سٹاک مارکیٹ۔۔۔ مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، 100 انڈیکس اچانک کتنا گر گیا؟ سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں مسلسل آٹھ سیشنز کے دوران جانے والی تیزی کو بریک لگ گئی، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 160.20 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، مسلسل سات سیشنز میں تیزی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں تنزلی دیکھی گئی، مارکیٹ کا 100 انڈیکس

160.20 پوائنٹس گرا جس کے باعث 2 نفسیاتی حدیں گر گئیں۔آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر سٹاک مارکیٹ زبردست انداز میں تیزی کی طرف جانب گامزن تھی اور انڈیکس 33872.18 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور گراوٹ میں بدلتے ہوئے انڈیکس دوبارہ 33409.12 پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گیا۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 160.20 پوائنٹس کم ہو کر 33476.62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس دوران 33600 اور 33500 کی نفسیاتی حدیں گریں۔ پورے کاروباری روز 0.48 فیصد کاروبار میں تنزلی دیکھی گئی۔خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کا پہلا روز ملکی معیشت کیلئے شاندار ثابت ہوا تھا، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے تک کی کمی، جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی رہی جبکہ اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں سستا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں 12 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ایک امریکی کرنسی کی قیمت روپے کے مقابلے میں 156 روپے 41 پیسے ہو گئی۔ دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے تنزلی دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 156 روپے 80 پیسے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔کاروباری ہفتے کا پہلا روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے بھی زبردست ثابت ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مسلسل ساتویں سیشنز میں بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ پہلے روز 8 پوائنٹس، دوسرے روز 175.47، تیسرے روز 109.03، چوتھے روز 389 جبکہ پانچویں روز 281 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، گزشتہ ہفتے شاندار بزنس کے بعد مسلسل چھ سیشنز کے دوران مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1600 پوائنٹس بڑھا تھا، اسی کا تسلسل آج بھی حصص مارکیٹ میں دیکھنے میں آیا جہاں انویسٹرز مارکیٹ میں متحرک نظر آ رہے ہیں جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 603 پوائنٹس بڑھ گیا۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 33850.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اس دوران تیزی معمولی مندی میں آئی اور انڈیکس 32947.22 پوائنٹس پر آ گیا، اس دوران سرمایہ کار ایک مرتبہ پھر متحرک نظر آئے اور ٹریڈنگ کے دوران شیئرز کی خریدو فروخت دیکھنے میں آئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 603 پوائنٹس بڑھ کر 33 ہزار 636 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تیزی کے باعث 6 نفسیاتی حدیں بھی بحال ہوئیں، تیزی کے باعث 33100. 33200. 33300، 33400، 33500، 33600 کی نفسیاتی حد بحال ہوئی۔ جبکہ کاروباری حجم ایک سال کی بلند ترین سطح 39 کروڑ شئیرز رہا۔ تیزی کے باعث پورے کاروباری روز 1.79 فیصد بہتری دیکھی گئی۔