کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پاکستانی روپیہ ببر شیر بن گیا، ڈالر کو روند کر رکھ ڈالا

کراچی( نیوز ڈیسک ) کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کمی ہوئی ہے۔کمپنیز ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.55 روپے میں فروخت ہو ا گزشتہ روز 156.70 روپے میں ٹریڈ کر رہا تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں 157 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک

میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40پیسے کا ہوچکا تھا۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 962 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 36 پیسے بڑھ گئی۔ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اوسط یومیہ کاروباری حجم ایک سال کی بلند ترین سطح 22 کروڑ 30 لاکھ رہا، ہفتے کی بنیاد پر کاروباری حجم میں 106 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ حصص کی مالیت 144 ارب روپے بڑھ گئی۔ کاوراباری ہفتے کے پانچ روز کے دوران مارکیٹ 962 پوائنٹس کے اضافے سے 33 ہزار 33 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر
36 پیسے اضافے سے 156 روپے 53 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے سے 156 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 962 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 36 پیسے بڑھ گئی۔ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اوسط یومیہ کاروباری حجم ایک سال کی بلند ترین سطح 22 کروڑ 30 لاکھ رہا، ہفتے کی بنیاد پر کاروباری حجم میں 106 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ حصص کی مالیت 144 ارب روپے بڑھ گئی۔ کاوراباری ہفتے کے پانچ روز کے دوران مارکیٹ 962 پوائنٹس کے اضافے سے 33 ہزار 33 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے اضافے سے 156 روپے 53 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے سے 156 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔962 پوائنٹس کے اضافے سے 33 ہزار 33 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے اضافے سے 156 روپے 53 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اضافے سے 156 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔