ڈالر کی دھواں دار واپسی۔۔۔!!! ایک ہی دن میں امریکی کرنسی کا ریٹ کہاں سے کہاں جا پہنچا؟ سرمایہ کاروں کے لیے بُری خبر

کراچی (نیوز ڈیسک ) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید5پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں5پیسے کامزیداضافہ

ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.45روپے سے بڑھ کر155.50روپے اورقیمت فروخت155.55روپے سے بڑھ کر155.60روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے اورقیمت فروخت155.50روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت میں30پیسی کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید170.80روپے سے گھٹ کر170.50روپے اورقیمت فروخت172.30روپے سے گھٹ کر172.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید198.50روپی200.00روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں5پیسے کمی اور قیمت فروخت میںاستحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیںبھی 5پیسے کی کمی اورقیمت فروخت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے سے گھٹ کر41.20روپے اورقیمت فروخت41.50روپے پرمستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے سے گھٹ کر42.20روپے اورقیمت فروخت42.50روپے پر مستحکم رہی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔