realme 5s پاکستان میں 23دسمبر کو متعارف کرا دیا جائے گا۔ باکفایت اور قیمتوں کو کسٹمر کی پہنچ میں رکھنے کی روایات پر مضبوطی سے قائم رہتے

ہوئے یہ موبائل فون بھی انتہائی باکفایت اور ہر شخص کی پہنچ میں ہے ۔ پاکستانی نوجوانوں کے مقبول اسمارٹ فون برانڈ رئیل می نے موجودہ دیگر برانڈز کے مقابلے میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔ رئیل می پاکستان نے پہلے ہیRealme 5s کے ڈسپلے ، بیٹری اور پروسیسر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔رئیل می کے ٹیزر پیج کے مطابق نئے ہینڈ سیٹ میں6.5″ HD ڈسپلے ، 5,000mAh کی بیٹری اور 48 میگا پکسل کا کواڈ کیمرا موجود ہے ۔ Realme 5sحقیقت میںRealme5 کا جانشین ہے ۔ نئے Realme 5s میں 12 میگا پکسل کے مین کیمرے کی جگہ 48میگاپکسل کا کیمرا ہے جو اس کی پشت پر نصب ہے ۔