مولانا کا دھرنا اور سیاسی تناؤ نظر انداز۔۔۔!! سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال، 100 انڈیکس میں تاریخی اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35300کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں مزید23ارب45کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت48.46فیصدزائد جبکہ52.43فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا

گیا۔فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز37پوائنٹس کی کمی سے ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 35240پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعد ازاںحکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام ،سیمنٹ،کیمیکل اور فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی ،جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 35606پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس80.85پوائنٹس اضافے سی35358.31پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی194کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،153کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں23ارب45کروڑ61لاکھ37ہزار891روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب47ارب2کروڑ14لاکھ55ہزار721روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر30کروڑ84لاکھ84ہزار510شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت10کروڑ7لاکھ1ہزار810شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت70.25روپے اضافے سی1998.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت48.22روپے اضافے سی1012.76روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت87.15روپے کمی سی1655.91روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت43.78روپے کمی سی832.00روپے ہوگئی ۔منگل کوورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں8کروڑ17لاکھ14ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت21پیسے اضافے سی1.48روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں1کروڑ52لاکھ76ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت34پیسے اضافے سی19.09روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس5.55پوائنٹس کمی سی16526.59پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس252.62پوائنٹس اضافے سی57812.74پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس90.19پوائنٹس اضافے سی25281.96پوائنٹس پربندہوا ۔